بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

اللھم صلی علیہ محمدٍ وآلِ محمد

 

ارشادِ رب العزت

انظر کیف فضلنا بعضہم علیٰ بعضٍ

ولاآخرتُ اکبرُ درَجَتٍ اکبرُ تفضیلاً

ذرا دیکھو تو کہ ہم نے بعض لوگوں کو بعض پر کیسی فضیلت دی ہے اور آخرت کے درجے تو کہیں بڑھ کرہیں اور وہاں کی فضیلت بھی تو کہیں بڑھ کر ہے۔(سورہ


¿ بنی اسرائیل آیت : ۱۲) 

 

 

حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قیامت کے دن ہر حسب و نسب منقطع ہوجائے گا بجز میرے حسب ونسب کے۔                                      (بحارا الانوار جلد ۷، صفحہ ۱۴۲)

 

 

ارشاد امیر المومنین علی ابنِ ابی طالب ؑ

جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹادیں اُسے اُس کا نسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔ (نج البلاغہ)

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِنَاّ اَعطَینٰکَ الکوَثَر فَصَِلّ لِرَبّکَ وَ انحرَ اِّنَ شَائِنئَکَ ھُوَالاَبتَرُ۔

 

 

تذکرہ و شجرہ

زیدی سادات سامانہ

سامانہ ریاست پٹیالہ (بھارت)

 

 

ترتیب و تالیف جدید

سید اشتیاق علی زیدی

ناشر

 مجلسِ یادرگارِ سید ریاض حسین زیدی

 

 

 

 

 

 

 

 

پرنٹ لائن

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انتساب

                                                اپنے والدِ بزرگوار سید ریاض حسین زیدی مرحوم کی خدمت میں

                                                جن کی چھتنار شخصیت کا سایہ گو بچپن میںہی

                                                میرے سر سے اٹھ گیا تھا

                                                مگر ان کی محض چند برس کی تربیت میرے لئے

                                                ایسی اثر انگیز ثابت ہوئی

                                                جس نے مجھے عزم و عمل کی شاہراہ پر گامزن کردیا

                                                والد ماجد اپنے سماجی مرتبے و مقام کے اعتبار سے ایک عام انسان تھے

                                                مگر اپنے شعور ، ارادے، عمل، لگن اور جذبوں کی سچائی

                                                کے حوالے سے مکمل طور پر خاص آدمی

                                                رحمتیں ہوں بے شمار

                                                ان مرحوم و مغفور پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حصہ اوّل

 تذکرہ زیدی سادات سامانہ

 

 

 

 

 

 

 

 

فہرست (حصہ اوّل)

٭ ....                                          ابتدائیہ

 

٭ ....                                          سامانہ (پنجاب بھارت)

                                                                                                تاریخی پس منظر

                                                                                                چند تاریخی حقائق

                                                                                                سادات سامانہ

                                                                                                سامانہ ، کچھ یادیں کچھ باتیں

                                                                                                ماضی سے رشتہ اور مستقبل سے امید

 

٭ ....                                          سفرنامہ (سامانہ)

                                                                                                ۳۴ برس بعد ماضی کے مزارات کی طرف روانگی

                                                                                                ۳۴ برس بعد سامانہ میں ورود

                                                                                                سکھوں کا گورو دوارا

                                                                                                میرا منجھانیاں

                                                                                                دادا پیر ؓ ، مسجد و امام بارگاہ

                                                                                                مولانا عنایت علی ہندی مجتہدؒ کی حویلی

                                                                                                اپنی حویلی کا دیدار ، نئے آباد کار

                                                                                                نئے آباد کاروں میں دادا پیرؒ کی کرامت کا شہرہ

                                                                                                ہماری حویلی

                                                                                                ابا مرحوم کی بیٹھک اور چبوترے

 

                                                                                                ٹوبہ اور اس کے ارد گرد کی حویلیاں و مکانات

                                                                                                شہید ماسٹر سید راحت حسینؒ

                                                                                                معاشرتی اور سماجی پسماندگی کا احوال

                                                                                                حدیث ِ دل

                                                                                                اپنے آبائی قبرستان میں

                                                                                                عید گاہیں

                                                                                                امام مشہد علیؒ کے مرقد منور پر حاضری

                                                                                                پروندر شر کے گھر کی طرف روانگی

                                                                                                سامانہ سے واپسی

 

٭ ....                                          سامانہ میں عزاداری


¿ سید الشہداءعلیہ السلام 

                                                                                                پس منظر

                                                                                                سامانہ کی امام بارگاہیں

                                                                                                مولانا عنایت علی ہندی مجتہدؒ اور ان کے گھرانے کا حصہ

                                                                                                منجھانیوں کی امام بارگاہ

                                                                                                منجھانیاں میں زنانی مجالس عزا

                                                                                                منجھانیاں میں صبح کی مردانی مجالس

                                                                                                بخاریوں کی امام بارگاہ

                                                                                                امام بارگاہ گڑھ سرائے

                                                                                                امام بارگاہ رضویاں

                                                                                                امام بارگاہ شیخاں

 

                                                                                                مجالس اور نیازوں کے سلسلے

                                                                                                جلوس ہائے عزا اور مرثیہ خوانی

                                                                                                تسبیح کی زیارت

                                                                                                مشترکہ جلوس

                                                                                                شامِ غریباں

                                                                                                چہلم سید الشہداء

                                                                                                سوز خوانی کے استاد

                                                                                                چچا شریف الحسن مرحوم

                                                                                                سامانہ میں فاقہ شکنی کا حلیم

 

٭ ....                                          شخصیات

                                                                                                حضرت سید نورالدین مبارک علیہ الرحمتہ

                                                                                                مخدوم سید فرید الدین رحمتہ اللہ علیہ

                                                                                                سید ابولحسن عابد شہید رحمتہ اللہ علیہ

                                                                                                سید مٹھا شہید رحمتہ اللہ علیہ

                                                                                                 مولانا سید عنایت علی ہندی مجتہد

 

٭ ....                                          سامانہ سے ہجرت

 

٭ ....                                          نالہ بہ یادِ وطن از سید شریف الحسن مرحوم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ابتدائیہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۰۱۱-۲۹

 

ابتدائیہ

                                                پڑھنے والوں کی خدمت میں حضرت مخدوم سید فرید الدینؒ المعروف دادا پیر ابن سید معز الدین عرف قمرالدین اور ان کی اولاد کا تذکرہ و شجرہ جدید تقاضوںاور جانی پہچانی زبان میں حاضر ہے تاکہ نئی پود او رآنے والی نسلوں کو تقسیم ہندوستان سے قبل ”سامانہ“ میں صدیوں سے آباد ”زیدی سادات“ کے بزرگوں، ان کی طرزِ معاشرت اور ماضی کے مزارات کی پہچان میں دشواری محسوس نہ ہو۔

                                                حسب نسب اور آبا واجداد کے حالات قلمبند کرنے کا رواج صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ آج کے جمہوری دور میں اگرچہ حسب نسب کی بات کرنے کا چنداں رواج نہیں رہا ۔مگر پھر بھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو رشتہ داری کرتے وقت حسب نسب کی نجابت کو مادی امتیازات پر ترجیح دیتے ہیں۔ گردشِ شام و سحر کے ساتھ ساتھ انسانی افکار اور انسانی قدروں کی اہمیت کے احساسات میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے۔ اکثر پرانی قدریں جدید ناموں کے ساتھ پھر رواج پکڑتی رہتی ہیں۔ معلوم نہیں مستقبل کے انسان کی کیا فکر ہو، اس کی ثقافتی ضروریات کیا ہوں، اس کے مذہبی رجحانات اسے کس طرف لئے جا رہے ہوں۔ لہٰذا یہی بہتر تصور کیا جاتا ہے کہ ہم بزرگوں کے طریقہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے نسب نامہ کو جدید اضافوں کے ساتھ تدوین کرکے آنے والی نسلوں کے حوالے کرجائیں تاکہ وہ اس سے استفادہ کریں اور مزید اضافوں کے ساتھ اپنی اولاد کے لئے ورثہ چھوڑیں، یا پھر اسے ایک بے کار اور "پدرم سلطان بود ۔ تراچہ ۔ " کے مترادف سمجھتے ہوئے دریا برد کردیں۔ بہتر یہی ہے کہ ہمیں یہ فیصلہ ان پر ہی چھوڑ دینا چاہیے۔

                                                آزادی سے قبل سامانہ میں ہمارے شجرہ کے دو قلمی نسخے بہ زبانِ فارسی موجود تھے۔ ایک نسخہ مولانا سید محمد مہدی کے پاس اور دوسرا ہمارے خاندان والا نسخہ تایا سید منور حسین کے پاس تھا۔ امتذادِ زمانہ سے یہ دونوں قلمی نسخے بہ زبانِ فارسی ہجرت کے ہنگام ضائع ہوگئے اور پاکستان نہیں پہنچ سکے۔ چچا سید شریف الحسن نے تایا سید منور حسین کی ایماءپر فارسی سے اردو میں ترجمہ کرکے بزرگوں کے اسماءگرامی کو نسل در نسل شجرہ کی شکل میں ترتیب دے لیا تھا جسے وہ سینہ سے لگا کر پاکستان لے آئے۔                                            

                                                زیرِ نظر تذکرے و شجرے کی ابتدائی تشکیلِ جدید کا سہرا چچا سید شریف الحسن مرحوم ہی کے سر ہے۔ چچا مرحوم نے ہر چند کہ ایک اجمالی تذکرے اور خاندان کے شجرے کی تشکیل جدید کے کام کو قریب قریب پایہ تکمیل تک پہنچادیا تھامگر وہ اپنے ذوق و سلیقے سے کئے گئے اس کام کو زیورِ طباعت سے آراستہ نہیں کرسکے۔ ان کی وفات کے بعد میں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور بعض ضروری تبدیلیوں اور اضافوں کے ساتھ اسے اپنے انداز میں پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔

                                                اس تازہ ترین کوشش کو لمحہ موجود تک ترو تازہ رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان میں منجھانی جہاں جہاں بھی آباد ہیں، میں اکثر کے ہاں حاضرِ خدمت ہوا ہوں۔ بعض کے ساتھ ٹیلی فون یا خط و کتابت سے رابطہ کرکے پاکستان آنے کے بعد جو بچے پیدا ہوئے ہیں اور جو بھی رشتہ ناطے طے پائے ہیں، ان کے کوائف حاصل کرکے اندراج کرلیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ بزرگوں کے صرف نام ہی جاننا کافی نہیں بلکہ ان کے افکار اور کردار سے بھی واقفیت ضروری ہے تاکہ انہیں مشعلِ راہ بنا کر اپنی راہیں متعین کرنے میں آسانی ہوجائے۔ چنانچہ جہاں تک ممکن ہوسکا میں نے اس عہد کے سیاسی ، معاشی اور مذہبی حالات کا کھوج لگا کر انہیں درج کیا ہے۔ اس لئے کہ یہی تینوں عناصر مل کرتہذیب و تمدن کو عام طور پر تخلیق کرتے ہیں اور ان سے بالواسطہ اندازِ فکر اور کردار متاثر ہوتے ہیں۔ بلاشبہ کچھ شخصیات تاریخ ساز ہوتی ہیں مگر ایسی ہستیاں ہر دور میں تھوڑا ہوتی ہیں۔ ہمارے اجداد تو ایک سیدھے سادے نیک پارسا دین دار لوگ تھے۔ انہوں نے اپنے صاف شفاف کردار سے اپنے ماحول کو ضرور اثر انداز کیا۔ ان بزرگوں کے حالاتِ زندگی ہم تک بدقسمتی سے بہت کم پہنچے ہیں۔ اس لئے کہ جب اندازاً پندرھویں سولہویں صدی میں جمنا نے راستہ بدلااور آناً فاناً میں قصبہ اندری اور ہماری آٹھ دس پشتوں کی تاریخ دریا برد ہو گئی، مکین ادِھر اُدھر جہاں بھی سینگ سمائے جاکر آباد ہوگئے۔ آج کل کی طرح کے مواصلاتی ذرائع تو میسر نہیں تھے بس ایک دوسرے سے رابطہ جلد ہی منقطع ہوگیا۔ اس سے بھی بڑا المیہ ۹۰۷۱ئ میں سامانہ کے ساتھ ہوا۔ بندہ سنگھ بیراگی نے سامانہ پر مغرب کی جانب سے حملہ کیا۔ یہاں پر منجھانیوں کے مکانات تھے اور دفاعی جنگ انہی گلی کوچوں میں ہاری گئی تھی، اب نہ گلی رہے نہ کوچے، سب کچھ جلا کر خاکستر کردیا، سارے کا سارا سامانہ راکھ کا ایک ڈھیر بن کر رہ گیا۔ اگر کچھ باقی رہ بھی گیا تھاتو اس وحشی نے ۱۱۷۱ءمیں آکر اسے پھر برباد کردیا۔ کچھ عرصہ بعد دادا کی اولاد سے تقریباً سات آٹھ بزرگ واپس سامانہ لوٹے اور ان کی اولاد کو ۷۴۹۱ءمیں دو بارہ ایک ہزار سال پرانی سادات کی تہذیب و تمدن چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا۔ منجھانیوں کا یہ مختصر سا خانوادا کراچی، علی پور، لیہ، کبیروالا، خانیوال، فیصل آباد، منڈی بہا


الدین اور راولپنڈی کے علاوہ برطانیہ اور امریکہ ، میں یا جہاں بھی جس کو موقع ملا آباد ہوگیا۔  

                                                اس پس منظر کے پیشِ نظر میں نے ساداتِ امروہہ، ساداتِ بارہہ، ساداتِ آگرہ و نواحِ آگرہ، ساداتِ نواز پورہ، ساداتِ سامانہ کے رضویوں اور بخاریوں کے خاندانی حالات اور شجراجات کے علاوہ سیرت اور مستند تاریخی کتابوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔ میں کس حد تک اپنی کوشش میں کامیاب ہوا ہوں اس بات کا بہترین فیصلہ تذکرہ پڑھنے اور شجرہ سے استفادہ کرنے والے افراد ہی بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں۔

                                                میںنے میٹرک کے زمانہ طالب علمی اور ۴۱ برس کے سن و سال میں اپنے جملہ اہلِ خاندان بلکہ پورے سامانہ شہر کے مسلمانوں کے ساتھ نومبر۷۴۹۱ءمیں ہجرت کی تھی۔ اکتوبر ۷۴۹۱ءمیں دونوں آزاد ہونے والے ملکوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح پر ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طے پایا گیا تھا کہ پاکستانی پنجاب سے ہندوں اور سکھوں کو بھارت لے جایا جائے گا۔ اسی طرح بھارتی پنجاب اور اس کی ہندو سکھ ریاستوں یعنی بھارت کے موجودہ صوبہ پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش سے مسلمان مکمل طور پر نقل مکانی کرکے پاکستان چلے جائیں گے۔ مشرقی پنجاب سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد ایک کروڑ سے کچھ ہی کم تھی ۔یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ مشرقی پنجاب کے بارہ اضلاع اور ریاستوں میںتقسیم ہندوستان کے وقت مسلمانوں کی تعداد ۴۴ فی صد کے قریب تھی جبکہ اس وقت کے اعدادو شمار کے مطابق سکھ ۸۔۰۱ فی صد تھے اور باقی افراد ہندوتھے یادوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے تھے۔

                                                یہاں ایک اہم بات کا تذکرہ بھی کرتا چلوں اور وہ یہ کہ میں گذشتہ تین دہائیوں سے لندن میں آباد ہوں اور مغرب ہی میں میری نئی نسل پروان چڑھ رہی ہے۔ سامانہ ہماری تین چار صدیوں کے ماضی کا امین ہے اور سامانہ کا حوالہ اسی اعتبار سے ہماری آئندہ نسلوں کے لئے سنگ میل کا درجّہ رکھتا ہے۔ یہ تذکرہ اور شجرہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ آئندہ دس بیس سال بعد سامانہ سے ہجرت کیا ہوا کوئی ذی روح باقی نہیں رہے گا ۔ایسی صورت میں کون ہماری نئی نسلوں کو ان کے ماضی اور بزرگوں سے روشناس کرائے گا؟

                                                ایک اور ضروری بات یہ ہے کہ میں ادیب و مورخ ہونے کا مدعی نہیںہوں بلکہ پیشے کے    اعتبار سے Management Accountant ہوں۔ زندگی کے بہترین ستائیس سال Financial Management, Budgeting & Control میں سراپا منہمک رہا، اردو لکھنے کا موقع بہت ہی کم ملا۔ البتہ مطالعے کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔ خصوصاً تاریخ اور مذہب سے میری دلچسپی زیادہ رہی ہے۔ زیرنظر عبارت میں گرامر اور اِملا کی بے شمار غلطیوں کے علاوہ ایک ہی بات کی تکرار پائی جاتی ہے۔ اس وقت میرے پاس صرف اتنا ہی وقت باقی رہ گیا ہے کہ میں اسے اغلاط سے پاک کرلوں یا پھر اسے ایسے ہی طبع کروا کر شائع کردوں۔ اگر اللہ نے مہلت دی اور توفیقات شاملِ حال رہیں تو اسے اغلاط سے پاک کرکے دوسرا ایڈیشن شائع کروں گا۔ میں نے ۱۹۹۱ ءمیں اپنے آبائی وطن سامانہ کے دیدار کی دیرینہ خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اس طرح سامانہ کے فقط ایک دن کے دیدار کے ذریعے اپنی بھولی بسری یادوں کو تازہ کیا۔میں نے سفر نامے کے اسلوب ہی میں اپنے اہلِ خاندان اور دوسرے ہم شہر لوگوں کو شریکِ حال کیا ہے۔ کیا عجب کہ پڑھنے والوں کو میرا یہ انداز بھلا ہی لگے؟

 

اظہارِ تشکر

                                                ۳۹۹۱ءمیں چچا شریف الحسن کے انتقال کے بعد میں نے محترم بھائی سید مرتضی حسین صاحب سے جن کی عمر ۰۸ سال سے تجاوز کرچکی ہے، شجرے کی تکمیل کے لیے مدد کی درخواست کی۔ بھائی مرتضی صاحب نے میری اس درخواست کو شرف قبولیت بخشا او راپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر خاندان کے ازدواجی حوالوں کو معّین کیا۔جس کے لئے میں بھائی مرتضی صاحب کا شکر گزار بھی ہوں اور بارگاہ الٰہی میں ان کے لئے سراپا دعا بھی۔

                                                اس مقام پر میں اگر اپنے مرحوم بھائی ڈاکٹر نثار احمد کا ذکر نہ کروں تو یہ نہایت ناشکر گزاری ہوگی ، جنہوں نے مختلف اوقات میں مجھے ضروری معلومات بہم پہنچائیں اور عمدہ مشوروں سے نواز کر میری حوصلہ افزائی کی۔ بھائی نثار احمد کا انتقال جنوری ۷۹۹۱ءمیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ میرے بڑے بھائی ڈاکٹر نثار احمد کو جوا رِ معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

                                                اس کے علاوہ میں محترم بھائی سید نجم المرتضی اور سید فضل مصطفی پسران مولانا سید محمد مہدی مرحوم(منڈی بہا


الدین) ، بھائی سید محمود الحسن ولد سید علی حسین (کبیر والہ) کا دل کی گہرائی سے شکر گزار ہوں۔ میں نے دیگر بزرگوں کی باقیات سے بھی رابطہ کیا، ان میں سے بعض نے تعاون کیا او ربعض نے جواب ہی نہیں دیا ۔تعاون کرنے والوں کا میں تہہ دل سے ممنون ہوں، جنہوں نے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کے کوائف مجھے مہیا کئے۔  

                                                اور آخری بات یہ ہے کہ میں نے امکان بھر کوشش کی ہے کہ کوئی غلط بات میرے قلم سے سرزد نہ ہونے پائے، پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہی تو ہے۔ لہٰذا اگر کوئی سہو پایا جائے تو اسے سہو ہی شمار کیا جائے۔

                                                امید ہے اس تذکرے سے استفادہ کرنے والے صاحبان میری والدہ مرحومہ سیدہ حیدری بیگم، میرے والد محترم مرحوم و مغفور سید ریاض حسین اور میرے چچا سید شریف الحسن مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت فرمائیں گے۔

 

آپ کی نیک خواہشات اور تمناں کا خواستگار :    سید اشتیاق علی زیدی

                                                                                                                                                                                                                                                ۸۱ ذی الحجہ ۰۲۴۱ھ مطابق ۵۲ مارچ ۰۰۰۲ئ

                                                                                                                                                                                                                                                  ۳۹، بلسٹروڈ روڈ ، ہنسلو۔ لندن

                                                   

                   

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامانہ (پنجاب بھارت)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامانہ

                                                کرئہ ارض کے تفصیلی نقشے پر نظر دوڑائیں تو سامانہ ۰۱ئ۰۳ شمال اور ۳۱ئ۶۷ مشرق پر، پٹیالہ سے تقریباً ۵۲ کلومیٹر جنوب مغرب میں دریائے گھگر کے دائیں طرف نظر آئے گا۔ سامانہ ہندوستان میں خلافت عباسیہ کی حدود سے باہر پہلی مسلمان نوآبادی تھی جسے بنی فاطمہؑ نے تیسری یا چوتھی صدی عیسوی میں آباد کیا تھا۔

 

تاریخی پس منظر

                                                سامانہ نہایت قدیم بستی ہے مگر وثوق سے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب آباد ہوئی اور اس کے ابتدائی نام کیا تھے۔ البتہ یہ بات تاریخ کی معتبر اور مستند کتابوں سے بھی ثابت ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی فاتحانہ آمد سے قبل بھی یہ بستی بسی ہوئی تھی۔ ۲۹۱۱ءمیں سلطان شہاب الدین محمد غوری نے تراوڑی کے میدانِ کار زار میں پرتھوی راج چوہان کو شکست فاش دینے کے بعد سامانہ میں آرام کی غرض سے قیام کیا اور یہاں پڑا ڈال کر اپنی فوجوں کو ازسرے نو منظم اور اپنے بکھرے ہوئے حالات کو مربوط کیا۔ اسی طرح سلطان غیاث الدین بلبن کے زمانے میں سامانہ اس کے چچیرے بھائی شیر خان سنکر کی جاگیر تھا اور ا س کے بعد بلبن کے بیٹے محمود کی جاگیر قرار پایا۔ سامانہ کا تذکرہ ”تاریخِ فرشتہ“ اور ”کیمبرج ہسٹری آف انڈیا“ میں متعدد مقامات پر آیا ہے ۔ اسی طرح سامانہ کو دِلی کے شمال میں تقریباً سومیل کے فاصلے پر حملے کی نیت سے آنے والوں کے خلاف دفاعی لائین بھی قرار دیا جاتا تھا۔

                                                موجودہ شہر سامانہ کب آباد ہوا؟ کس نے آباد کیا اور اس کا نام کس مناسبت سے سامانہ مشہور ہوا؟

سامانہ سر ہند کے زرخیز اور صحت افزا میدانی علاقے میں واقع ہے۔ لہٰذا قدرتی طور پر گمان غالب یہی ہے کہ زمانہ قدیم سے یہ علاقہ آباد رہاہوگا۔ بستیاں بستی رہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اجڑتی بھی رہیں، مگر سامانہ نام کی بستیکا سراغ اس دور کی تاریخ میں نہیں ملتا۔

                                                لفظ ”سامانہ“ سے ملتا جلتا اس علاقے کی مروجہ زبان میں بھی کوئی لفظ نہیں ہے اور سرہند کے مغرب میں بولی جانے والی زبانوں میں بھی لفظ ”سامانہ“ نہیں ملتا۔ اس سے ملتا جلتا لفظ تیسری صدی میں خراسان کے ایک حکمران خاندان کا تھا۔ تو کیا سامانہ کی نسبت سامانی خاندان سے ہے جو تیسری صدی میں خلافت عباسیہ کے مشرقی اضلاع میں مادی طاقت کے بل بوتے پر ایک نیم آزاد حکومت بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔ چونکہ اس کی حکومت کوئی نظریاتی حکومت نہ تھی اس لئے اس کا اثر و رسوخ خراسان کی حدود کے اندر ہی رہا اور کوئی ایسی وجہ معلوم نہیں ہوتی جس کے تحت سر ہند جیسے دور افتادہ ہندو علاقے میں اس کے نام سے یا اس خاندان کے افراد سے کوئی بستی منسوب کی جائے۔ سامانہ میں آج بھی امام مشہد علی ولیؒ صاحب کے مزار مقدس پر جو کتبہ نصب ہے وہ اس طرح ہے۔

امام مشہد علی ولیؒ ابن امام علی رضا علیہ السلام

                                                ایک روایت کے مطابق حضرت امام علی رضا ؑکے چار فرزند تھے اور دوسری روایت کے مطابق صرف نویں امام ہی اکلوتے فرزند تھے۔ بہرکیف حضرت امام علی ولی علیہ رحمہ کا آٹھویں امام کا بیٹا ہونا قرین قیاس نہیں ہے۔ اغلب خیا ل ہے کہ سینکڑوں سال بعد جب آپ کی قبر منور پر کتبہ لگانے کا وقت آیا تو شاید کسی کو آپ کے والد صاحب کا نام معلوم نہیں تھا،البتہ یہ ضرور معلوم تھا کہ آپ حضرت امام علی رضا ؑ کی نسل سے ہیں۔ چنانچہ وقت کی ضرورت کے تحت آپ کو امام علی رضا ؑ کا فرزند لکھ دیا گیا۔

                                                تیسری صدی میں حکمرانوں کے مظالم بنی فاطمہ ؑ پر پہلے کی نسبت کہیں زیادہ شدت اختیار کرگئے تھے۔ اضطرابی کیفیت میں تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق خروج بھی کئے گئے۔ ساداتِ اکرام جان کی حفاظت کے لئے اطرافِ عالم میں پناہ گزیں بھی ہوئے۔ چنانچہ صاحب مرقد حضرت علی ولی ؒ دیگر بنی فاطمہؑ کے ستم رسیدہ افراد کے ایک گروہ کے ساتھ خلافت کی حدود سے باہر آکر سرہندجیسے سرسبز و شاداب علاقہ میں پناہ گزیں ہوئے۔ بے شک اس گروہ میں زیادہ تر امام محمد تقی ؑ کی اولاد کے لوگ ہوں گے۔ بلا شبہ سامانہ کو بنی فاطمہؑ نے آباد کیا اور وقتی مصلحتوں کے پیشِ نظر اس نوآبادی کو کسی معصوم کے نام گرامی سے منسوب کرنے کے بجائے حضرت امام محمد تقی ؑ کی زوجہ محترمہ حضرت "سمانہ خاتون " کے نام سے منسوب کردیا۔ واللہ علم بالصواب

 

 چند تاریخی حقائق

                                                بنی فاطمہؑ کے صاف و شفاف کردار اور اسلام کی صداقت نے گردو نواح میں رہنے والے ہندوں کے قلوب کو مسخر کردیا۔ ان کی دلچسپیاں صرف دینِ اسلام کی سربلندی، اشاعتِ رموزِ قرآن و علومِ آل محمدؑ اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کی حد تک تھیں۔ علاقائی ہندو حکمرانوں نے ان کے کردار اور عزائم کے مدِ نظر ان سے کوئی تعرض نہیں کیا۔ ان کو مذہبی آزادی اور اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان سے زندگی بسر کرنے دی۔ یہ اللہ کی ایک خاص مشیعتتھی کہ یہ چھوٹے چھوٹے رجواڑے دنیا کی عظیم ترین حکومت کے مفروضہ باغیوں کو پناہ دینے میں ذرا بھی متردد نہیں ہوئے۔ ورنہ شمالی ہند تو کیا پورے ہندوستان کے حکمران بھی مل کر عباسی حکومت کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضا میں اس بستی کی اہمیت بڑھتی گئی۔ سو ڈیڑھ سو سال بعد جب سلطان محمود غزنوی نے اس علاقہ کو سلطنتِ غزنی میں شامل کیا تو یہ دینِ اسلام کی نشرو اشاعت اور علومِ آلِ محمدؑ کی درس و تدریس کا اہم مرکز تھا۔ چنانچہ سید ابوالفراح واسطی کے فرزندانِ ارجمند سامانہ کے ہی گردو نواح میں سکونت پذیر ہوئے تھے ۔ چار میں سے تین بستیاں تو صفحہ ہستی پر موجود نہیں البتہ سامانہ سے تقریباً تیس میل کے فاصلے پر چھت کی بستیموجودہ بنوڑ سے متصل ۷۴۹۱ تک قائم تھی۔ یہ بات الگ ہے کہ چھت میں کوئی سادات آباد نہیں تھے بلکہ اس سے دو ڈیڑھ میل کے فاصلے پر بنوڑ میں سادات کی بہت بڑی آبادی تھی۔ اس سے قریباً دوسو سال بعد شہاب الدین غوری، ترا وڑی کے میدان میں پرتھوی راج چوہان کے ٹڈی دل لشکر کو شکست دے کر سامانہ میں آرام کی غرض سے کچھ عرصہ مقیم رہا۔ (بحوالہ کیمبرج ہسٹری آف انڈیا، جلد سوئم)۔

                                                سامانہ اور اس کے قرب و جوار کے علاقے مسلمانوں کے ادوار حکومت میں ولی عہدوں، شاہی خاندانوں اور ان کے مصاحبین کی اہم جاگیر کا درجہ رکھتے تھے۔ سامانہ میں چھوٹے چھوٹے قلعوں کے کھنڈرات آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں بلکہ چند محلوں کے نام بھی قلعوں کی مناسب سے رکھے گئے تھے جیسے ”امام گڑھ، محلہ گڑھ، گڑھی چندیل اور محلہ گڑھ ملکانہ“ وغیرہ ۔

                                                مغلیہ دو ر کے اواخر تک یہ ایک اہم فوج دار کا ہیڈ کوارٹر تھا۔ چنانچہ اسی بنیاد پر گوروگوبند کے دو بچوں کے قتل میں سامانہ کے فوج دار کا ہاتھ بتایا جاتا تھا۔ جس کے بدلے میں بندہ بیراگی سنگھ سردار نے ۹۰۱۱ءمیں سامانہ کو تاخت و تاراج کرڈالا۔ مکانوں اور املاک کو نذر آتش کیا۔ بحوالہ ”ہسٹری آف سکھ ریلجن“ سامانہ کے دس ہزار سادات اور مغل معززین کو قتل کیا گیا۔ اس اندھے اور سفاکانہ قتل عام کے بعد سامانہ ایک درمیانے درجے کا قصبہ رہ گیا۔

                                                زمانے کے اتار چڑھا کے بعد حالات میں یک گو نہ ٹھہرا آیا اور ۷۴۹۱ءتک پہنچتے پہنچتے سامانہ ایک بار پھر وسعت پذیر ہوکر ابھرتے ہوئے تجارتی مرکز کا درجہ پاگیا۔ تقسیم برصغیر کے وقت سامانہ میں مرچ، مکئی ، چاول، گندم اور کپاس کی بہت بڑی منڈی تعمیر ہوچکی تھی۔سامانہ کی آبادی تقریباً پچیس ہزار نفوذ پر مشتمل تھی جس میں تقریباً پانچ ہزار ہند اور باقی بیس ہزار مسلمان آباد تھے۔

 

سادات سامانہ

                                                سامانہ میں سادات کے چار محلے صدیوں سے آباد تھے جن کی اپنی اپنی مساجد اور امام بارگاہیں تھیں۔ یہاں بڑے زور و شور سے مراسم عزاداری کا انعقاد ہوتا اور ارد گر د کے علاقوں میں آباد مسلم اور غیر مسلم بھی بڑی عقیدت سے ان مراسم میں شریک ہوتے۔

                                                شہر کے مشرقی حصے میں رضوی سادات اپنے مورث اعلیٰ میر امان اللہ ؒکے مزار کے گرد و نواح میں آباد تھے۔ ان کے مغرب میں بخاریوں کا محلہ تھا جس میں نقوی صاحبان آباد تھے۔ محلے کے مرکز میں ان کے جدِ اعلیٰ کا مزار ، امام بارگاہ اور مسجد تھی۔ ان کی کربلا علیحدہ تھی جو انہی کے محلے کے مشرق میں موجودہ منڈی اور محلے کے درمیان واقع تھی۔ رضوی صاحبان اپنے تعزیے وہاں ٹھنڈے کیا کرتے تھے۔

                                                محلہ بخاریاں کے مغر ب میں زیدی سادات آباد تھے۔ انہی کے محلے میں ان کے مورث اعلیٰ مخدوم سید فرید الدین المعروف دادا پیرؒ کا مزار ہے۔ مزار سے ملحق مسجد و امام بارگاہ آج بھی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام محفوظ ہیں۔ یہ مزار آج بھی شہر کے مغربی حصے کی آخری عمارت ہے جبکہ امام مشہد علی صاحبؒ کا مزار سامانہ کے جنوب مغربی سرے پر واقع ہے۔

                                                ”گڑھ سرائے“ محلہ بخاریاں کے شمال میں نقوی سادات کا محلہ تھا۔ ان کے محلے کی امام بارگاہ سے کچھ فاصلے پر مشرق کی جانب کربلا تھی جہاں روزِ عاشور،زیدی ، بخاری اور گڑھ والوں کے جلوس اختتام پذیر ہوتے اور تعزیئے ٹھنڈے کئے جاتے تھے۔

                                                تقسیم برصغیر سے قبلسامانہ میں زیدی سادات صرف ”محلہ منجھانیاں“ میں،رضوی سادات محض ”محلہ رضویاں “ میں اورنقوی سادات فقط”محلہ بخاریاں “اور”گڑھ سرائے “ میں بودوباش کرتے تھے۔ صدیوں کا جما جمایا ماحول،لگے بندھے رسم و رواج او رجانے پہچانے چہرے وخاندان تھے۔ ان گھرانوں اور خاندانوں کے علاوہ اگر کوئی سادات ہونے کا مدعی ہے تو وہ سید نہیں ہے۔ البتہ ان خاندانوں سے الگ صرف بڈولی ضلع مظفر نگر کے مولانا سید نادر علی زیدی الواسطی ”محلہ رضویاں“میں آباد ہوئے تھے۔اسی طرح ”محلہ امام گڑھ“ میں دو خاندان رضویوں کے بھی آباد تھے جو کہ سید محمد حسن وکیل اور سید جعفر حسین کے گھرانوں پر مشتمل تھے۔

 

سامانہ، کچھ یادیں کچھ باتیں

                                                میں اپنی بات اور اپنی معروضات کا آغاز ناصر کاظمی مرحوم کے شعر میںلفظ”انبالہ“ کی بجائے ”سامانہ“ کے معمولی تصرف کے ساتھ کرتا ہوں۔

                                                ”سامانہ“ ایک شہر تھا سنتے ہیں اب بھی ہے ۔

                                                میں ہوں اسی لٹے ہوئے قریے کی روشنی ۔

                                                ”سامانہ“ ، ہم اہل سامانہ کی اجتماعی شناخت میں سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے جس سے سادات سامانہ کا تقریباً ایک ہزار سال کا ماضی وابستہ ہے۔

                                                ”سامانہ“ جس میں ہمارے باشرف اور با عزت بزرگوں کے جسد خاکی دفن ہیں۔

                                                ”سامانہ“ میرے لئے‘ میری یادوں کا ایسا سرمایہ ہے‘ جسے میں انگلستان میں قریباً تین دہائیاں گذارنے کے باوجود بھی فراموش نہیں کرسکاہوں۔

                                                ”سامانہ“ میں میرے اباجی کا جسد خاکی دفن ہے جنہوں نے اپنی جوانی کے بہترین ماہ و سال ہم دونوں بھائیوں کے لئے زحمتیں برداشت کرنے میں گزاردیئے۔کہا تو یہ بھی جاسکتا ہے کہ ایسا تو سب کے ماں باپ کرتے ہیں اس میں انوکھی بات کون سی ہے؟ اس کا سیدھا، سچا اور سادہ سا جواب یہ ہے کہ عزیز و! اگر ماں باپ اپنا فرض پورا کرتے ہیں تو ہمارا بھی تو کچھ فریضہ ہے

                                                 اور وہ یہ کہ ”احسان کا بدلہ تو صرف احسان ہے“۔

                                                انہوں نے اپنا کام کیا اب ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔انسان بہت زود فراموش ہے۔ اگراسے یاد نہ دلایا جائے تو وہ یاد رکھنے والی بہت سی باتیں بھی بہت جلد بھلادیتا ہے۔

                                                دنیا ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی برق رفتاری سے بدل گئی ہے۔ پہلے جو تبدیلیاں صدیوں میں وقوع پذیر ہوتی تھیں اب وہ دنوں میں واقع ہورہی ہیں۔ حصولِ تعلیم، معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور اعلیٰ معیار کی زندگی کی خواہش اگر اخلاق واقدار کی حدود میں ہو تو شرف انسانی میں اضافے کاذریعہ ہے۔ ماضی میں بھی ان حدود کا لحاظ رکھتے ہوئے جن افراد اور اقوام نے ترقی کا زینہ طے کیا وہ ہمارے لئے مثال کا درجہ پاگئے۔ آج بھی ہم میں سے جو لوگ ان حدود کا لحاظ پاس رکھ کرروبہ ترقی ہونے کے خواہش مند ہیں وہی اپنے اگلوں کے حقیقی وارث ہیں۔

                                                سامانہ میرا اور ہمارا یعنی ہم اہلِ سادات اور غیر سادات مسلمانوں کا صدیوں وطن رہا ہے۔ وہ سرزمین جس نے اپنے چوڑے اور کشادہ سینے پر ہمارے ان بزرگوں کو جو ظالم، اہلِ اقتدار کے مظالم سے پناہ کی تلاش میں تھے ،پناہ دی اور صدیوں ہمارے بزرگوں نے اس زمین پر محنت کی فصلیں بوئیں بھی اور کاٹیں بھی۔پھر ایک اور زیادہ عظیم مقصد اور قہری حالات میں ہمیں وہ سر زمین چھوڑنا پڑی۔ یوں تو ہم مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے اور برحق ہے کہ اللہ کی ساری زمین مسلمان کاگھر ہے۔ اسی لئے مسلمانوں نے جہاں بھی بودو باش اختیار کی، بڑے ستھرے اور کامل انسان رہے۔ایک سچے مسلمان میں منافقت کا سوال ہی کیا ہے؟اسی لئے نہ ہم اپنے ماضی پر نادم ہیں نہ حال سے اور نہ ہی مستقبل سے ناامید۔

 

 

ماضی سے رشتہ اور مستقبل سے امید

                                                ہم جو ایک تاریخی ماضی کے حامل لوگ ہیں، کس لئے اپنے ماضی پر شرمندہ ہوسکتے ہیں؟ ہم جو خیر البشر کی پاکیزہ نسل سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایسے پاکیزہ نشانوں کی نشاندہی کردینا چاہتے ہیں کہ اس برق رفتار اور تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی دنیا میں نئے آنے والے بھی اس حقیقت سے آگاہ رہیں کہ وہ کون ہیں؟ اور یہ بھی کہ انہیں اب کیا کرنا ہے؟

                                                یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ قرائن بتارہے ہیںکہ آنے والے کی آمد اب زیادہ دور کی بات نہیں ہے اور جس کے ہم اور سارا زمانہ منتظر ہے اس کے شایان شا ن تیاری بھی ضروری ہے ۔ مبادا! اس کے اپنے ہونے کے باوجود ہمار اشمار غافلوں میں کیا جائے۔

                                                یہ معروضات پیش کرنے کا مقصدپدرم سلطان بود ہرگز نہیں ہے۔پاکستان بننے سے قبل ہم نہ رئیس تھے نہ فقیر بلکہ بعض کوتاہیوں کے باوجود بھی محنت و جاں فشانی سے اپنے حال و مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے میں منہمک رہتے تھے۔ جیسا کہ پہلے عرض کیا جاچکا ہے۔

                                                سامانہ میرا اور ہم اہلِ سامانہ کا وہ اجلا ماضی ہے جو ہمارے لئے ناقابل فراموش ہے۔ ہم سامانہ کے عزت دار لوگ ہیں جن کے آباءمیں اہلِ سیف بھی تھے اور اہلِ تقویٰ بھی۔اسی لئے ہندوستان پر حملہ آور ہونے والے مسلمان فاتحین کی ناگزیر ضرورت تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سفر نامہ

(سامانہ)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۳۴ برس بعد ماضی کے مزارات کی طرف روانگی

                                                میں نے ۷۴۹۱ءمیں تقریباً چودہ برس کے ہوش مندانہ سن و سال میں سامانہ کو خیرباد کہا اور پھر تقریباً ۳۴ سال بعد اپنی زوجہ اصغری بیگم کے ہمراہ محض ایک دن کے لئے سامانہ گیا۔ کہاں تو ۷۴۹۱ءمیں سامانہ میں دوسرے مسلمانوں کے علاوہ سادات کرام کے ہزاروں نفوس پر مشتمل چار معزز خاندان آباد تھے اور کہاں ۱۹۹۱ءکا سامانہ جس میں ایک مسلمان گھرانہ بھی مستقل آباد نہیں تھا۔

                                                مئی ۱۹۹۱ءمیں جب اپنی بیگم کے ہمراہ پاکستانی باڈر”واہگہ“ سے فراغت پاکر اٹاری کسٹم کلیرنس کے لئے بھارتی حدود میں داخل ہوا تو حسن اتفاق سے جس کسٹم افسر سے سابقہ پڑا وہ بھی پٹیالہ ہی کا رہنے والا تھا۔ کہاں جارہے ہیں؟ کیوں جارہے ہیں؟ اس نے چند اسی نوعیت کے سوالات کئے۔میں نے اسے بتایا کہ میری پیدائش پٹیالہ کے جوار سامانہ میں ہوئی تھی اور اس سرزمین پر میں نے اپنی زندگی کے ابتدائی چودہ برس گذارے تھے۔ میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا جس وقت تقسیم برصغیر کے بعد میں نے اپنے جملہ اہل خاندان کے ساتھ پاکستان کی طرف ہجرت کی تھی اور چند برس پاکستان میں گذارنے کے بعد تقریباً تین دہائیوں سے لندن میں آباد ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آسودگی،معاشی خوشحالی اور اولاد کا روشن مستقبل وغیرہ سبھی کچھ میسر ہے مگر ان سب باتوں کے باوجود میں اپنے آباءکی جائے رہائش، صدیوں کا تابناک ماضی اور اپنا بچپن کبھی بھی اپنے ذہن سے محو نہیں کرسکا۔

                                                پٹیالہ کا رہنے والا کسٹم افسر میری باتوں کو غور سے سن رہا تھا ۔ہمارے چہروں پر آسودگی اور ہماری حالتوں سے فارغ البالی عیاں تھی۔ وہ بہت خوش ہوا اور مجھ سے پوچھا ”میں آپ کی کیا سیوا کرسکتا ہوں؟“ میں نے کہا” بہت بہت شکریہ۔ اگر ہوسکے تو آپ پٹیالہ میں قیام کے لئے ہوٹل بتادیجئے جہاں ہم میاں بیوی اپنے یادوں کے مسکن سامانہ کو دیکھنے سے پہلے تھکن اتارسکیں۔

                                                کسٹم افسر واقعی شریف اور ہمدرد انسان تھا۔ اس نے کچھ دیر سوچنے کے بعد ہمیں بتایا کہ پٹیالہ کا ”گرین ہوٹل“ فور یا فائیو اسٹار تو نہیں ہے مگر پھر بھی ایک عمدہ ہوٹل ہے، آپ اس میں قیام کرسکتے ہیں۔ اسی کسٹم افسرنے ہمیں اٹاری سے امرتسر کے لئے ٹیکسی مہیا کی جس میں بیٹھ کر ہم امرتسر اسٹیشن پر پہنچے۔ ہم نے امرتسر سے ۰۰۲ کلومیٹر دور انبالہ کا اے سی کلاس کا ۸۹۱ روپے فی کس ٹکٹ لیا اور شان پنجاب ایکسپریس میں سوار ہوگئے۔

                                                شان پنجاب ایکسپریس امرتسر سے ۳ بجے سہ پہر روانہ ہوئی اور چھ بجے شام ہم انبالہ اسٹیشن پر جا اترے۔ امر تسر سے انبالہ کا راستہ انسانی محنت و جاں فشانی کا ثبوت فراہم کررہا تھا۔ قدرت نے تو بہت سی سر زمینوں کو اپنی لاتعداد نعمتوں سے نوازا ہوتا ہے مگر جن افراد کو وہ نعمتیں فراہم کی جاتی ہیں وہی ان نعمتوں کی قدر دانی نہ کریں اور محنت سے جی چرائیں تو فقرو گرسنگی ایسے لوگوں کو اپنے حصار میں سمیٹ لیتی ہے۔ ہم چھ بجے شام انبالہ پہنچے۔ پٹیالہ کے لئے ٹرین کی روانگی کا وقت نو بجے رات کا تھا۔انبالہ میں بارش ہورہی تھی چنانچہ مجھے گبھراہٹ ہونے لگی کہ پٹیالہ پہنچ کر ہوٹل تک پہنچنا دشوار ہوجائے گا۔ لہٰذا جلد از جلد پٹیالہ پہنچا جائے۔ میں نے سفر کے پروگرام میں تبدیلی کی اور ٹرین کے بجائے بس کے ذریعے پٹیالہ جانے کا فیصلہ کیا۔ چائے پی کر ہم بس میں سوار ہوگئے ۔ بس کا سفر ٹرین جیسا آرام دہ تو نہیں تھا کیونکہ رش کی وجہ سے لوگ کھڑے ہوکر بھی سفر کررہے تھے۔ میری بیگم کو تو بہرحال سیٹ مل گئی البتہ میں نے ایک گھنٹے کا سفر کھڑے ہوکر ہی پورا کیا۔ پٹیالہ پہنچے تو بارش تھم چکی تھی۔

                                                بس اڈے سے باہر آئے تو بہت سے سائیکل رکشہ موجود تھے۔ ایک رکشہ والے سے بات کی کہ ہمیں گرین ہوٹل جانا ہے۔ سامان توہمارے پاس بہت کم تھا یعنی صرف ایک اٹیچی کیس جس کا وزن مشکل سے دس کلو ہوگا۔ وہ تیار ہوگیا۔ تھوڑی ہی دیر میں ہم گرین ہوٹل کے سامنے تھے۔ میں نے جیب سے دس روپے کا نوٹ نکالا اور سائیکل رکشہ والے کو تھمادیا۔ اس نے مجھے سر سے پیر تک دیکھا۔ میں سمجھا شاید زیادہ رقم چاہتا ہے اس لئے کہ ہمارے یہاں اب جو کچھ بھی دے دیا جائے، لینے والے کی طبیعت سیر نہیں ہوتی۔ وہ زیادہ کو بھی کم ہی خیال کرتا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا ”بھائی اتنے سے فاصلے کے کیا یہ پیسے ٹھیک نہیں ہیں؟“ اس نے جواب دیا ” نہیں“ ۔ اس سے پہلے کہ میں کچھ اور پیسے دے کر اسے رخصت کرتا۔ وہ بولا ”بابو جی یہ زیادہ ہیں۔ اڈے سے یہاں تک کا کرایہ تین روپے ہے۔“ میں نے کہا ” بس تو ٹھیک ہے۔ کرایہ تین روپے ہی ہوگا، دس روپے ہم نے خوشی سے دیئے ہیں۔ ہم اپنا آبائی وطن دیکھنے آئے ہیں۔ لہٰذا یہ رکھ لو۔

                                                ہم ہوٹل میں داخل ہوئے اور ایک ڈبل روم اپنے لئے مخصوص کرایا۔ ہمیں ناشتے کے ساتھ چار سو ہندوستانی روپے میں ہوٹل کا کمرہ ملا تھا۔ رات ہم نے ہوٹل میں بسر کی ۔وہ ایک یادوں اور خوابوں بھری رات تھی۔ ہم اپنے صدیوں کے ماضی اور بچپن و نوعمری کی انمٹ یادوں سے بہت قریب پہنچ چکے تھے مگر اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھروں اور محلوں کا منظر ابھی چند گھنٹوں کے فاصلے پر تھا۔ میں خیالات کے تانے بانے میں گم تھا۔ نہیں معلوم نیند نے کس سمے مجھے اپنی آغوش میںسمیٹ لیا ۔سفر کی تھکن بھی تھی لہٰذا گہری نیند سویا۔صبح اٹھ کر ہوٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ہوٹل کے اہلکار سے سامانہ کے لئے ”رینٹ اے کار“ کے لئے کہا تو وہ تھوڑی سی دیر میں سوزوکی کیری لے آیا۔ تین سو روپے دن بھراور سو کلومیٹر کی مسافت کے ساتھ معاوضہ طے پایا۔

                                                ۵۲ کلومیٹر کافاصلہ کس طرح گذرا، اس بات کو بیان کرنا دشوار نہیں، ناممکن ہے۔ ہر بات لفظوں میں بیان ہی نہیں کی جاسکتی۔ جذبات کے اظہار کے بہت سے وسیلے دستیاب ہونے کے باوجود گہرائی میں اتر کر دیکھا جائے تو شاید حقیقی جذبات کو لفظوں کا قالب عطا کرنا دائرہ ممکنات سے باہر کی چیز ہے۔تقریباً ۵۲ کلومیٹر پٹیالہ اور سامانہ کا درمیانی فاصلہ ہے۔ یہ فاصلہ میں نے حیرت، اضطراب ، شدت جذبات اور گہری سرشاری میں گزارا۔ میں نہیں جانتا کہ بیگم کے جذبات کی نوعیت کیا رہی ہوگی کیونکہ اصغری بیگم کا تعلق بھی سامانہ ہی سے ہے اور یہ میرے سگے چچا مرحوم و مغفور سید شریف الحسن زیدی کی دختر ہیں۔ بہرحال میںنے یہ راستہ عجیب حال میں گزارا۔ سڑک پر ٹریفک بہت زیادہ تھی۔ کاریں بسیں اور ٹرک مسلسل دونوں طرف رواں دواں تھے۔ ٹیکسی والے سے بات چیت شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ بھی اسی علاقے کے موضع پسیانہ کا رہنے والا ہے۔ ہمارا ماضی جان کر کہ ہم بھی یہاں کے رہنے والے تھے او راس سرزمین کی خوشبو اب بھی اپنی مشام جاں میں پاتے ہیں۔ وہ بہت خوش ہوا اور اس نے کھل کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ماضی کے مناظر جو یادوں کا حصہ ہیں، سب کے سب جوں کے توں نہیں تھے۔ گاڑی مسلسل فراٹے بھررہی تھی اور آنکھوں کے سامنے کچھ منظر پرانے تھے کچھ نئے۔

                                                سامانہ جوں جوں قریب آرہا تھا، یا میں سامانہ سے نزدیک ہورہا تھا، میری کیفیت عجیب ہوتی جارہی تھی۔ ہم اب سامانہ کے قریب بہنے والی قدیم نہر کے پل سے گز ر رہے تھے۔ مجھے اپنے اسکول کا وہ زمانہ یاد آیاجب برسات کے موسم میں ہماری کلاس اسی نہر پر پکنک منانے جایا کرتی تھی۔نہر کے کنارے کنارے پکے ہوئے پھل سے لدے جامن کے پیڑ ہوتے تھے۔ میں پیڑ پر سے جامن توڑ توڑ کر خوب کھاتا اور اس کے بعد بلندی سے نہر میں چھلانگ لگاتا او رپھرجی بھر کر تیراکی کیا کرتا تھا۔ مجھے امروہے کے سید جون ایلیا کا شعر یاد آیا

                                                اس سمندر پہ تشنہ کام ہوں میں ۔

                                                بان تم اب بھی بہہ رہی ہو کیا ۔

بان امروہہ میں ایک ندی کا نام ہے۔

                                                نہر کے قریب سے گزرتے ہوئے میں یادوں کی محرابوں میں جھانک رہا تھا۔ اسی طرح شاید ماضی بھی پلٹ کر مجھے دیکھ رہا ہوگا کہ یہ وہی شخص ہے جو چودہ برس کا نوعمر لڑکا یہاں سے گیا تھا اور اب دنیا جہاں کی خاک چھاننے کے بعد اسے پھر میری یاد ستائی اور یہ مجھ سے ملنے چلا آیا۔

                                                اب ہم خاک سامانہ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔ فراٹے بھرتی گاڑی کسی منظر کو آنکھوں میں اتارنے اور دل میں بسانے کا موقع ہی نہیں دینا چاہتی تھی مگر مشین تو انسان ہی نے بنائی ہے۔ انسان کے خیال کی رفتار او روسعت بہرحال مشین سے زیادہ ہے۔ لہٰذا میں نے خود کو اور زیادہ مربوط کرنا شروع کردیا تاکہ اس مختصر سے موقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکوں۔

                                                سامانہ میری یادوں کا انمٹ سرمایہ، میری آنکھوں کے سا منے تھا۔ میری آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے۔ الفاظ میں ان باتوں کو سمونا مشکل ہے، مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے کہ میرے دل و دماغ کی اس وقت کیا کیفیت تھی؟

 

۳۴ سال بعد سامانہ میں ورود

                                                وہ ایک عجیب اور یادگار لمحہ تھا جب میں ۳۴ برس بعد اپنے سابق وطن سامانہ میں منڈی کے راستے سے داخل ہوا۔کسی زمانے میں یہاں بسوں کا اڈا ہوا کرتا تھا اور یہ وہی جگہ تھی جہاں سے ہم نے ۰۲ نومبر ۷۴۹۱ءکو ہجرت کے سفر کاآغاز کیا تھا۔ اس وقت ظہر کے بعد کا وقت تھا اور آسمان پر ابر چھایا ہوا تھا۔ گویا آسمان او رسورج کی آنکھوں نے ہماری بے بسی کا منظر دیکھنے سے انکار کردیا ہوگا۔ آج میں سامانہ کی ۳۴ برس بعد دیدار کررہا تھاتو مجھے حضور اکرم کی مکہ سے ہجرت کرتے وقت کی دعا یاد آئی، جب آپ نے فرمایا تھا ”بار الٰہا ! مجھے مکہ دوبارہ لانا۔ “ آپ کی دعا مقبول ہوئی تھی۔

                                                سامانہ کو خیرباد کہتے وقت میری عمر چودہ برس تھی۔ یہ معصومیت اور مخلصانہ جذبوں کی عمر ہوتی ہے۔ میں نے بھی دل میں آرزو کی تھی کہ کاش میں دوبارہ یہاں آں۔ اللہ نے میری دعا سن لی اور میں دنیا جہان گھوم کر ایک بار پھر سامانہ پہنچ چکا تھا۔ میں خیالا ت میں کئی بار اس حد تک گم ہوا کہ میری بیگم کو مجھے چونکانا پڑا۔

                                                سڑک کے جنوبی کنارے پر جو مندر اور تالاب ہوا کرتا تھا وہ اپنی خستہ حالی کے باوجود اب بھی پرانے وقتوں کی یاد دلارہا تھا۔ شمال میں سڑک کے ساتھ ساتھ میر ضامن علی رضوی کا باغ اور کھیت ہوا کرتے تھے۔ اسی مقام پر ایک جدید طرز کی پرتاپ کالونی آباد ہوچکی تھی۔ میں منڈی کے چکر لگاتا رہا۔ میری خواہش تھی کہ کوئی پرانا شناسا چہرہ نظر آئے مگر کوئی بھی تو پرانا شناسا چہرہ موجود نہیں تھا ۔ ایک دکان پر بورڈ لگا ہوا تھا ”رام پال جانکی داس“۔ میں لپک کر اندر گیا۔ آنجہانی جانکی داس میرے ابا مرحوم کے دوستوں میں سے تھے۔ میںنے دکان میں موجود شخص سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ وہ جانکی داس کا بیٹا رام پا ل ہے۔ میںنے اپنا تعارف کرایا اور اسے بتایا کہ تمہارے والد سے میرے والد کی بہت دوستی تھی ۔ وہ مجھے اور میرے والد کو پہچان گیا ، پھر آدھ گھنٹے تک وہ میرے والد کی باتیں کرتا رہا مگر اتنے گہرے تعلق کے باوجود اس ”بنیے“ نے چائے کی ایک پیالی یا پانی تک کو نہیں پوچھا۔ میرے پاس کیمرہ تھا، میں نے چند ایک تصاویر بنائیں اور آگے روانہ ہوا۔ کیمرے کی فلیش گن کے لئے بیٹری سیل کی ضرورت تھی لہٰذا ایک فوٹو گرافر کی دکان پر گیا اور دوران گفتگو اسے سامانہ آنے کی غرض بتائی اور اس سے یہ بھی کہا کہ اگر وہ میرے ساتھ چلے اور تصاویر اتارے تو میں اسے معاوضہ پیش کرسکتا ہوں۔ سو روپے میں معاملہ طے ہوگیا اور مہارا جہ فوٹو سینٹر کا مالک پروندر شرما ہمارے ساتھ ہولیا۔ پروندر شرماکی عمر تقریباً تیس سال کی تھی جو قریب ہی کے ایک گاں بڑیچہ کا رہنے والاتھا اور اس کے والد کی عمر تقریباً میری جتنی ہوگی۔ اس لئے اس نے ہمارے ہم عمر پٹھانوں کے نام سنے ہوئے تھے۔

                                                منڈی سے نکل کر ہم شہر کی طرف چلے تو ہمارا گزر رضویوں کی کربلا کے سامنے سے ہوا۔ یہ جمعہ کا دن تھا اور گنتی کے چند نمازی جو ہندوستان کے دوسرے صوبوں سے یہاں سامانہ میں محنت مزدوری کرنے آئے ہوئے تھے، کربلا کی مسجد میں نماز کی تیاری کررہے تھے ۔ اب سامانہ مسلمانوں سے خالی ہوچکا تھا اور یہاں ایک گھر بھی مسلمانوں کا نہیں تھا۔

                                                وہاں سے ہم بازار کلاں میں آئے اور پھر محلہ میر امان میں داخل ہوئے جہاں کسی زمانے میںکچی سڑکیں ہوا کرتی تھیں، وہ اب پختہ ہوچکی تھیں۔ بیس پچیس ہزار آبادی کا چھوٹا سا خوبصورت شہر اب ایک لاکھ آبادی پر مشتمل تھا۔ بقول سید جون ایلیا

                                                شہر دل میں عجب محلے تھے ۔

                                                ان میں اکثر نہیں رہے آباد ۔

                                                میری یادوں میں گلی محلوں کے گھروں کے باہر اونچے اونچے چبوترے ابھر آئے جن پر لمبی لمبی محفلیں سجا کرتی تھیں۔ وہ چبوترے اب غائب ہوچکے تھے ۔گلیوں میں کئی کئی فٹ بھرتی ڈال کر انہیں اونچا کردیا گیا تھا اور اپنے وقت کے تاریخی چبوترے آب و تاب سمیت اپنی عظمت اور سربلندی سے دستبردار ہوچکے تھے۔ کہاں وہ وقت کہ شہر کے سارے مسائل وہیں حل ہوتے، فکر کی ساری جولانیاں انہی چبوتروں پر اپنا رنگ جماتیں۔ اس زمانے میں غیر مردوں کا گھروں میں داخلہ ممکن نہیں تھا۔ مرد اپنے گھروں میں بھی غیر ضروری نہیں بیٹھتے تھے۔ مردوں کا زیادہ تر وقت انہی بیٹھک گاہوں پر گزرتا تھا اور انہیں بیٹھکوں میں مقامی اور ملکی مسائل زیرِ بحث آتے تھے۔

                                                انہیں یاد گار اور تاریخی چبوتروں میں سے ایک پر میر ذاکر حسین رضوی اپنے حواریوں کے ساتھ حقہ کی ”نے “ منہ میں دبائے موجود ہوتے۔ان کے چبوترے کے سامنے رضویوں کی امام بارگاہ تھی۔ امام بارگاہ کے احاطے میں ایک مسجد اور چند ایک کمرے تھے جن میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری رہتا ۔ امام خانے کے مین گیٹ پر ”خالصہ ہائی سکول سامانہ“ کا بورڈ پڑھ کر مجھے قدرے اطمینان ہوا کہ ہماری عبادت گاہیں نیک اور رفاہ عامہ کے کام کے لئے استعمال ہورہی ہیں۔ میر ی ذاتی رائے ہے کہ علم کسی بھی نوعیت کا ہو،اسے حاصل کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے ۔ اس اعتبار سے ہماری عبادت گاہوں میں اسکولوں کا قائم ہونا اللہ کا کرم ہے۔ تھوڑی دور آگے چلے تو منشی محمد رضا صاحب کی شفیق شخصیت یاد آگئی۔ موصوف مدرسة الواعظین لکھن


کے فارغ التحصیل تھے۔ ذاکری کو ذریعہ معاش بنانے کے بجائے وہ محکمہ تعلیم میں مدرس ہوگئے تھے۔ ان کے گھر کے قریب ہی ڈاکٹر رضا حسین اور ڈاکٹر غلام مصطفےٰ رضوی کے آبائی گھر میں اس وقت سامانہ کا واحد اسٹیٹ پرائمری سکول تھا، منشی رضا اس کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ اس پرائمری سکول میں زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سو بچے ہوا کرتے تھے۔۰۲،۵۲ ہزار کی آبادی میں ایک پرائمری سکول کا ہونا او راس میں بھی سوڈیڑھ سو بچوں کا ہونا اس زمانے کے تعلیمی رجحان اورتعلیمی اداروں کے فقدان کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ 

                                                منشی محمد رضا صاحب سردیوں میں شام کو چوتھی جماعت کے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھایا کرتے تھے۔ ٹیوشن فیس غالباً تین چار ہندو بچوں کے علاوہ کسی سے بھی نہیں لیتے تھے۔ محلہ منجھانیاں سے میں اور محمد علی جو اس وقت چوتھی جماعت کے طالب علم تھے ان سے مفت ٹیوشن پڑھنے جایا کرتے تھے۔ یہ ایک جذبہ ایمانی تھا جسے انہوں نے عملی طور پر اپنا شعار بنائے رکھا اور قوم کی خدمت کرتے رہے۔

                                                رضویوں کی عیدین کی نماز محلہ میر امان میں منشی محمد رضا صاحب کی اقتداءمیں ہوا کرتی تھی۔ محرم اور مخصوصیوں میں اکثر باہر سے علمائے کرام مدعو ہوتے تھے۔ لیکن ان کے علاوہ دیگر مجالس میں مولانا محمد رضا رضوی ہی خطاب فرماتے تھے۔ موصوف نے تقریباً ۰۹ سال عمر پائی او ر لیہ میں آکر فوت ہوئے۔ اللہ ان کو سید الشہداءعلیہ السلام کے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

                                                منشی جی کے حویلی کے سامنے مولانا سید نادر علی کا مکان تھا۔ مولانا، بڈولی ضلع مظفر نگر کی زیدی الواسطی سادات سے تعلق رکھتے تھے۔ سامانہ میں منجھانیوں کے علاوہ صرف یہی ایک زیدی خاندان آباد تھا۔

                                                منشی جی کے گھر سے مشرق کی طرف میرے ہم عمر ڈاکٹر رشید المرتضی رضوی کی حویلی سے ملحق غالباً انہی کے خاندان کے کسی فرد کی حویلی میں اسٹیٹ گرلز پرائمری سکول ہوتا تھا جس میں ایک ہیڈ مسٹریس اور چند ٹیچرز ہوا کرتی تھیں۔ سامانہ میں لڑکیوں کا فقط یہی ایک پرائمری سکول تھا جس میںلڑکیوں کی تعداد مشکل سے ساٹھ ستر ہوتی ہوگی۔

                                                یہاں ایک بات اور عرض کرتا چلوں کہ زیدیوں میں سے سوائے مرحوم ماسٹر راحت حسین کی دخترحسن بانو کے علاوہ کسی نے بھی پرائمری سکول جانے کی زحمت نہیں کی تھی۔یہ الگ بات ہے کہ نوحے، مرثیے پڑھنے کی ضرورت اور شوق نے مستورات کو اردو پڑھنے لکھنے کے قابل کردیا تھا۔

                                                ہم آگے بڑھے تو میر امان اللہ ؒ کے آستانہ پر تھے۔ میر امان اللہ ؒ کے مزارکا مین گیٹ خستہ حالی کی تصویر بنا ہوا تھا۔ دیواروں پر اپلے تھپے ہوئے تھے۔ ریہٹ کا پانی ایک حوض میں آتا اور پھر وہاں سے پائین باغ میں جایا کرتا تھا۔ حوض صحن میں تھا، لوگ غسل و وضو حوض سے ہی کیا کرتے تھے۔ یہ حوض بالکل ٹوٹ چکا تھا۔ البتہ مسجد اور میر امان اللہ ؒ کا مزار محکمہ اوقاف کی تحویل میں ہونے کے باعث مناسب حالت میں تھے۔میر امان کے ساتھ بخاریوں کی ا مام بارگاہ تھی۔ اس کا عقبی دروازہ اسی طرف کھلتا تھا۔ مستورات اسی دروازے سے آیا جایا کرتی تھیں۔

                                                ہم بخاریوں کی امام بارگاہ کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے تو دیکھا کہ امام خانے کے ہال میں ٹینس کھیلی جارہی تھی اور صحن میں پرائمری کلاسیں لگی ہوئی تھیں۔ ہمیں کار سے اترتے اور صاف ستھرے لباسوں میں ملبوس دیکھ کر ہیڈ مسٹریس کو گمان ہوا کہ شاید ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن سے معائنہ ٹیم آئی ہے۔ انہوں نے گھنٹی بجوادی تاکہ اسکول کے بچے، اسٹاف اور وہ خود اس ٹیم سے گفتگو کرنے کیلئے مستعد ہوجائیں۔ انہوںنے ہم دونوں میاں بیوی کو گھیرلیا ۔ شرما فوٹو گرافر تصاویر اتارتارہا۔

                                                امام خانے کی مسجد پر کتبہ بھی نصب ہے جس کی میں نے تصاویر بھی اتاریں ،اس پر سن تعمیر ۷۴۰۱ ہجری بہ عہد شاہجہان عادل بادشاہ در ج تھا۔ گویا یہ مسجد ساڑھے تین سو سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔اس کے قریب ہی بخاریوں کے مورث اعلیٰ کا مزار ہے۔ اس حصے میں بھی تعلیمی سلسلہ جاری تھا۔

                                                ہیڈ مسٹریس مسز بگا، با اخلاق خاتون تھیں۔ اس کے والدین گوجرنوالہ پاکستان سے ہجرت کرکے آئے تھے۔ اس نے ہمیں اپنے گھر پر چائے پینے کی دعوت بھی دی۔ میں نے اس کے کام میں مخل ہونے پر معذرت چاہی اور اس کا شکریہ ادا کیا۔

                                                ہم وہاں سے واپس اسی عقبی دروازے سے باہر آئے اور پیر بیریاں والوں کے محلہ میں پہنچ گئے۔ پیروں کے مکان قدرے صحیح حالت میں تھے۔البتہ مجھے بتایا گیا کہ یہاں پر جو بہت پرانا املی کا درخت ہوا کرتا تھا اسے پچھلے سال ہی کاٹ دیا گیا ہے۔

                                                املی کے درخت کا نام سن کر میرا ذہن ایک بار پھر ماضی کی بھول بھلیوں میں چلا گیا۔ بہت بڑے چبوترے پر املی کا درخت تھا اورمیرا پرائمری اسکول جانے کا راستہ بھی اس املی کے درخت کے نیچے سے ہو کر گزرتا تھا۔ کبھی کبھا ر املی کھانے کا موقع بھی مل جاتا تھا۔

                                                پیر صاحبان ہر سال پیرانِ پیر حضرت سید عبدالقادر گیلانی ؒ کا عرس بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا کرتے تھے۔ کھیل تماشے والے آتے۔ میلہ لگتاجو تین دن تک جاری رہتا۔مشہور قوال بلائے جاتے اور اس املی کے پیڑ کے نیچے محفل منعقد ہوتی۔ پیروں میں سے کوئی ایک بزرگ سبز چوغہ پہن کر محفل میں ممتاز بزرگ کی حیثیت سے تشریف فرماہوتے۔مریدوں کا جھرمٹ ہوتا اوریہ محفل سماع صبح کی نماز تک بھی کبھی کبھی جاری رہتی۔

                                                پیر بیریاں والے محب اہل بیتؑ تھے اور عزاداری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مگر جب مریدوں کے ساتھ ہوتے تو ان ہی کے مسلک پر ہوجاتے۔ یہ ان کی روزی کا معاملہ تھا۔ سامانہ کے دیگر سادات ان کو نجانے کیوں اپنے برابر نہیں سمجھتے تھے، ان سے رشتہ داریاں بھی بہت کم کیں اور یہ بھی محسوس ہوتا تھاکہ پیر صاحبان شاید کسی احساس کا شکار تھے۔ اسی وجہ سے یہ لوگ کچھ الگ تھلگ رہتے تھے۔

                                                ہم پیر بیریاں والوں کے محلے میں سے ہوتے ہوئے اونٹوں والوں کے دروازے کے آگے سے گزرے۔ پرانی حویلیاں، گلی محلے سبھی جانے پہچانے تھے ۔ان محلوں کا انچ انچ ایسا تھا جہاں سے بار بارمیرا گزر ہوا تھا۔ میں منجھانیاں سے مچھی ہٹہ اور پھر وہاں سے راستہ کو مختصر کرتے ہوئے بخاریوں کی حویلیوں میں سے گزرتا ہوا محلہ میرامان میں واقع اسٹیٹ پرائمری سکول جایا کرتا تھا۔بخاریوں اور رضویوں کی بڑی بڑی خستہ حویلیاں زبان حال سے اپنی زبوں حالی پر نوحہ کناں تھیں۔ میں بہت دل گرفتہ ہوا، میری سرشاری میں غم کی لکیریں ابھر آئیں۔ابھی تو میں اپنے سابقہ ہم شہروں کے خستہ حال مکان اور حویلیاں دیکھ رہا تھا۔ معناً مجھے اپنا آبائی محلہ منجھانیاں یاد آیا۔ میرے دل میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ خدا معلوم محلہ منجھانیاں کی کیا حالت ہوگی؟میرے ابا کی قبر کس حال میں ہوگی؟

                                                میں سوچنے لگا کہ جو حویلیاں صدیوں سے سینہ تانے زمین پر استادہ ہیں اگر ان کی مرمت پر چند ٹکے لگادیئے جاتے تو ان عمارتوں کی مضبوطی میں بھی اضافہ ہوجاتا ۔ مگر ان حویلیوں اور مکانوں کے نو آباد کاروں نے اس بات کو تو جیسے فراموش ہی کردیا تھا۔

                                                مچھی ہٹہ سے گزر کر ہماری گاڑی شرف علی کے کنویں کے قریب سے گزری۔ چار پانچ ایکڑ رقبہ اسی ایک کنویں سے سیراب ہوتا تھا۔ جس زمین پر کسی زمانے میں سبزی کی فصل لہلہاتی تھیں، آج وہاں مکان بن چکے تھے، کھیتوں کا نام و نشان تک نہ تھااور یہ منجھانیاں کا حصہ بن چکا تھا۔

 

سکھوں کا گوردوارہ

                                                شرف علی کنویں کے جنوب میں شارع عام تھی ۔ اس کے دوسری طرف ایک اور کنواں تھا جسے گورو کی خوئی کہا کرتے تھے۔ اس سے ملحق تقریباً چار پانچ ایکٹر زرعی اراضی بھی تھی، اس کنویں کے بارے میں عجیب عجیب باتیں مشہور تھیں۔ سننے میں آیا ہے کہ یہ کنواں محلہ بخاریاں کے کسی بڑے زمیندار اور ممتاز عہدے پر فائز میر صاحب کا تھا۔ اکثر بڑے آدمیوں کے عیاشانہ اخراجات کی متحمل ان کی آمدنیاں نہیں ہو پاتی تھیں ۔ چنانچہ شادی بیاہ یا کسی خاص موقع پر قرض لیکر ہی ناک اونچی رکھی جاتی تھی۔

                                                بنیا قرض خواہ کی ضرورت کی شدت کی مناسبت سے شرائط عائد کیا کرتا تھا۔ بسا اوقات سو پچاس روپے جیسی قلیل رقم کے عوض کنواں بمعہ ملحقہ اراضی کے رہن رکھ دیا جاتا تھا تاکہ جب تک قرض کا ایک ایک پیسہ بمعہ سود در سود کے ادا نہ ہوجائے، لالہ جی رہن شدہ اراضی کی کل آمدنی بونس میں وصول کرتے رہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ بنیے کے پاس قرض میں رکھی گئی زمین شاذ و نادر ہی واپس آئی ہو۔

                                                میر صاحب کی دوستی بشن داس بھابھڑے سے تھی۔ غالباً معمولی سی رقم قرض لے کر پورا کنواں رہن رکھ دیا تھا۔ بھابھڑہ بے فکر ہوکر سود در سود حساب میں لکھتا رہا۔ بالآخر قرض کی عدم ادائیگی کی بناءپر عدالت سے کنویں کے مالکانہ حقوق حاصل کرلئے۔ میر صاحب کے لئے یہ بات ناقابلِ برداشت تھی، کل کا دوست جو آج دشمن بن کر سامنے آیا ہے میر صاحب کی زمین ہتھیا کر لے جائے ۔ میرصاحب نے ایک ترکیب سوچی چنانچہ "نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے" کی مثال پر عمل کرتے ہوئے میر صاحب نے ایک تلوار کنویںمیں گروادی اور مشہور کردیا کہ جب گورو جی یہاں تشریف لائے تھے تو اس کنویں میں گورو جی کی تلوار گر گئی تھی۔ میر صاحب علاقہ کے با اثر اور بڑے آدمیوں میں سے تھے۔ انہوں نے اپنے اثرو رسوخ سے یہ بات علاقہ کے سکھوں میں پھیلادی۔ سینکڑوں سکھ جوق درجوق پہنچنا شروع ہوگئے۔ کنویں سے تلوار نکال لی گئی۔ میر صاحب نے سکھوں کے مذہبی جنون کو ابھارتے ہوئے اس جگہ پر گورو دوارا تعمیر کرنے کی ترغیب دی۔ اس جمِ غفیر نے کنویں پر قبضہ کرکے پیپل پر گورو جی کا جھنڈا لہرا دیا اور پیپل کے نیچے ہنگامی طور پر ایک کمرہ تعمیر کرکے گورد وارے سے موسوم کردیا۔ سامانہ پٹیالہ کی سکھ ریاست میں تھا۔ بیچارہ بشن داس پوری سکھ قوم کا کیسے مقابلہ کرتا۔ میرصاحب سے بری طرح مات کھا گیا۔ ۷۴۹۱ءتک سامانہ میں اس کے علاوہ نہ تو کوئی سکھوں کی جائداد تھی اور نہ کوئی عبادت گاہ۔

 

میرا منجھانیاں

                                                گروی کی کھوئی سے تھوڑے ہی فاصلے پر دادا پیر ؒ کا مرقد ہے اور یہی ہمارا آبائی محلہ منجھانیاں تھا۔ جب دور تھے خواہ پاکستان میں یا انگلستان میں، تب سامانہ یادوں کا محور تھا۔ کیونکہ سب گلی ، محلے، مکان ، حویلیاں، کھیت، کھلیان، چبوترے، چوبارے ، مساجد ،امام بارگاہیں اور اسکول سبھی سامانہ کی علامت اور حوالے تھے۔ انہی گلی محلوں میں ہمارا اپنا آبائی محلہ منجھانیاں بھی شامل تھا جہاں اس سفر سے ۳۴ سال پہلے تک ہمارے بزرگ تین چار صدیوں سے آباد چلے آرہے تھے اور آج مدتوں کی آرزو کے بعد ۱۹۹۱ءمیں سامانہ کا دیدار میرے حصے میں آسکا ۔سامانہ کو خیرباد کہا تھا تو میں میٹرک کا طالب علم تھا اور اب ۸۵ برس کا تجربوںکی دھوپ کھایا ہوا انسان، جس نے تیس برس تو صرف انگلستان میں روزی روزگار کی جدوجہد میں گزاردیئے تھے۔

                                                میں سامانہ کے سادات محلوں میں سے زیدی سادات کے محلے منجھانیاں پہنچ چکا تھا۔میں نے عمداً سامانہ پہنچ کر دوسرے محلوں اور یادوں کو تازہ کرنا مناسب خیال کیا تھا۔ پہلے ہی منجھانیاں پہنچ جاتا تو زیادہ صدمہ ہوتا۔ جذبوں کو ارتعاش کا سامنا تھا۔ آنکھیں ماضی کے بھولے بسرے مدہم ہوتے ہوئے نقوش کو تلاش کررہی تھیں۔ اباجی کی قبر کا کیا حال ہوگا؟ یہ بھی سن رکھا ہے کہ قبر تو خبر سے باقی رہتی ہے اور ہمارے تازہ وطن پاکستان میں تو خبر کے باوجود بھی قبر باقی نہیں رہنے دی جاتی۔ میں سوچ رہا تھا کیا واقعی میں منجھانیاں پہنچ گیا ہوں؟

                                                گورو کی کھوئی کے پاس سے گزرنے کے بعد ہم مکندی لال کمہارکے گھر کے آگے سے گزرے ۔ اس کے شمال مغرب میں ہمارے زمانے میں ایک بہت بڑا پیپل کا درخت ہوتا تھا، وہ اب بھی اپنی جگہ اسی شان و شوکت سے آسمان کو چھورہا تھا ۔غالباً یہ درخت ڈیڑھ سو سال سے کم عمر کا نہیں ہوگا۔ اس درخت کے نیچے پرائمری اسکول کے بچے پڑھنے میں مصروف تھے اور اس کے ساتھ ہی امام خانے کے مین ہال سے ملحق پرائمری سکول تھا۔

 

دادا پیر ؒ ، مسجد و امام بارگاہ

                                                 ہم پرائمری سکول کے آگے سے گزر کر امام خانے کے احاطے میں داخل ہوئے۔ دادا پیرؒ کے مزار کی حالت بتا رہی تھی کہ اس کی دیکھ بھال ہوتی رہی ہے۔ مزار کے دروازے سے باہر دادی راستی ؒ کی قبر ہوا کرتی تھی۔ اس قبر کے اوپر تقریباً چھ انچ گہرا حوض سا بنا ہوا ہوتا تھا جس میں خاص طور پر گرمیوں میں پانی ڈال دیتے تھے اور آشوب چشم کے مریض اس پانی سے اپنی آنکھیں دھوتے اور اللہ کی رحمت سے آشوب چشم ختم ہوجاتا تھا۔

                                                دادی راستی ؒسر ہند شہر کی رہنے والی تھیں۔ روایت ہے کہ سامانہ میں دادا پیرؒ کو بشارت ہوئی کہ آپ کی زوجیت کیلئے سر ہند میں ایک خاتون چن لی گئی ہے۔ آپ وہاں جائیں اور نکاح کرکے انہیں لے آئیں۔ ایسے ہی دادی راستی ؒ کو بشارت ہوئی کہ تمہارے لئے فرید الدین کو چن لیا گیا ہے، وہ تم سے نکاح کرنے آرہے ہیں۔

                                                دادی راستی ؒ کی قبر کا نشان اب باقی نہیں رہا ۔دادا پیرؒ کے مزار کے مغربی جانب پرانی مسجد کے کھنڈرات اور نئی مسجد کی عمارت تھی ،یہ دونوں بھی اب باقی نہیں رہے۔ اسی طرح دادا کے مزار کے جنوب میں مولانا عنایت علی ہندیؒ کاپختہ مزار تھا جو تدریجی طور پر گرایا جاتا رہا اورا ینٹیں فروخت کی جاتی رہیں عمارت کا کچھ ہی حصہ باقی تھا۔ کوئی تعجب نہیں کہ آج نو سال گزرنے کے بعد وہاں باقی ماندہ عمارت بھی باقی نہ رہی ہو۔

                                                امام خانے کی عمارت اپنی جگہ آج بھی قائم ہے۔ اس کے دروازے بند تھے، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس عمارت کو استعمال نہیں کیا گیا۔جب ہم اس امام بارگاہ میں پہنچے تو وہاں کے چند نئے آباد کار آگئے۔ ہمارے متعلق جان کر وہ بہت خوش ہوئے اور ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بعد مجھے بتایا کہ پاکستان سے آنے والے شرنارتھیوں نے یہاں رہائش اختیار کرلی تھی مگر ان کو سپنے میں چند نورانی نیلے کپڑوں میں ملبوس، سفید گھوڑوں پر سوار نظر آئے اور ان کو ڈانٹ کر کہا کہ تمہیں نہیں معلوم یہ پوتر استھان ہے یہاں پر گرہستی نہیں کی جاسکتی۔ چنانچہ یہ لوگ خوفزدہ ہوئے اور اگلے روز یہ ہال خالی کرکے چلے گئے۔ یہ واقعہ اتنا مشہور ہوا کہ گذشتہ چالیس سال سے زیادہ کے عرصے میں کسی نے بھی اس جگہ کو کسی قسم کے استعمال میں لانے کی جر


Éت نہیں کی۔  

                                                یہ چھوٹی اینٹوں کی عمارت اگر دانستہ گرائی نہ گئی تو بے شک دو تین سو سال تک قائم رہے گی۔منجھانیوںکا امام خانہ دوسری جنگ عظیم سے کچھ پہلے خستہ حالی کو پہنچ چکا تھا۔لہٰذا تعمیر نو کے لیے سوچ بچار جاری تھی۔ اتنے میں ۱۶۳۱ ہجری کا زمانہ آ پہنچا جس کی مناسبت سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی تیرہ سو سالہ یادگار پورے ہنددستان میں بڑے تزک و احتشام سے منائی گئی۔اسی یاد کے سلسلے میں منجھانیاں کے امام خانے کی نئی عمارت کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔منجھانی افرادی قوت اور مالی وسائل میںکچھ زیادہ مضبوط نہیں تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے تین چار سال میں امام خانے کے مین ہال کی تعمیر مکمل کر لی تھی۔

                                                نئی امام بارگاہ، دادا پیرؒ کے مزار مقدس اور مسجد کے جنوب کی طرف تعمیر کی گئی تھی۔ اس میں ایک بہت بڑا ہال تھا جس کی لمبائی تقریباً ۰۹ فٹ اور چوڑائی ۰۳ فٹ تھی۔ اس کی چھت تین ڈاٹوں پر قائم تھی۔ دیواروں کے آثار کی چوڑائی ۴ فٹ سے کم نہ تھی جبکہ دیوار چھوٹی اینٹ سے تعمیر کی گئی تھی ۔ ہال کے تین دروازے شمال کی جانب کھلتے تھے۔ درمیانی دروازہ دوسروں کی نسبت بڑا تھاکیونکہ اس سے شہہ نشین میں رکھا ہوا تعزیہ مخصوص مواقع پر برآمد بھی کیا جاتا تھا ۔

                                                عمارت کی تعمیر میںموجودہ آر سی سی طرز تعمیر کے بجائے محرابوں اور ڈاٹوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ کم و بیش اس ہال میں پانچ چھ سو افراد بیک وقت بیٹھ سکتے تھے۔ اس کے مشرق میں زنانہ ہال تھا جہاں سے مستورات، مردانہ ہال کی مجلس سنتی تھیں۔مستورات کے لئے ا لگ دروازہ مشرق کی جانب امام خانے کے مین گیٹ سے ذرا ہٹ کر کھلتا تھا۔ مین ہال کے سامنے کھلا صحن تقریباً ۰۴ x۰۵ گز کا تھا جو ابھی تک کچا ہی تھا۔

                                                اگر چہ عمارت بن چکی تھی مگر پھر بھی کام ہو رہا تھا۔ خالی عمارت ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ اس کی فِکسچز فٹنگ، فرنیچر اور ڈیکوریشن کا کام روایات، جدید رسم و رواج، ضروریات اور پسندیدگی کی ترجیحات کے مطابق آہستہ آہستہ ہو رہا تھاجبکہ اس کے لئے تو ایک مدت درکار ہوتی ہے۔

                                                اس امام بارگاہ کی تعمیر میں یوں تو سب ہی نے حصہ لیا مگر یہاں پر تایا شبیر حسین ولد احمد علی کا ذکر کرنا ضروری سمجھوں گا۔ مرحوم پولیس ہیڈ کانسٹیبل تھے، جہاں بھی جاتے اپنے ساتھ امام خانے کی رسید بک ہر وقت رکھتے تھے۔ چندے کی وصولی میں آپ کی دلچسپی اور مخلصانہ انہماک قابل داد تھا۔

                                                پہلے ماسٹر راحت حسین شہید عزاداری کا انتظام کیا کرتے تھے۔ یہ ہیڈ ماسٹر ہوکر سامانہ سے باہر چلے گئے تو امام خانے کی تعمیر کا کام دوسرے بزرگوں نے سنبھال لیا۔ میرے والد بزرگوار بھی روزانہ دو چار گھنٹے صبح شام تعمیراتی کام کی دیکھ بھال کے لئے صرف کیا کرتے تھے۔اسی دوران میرے ماموں سید خورشید حسین جو محکمہ مال میں ملازم تھے، پچپن سال کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہوگئے۔ ریٹائرہو کر آنے کے بعد ان کی ذاتی صلاحیت ،شوق اور جذبہ ایمانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو انجمن کا میر مجلس مقرر کیا گیا اور امام خانے کی تعمیر کا کام ان کی زیر نگرانی ہونے لگا۔ ماموں خورشید صاحب پرہیز گار اور محب اہل بیتؑ شخصیت تھے۔ عام طور پر مجلس کے بعد زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھایا کرتے تھے۔ ان کی زیارت میں اتنی تاثیر ہوتی تھی کہ وہ خود بھی زاروقطار رورہے ہوتے تھے اور مومنین کا یہ عالم ہوتا تھا کہ جو پوری مجلس میں نہ رو سکا ہو،فرط غم سے بے قابو ہوکر زاروقطار رونے لگتا۔ ماموں مرحوم حضرت سید الشہداءعلیہ السلام کے چہلم تک بالخصوص اور عموماً کھانا کھانے سے پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کی رفقاءکی نذر کرتے اور پھر کھانا کھاتے تھے۔وہ جب بھی پانی پیتے تھے تو کہتے تھے

سَلَامُ اللہ ِ عَلٰی حُسین ؑ وَاَص


±حاَ بہ 

                                                مجھے یہ کہنے میں فخر محسوس ہوتا ہے کہ یہ جملہ غیر ارادی طور پر ان سے سن سن کر میرے ایسا ذہن نشین ہوا کہ آج پینسٹھ سال کی عمر تک یہی معمول ہے کہ پانی پینے کے بعد غیر ارادی طور پر میری زبان سے عادتاً ” سَلَامُ اللہ ِ عَلٰی حُسین ؑ وَاَص


±حاَ بہ “ ادا ہو جاتا ہے۔ 

                                                ۷۴۹۱ءمیں عشرہ محرم غالباً اکتوبر میں آیا تھا یہ عشرہ انتہائی جوش و ولولہ ،خشوع و خضوع اور حسرت و یاس کے عالم میں منایا گیا تھا۔ گھر بار چھوڑ کر اپنے ماضی کی چار پانچ سو سالہ پرانی تہذیب اور آبائی یادگاروں کو خیرباد کہہ کر پاکستان کی طرف روانہ ہونے کی تیاریاں ہورہی تھیں۔ پانچوں امام خانوں کے علاوہ گھروں میں جہاں جہاں عزاداری ہوا کرتی تھی، بڑی رونق تھی۔ کچھ بزرگ کہتے تھے کہ مولیٰ کی سواری آئی ہوئی ہے جس کا چاروں طرف نور ہی نور ہے۔ عشرہ ختم ہوا، پانچوں امام خانوں میں گڑھے کھودے گئے اور ان میں علم ، تعزیے اور دیگر سازوسامان رکھ کر دفن کردیا گیا۔

                                                عجب اتفاق تھا کہ اس کے محض چند دن بعد سامانہ سے پیدل قافلے کی روانگی کا حکم ہوگیا۔ یہ قافلہ کم و بیش ساٹھ ستر ہزارنفوس پر مشتمل تھا۔ تقریباً چار پانچ ہزار سادات اس قافلے میں شامل نہیں تھے بلکہ وہ اس سے قریباً تین ہفتے بعد ۰۲ اور پھر ۰۳ نومبر کو اسپیشل ٹرین سے پاکستان پہنچے تھے۔

مولانا سید عنایت علی ہندی مجتہدؒ کی حویلی

                                                دادا پیرؒ کے شمال میں مولانا عنایت علیؒ کی حویلی غالباً سامانہ کی سب سے بڑی حویلی تھی۔ اس کے اندر الگ سے امام خانہ بھی موجود تھا۔ پہلی محرم سے ۸ ربیع الاول تک مجالس عزا بلا ناغہ ہوتیں جن میں تبرک بھی تقسیم کیا جاتا۔ ۹ ربیع الاول کو عید زہراؑ منائی جاتی اور پھر ۷۱ ربیع الاول تک میلاد کا سلسلہ جاری رہتا۔ مولانا مہدی اپنے ہاتھ سے ہر آنے والے کو دو دو لڈو اور پیسے تقسیم کرتے۔ تقریباً ۰۷۸۱ءمیں مولانا عنایت علی نے عزاداری کے جس سلسلے کو شروع کیا تھا ان کے فرزند مولانا محمد مہدی مرحوم نے بلا کسی کی اعانت کے ۷۴۹۱ءتک اسے جاری رکھا۔ اس طویل سلسلے کے علاوہ بھی ۱۲ رمضان ، ۰۲ صفر اور ۸۲ صفر کو تابوت نکالے جاتے اور شرکائے جلوس کی پلا سے تواضع کی جاتی۔ یہ بات بھی پیش نگاہ رہنی چاہئے کہ جس زمانے کا یہ تذکرہ ہے، اس زمانے میں ایک پیسے کی بھی اہمیت تھی۔ صرف ایک پیسے میں پینسل آجاتی تھی اور جھونگے میں روشنائی کی پڑیا بھی۔

                                                مولانا سید عنایت علی ہندی ؒ کی حویلی میں اڑھائی ماہ تک یہ بارونق سلسلہ جاری رہتا۔ قیام پاکستان سے قبل کے چند سال، میرے بچپن کے سال تھے۔ ہم دورانِ مجلس اکثر دوسرے بچوں کی طرح اپنے ہم جولیوں کے ہمراہ کھیلتے اور جب حصہ تقسیم ہونے کا وقت آتا تو تبرک لینے پہنچ جاتے۔مولانا کے یہاں تبرک میں مونگ پھلیاں اور ریوڑیاں تقسیم ہوتیں۔ مولا ؑ کا کرم ہے کہ آپؑ کی عزا کے صدقے میں بہرحال بڑے بڑے مسائل کان میں پڑتے رہے۔ یہ سلسلہ عزا ہی کی برکت ہے کہ مجلس کے سامعین کی معلومات بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ایک ہی بات نت نئے انداز میں اور بار بار سن کر اس قدر ذہن نشین ہوجاتی ہے کہ پھر مرتے دم تک آدمی اسے بھول نہیں سکتا۔

                                                مولانا سید عنایت علیؒ کی حویلی کی جگہ چٹیل میدان ملا۔دفینے کی تلاش میں اس عظیم الشان حویلی کو بنیادوں سے اکھیڑ دیاگیا تھا ۔ایک ایک اینٹ فروخت کردی گئی تھی۔ مولانا کی یادگار حویلی کا یہ روح فرسا حشر دیکھنے کے بعد، ہم نہایت اداسی کے عالم میں اپنے آبائی گھرکی طرف روانہ ہوگئے۔

                                                سامانہ کی شیعیت میں مولانا عنایت علی مجتہدؒ اور ان کے گھرانے کی زحمات ناقابل فراموش ہیں۔ مولاناؒ کی اصلاحی کوششوں کی بدولت عزاداری اور عزاداروں کی زندگی میں نہایت محسوس تبدیلیاں واقع ہوتی تھیں۔

                                                دادا پیر ؒ کے جوارمیں مولانا ؒ کا مرقد منہدم ہوچکا ہے۔ اٹھانے والے اس کی بھی ایک ایک اینٹ اٹھا کرلے گئے ہیں۔ مگر مولاناؒ نے جو اصلاحی کوششیں کی تھیں۔ اہل سامانہ پر اس کے اثرات اب بھی کسی قدر موجود ہیں۔ بہرحال یہ بات طے شدہ ہے کہ سامانہ اور اس کے اردگرد سینکڑوں میل کی حدود میںسادات اور موالیان اہل بیتؑ کی زندگیوں پر ماضی میں مکتب محمد و آل محمد کی تعلیمات کے حوالے سے جس ایک شخص نے سب سے زیادہ اثرات مرتب کئے، وہ مولانا عنایت علی مجتہد ؒ ہی کی ذات گرامی تھی۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے۔

                                                مولانا سید عنایت علیؒ کی حویلی کی جگہ سے جہاں حویلی کی جگہ ہماری آنکھوں نے ایک میدان کا مشاہدہ کیا، چلنے کے بعد ہم اپنے ماموں کے گھر کے سامنے سے گزرے جو باہر سے بالکل ویسا ہی لگا جیسا ہماری ہجر ت کے زمانے میں تھا۔ البتہ اس کے بازو میں جو خالی جگہ پڑی تھی وہاں کچھ نئے مکانات تعمیر ہوگئے تھے۔ دادا پیرؒ کے سامنے تجمل حسین اور مطلوب حسین پسران منظور حسین کا گھر تھا۔یہ گھر بھی پرانی حالت پر برقرار تھا۔ بھائی سرور صاحب کا گھر ، اس سے متصل محمود الحسن صاحب اور تایاامیر صاحب و تایا شبیر صاحب کے گھر میں خود تو نہیں دیکھ سکا لیکن مجھے بتایا گیا کہ یہ سب گھر بھی آباد ہیں۔ ان گھروں سے متصل کچھ اور مکانات تھے جو ہمارے زمانے میں کھنڈر بن گئے تھے۔ وہ شہرکے اندر جگہ کی قلت کی وجہ سے گرا کر دوبارہ تعمیر کئے گئے ہیں۔ ان کھنڈرات میں لطیف حسین ولد شریف حسین کے اجداد کے مکانات تھے اور ان کے ملحق ان کا وسیع و عریض مکان تھا جس میں نئے آبادکار آباد تھے۔

اپنی حویلی کا دیدار

                                                ہم منجھانیاں کے راستوں اور یادوں میں رچے بسے مقامات سے گزرتے ہوئے اپنی قدیم حویلی کے سامنے جاپہنچے۔ میں نے اس حویلی میںآنکھ کھولی اور اپنی زندگی کے ابتدائی چودہ برس بھی اسی حویلی میں گزارے۔ ہماری حویلی ۰۰۱ x ۰۰۱ فٹ کی تھی جسے میرے پڑ دادا سید نثار علی مرحوم نے ۴۶۲۱ھ مطابق ۵۰۹۱ بکر می جو کہ غالباً ۹۴۸۱ءبنتا ہے، میں تعمیر کروایا تھا۔ پڑدادا کے انتقال کے بعد ان کی جائیداد تقسیم ہوئی اور یہ حویلی دادا سید پرورش علی ، سید فیاض علی اور میرے دادا سید نیاز علی میں برابرتقسیم ہوگئی۔ مجھے علم نہیں کہ سب سے بڑے بھائی دادا سید احسان علی کو کیوں حصہ نہیں ملا۔ اس بارے میں کسی سے کبھی تذکرہ بھی سننے میں نہیں آیا۔ میں نہیں جانتا وہ کس مکان میں اور کس جگہ رہتے تھے۔ ان کی ایک ہی بیٹی مسماة فاطمہ تھیں جو بھائی احمد حسن میال والے کی والدہ تھیں۔ میرا خیال ہے مرحوم احسان علی صاحب نے شاید اپنا حصہ اپنے تینوں بھائیوں کو بخش دیا ہو جو ان کی نسبت زیادہ عیال دار تھے۔

                                                دادا پرورش علی کی شادی گڑھ سرائے میں ہوئی اور ان کی بیوی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوتے ہوئے جائیداد کی وارث ہوئیں۔ ان کی حویلی بہت وسیع تھی، چنانچہ یہ وہیں رہنے لگے اور دادا پرورش علی نے اپنا حصہ اپنے بھائیوں سید فیاض علی اور سید نیاز کے ہاتھ فروخت کردیا۔چنانچہ تقریباً ۶ فٹ اونچی دیوار سے حویلی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ ایک حصہ میں دادا فیاض علی کے دونوں بیٹے سید امیرحسن اور سید منیر حسن رہتے تھے جبکہ دوسرا نصف حصہ میرے والد اور چچا شریف الحسن کے تصرف میں تھا۔ میرے تایا اعجاز حسین خود موضع ”رتوں “ میں ننھیالی زمین پر رہا کرتے تھے۔ ۳۴۹۱ءمیں ان کے اکلوتے بیٹے سجاد حسین اپنی تین سو بیگھا زرعی زمین فروخت کرکے سامانہ واپس آگئے اور انہوں نے دادا ذوالفقار علی کی حویلی، موجود وارثین سے خرید لی۔

                                                جوں ہی میں، اصغری بیگم ، فوٹو گرافر شرما اور ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی سے باہر نکلا اور شرما نے تصاویر اتارنا شروع کیں تو آس پاس کے لوگوں نے ہمیں حیرت سے دیکھا اور ہمارے گرد جمع ہونے لگے۔ ان کی آنکھوں میں ایک فطری سوال تھا کہ ہم کون لوگ ہیں؟

                                                ہم نے اپنے ارد گرد جمع ہوجانے والے لوگوں کو بتایا کہ ہم اس شہر کے سابقہ شہری ہیں اور یہ حویلی جس کے سامنے ہم کھڑے ہیں، یہی ہمارا گھر تھا۔ ہماری حویلی میں ایک سفید ریش سکھ فقیر سنگھ ولد دیال سنگھ کی رہائش ہے۔ جب ہم نے اسے بتایا کہ ہم اپنے پرانے گھر کو دیکھنے انگلستان سے آئے ہیں تو اس نے ہماری بڑی آ بھگت کی۔ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری حویلی کے تین حصے ہوچکے ہیں اور تینوں حصوں میں آباد لوگوں کا تعلق گوجرانوالہ(پاکستان) سے ہے۔

 

نئے آباد کاروں میں دادا پیرؒ کی کرامت کا شہرہ

                                                 بوڑھے فقیر سنگھ نے دادا پیرؒ کے بارے میں جنہیں وہ بابا پیر کہہ رہا تھا، بتایاکہ جب ہم لوگ سامانہ میں تازہ وارد ہوئے تھے تو میری بہن سخت بیمار ہوگئی ۔ بہت علاج معالجہ کیا مگر کسی طرح بھی افاقہ نہیں ہوا۔ آخر ہم لوگ اسے لے کر ایک سنتنی (بزرگ عورت) کے پاس گئے اور اس سے اپنے رواج کے مطابق پراتھنا کے لئے کہا ۔ اس عورت نے کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کرلیں اور مجھ (فقیر سنگھ) سے کہا اگر کچھ چاہتے ہو تو بابا پیر(دادا پیرؒ ) کے پاس جا۔ ہم نے اس سے پوچھا کہ ہم بابا پیر ؒ کے پاس کیسے جائیں۔ اس نے کہا کہ ابھی جاکر ان کے مزار پر اس لڑکی کی صحت کے لئے پراتھنا کرو، منت مانو اور جب منت پوری ہوجائے تو چاولوں کی دیگ چڑھا۔ ہم نے ایسا ہی کیا۔ ہم مزار پر گئے، ہم نے پراتھنا کی، منت مانی اور میری بہن جلد ہی صحت یاب ہوگئی۔ ہم نے منت کی دیگ چڑھائی اور اب ہم سب بابا پیر ؒ کو بہت زیادہ مانتے ہیں۔

                                                فقیرسنگھ نے بتایا کہ وہ اب بھی ہر جمعرات کو، جو مسلمانوں میں متبرک دن سمجھا جاتا ہے، بابا پیر ؒ کی یاترا کے لئے جاتا ہے۔ فقیر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے لوگ بھی بابا پیرؒ کے مزار پر آکر منتیں مانتے ہیں اور اپنی مرادیں پاکر نذریں چڑھاتے ہیں۔

                                                اپنے جد بزرگوار ؒ کے لئے بوڑھے سکھ سے یہ باتیں سن کر میری آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں۔ ہر چند کہ میرے لئے یہ کوئی اجنبی بات نہیں تھی پھر بھی ایک زمانے کے بعد اور وہ بھی ایک غیر مسلم سے دادا پیرؒ کی یہ کرامت سن رہا تھا۔

 

میری شیفق ماں

                                                حویلی کے کمروں میں چلتے پھرتے مجھے اپنی شیفق ماں بھی شدت سے یاد آئیں جنہوں نے ابا کی اچانک وفات کے بعد ہمیں اباکی کمی محسوس نہیں ہونے دی تھی۔ خصوصیت کے ساتھ میری ماں نے میری پڑھائی کے اوقات اور ضروریات کے مطابق اپنی زندگی کے معمولات کوکچھ اس طرح ڈھال لیا تھاکہ جب میں اسکول سے چار بجے سہ پہر گھر واپس آتا تو اماں سالن پکا کر تیار رکھتیں ، توا گرم ہوتا ،جیسے ہی میں پہنچتا گرم گرم روٹی پکاتیں۔وہ خود بھی اس وقت تک کھانا نہیں کھاتی تھیں جب تک دستر خوان پر میں نہ آجاتا۔ اماں کا انتقال۴۷۹۱ءمیں بڑے بھائی نثار احمد کے پاس ماری پورائیر بیس میں ہوا۔ عجیب اتفاق ہے کہ میری تائی فاطمہ ۲۷۹۱ءمیں منڈی بہا


الدین سے کراچی آئیں اور یہیں وفات پاگئیں ۔ دیورانی، جیٹھانی دونوں ماری پور قبرستان میں پہلو بہ پہلو محو خواب ہوگئیں۔ اسی طرح میری بھابھی مزملہ خاتون جن کا۷۸۹۱ءمیں انتقال ہوا تھا اسی قبرستان میں مدفون ہیں جبکہ میرے بھائی نثار احمد نے جنوری ۷۹۹۱ءمیں وفات پائی اور مزملہ خاتون کے بائیں طرف آسودئہ خاک ہوگئے۔ اس طرح یہ چاروں قریبی عزیز، قریب قریب ہی مدفون ہیں۔  

ابا مرحوم کی بیٹھک اور چبوترے

                                                بیٹھک نے ہماری طالب علمی کا زمانہ ایک بار پھر یاد دلادیا۔ ہم دونوں بھائی ابا کی بیٹھک میں ہی پڑھا کرتے تھے۔ میںسکول سے آتے ہی کھانا کھاکر ہوم ورک مکمل کرتا اورپھر کھیل کود کی طرف راغب ہوتا۔ یہ پختہ عادت ہی میری کامیابی کا باعث بنی۔

                                                 حویلی میں میرے ابا مرحوم کی بیٹھک اور ذاتی کمرہ جوں کا توں موجود تھا ۔ البتہ چبوترے کی بلندی میں کمی ہوگئی تھی۔ وہ اس لئے کہ بھرا ڈال کر زمین کو اونچا کردیا گیا تھا۔ابا شام کو چبوترے پر اپنا حقہ لے کر بیٹھتے تھے جہاں ان کے دوست احباب جمع ہوتے اور اکثر یہ محفل عشاءکے وقت تک جمی رہتی۔ اسی طرح تایا منور حسین اور تایا نقی حسین کے چبوتروں پر بھی شام ہوتے ہی رونق ہوجایا کرتی تھی جو رات گئے تک برقرار رہتی۔ ان چبوتروں پر زیادہ تر شرعی مسائل، معصومین ؑ کی حیاتِ طیبہ پر گفتگو کے علاوہ سوز خوانی اور اس سے متعلقہ موضوعات زیر بحث رہتے۔

                                                ہماری حویلی کے سامنے چچا سید دلبر حسن وکیل عدالتوں کی تعطیلات کے زمانے اپنے چبوترے پر زیادہ لمبی محفلیں برپا کیا کرتے اور یہاں ان کے ہم مشرب لوگ جمع رہتے تھے۔ موصوف بہت اچھے شاعر ، عمدہ ادیب اور بہترین مقرر تھے۔ اسی طرح تایا علی حسن وکیل عدالتوں کی تعطیلات کے دوران چھٹیاں گزارنے گھر آجایا کرتے تھے۔ ان کی محفلیں بھی شام سے رات گئے تک جمی رہتیں۔ یہاں ان کے ہم مشرب و ہم خیال سفید ریش بزرگ جمع ہوتے تھے۔ اسی طرح محلے کے دوسرے افراد بھی اپنی بیٹھکوں اور چبوتروں پر محفلیں جمایا کرتے تھے۔

                                                ہماری حویلی میں جو کنواں تھا وہ اب نہیں ہے، بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کنویں کی اینٹیں تک نکال کر بیچ دی گئی ہیں۔ کنویں کی جگہ نئے مکینوں نے بھینسیں باندھی ہوئی تھیں۔ گھر کے اند ر کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں ہوئی۔ البتہ وقت کے ساتھ جو مرمت ، عمارت کی ضرورت ہوا کرتی ہے، وہ نہیں کی گئی ۔ گز سوا گز کے آثار پر بنی ہوئی عمارتیں سینکڑوں سال تک قائم رہ سکتی ہیںجب کہ ہماری حویلی تو۰۵۸۱ءمیں ہمارے پڑدادا نثار علی مرحوم نے تعمیر کرائی تھی۔

 

ٹوبہ اور اس کے ارد گرد کی حویلیاں و مکانات

                                                ہمارے گھر کے دروازے کے سامنے ایک تالاب تھا جسے ہم ٹوبہ کہا کرتے تھے۔ اس ٹوبہ کے دو اطراف سادات کے مکانات اور حویلیاں تھیں۔ جنوب کی طرف ہماری اپنی حویلی تھی ۔اس سے ملحق میرے پڑدادا کے چھوٹے بھائی سید اشتیاق علی کی حویلی تھی۔ اس کے مشرق میں سید مہدی حسن کی حویلی اور اس کے ساتھ میر اشرف علی کی حویلی تھی ۔ ان تمام حویلیوں کے سامنے تقریباً تین فٹ بلند چبوترے تھے۔ ٹوبہ کے مغرب اور ہماری حویلی کے سامنے شمال میں سید محمد کی حویلی تھی اور اس کے برابر میں سید تجمل حسین اور سید جمیل حسین کی حویلی تھی۔ ٹوبہ میں برسات کا پانی دو تین مہینہ جمع رہتا تھا۔ اب وہ ’ٹوبہ فقط ایک نشیب سا رہ گیا ہے۔

                                                ہمارے گھر کے مغرب ہی کی جانب سید دلبر حسن وکیل کی بیٹھک اور اس کے عقب میں جنوب کی طرف میری پھوپھی رضیہ کا گھر تھا۔ رضیہ پھوپھی کے یہاں عشرہ محرم کے آغاز پر علم استادہ کئے جاتے اور زنانہ مجالس برپا کی جاتی تھیں۔ ان کے مغرب میں میر عالم حسین اور میر علی حسن وکیل کی حویلیاں تھیں۔ میر عالم حسین کی دختر حیدری بیگم، علی حسن وکیل سے منسوب تھیں۔ حیدری بیگم مراسم عزاداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں۔ یہ بڑی ہی ہمدرد، ہر دلعزیز، مخلص او رسب کے دکھ درد کی ساتھی مومنہ تھیں۔

                                                میر علی حسن وکیل کی حویلی میں گوجرانوالہ کے جو نئے آباد کار آئے ہیں، وہ مدتوں دفینے کی تلاش میں حویلی کی اینٹیں نکال نکال کر فروخت کرتے رہے اور اس طرح انہوں نے ایک عرصے تک اپنی گزر بسر کا سامان کیا۔ اس حویلی کی جگہ نو تعمیر معمولی سی عمارت کا ایک مکان ہے۔ البتہ میر سید محمد اور میرے داداں کی حویلیاں اپنی اصل صورت اور مناسب حالت میں موجود ہیں۔ میں ایک بار پھر ماضی کی یادوں میں چلا گیا جہاں مجھے بھائی راحت شہید کی شکل میرے ذہن کی اسکرین پر واضح طور پر نظر آنے لگی۔

 

شہید ماسٹر سید راحت حسینؒ

                                                بھائی راحت حسین شہید نے اپنی عالی شان حویلی کی بیٹھک میں مجھے الف سے آم ب سے بلی پڑھنا سکھا کر میری تعلیم کی ابتداءکی تھی۔ ماسٹر راحت حسین شہید سامانہ اسٹیٹ ہائی اسکول میں ٹیچر تھے۔ بلکہ یوں سمجھئے کہ تمام زیدیوں کے یہ ایک طرح سے تعلیمی سرپرست بھی تھے۔ ان کی سرپرستی کا یہ عالم تھا کہ اگر کسی وجہ سے کوئی طالب علم ہوم ورک نہ کرتا توطالب علم کی شکایت متعلقہ استاد اس طالب علم کے والد کی بجائے ماسٹر راحت حسین شہید کے پاس بھیج دیتا تھا جس پر وہ حسب ضرورت مناسب ڈانٹ ڈپٹ اور تنبیہ کردیتے تھے۔

                                                سامانہ میں تعیناتی کے دوران وہ ہماری امام بارگاہ کے میر مجلس تھے۔ انہوں نے نہ صرف عزاداری کا اہتمام کیا بلکہ اس عرصے میں نئی امام بارگاہ کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا تھا جو بعد میں آہستہ آہستہ تکمیل کی منزل تک پہنچا ۔ ماسٹر راحت حسین نے سامانہ میں سادات کے لئے اہم تعلیمی خدمات انجام دیں خصوصاً زیدی سادات میں فروغ تعلیم کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے۔ سادات کے اکثرلڑکے ان کے ہاں مفت ٹیوشن پڑھنے آیا کرتے تھے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے اور بھلا بھلا یا بھی کیسے جاسکتا ہے کہ میری تعلیم کی ابتداءانہوں نے ہی تھی۔

                                                میں نے بچپن میں ان کو سادات کی بیوہ عورتوں کے لئے معمولی سا سودا سلف خرید کر لاتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ شہید ماسٹر راحت حسین ؒ اپنے نامور اجداد کی سیرت کا چلتا پھرتا نمونہ تھے۔ ہر چند کہ عام اور سیدھے سادے انسان تھے مگر کردار کے اعتبار سے خاص انسان۔ سید راحت حسین شہید سامانہ میں تعلیمی سرگرمیوں اور اخلاص عمل کی بدولت آج بھی نہ جانے کتنے ہی افراد کی صورت میں زندہ ہیں۔

                                                ۷۴۹۱ءکے آغاز میں ماسٹر سید راحت حسین کا تبادلہ کنڈا گھاٹ ہائی سکول کردیا گیا تھا۔ کنڈا گھاٹ شملہ کے نواح میں پٹیالہ اسٹیٹ کا اہم قصبہ تھا۔ اگست ۷۴۹۱ءمیں مسلم کش فسادات ہوئے جس میں سید راحت حسین کنڈا گھاٹ میں شہید کردیئے گئے۔ اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ وہ شہید کردیئے گئے مگر ان کا کردار آج بھی زندہ ہے، بقول شاعر

چھری کی دھار سے کٹتی نہیں چراغ کی لو                                                                          بدن کی موت سے کردار مر نہیں سکتا

                                                اللہ نے ماسٹر راحت حسین شہید کی بے غرض خدمات کا دنیاوی صلہ اس طرح عطا فرمایا کہ ان کے تینوںبیٹے نامساعد حالات کے باوجود اعلیٰ تعلیم سے مشرف ہوکر بہترین پوزیشنوں پر پہنچے۔ بڑے بیٹے سید محمد علی سول انجینئر ہیں۔ دوسرے بیٹے ڈاکٹر سعادت علی ایف آر سی پی، پنجاب میڈیکل کالج کے پرنسپل تھے اور فیصل آباد میں نہایت بااثر اور ہر دل عزیز ہیں۔ ان کے تیسرے بیٹے ڈاکٹر مبارک علی، راولپنڈی میں اپنا پرائیویٹ کلینک چلاتے ہیں اور ہر دلعزیز ڈاکٹروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

 

پسماندگی کا مختصر احوال

                                                سامانہ کے سفر کے احوال اور پرانی یادوں کے حوالے سے جہاں اپنے ماحول اور جما کی خوبیوں کا تذکرہ کیا ہے وہاں ضروری محسوس ہوتا ہے کہ تعلیمی اور تمدنی حالات کا بھی اختصار کے ساتھ کچھ نہ کچھ ذکر کردیا جائے۔

                                                سچ بات تو یہ ہے کہ انگریز کی آمد سے قبل برِ صغیر کے زوال پذیر معاشرہ کی سرکاری اور ثقافتی زبان فارسی تھی۔ لیکن ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت کے قیام اور استحکام کے بعد انگریز کی زبان اور اسی کا تمدن ہندوستان کا مقدر بن گیا تھا۔ ہندو ہوشیار تھا، وقت کی ضرورت کو جلد بھانپ گیا۔ انگریزی سیکھنے اور نئی تہذیب و تمدن کے اپنانے میں سبقت کرگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے نئی حکومت کی مشینری کے کل پرزے بن کر انگریز کا دست راست بن گیا۔ اس کے برعکس مسلمان اپنی عظمت رفتہ کے سوگ میں کچھ زیادہ ہی نئی قدروں اور تقاضوں سے منہ موڑے رہا۔

                                                سادات سامانہ نے بھی نئے تعلیمی نظام سے ہم آہنگ ہونے میں کچھ دیر ہی کردی تھی۔ ان کی نشاطِ ثانیہ کے بیسویں صدی کے ربعہ اول میں شروع ہونے کے نشانات ملتے ہیں، جبکہ سید تجمل حسین رضوی پروفیسر ہوکر علی گڑھ یونیورسٹی گئے اور ان کی ترغیب و تحریص سے نوجوان نئے تعلیمی نظام کے تحت قائم ہونے والی یونیورسٹیوں سے پیشہ ورانہ صلاحیتیںحاصل کرکے انجنئیرنگ، ڈاکٹری اور وکالت سے جیسے نئے نئے پیشوں میں داخل ہوئے۔

                                                میں یہاں پر خصوصاً زیدی صاحبان کی تعلیمی غفلت کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ماضی کے سربرآوردہ لوگوں کی اولاد "زمینی حقائق" کو سمجھنے میں کس حد تک غافل رہی۔ بے شک پاکستان آنے کے بعد صورت حال بہت بہتر ہے مگر اس سے پہلے کا ماحول مایوس کن تھا۔ اس بات کی نشاندہی سے نہ تو کسی کی ہتک مقصود ہے اور نا ہی کسی کی دل آزاری بلکہ صرف ایک سماجی پہلو کی نشاندہی سے غرض ہے۔ امید ہے آگے آنے والی سطور کو اسی حوالے سے دیکھا جائے گا۔

                                                 سید دلبر حسن جن کی پیدائش اندازاً بیسویں صدی کے اولین پانچ سالوں میں ہوئی ہوگی، منجھانیوں میں سب سے پہلے بی اے ہی نہیں تھے بلکہ اس کے بعد ایل ایل بی پاس کرنے میں بھی سب پر سبقت لے گئے۔                    

                                                اگر میں مروجہ برٹش نظامِ تعلیم کے دوسرے تعلیم یافتہ بزرگوں کا ذکر نہ کروں تو شاید زیدیوں کی تمدنی، سماجی اور معاشرتی ماحول کا بیان نامکمل رہ جائے گا جو کہ ممکن ہے کہ سو دوسو سال بعد کسی تحقیق کے جویا کو درکار ہو۔ ہجرت کے وقت زیدیوں میں سید دلبر حسن علاوہ ایک بزرگ انٹرمیڈیٹ اور تین میٹرک پاس تھے۔ ان پانچ میٹرک یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ بزرگوں کے علاوہ کچھ اور بزرگ بھی تھے جو میٹرک تک پڑھے مگر پاس نہ کرپائے۔

                                                ان کے علاوہ زیادہ تعداد ایسے بزرگوں کی بھی تھی جو اردو، فارسی کے عالم فاضل تھے۔ ان میں مولانا سید مہدی اور سید علی حسن وکیل، سید منور حسین، سید سید محمد، سید شریف الحسن اور سید خورشید حسن قابلِ ذکر ہیں۔ ان میں سے کچھ بزرگ اُس وقت کے گنے چنے چند سرکاری محکموں میں اچھے اچھے عہدوں پر تعینات تھے اور کچھ ایسے بزرگ بھی تھے جو ہائی اسکول کے ابتدائی یا درمیانے درجہ سے اسکول چھوڑ آئے تھے۔ بلاشبہ ایسے بھی تھے جنہوں نے اسکول جانے کی زحمت ہی گوارا نہیں فرمائی تھی، وہ ان پڑھ ضرور تھے مگر جاہل نہیں۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے مولانا سید محمد مہدی کی جو یکم محرم سے ۸ ربیع الاول تک روزانہ مجلس عزاءاور ۹ ربیع الاول سے ۷۱ ربیع الاول تک محافل میلاد کے انعقاد کیا کرتے تھے۔ اس میں موصوف بنفسِ نفیس ممبر سے خطاب فرمایا کرتے تھے۔ یہ سلسلہ ان کے والد بزرگوار کے وقت سے شروع ہوکر ۷۴۹۱ءتک کم و بیش ستر سال کے طویل عرصہ پر محیط رہا۔

                                                محلہ کی مجلس تھی بلا تشخیص سبھی جایا کرتے تھے۔ بزرگ مجلس سننے کے لئے اور بچے مجلس کا حصہ لینے اور ہمجولیوں سے کھیلنے کے لئے۔ آلِ محمد کی حیاتِ طیبہ کے سبق آموز واقعات مختلف انداز میں بار بار سننے سے اذہانِ پر قدرتی طور پر مثبت اثرات ثبت ہوئے۔ کم و بیش ہر ذہن علم و عمل کے رجحانات سے پُر مجلس سے آتا۔ نوحہ مرثیہ پڑھنے کے شوق میں اردو خواندگی مرد اور عورتوں میں عام ہوئی۔ میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے کی بات ہے کہ مولانا سید محمد مہدی مرحوم نے اپنی حویلی کے مردانہ حصہ میں ایک اسکول قائم کیا تھا۔ بھائی سید محمود الحسن (کبیر والا) اسی اسکول کے فارغ التحصیل تھے۔ اسی مناسبت سے انہیں عام طور پر منشی جی کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

 

حدیث دل

                                                سامانہ جانے اور اپنے تقریباً چار صدیوں کے آبائی وطن میں ، اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کا معاملہ میرے لئے ہمیشہ ایک ایسا خواب بنارہا جس کی تعبیر کی مجھے جستجو تھی۔ پھر جب سامانہ سے ہجرت کے تقریباً ۳۴ برس بعدیہ دن آیا بھی تو وہ محض ایک ہی دن تھا بلکہ ایک دن کے بھی محض چند گھنٹے ۔ ان چند گھنٹوں کا معاملہ بھی یہ رہا کہ چند مقامات اور یادوں کے کچھ خصوصی حوالوں نے مجھے حد درجہ حساس کردیا۔ ان خصوصی حوالوں میں اپنے اباجی کی قبر پر جانا اور قبر کا نشان نہ ملنا میرے لئے ایک ایسا چرکہ بن گیا جسے میں زندگی بھر بھول نہیں سکتا۔ سچی بات یہ ہے کہ میں نے ، میرے سارے خاندان نے، بلکہ سامانہ میں آباد ایک ایک مسلمان نے شہر کو جن حالات میں خالی کیا تھا، اس کے بعد شاید ہی کوئی وہاں پلٹا ہو۔ ایسی صورت میں کچی قبروں کا وہاں چار دہائی سے بھی زیادہ وقت گزرنے کے بعد وجود کیوں کر ہوسکتا تھا؟ مگر جذبوں کو ان حسابی باتوں سے کیا علاقہ؟ مجھے تو سامانہ پہنچنے کے بعد پپلی والے کنویں کے قریب بیری کے درخت کے آس پاس ابھری ہوئی مٹی درکار تھی جسے میں مزید مٹی سے سنوارتا اور پانی کا چھڑکا کرکے یک گونہ سکون کے ساتھ ابا اور دوسرے بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا۔ مگر وہاں تو بیری کی جگہ ایک جھاڑ تھا اور ارد گرد ہرے بھرے کھیت لہلہارہے تھے جبکہ ابا جی کی اپنی فصل پاکستان، انگلستان اور امریکہ میں برگ و بار لارہی ہے۔

                                                 مجھے یہ کہنے میں ذرا بھی تردد نہیں ہے کہ میں نے اپنی ذات اور اپنی اولاد کی ترقی و خوشحالی اور روشن مستقبل کی جس قدر بھی منصوبہ بندی اور جستجو کی ان ساری کاوشوں میں اللہ کی رحمت تو شامل حال تھی ہی، جو ہری طور پر جس بنیاد ی عامل نے مجھے کبھی تھکنے نہیں دیا، وہ میری اپنے ابا کی ذات گرامی سے گہری وابستگی تھی۔ ابا مرحوم اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لئے محنت اور فقط مخلصانہ محنت ہی پر یقین رکھتے تھے۔ان کے یہاں اللہ پر توکل اور بھروسے کا معاملہ اپنے حصے کی محنت مخلصانہ طور پر انجام دینے کے بعد ہی آتا ہے، اس کے بغیر وہ تو کل اور بھروسے کو ایک انحرافی بات جانتے تھے۔

                                                میں نے ابا مکمل طور پر حلال خور اور محنت کش انسان تھے۔ وہ ہم دونوں بھائیوں سے اعلیٰ تعلیم اور عمدہ کارکردگی کے خواہش مند تھے۔ مجھے کبھی کبھی بہت حیرت ہوتی ہے کہ میں نے اباجی کے خیالات کو نہایت کم سنی میں کس طرح جانا کیونکہ اباجی کے انتقال کے وقت میری عمر صرف بارہ سال تھی ۔

                                                اباجی کے نزدیک وقت کا زیاں ایک طرح کا کفر تھا جسے وہ ناقابل معافی جرم خیال کرتے تھے۔ ان کے خیال میں مسلسل محنت اور پُرخلوص جدوجہد کا بدل کسی چیز کو بھی قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔ وہ خیرات میں ملی ہوئی یا بددیانتی سے حاصل کی ہوئی کامیابی کو سرے سے کامیابی تسلیم ہی نہیں کرتے تھے۔ اسی لئے ان کی فکر میں حصول علم اور اعلیٰ اخلاقی صفات کی جستجو کو اولیت کا درجہ حاصل تھا۔ اباجی کی تربیت اور ان سے روحانی عشق رکھنے کی بدولت میں اکثر سوچا کرتا ہوں کہ اگر میں انگلستان نہ چلا گیا ہوتا تو میرے لئے پاکستانی معاشرے کی نشوونما پذیر بے اعتدالیوں میں پرسکون طریقے سے ترقی جاری رکھنا شاید ممکن ہی نہ رہتا جہاں ہر چیز قابل خرید و فروخت ہے۔ یہاں تک کہ دین، ایمان، منصب ، مقام ، عہدہ اور ڈگری وغیرہ سبھی چیزیں شامل ہیں۔ غرض ہر وہ چیز جس کے لئے ایک عمر کی ریاضت درکار ہوتی ہے وہ یہاں قابل خرید و فروخت بن چکی ہے۔

                                                میں نے اپنی تعلیمی اور عملی زندگی میں جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں یا اپنی اگلی نسلوں کو مثبت سمتوں پر روانہ کرنے میں کامیاب ہوسکا ہوں، وہ سب میرے ابا جی کے سچے جذبوں ، کھرے رویوں اور پاکیزہ روحانی طاقت کا کرشمہ ہے جس نے ہمیں کبھی گمراہ اور محنت سے جی چرانے والا نہیں بننے دیا۔

                                                میں نے اپنے آبائی شہر سامانہ کے ایک روزہ سفر میں اپنے آبائی قبرستان کے عنوان سے جو تحریر رقم کی ہے وہ میرے جذبوں سے لبریز انہی خیالات کی عکاس ہے جو میرے دل میں موجزن تھے۔ مگر شاید میں پورے تو کیا ادھورے جذبات بھی بیان نہیں کرسکا۔ بقول علی وجدان

تصویر ادھوری ہے ابھی کاوشِ ناکام

لفظوں میں خیالات کے پیکر نہیں آئے

 

اپنے آبائی قبرستان میں

                                                اپنے گھر سے نکل کر میں آبائی قبرستان کی طرف روانہ ہوا جہاں میرے والد اور خاندان کے دوسرے افراد کی قبریں تھیں۔ ہمارا قبرستان پپلی والے کنویں کی حدود سے ملحق تھا۔ پپلی والا کنواں پہلے ہمارے ہی خاندان کی ملکیت تھا جو وارثین میں تقسیم ہوتے ہوتے محمد علی صاحب (حال مقیم فیصل آباد) کے خاندان کے حصے میں آگیا۔ پپلی والا کنواں دادا پیرؒ سے تقریباً ایک فرلانگ کے فاصلے پر ہوگا۔ پکی سڑک پپلی والے کنویں کے پاس ہی سے گزر رہی تھی۔ میں نے ڈرائیور سے گاڑی تیز چلانے کے لئے کہا کیونکہ میرا دل اباجی کی قبر پر پہنچنے کے لئے سخت مضطرب تھا۔ہم پپلی والے کنویں پر پہنچے مگر وہاں قبروں کا نام و نشان تک نہیں تھا۔ پروندر شرما سے میں نے تصدیق کی، حالانکہ اس کی ضرورت نہیں تھی، پھر بھی دل کی تسلی کے لئے میں نے اس سے پوچھا” کہیںہم غلط جگہ تو نہیں آگئے۔“ شرما نے بتایا کہ ”یہی پپلی والا کنواں ہے جہاں آپ پہنچنا چاہ رہے تھے۔“ کنویں کی جگہ ٹیوب ویل نے لے لی تھی۔ البتہ دو تین کوٹھے جو سامان اور استراحت کے لئے پہلے بھی ہوا کرتے تھے اب بھی وہاں موجود تھے۔

                                                مجھے یاد تھا کہ اس کنویں کے شمال کی طرف بیری کے درخت کے نیچے میرے ابا دادا اور تایا اعجازحسین وغیرہ کی قبور تھیں۔ میں اندازے سے قبروں کے مقام تک پہنچا۔ بیری کی جگہ بڑا سا جھاڑ تھا۔ میں نے بیگم سے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق اس مقام پر قبریں تھیں۔ قبروں کے نشان نہ پاکر میں اور زیادہ مضطرب اور بے چین ہوگیا اور مجھے یوں محسوس ہوا جیسے ابا جی ، تایا ، دادا اور دوسرے مرحومین کے ساتھ میرے ارد گرد موجود ہیں اور مجھے یہاں پاکر انتہائی مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

                                                میں نے لاشعوری طور پر ابا کو بتانا شروع کیا کہ ان کے بعد حالات نے کیا صورت اختیار کی۔ ابا کے انتقال سے کچھ ہی پہلے بھائی نثار میٹرک کے امتحان میں کامیاب نہیں ہوئے تھے جس کا ابا کو بڑا ملال تھا۔ میرے لاشعور نے ابا کے اسی صدمے سے سلسلہ کلام کو جوڑا۔ میں نے ابا کو بتایا کہ بھائی نثار احمد نے آپ کے بعد ۶۴۹۱ءمیں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا تھا اور پاکستان آنے کے بعد وہ ایئر فورس میں شامل ہوگئے تھے جہاں اپنی سرکاری ڈیوٹی دینے کے بعد گذشتہ تیس سال سے ہومیو پیتھک کلینک چلارہے ہیں اور وہ فقط ایک اچھے ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ ان کے تیس سے زیادہ شاگر د بھی ہیں۔ ابا یہ سب آپ کی محنتوں اور خوابوں کی تعبیر ہے اور ابا پاکستان جانے کے بعد میں نے اپنی منقطع تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جاری کیا اور ہاں آپ نے میرے دل میں تعلیم حاصل کرنے کی جو شمع روشن کی تھی میں نے آپ کے بعد بھی کبھی اسے بجھنے نہیں دیا اور میٹرک سے بی کام تک نہ تو کبھی فیل ہوا اور نہ ہی تھرڈ ڈویژن لی اور اس کے بعد میں نے دو سال انگلستان میں کل وقتی تعلیم حاصل کرنے میں صرف کئے۔ آپ اندازہ لگائیں کہ کہاں تو ہمارے محدود ذرائع اور کہاں انگلستان میں تعلیم حاصل کرنے والے رئیسوں کی اولادیں، جن کی دولت ناقابل شمارسمجھی جاتی ہے۔ لیکن ابا اس کے باوجود میں نے فنانس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور دنیا کی مشہور ترین کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کا سینئر مینجمنٹ اکا


نٹنٹ ہوں۔  

                                                ابا آپ کے پوتے اور پڑپوتے انگلستان کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور پاکستان میں بھائی نثار کے بچوں نے بھی کراچی یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کی ہے اور ابا مجھے وہ زمانہ آج بھی اچھی طرح یاد ہے، جس زمانے اور جن حالات میں آپ مستحکم عزم و ارادے کے ساتھ ہم دونوں بھائیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے انتہائی کوشاں رہتے تھے۔ ابا آپ کی محنتیں اور کوششیں اللہ کے فضل وکرم اور محمد و آل محمدؑ کے صدقے سے بار آور ہورہی ہیں۔

                                                ابا مجھے امام خانے کی تعمیر جدید کا زمانہ بھی اچھی طرح یاد ہے۔جب آپ مجھے ہمہ وقت اپنے ساتھ لگائے رکھتے تھے اور اس طرح میری آئندہ زندگی کی دلچسپیوں اور ذوق کی سمتوں کو متعین کررہے تھے۔ گو ان دنوں میں بہت ہی چھوٹا تھا مگر میں نے امام خانے کی تعمیر میں آپ کا ذوق و شوق ملاحظہ کیا تھا اوراسے لاشعوری طور پر پلے باندھا تھا۔ آپ سچے عاشق محمد و آل محمدؑ تھے اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ آپ کے لاڈلے اور امیدوں کے مرکز”بف“ نے آپ کی امیدوں اور آرزوں کی کونپلوں کو تناور درختوں کی صورت تک پہنچانے میںکتنے ہی ماہ و سال صرف کردیئے ہیں۔ اللہ نے رحمت کی، معصومینؑ نے خصوصی توجہات فرمائیں۔ اس طرح آپ کا بیٹا اس قابل ہوگیا کہ وہ اپنے ذاتی اور خانگی فرائض سے نکل کر قوم و ملت خصوصاً عزاداری سید الشہدائؑ کے سلسلے میں انگلستان میں مقیم مومنین کے ہم قدم ہوا۔ ایک چھوٹے سے معصوم بچے نے آپ کو جس جذبے کے ساتھ سامانہ میں امام خانے کی تعمیر میں حصہ لیتے دیکھا تھا، اس نے خود ۰۷۹۱ءمیں مغربی لندن میں ۱۲ رمضان کی مناسبت سے ایک مجلس برپا کی اور ہم خیال مومنین کے ساتھ مل کر ”حسینی اسلامی مشن“ کی بنیاد رکھی جس کا میں پچھلے ۰۲ برس سے فا


نڈر ممبر اور ٹرسٹی ہوں۔ ابا ہم لوگوں نے ایک چرچ ہال کو خرید کر اسے باقاعدہ روایتی امام خانے میں تبدیل کیا جس میں چار پانچ سو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ ہنسلو،مغربی لندن میں یہ ہمارا اہم مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔  

                                                ابا میں نے اپنے بڑے پوتے کا نام آپ ہی کی عرفیت کی مناسبت سے محمد رضی رکھا ہے اور اس سے چھوٹے پوتے کانام آپ کے نام کی مناسبت سے ریاض حیدر رکھا ہے۔ ابا آپ کی روح ہماری نگہداشت کرنے اور کار گزاریاں دیکھنے کے لئے یقینا لندن بھی آتی ہوگی۔ ویسے تو آپ کے پوتے پوتیاں اکثر آپ کی اور دوسرے بزرگوں کی فاتحہ کراتے ہی رہتے ہیں مگر ہر جمعرات کو جس اہتمام اور خشوع و خضوع سے آپ کا پوتا حیدر رضا فاتحہ کراتا ہے، اس میں تو مجھے یقین ہے کہ آپ ضرور آتے ہوں گے اور اپنی باغ باڑی کو دیکھ کر خوش ہوتے ہوں گے جو آپ کی تمناں کے رخ پر پھل پھول رہی ہے۔

                                                میں انہی خیالات میں گم تھا کہ اچانک میری نظر اپنی اہلیہ اصغری بیگم پر پڑی جو میری ہی طرح خیالات میں کھوئی ہوئی تھیں۔ وہ شاید اپنی ماں سے ہم کلام تھیں جو انہیں تین سال کی عمر کا چھوڑ کر دنیا سے چلی گئی تھیں۔

                                                میں نے قبروں کے مقام پر فاتحہ خوانی کی۔ میں نے محسوس کیا کہ میرے ابا اپنے والد کو مخاطب کرکے ان سے کہہ رہے ہیں، ابا جی دیکھا آپ نے انگلستان سے میرا”بف“ اصغری کو ساتھ لے کر آیا ہے اور دیکھیں میری آرزوئیں بڑی حد تک پوری ہوگئی ہیں۔ میں اپنے داخل وجود میںقلبی سماعتی نظام سے اپنے پینتالیس سال قبل فوت شدہ باپ کی باتیں گویا یوں سن رہا تھا جیسے وہ یہ سب باتیں میرے سامنے کہہ رہے ہوں۔

                                                میری آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے ۔ آج میرا قلب مضطرب بھی تھا اور پرسکون بھی۔ مضطرب اس لئے کہ میں ۳۴برس بعد اپنے آبائی شہر سامانہ میں ایک مسافر کی حیثیت سے آیا تھا، وہ بھی محض ایک دن کے لئے اور اس ایک دن کا بھی بیشتر حصہ گزرا ہی چاہتا تھا۔ وہ شہر جس کے انچ انچ سے میرے بچپن کی ہزاروں یادیں وابستہ ہیں، اس کے لئے میرا اضطراب فطری تھا۔ اسی کے ساتھ میں خود کو پرسکون اور ہلکا پھلکا بھی محسوس کررہا تھاا ور وہ اس لئے کہ میں نے اپنے والد مرحوم کے خوابوں کی لاج رکھی تھی۔ اس کے باوجود کہ میں نے بارہ برس کی عمر میں یتیمی کا داغ سہا تھا۔

                                                میں انہی گہری سوچوں میں غلطاں و پیچاں اس قبرستان کی زمین سے واپس روانہ ہوا جہاں میرے والد اور خاندان کے دوسرے بزرگوں کی قبروں کے نشانات مٹ چکے تھے اور قبور کی جگہ ہرے بھرے کھیت لہلہارہے تھے۔

                                                پیپلی والے کنویں سے قریب ہی مغرب میں عوام الناس کی عید گاہ تھی۔ جونہی میری نظر عید گاہ کے گنبد پر پڑی میں ایک مرتبہ پھر ماضی کی بھول بھلیوں میں چلا گیا۔

 

عیدگاہیں

                                                سامانہ کی سب سے بڑی عیدگاہ شہر کے مغرب میں دادا پیر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مقدس سے تقریباً ایک کلومیٹر یا اس سے بھی کچھ کم فاصلے پر مغرب ، جنوب مغرب میں واقع تھی۔ یہ وسیع و عریض عیدگاہ جسے سید لطیف اللہ ابن سید امان اللہ ابن سید ابوالحسن عابد ابن سید عبداللطیف منجھا نے تعمیر کرایا تھا، اس میں بیک وقت ایک ہزار سے زیادہ نفوس نماز عید ادا کرسکتے تھے۔

                                                عیدگاہ سے ملحق تقریباً دس ایکڑ زرعی اراضی عیدگاہ کے وقف میں شامل تھی جس کی آمدنی سے عمارت کی دیکھ بھال اور ضروری مرمت کرائی جاتی تھی۔ اس زمانے میں سیمنٹ سریا تو استعمال میں نہیں آتا تھا لہٰذا اس وقت کے لحاظ سے یہ عیدگاہ بھی چونے اور چھوٹی اینٹ سے ہی تعمیر ہوئی تھی۔ اسی قطعہ زرعی اراضی کے وسط میں عید گاہ کی عمارت کے مغرب کی جانب حضرت سید لطیف اللہ ابنِ سید امان اللہ مدفون ہیں۔ ان کی پختہ قبر ۷۴۹۱ءتک موجود تھی۔

                                                عیدگاہ کے انتظام کے لئے کوئی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی تھی البتہ عید گاہ کے مجاور ہی عمار ت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کے فرائض انجام دیاکرتے تھے اور زرعی اراضی بھی بالفعل انہی کے تصرف میں تھی۔ عیدین کی نماز سے فارغ ہو کر عامتہ المسلمین زکوٰة و صدقات بھی نقدی کی شکل میں انہی مجاورین کو دے دیا کرتے تھے۔ عید گاہ کے مشرقی صدر دروازے کے سامنے ایک وسیع و عریض میدان تھا جہاں عید کے دن میلہ لگا کرتا تھا۔ کھیل تماشے کا اہتمام ہوتا، تحفہ تحائف اور خورد و نوش کی دکانیں آراستہ کی جاتیں جہاںسے نمازی نماز سے فارغ ہوکر خوردو نوش اور تحفہ تحائف خرید کر لایا کرتے تھے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ہمارے بزرگوں میں سے کوئی ایک بزرگ ان دکانداروں سے زمین کا کرایہ وصول کرکے امام خانے کی انجمن کے حساب میں جمع کرادیا کرتے تھے۔ اگرچہ وصول شدہ رقم نہایت قلیل ہوا کرتی تھی مگر وصولی اس لئے بھی ضروری تھی کہ مالکانہ حق تسلیم شدہ رہے۔ منجھانیوں کی تعمیر کردہ عیدگاہ عامتہ المسلمین کے تصرف میں کیونکر آئی، اس کی وضاحت ہم اختصار کے ساتھ اس طرح کرتے ہیں ۔

                                                 ۹۰۷۱ءاور پھر ۱۱۷۱ءمیں بندہ سنگھ بیراگی نے لوٹ مار اور قتل و غارت گری کے بعد سامانہ کو نذر آتش کردیا تھا۔ ان واقعات کو اس دور کی تاریخ بیان کرنے والے مورخین کے علاوہ دی ہسٹری آف سکھ ریلیجن از ڈاکٹر گوپال سنگھ نے بھی بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اس قتل و غارت گری میں دس ہزار سادات اور مغل معززین قتل کئے گئے تھے۔ اس مناسبت سے اگر دیکھا جائے تو قتل ہونے والے عوام الناس کی تعداد چالیس پچاس ہزار سے تو کسی طرح کم نہ رہی ہوگی۔ چنانچہ سرکاری عمارتوں، قلعوں اور دیگر عمارات کے ساتھ عامتہ المسلمین کی عیدگاہ جو محلہ ملکانہ اور امام گڑھ کے درمیان واقع تھی، تباہ کردی گئی تھی۔

                                                بلاشبہ اس داروگیر میں جو بھی قتل ہونے سے بچ گیاوہ کسی نہ کسی طرح محفوظ مقامات پر پناہ گزین ہوگیا۔ کچھ عرصہ گزرجانے کے بعد جب امن و امان کی بحالی ہوئی تو آہستہ آہستہ اہلِ سامانہ اپنے تباہ شدہ ٹھکانوں اور اجڑے ہوئے مکانوں کی طرف لوٹنے لگے۔ عیدین کا موقع آیا تو انہی حالات میں عامتہ المسلمین نے منجھانیوں سے جن کی عید گاہ معجزانہ طور پر تباہ ہونے سے بچ گئی تھی، نماز عید کے لئے اجازت طلب کی۔ رواداری اور مخدوش حالات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے سادات جن کی افرادی جمعیت بھی عامتہ المسلمین سے بہت کم تھی، انہوں نے بخوشی اجازت دے دی اور اپنے لئے عارضی طور پر کوئی متبادل بندوبست کرلیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی جمعیت کے لئے مناسب عیدگاہ کی ضرورت کا احساس بھی بڑھتا گیا۔ اس قیامتِ صغریٰ کے بعد دوبارہ آباد ہونے والے نقویوں کی تعداد رضویوں اور زیدیوں سے زیادہ تھی۔ ان کے اب دو محلے تھے، چنانچہ نقویوں نے اپنے دونوں محلوں بخاریاں اور گڑھ سرائے کے درمیان موجودہ عید گاہ تعمیر کی ۔ نوتعمیر عیدگاہ سادات کے چاروں محلوں کے تقریباً مرکز میں تھی چنانچہ سب سادات ایک ہی جگہ نمازِ عیدین ادا کرتے رہے۔

                                                مگر ہجرت سے قبل میرے ہوش مندانہ چند برسوں میں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اس نوتعمیر شدہ عید گاہ میں نماز عیدین ادا نہیں کی جاتی تھی بلکہ محلہ میرامان کی مسجد میں مولانا سید محمد رضا رضوی عیدین کی نماز کی اقتداءکیا کرتے تھے۔ جہاں اکثر رضوی، کچھ نقوی اور شیخ صاحبان وغیرہ نماز پڑھا کرتے تھے۔ عیدین کی دوسری جماعت منجھانیاں میں مولانا عنایت علی ہندی مجتہدؒ کی حویلی کے مردانہ حصے میں جسے عرف عام میں بیٹھک کہاجاتا تھا، مولانا سید محمد مہدی کی اقتداءمیں پڑھی جاتی تھی۔ مومنین کا زیادہ بڑا اجتماع اسی مقام پر ہوتا تھا جہاں بیشتر زیدی یعنی منجھانی، بخاریوں کی اکثریت، کچھ رضوی صاحبان اور دیگر مومنین بھی یہاں نماز عید کی ادائیگی کے لئے جمع ہوتے ۔ نماز عید کے بعد مومنین آپس میں گلے ملتے اور اس کے بعد مولانا کی طرف سے شیر خرما سے تمام شرکائے نماز عید کی تواضع کی جاتی تھی۔

 

امام مشہد علی ولی ؒ کے مرقد منور پر حاضری

                                                سامانہ کے اس ایک روزہ سفر میں ہم امام مشہد علی ؒ کے مرقد منور پر بھی حاضر ہوئے ۔ یہ آج بھی سامانہ شہر کے جنوب مغربی کونے پر آبادی سے باہر واقع ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ حضرت امام علی ولی ؒ نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑ کی زوجہ محترمہ سیدہ سمانہ خاتون کی نسل سے ہیں۔ ان کے بیٹے، پوتے یا پڑپوتے ہیں، اللہ بہتر جانے۔ آپ دیگر بنی فاطمہ ؑ کے ہمراہ تیسری یا چوتھی صدی ہجری میں جابر و ظالم خلفہ بنی عباس کے ظلم و ستم سے بچ کر خلافت کی حدود سے باہر شمالی ہند کے سرسبز و شاداب علاقہ میں پناہ گزیں ہوئے۔ ہندو حکمرانوں نے انہیں پناہ دی اور ان کے پُرامن عزائم اور کردار کی روشنی میں ان کو امن و امان سے رہنے دیا۔ اللہ کی غالباً یہی مشیعت تھی ورنہ شمالی ہند کے یہ چھوٹے چھوٹے رجواڑے تو کیا، پورا ہندوستان بھی اس وقت کی دنیا کی عظیم ترین عباسی حکومت کی ناراضگی برداشت نہیں کرسکی تھی۔ حضرت سمانہ ؒ کے نام سے منسوب کی گئی یہ نوآبادی رفتہ رفتہ اسلام کی اشاعت اور علومِ آل محمد کے درس و تدریس کا ایک اہم مرکز ہوکر ابھرا۔

                                                پروندر شرما میرے لئے ایک غیبی امداد تھا جو سامانہ کا قدیم باشندہ بھی تھا اور موجودہ رہائشی بھی ۔ ۷۴۹۱ءمیں جب ہم نے یہاں سے ہجرت کی تھی ، اس وقت کے شہر اور آج کے شہر میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہوچکی تھیں ۔ اس لئے کم وقت میں بہت زیادہ مطلوبہ مقامات تک پہنچنا بغیر کسی مددگار کے ہمارے لئے آسان نہیں تھا ۔شرما شہر کے گلی محلوں کی تازہ صورت سے آگاہ تھا ۔

                                                ہماری گاڑی امام مشہد علی ؒ کے مزار کے احاطے کے باہر رکی ۔ پروندر شرما نے تصاویر اتارنا شروع کیں ۔ اتنے میں مزار کے چند سکھ متولی ہماری طرف آئے اور ہم سے ہمارا تعارف چاہا۔ پروندر شرما نے انہیں بتایا کہ یہ یہاں کے قدیم باشندے ہیں جو اب انگلستان میں رہائش پذیر ہیں اور اپنے پرانے گھروں کو دیکھنے اور قدیم یادوں کو تازہ کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں ۔

                                                سکھ متولی بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے درختوں کے نیچے بھینیس باندھ رکھی تھیں اور قریب ہی چارپائیاں بچھی ہوئی تھیں ۔ انہوں نے جلدی جلدی چارپائیوں پر چادریں بچھائیں اور ہمیں بیٹھنے کے لئے کہا۔ ہم بیٹھے ہی تھے کہ وہ ہمارے لئے لسّی آگئی ۔ میری اہلیہ اصغری بیگم کو اگرچہ سکھوں کے ہاتھ سے بنے ہوئے کھانے میں کراہیت کا سامناتھا مگر انہوں نے اتنے خلوص کا مظاہرہ کیا کہ میری اہلیہ کے لئے بھی انکار کی گنجائش نہیں رہی ۔

                                                مجھے یاد تھا کہ امام مشہد علی ؒ کے مزار پر جانے سے پہلے ہم حضرت ماموں شیخ ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کیا کرتے تھے ۔ سکھ متولی ہمیں حضرت ماموں شیخ ؒ کے مزار پر لے گیا جہاں ہم نے فاتحہ خوانی کی۔ عمارت کی حالت مناسب نگرانی کی گواہی دے رہی تھی ۔

                                                ہم وہاں سے نکل کر امام صاحب ؒ کی ڈیوڑھی کے راستے صحن میں داخل ہوئے جس کے دونوں طرف چلہ کھینچنے والوں کے لئے محرابیں بنی ہوئی تھیں ۔سنا ہے تایا سید علی حسن ولد سید احمد علی نے میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے ان محرابوں میں بیٹھ کر چّلا کھینچا تھا۔ تایا علی حسن نمازی پرہیز گار انسان تھے، وہ دم درود بھی کیا کرتے تھے۔ ان کا انتقال منڈی بہا


الدین میں ہوا۔  

                                                ہم آگے بڑھے تو متولی نے امام مشہد علی ؒ کا مزار ہمارے لئے کھول دیا ۔ ہم نے اذن دخول پڑھا ، اندر داخل ہوئے اور فاتحہ خوانی کی۔ میں نے اپنی بیگم کو وہ کتبہ دکھایا جو سرہانے کی جانب دیوار میں نصب ہے جس پر صاحب مرقد کا نام وغیر ہ لکھا ہوا ہے ۔کتبے پر لکھا تھا ۔

" امام مشہد علی ولی ؒ بن امام رضا علیہ السلام

                                                امام صاحب ؒ کی قبر کی پائنتی کی طرف وہ قدیمی نقارہ رکھا ہوا تھاجسے ہم لوگ بجاکر کسی زائر کی آمد کا اعلان کیا کرتے تھے ۔میں نے جذبے سے سرشار ہوکر پرانی یادیں تازہ کیں اور نقارے پر چوٹ لگائی ۔ سکھ متولی جس کی داڑھی کے کالے اور سفید لمبے لمبے بال تھے وہ کوئی نعرہ لگانا چاہ رہاتھا ۔ لیکن اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ خوشی کے اظہار کے لئے وہ کیا نعرہ لگائے ۔نعرئہ تکبیر، نعرئہ رسالت ، نعرئہ حیدری اسے شاید آتے ہی نہ ہوں اور ” ست سری اکال “ کا نعرہ اس نے لگانا مناسب نہ سمجھا ہو۔ لہٰذا وہ جوش اور سرشاری کے ساتھ پورے وجود کو متحرک کرکے دھوں دھوں کرتا رہا۔ میری اہلیہ نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کیا کررہا ہے ؟ میں نے کہا شاید خوشی کا اظہار کررہا ہے ۔

                                                ہم مزار کے جنوبی دروازے سے صحن میں آئے جہاں کبھی کبھار مجلس عزا برپا ہوا کرتی تھی۔ یہاں چونے کے پلاسٹر والی چاردیواری اب بھی قائم تھی جس پر تازہ چونا بھی کیا گیا تھا ۔ فرش بھی اچھی حالت میں تھا ۔ مجھے یاد آیا کہ اس دیوار کے مغرب میں ایک ” چورگوڈا “ بھی ہوا کرتا تھا، دیکھتے ہیں اب وہ ہے یا نہیں ۔ میں نے اہلیہ کو بلایا کہ آ دیکھیں ” چورگوڈا “ اسی طرح موجود تھا ۔

                                                روایت بیان کی جاتی ہے کہ کسی عقیدت مند نے امام صاحب ؒ کے مرقدِ منور پر سونے کا کلس چڑھایا اور ایک چور موقع پاکر اسے اتارنے کے لئے گنبد پر چڑھ گیا ۔جونہی اس نے کلس کو ہاتھ لگایا ، اس بدنصیب کا پاں پھسلا اور وہ زمین پر گرتے ہی گھٹنے تک زمین میں دھنسگیا۔ یہاں لوگ اکٹھے ہوگئے، انہوں نے اس کی ٹانگ کو گھٹنے سے الگ کرکے دفنادیا اور قبر کو پکا کرکے چونے سے لیپ دیا ۔ وہ جگہ ” چور گوڈا “ مشہور ہوگئی ۔

                                                میری اہلیہ تربت پر کچھ نذرانہ چڑھانا چاہتی تھیں ۔ چنانچہ ہم نے وہاں پیسے رکھنے کے بجائے پانچ چھ متولیوں میں جو محکمہ اوقاف کی طرف سے متعین تھے ، رقم انہی میں بانٹ دی ۔ وہ بہت خوش ہوئے کیونکہ ۷۴۹۱ءکے بعد شاید میرے علاوہ قدیم باشندوں میں دو چار ہی یہاں آئے ہوں گے۔ ہمارے زمانے میں امام مشہد علی ؒ کا عرس ۵۱،۴۱ محرم الحرام کو ہوا کرتا تھا جس میں دور دور سے لوگ جوق در جوق شرکت کیا کرتے تھے ۔

 

پروندر شرما کے گھر کی طرف روانگی

                                                سارا د ن پروندر شرما کے ساتھ سامانہ شہر میں گھومتے رہے ۔ حالانکہ اس رفاقت کو ابھی چند ہی گھنٹے گزرے تھے اس کے باوجود ہم ایک دوسرے سے بہت زیادہ مانوس ہوچکے تھے ۔ پروندر شرما نے نہایت اصرار کے ساتھ ہمیں مجبور کیا کہ ہم اس کے گھر چلیں، گھر والوں سے ملیں اور کھانا کھائیں ۔ میں نے بہتیرا چاہا کہ ہم اسے زیر بار نہ کریں ، مگر وہ مانا نہیں ۔ اس نے بھی تو سامانہ ہی کا پانی پیا ہوا تھا ۔ لہٰذا میں نے اہلیہ سے کہا چلو کچھ دیر کے لئے اس کے گھر چلتے ہیں تاکہ اس کا دل بھی میلا نہ ہو۔

                                                امام مشہد علی ؒ کے مرقد منور سے رخصت ہوکر ہم شرما کے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں امام گڑھ کی شاہی مسجد کے عقب سے گذرے جو کہ پچاس سال گزرنے کے باوجود بھی اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ برقرار تھی۔ مچھی ہٹہ اور محلّہ بخاریاں سے گزرتے ہوئے جب ہم بخاریوں کی عید گاہ کے پاس پہنچے تو میں نے چند گھروں کو پہچان کر شرما کو بتایا کہ یہ میر فضل حسین اور ماسٹر منظور حسین کے گھر تھے۔ انہیں اہلِ شہر آدھ والا کہا جاتا تھا۔ کیونکہ یہ بخاریوں اور محلہ گڑھ سرائے کا وسط تھا ۔

                                                اس کے بالمقابل عید گاہ تھی۔ اس میں اگرچہ نماز نہیں ہوتی تھی اور اب تک یہ مسجد غیر آباد تھی۔ یہ مسجد اوقاف کے زیرِ انتظام ہونے کی وجہ سے محفوظ تھی ۔ حوض بھی قائم تھے مگر کنویں کا پانی حوض میں آنا بند ہوچکا تھا ۔ راستہ جو پہلے نہایت نشیبی تھا اب یہاں بہت زیادہ بھرا ڈال کر پکی سڑک بنادی گئی تھی ۔ ہم آگے چلے تو شکوریوں کے گھر بائیں ہاتھ کی طرف تھے ۔ان میں سے کچھ منہدم ہوچکے تھے اور کچھ باقی تھے ۔ ان گھروں کے سامنے کسی بزرگ کا مقبرہ تھا ۔ہمارے زمانے میں اس مزار کی مرمت اور نگہداشت کی طرف کوئی متوجہ نہیں ہوتا تھا ۔ اب یہ مزار محکمہ اوقاف کی نگرانی میں تھا اور اس کے گنبد کا رنگ روغن دور سے چمک رہا تھا ۔

                                                شکوریوں کے چبوترے جو اس زمانے میں کئی فٹ اونچے ہوا کرتے تھے ان پر عاشور کے دن نماز ظہر کے وقت تعزیے رکھ کر عزادارظہرین کی نماز ادا کیاکرتے تھے۔ چبوترے بھی سڑک بننے کی وجہ سے اب تقریباً سڑک کے برابر ہوگئے تھے ۔

                                                شرما نے کہا کہ دیکھئے وہ کوٹھی ہے۔ میں نے کہاکہ یہ تو میر صادق حسین تحصیل دار کی کوٹھی تھی ۔ اکثر لوگ انھیں کوٹھی والا ہی کہا کرتے تھے ۔ شرما نے بتایا کہ جو لوگ اب اس میں رہتے ہیں انہیں بھی کوٹھی والا ہی کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔ یہاں سے ہم آگے بڑھے ،ہم نے دیکھا کہ روڑی پور والوں کے مکان اپنی اصل حالت کھوچکے ہیں ۔

                                                ہم گڑھ کے علاقے میں داخل ہوئے ۔ گڑھ میں بڑھ کا درخت جو شاید کئی سو سال پرانا تھا سامانہ کے ترقیاتی ادارے کی شقی القلبی کی نذر ہوچکا تھا ۔ میں نے گڑھ کی امام بارگا ہ کو باہر سے دیکھا، اندر نہیں گیا ۔ یہ بھی اپنے بنانے والوں کی یاد دلادرہی تھی۔ اس کے مشرق میں کچھ دور کربلا تھی جس کے پیچھے ” پنجاوا “ ابھی بھی قائم تھا ۔

                                                یہاں سے ” ملک سر “ صاف نظر آرہا تھا میں نے دور سے اس کی تصویر بھی اتاری۔ ” ملک سر“ وہ جگہ تھی جہاں سامانہ میں ہونے والی بارش کا سارا پانی جمع ہوجاتا تھا یہ ذخیرہ میل سوا میل کے پھیلا میں تھا۔ شہر میں پانی کی نکاسی کا بہترانتظام قائم ہونے سے ” ملک سر “ میں آنے والے پانی کی مقدار میں بہت زیادہ کمی ہوگئی تھی جس سے ” ملک سر “ کا رقبہ بھی کا فی سکڑ گیا تھا ۔شرما نے بتایا کہ اس میں پانی کبھی ختم نہیں ہوتا اس لئے یہاں سنگھاڑے اور دوسری قسم کی اجناس پیدا کی جاتی ہےں ۔

                                                کربلا کے شما ل کی جانب سے چکر کاٹ کر شرما ہمیں اپنے والد کے گھر


©" بڑیچہ " لے گیا۔ "بڑیچہ" میں میرے ہم عمر کلا س فیلو عبدالواحد اور شیر محمد پٹھان کا خاندان آباد تھا۔شاید یہ کسی زمانے میں بڑا قلعہ ہو کیونکہ اینٹوں کی پانچ چھ فٹ چوڑی دیوار اب بھی کچھ مکانوں کا حصار کئے ہوئے تھی۔ 

                                                شرما کو میں نے بتایا کہ یہ پٹھان پڑھے لکھے اور صاحب جائیداد تھے ۔ان میں سے ایک بزرگ عبد اللطیف خان اسٹیٹ آرمی میں کرنل تھے جو کہ غالباً ۸۴۹۱ءکے شروع میں ریاست کی فوج کے مسلمان فوجیوں کو لے کر پاکستان آگئے تھے۔ بعد میں سنا کہ یہ سب لوگ ریاست بہاولپور کی فوج میں شامل کر لئے گئے ۔

                                                جب ہم شرما کے والد کے گھر پہنچے تو وہ موجود نہیں تھے ۔ اس لئے ہم وہاں رکے نہیں ۔ ”بڑیچہ“ میں گورنمنٹ کی طرف سے معذوروں کے لئے ایک منظم ادارہ ہے جو ان کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کا انتظام کرتا ہے۔ شرما نے مجھے ان کے منتظم سے ملوایا اور کہا کہ آپ اس ادارے کی کچھ مدد کریں ۔ میرے پاس ہندوستانی روپے کچھ زیادہ نہیں تھے البتہ ٹریولرز چیک تھے۔ میں نے دو سو پونڈ کا ٹریولر چیک ا س ادارے کو دیا جو دس ہزار ہندوستانی روپوں کے مساوی تھا۔ مجھے سامانہ کی مناسبت سے اس ادارے کی امداد کرکے دلی اطمینان کا احساس ہوا۔

                                                شرما وہاں سے مجھے اپنے ذاتی گھر پر تاپ کالونی کی طرف لے کر روانہ ہوا۔ راستے میں نور پور کی چھوٹی سی بستی آئی جو سامانہ کے گھڑامی محلے کے کنارے پر واقع تھی۔ اس محلے کا نام اب ”گھڑامی پٹی“ ہے۔ یہ ۳۴ سال بعد بھی بالکل پرانی حالت کے چھوٹی چھوٹی دیواروں کے مکانوں پر مشتمل تھی۔ سامانہ میں کچے راستوں کی جگہ سیدھی اور پکی سڑکیں بن چکی تھی۔

                                                چند منٹ میں ہم شرما کے گھر پہنچ گئے۔ شر ما کی بیوی پڑوس میں گئی ہوئی تھی۔ شرما اسے بلا لایا۔ اس نے ہم دونوں کے پاں چھوئے اور بڑی عزت و احترام کے ساتھ دو چارپائیوں پر سفید چادریں اور تکیے لگا کر ہمیں بٹھایا۔ شرما کی بیوی کی عمر تقریباً ۵۲ سال ہوگی۔ اس نے ہماری تواضع پہلے ٹھنڈے مشروب سے کی، اس کے بعد کھانا پکانے میں مشغول ہوگئی۔ اتنے میں شرما کے والد آگئے۔ وہ میرے ہم عمر تھے لہٰذا ہم پرانی یادوں کو تازہ کرنے لگے۔ ہم نے کھانا کھایا اور جانے کے لئے تیار ہونے لگے تو پروندر شرما صندوق سے ایک سرخ رنگ کی چادر نکال کر لایا اور کہا کہ انکل آپ یہ میری طرف سے آنٹی کے لئے تحفہ قبول کریں۔ اس نے بتایا کہ اس چادر پہ جو پھلکاری کی گئی ہے یہ میری سورگباشی ماتا کے ہاتھ کی ہے۔ میرے دل میں آپ کے لئے احترام کے نہایت گہرے جذبات ہیں، اس لئے میں اپنی ایک ایسی یادگار چیز آپ کی نذر کررہا ہوں جسے میں اپنی جان سے عزیز رکھتا ہوں۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ آپ اسے قبول کریں اور خود استعمال کریں، آگے کسی کو تحفے میں نہ دیں۔ میں نے اس سے کہا کہ بھائی ہماری ملاقات تو ایک کاروباری معاملے سے ہوئی تھی، یہ تم کہاں سے کہاںتک پہنچ گئے ہو۔ اب میں نے اس کو معاوضہ ایک سو روپے دینا مناسب نہ سمجھا بلکہ یوشیکا کیمرہ مع نیشنل فلیش گن کے جو میرے لئے میرے عزیز مرحوم دوست غلام علی خان کشمیری ۳۷۹۱ءمیں ۵۶ ڈالر کا ٹوکیو سے خرید کر لائے تھے، پروندر شرما کو دیا اور کہا کہ میری یہ یاد گار ہماری اس ملاقات کو ہمیشہ یاد دلاتی رہے گی۔

                                                بہت انکار کے بعد شرما نے ہمارے تحفے کو قبول کیا۔ ہم ان کے خاندان کے خلوص کا اچھا نقش لئے سامانہ کو خیرباد کہہ رہے تھے۔ ایک طرف میرے ابا کے دوست، جانکی داس کا بیٹا رام پال تھا جس نے بنیا گیری کی یہ انتہا کی کہ پہچاننے کے باوجود چائے پانی تک کو رسماً بھی نہیں پوچھا۔ ایک یہ شرما تھا جو عملاً بچھ گیا۔ ۳۴ برس بعد اپنے آبائی وطن میں ایک دن بلکہ محض چند گھنٹے گزار کر ہم واپس پٹیالہ روانہ ہوگئے۔

اے اللہ سامانہ کی خاک میں سوئے ، میرے والد اور دوسرے بزرگوں اور رشتہ داروں کو آسودگی عطا فرما۔

 

سامانہ سے واپسی

                                                سامانہ میں ایک دن گزارنے اور پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے بعد ہم نے واپس پٹیالہ کا رخ کیا۔ پٹیالہ پہنچ کر ہم نے ڈرائیور سے شہر دیکھنے کی خواہش کی تو وہ ہمیں شاہ نشین بازار ، قلعہ ، موتی باغ اور اسٹیڈیم دکھانے لے گیا۔ پٹیالہ چھوٹا سا صاف ستھرا شہر ہوا کرتا تھا جو اٹھارویں صدی کے نصف آخرمیں پٹیالہ اسٹیٹ کے بانی سردار آلہ سنگھ نے آباد کیا تھا۔ ۷۴۹۱ءمیں اس شہر کی آبادی پچاس پچپن ہزار کے لگ بھگ رہی ہوگی جو ۱۹۹۱ءمیں بڑھ کر دو اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔ مگر ماضی کے برعکس۱۹۹۱ءکے پٹیالہ میں جابجا غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور شہر میں گندے نالے سے بدبو پھیلی ہوئی تھی۔ آزادی کے بعد یہاں پنجابی یونیورسٹی قائم کی گئی ہے جو شہر اور بہادر گڑھ کے وسط میں واقع ہے۔ ایسا محسوس ہوا کہ پٹیالہ ، بہادر گڑھ تک پھیل گیا ہے۔

                                                پٹیالہ اسٹیٹ سردار آلہ سنگھ نے قائم کی تھی جو سکھوں کے ایک جتھے کا سردار تھا۔ نادر شاہ درانی کے بعد صوبہ سرہند کی بد انتظامی او رقتل و غارت گری جو ۹۰۷۱ءمیں بندہ بیراگی نے شروع کی تھی، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سردار آلہ سنگھ نے اپنے تسلط کا دائرہ وسیع کرلیا تھا۔ ۱۶۷۱ءمیں احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کو شکست فاش دے کر شمالی ہند میں ان کے اثرورسوخ کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا۔ چنانچہ سرہند کے مقام پر سردار آلہ سنگھ نذرانے لے کر احمد شاہ ابدالی کے روبرو پیش ہوا اور اطاعت قبول کرنے نیز سالانہ خراج دینے کی پیش کش کی۔ احمد شاہ ابدالی نے اسے اس علاقہ کا حکمراں تسلیم کرتے ہوئے مہاراجہ کا خطاب عطا کیا۔ اس طرح پٹیالہ کی ریاست قانونی طور پر قائم ہوگئی۔ اس بات کا تفصیلی تذکرہ جسٹس جمیل حسین رضوی مرحوم نے اپنی کتاب ”دی اسٹوری آف پاکستان“ میں کیا ہے اور یہ بھی کہ سردار آلہ سنگھ کو احمد شاہ ابدالی کے روبرو کو پیش کرنے اور اسے راجہ کا خظاب دلانے میں ان کے بزرگوں کا بڑا ہاتھ تھا۔ اسی لیے رضوی صاحبان پٹیالہ اسٹیٹ کے شہزادوں اور ولی عہدوں کے اتالیق مقرر ہوتے رہے۔

                                                ماضی کی انہی باتوں کو دھیان میں لاتے ہوئے اور پٹیالہ شہر کی سیر کرتے ہوئے ہم بارہ دری کے سامنے سے گزر کر گرین ہوٹل آگئے۔ اب ہم دن بھر کی تھکاوٹ کی وجہ سے آرام کی ضرورت محسوس کررہے تھے لہٰذا تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد ہم دونوں میاں بیوی ٹھنڈی سڑک پر نکل گئے اور چلتے چلتے پیر روڈہے شاہؒ کی خانقاہ پر پہنچ گئے۔ یہ جمعے کا دن تھا، یہاں زبردست چراغاں ہورہا تھا اور لوگوں کا غیر معمولی ہجوم تھا۔ خانقاہ کی حدود میں قوالی ہورہی تھی اور دیوار پر لکھا تھا سجادہ نشین الحاج (نام اب یاد نہیں )۔

                                                اس انبوہ کثیر میں مشکل سے دس بیس مسلمان ہوں گے باقی سب ہندو اور سکھ تھے۔ ہمیں تعجب ہوا اور خوشی بھی کہ چلوجس شہر میں خلیفہ جیسی بااثر فیملی قیام نہ کرسکی ،آزادی کے بعد فقیروں اور مستوں نے کیا خوب رنگ جمایا ہوا ہے۔

                                                خانقاہ میں کچھ دیر گزارنے کے بعد ہم واپس گرین ہوٹل آئے اور سوگئے۔ اگلے روز صبح جب ہم اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئے تو اسی خانقاہ کے سامنے رک گئے تاکہ پیر روڈ ہے شاہؒ کی عظمت کو سلام کریں۔ ہم نے الوداعی فاتحہ خوانی کی۔ ہمارے سامنے ایک ادھیڑ عمر ہندو اسکوٹر پر خانقاہ کے دروازے پر آکر رکا۔ اس نے ہندو رسم و رواج کے مطابق سر جھکایا، ہاتھ جوڑ کر ماتھے پر لگائے اور آہستہ آہستہ کچھ پڑھنے کے بعد اسکوٹر اسٹارٹ کرکے وہاں سے رخصت ہوگیا۔

                                                ہم بھی فاتحہ خوانی کرنے کے بعد اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئے۔ اسٹیشن کے باہر بائیسکل اسٹینڈ دیکھا جس میں بلا مبالغہ ہزاروں سائیکلیں کھڑی تھیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی سائیکلیں ایک جگہ کبھی نہیں دیکھی تھیں۔

                                                پٹیالہ سے روانہ ہوکر ہم انبالہ پہنچے۔ انبالہ سے پھر دوسری ٹرین میں سوار ہوئے اور دِلی کے لیے روانہ ہوئے۔ دِلی میں ہم نے قرول باغ کے رائل ہوٹل میں قیام کیا۔ شام کو یہاں کے گلی کوچوں میں گھوم پھر کر وقت گزاری کی۔مشہور اداکار راجیش کھنہ جنرل الیکشن میں حصہ لے رہا تھا۔ دلی کی سڑکوں پر اس دن اس نے بہت بڑی ریلی نکالی ہوئی تھی۔

                                                اگلے دن آگرہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ میری اہلیہ اصغری بیگم کو تاج محل دیکھنے کا ایک زمانے سے ارمان تھا۔ اسی لئے ہم نے آگرہ کا سفر اختیار کیا۔ آگرے میں آج بھی مسلمانوں کی آبادی ہندوں کے تقریباً برابر ہے، اس کے باوجود مسلمانوں کی موجودگی کے آثار محسو س نہیں ہوتے۔

                                                ہمارا دلی سے آگرے کا یہ سفر کنڈکٹیڈٹور تھا۔ ہمارا گائیڈ پہلے ہمیں آگرے کا قلعہ دکھانے لے گیا۔ ہماری ٹورسٹ پارٹی میں تقریباً چالیس سیاح تھے۔ ہمیں بڑی اچھی رہنمائی میسر تھی۔ گائیڈ نے قلعے کے وسط میں ایک جگہ دکھائی جہاں ایک چبوترا بنا ہوا تھا جس پر ”رام جنم بھومی“ کا بورڈ لگا تھا۔ مجھے تعجب ہوا کہ ایک ہی ”رام“ اجودھیا اور متھرا میں پہلے ہی دو جگہ پیدا ہوچکا تھا اور اب تیسری جگہ بھی اسی سے منسوب کردی گئی ہے۔ ہمارے اس سفر کے ایک ہی سال بعد بابری مسجد کا سانحہ پیش آیا۔ شاید بابری مسجد جیسا واقعہ اکبر اعظم کے قلعے پر بھی دہرایا جائے۔

                                                آگرے میں ہم نے تاج محل اور دوسری تاریخی عمارتیں بھی دیکھیں جو مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی یاد دلارہی تھیں۔ اکبر کا مزار اور متھرا کے مندر دیکھتے ہوئے ہم دِلی واپس آئے اور اگلے روز امرتسر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

                                                یہ مختصر سی داستان اس سفر کی ہے جو میں نے اپنے والد گرامی اور دوسرے بزرگوں کی قبور پر فاتحہ خوانی اور اپنے سابقہ آبائی وطن ”سامانہ“میں ماضی کے مزارات دیکھنے کے لئے اپنی اہلیہ اصغری بیگم کے ساتھ مئی ۱۹۹۱ءمیںاختیار کیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامانہ میںعزاداری


¿ سیّد الشہدائؑ 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پس منظر

                                                ساداتِ بنی فاطمہؑ نے تیسری صدی ہجری کے اواخر یا چوتھی صدی کے اوائل میں سامانہ میں قدم رکھا تھا۔ پھر جونہی انہوں نے اپنی عزت اور جان و مال کو محفوظ محسوس کیا، قدرتی طور پر اپنے عقائد کی اشاعت و ادائیگی زیادہ آزادی و تندہی سے انجام دینے میں مشغول ہوگئے۔ برصغیر کے ہندو حکمران سادات بنی فاطمہؑ کے لئے ان نام نہاد مسلمان حکمرانوں کے مقابلے میں نیک دل اور خدا ترس ثابت ہوئے جنہوں نے محمد رسول اللہ کی نسل کو منقطع کرنے کے لئے کوئی حیلہ اور وسیلہ ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ اگرچہ ان پناہ گزینوں کا ہندوستانی حکمرانوں سے رسمی طور پر پناہ مانگنا ، ان حکمرانوں کا مصیبت و ابتلاءمیں گھرے ہوئے ساداتِ کرام کا استقبال کرنا اور پناہ کے لئے کسی رسمی حکم نامہ کے اجراءکے تاریخی شواہد میسر نہیں آسکے۔ لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ پناہ گزین کرئہ ارض پر اُس عہد کی سب سے وسیع اور طاقت ور حکومت کی نظر میں باغی اور دشمن تصور کئے جاتے تھے۔ ایسے لوگوں کو پناہ دینا عظیم الشان عباسی سلطنت کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف تھا۔ سامانہ کے علاقے کے مقامی حکمرانوں کی توبات ہی کیا، پورے ہندوستان کے حکمران مل کر بھی عباسیوں کی طاقت کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔

                                                تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے واقف ہیں کہ ہمسائے میں چھوٹی چھوٹی کمزور ریاستوں کو ہڑپ کرنے کے لئے طاقت ور موقع کی تلاش میں رہتے ہیں مگر اسے قدرت کاکرشمہ کہنا چاہئے کہ عین اسی زمانے میں جب ساداتِ بنی فاطمہؑ سامانہ پہنچی، عباسی سلطنت میں داخلی خلفشار رونما ہورہا تھا۔ عین اسی زمانے میں ان کی عظیم الشان اور طاقت ور سلطنت زوال پذیر ہونا شروع ہوئی تھی۔ بس اسی داخلی انتشار نے ہمارے بزرگوں کو ان ظالم و جابر حکمرانوں کی دسترس سے محفوظ رکھا اور اللہ نے کافر حکمرانوں کے دل میں مسلمان حکمرانوں کے ستائے ہوئے خاندانِ رسالت کے دربدر خاک بسر خانماں بربار شریف و نجیب افراد کے لئے اپنی حکمت بالغہ سے وہ اسباب پیدا کردیئے جن کی بدولت مسلمان بتدریج ہندو معاشرے میں تبلیغِ اسلام کی راہیں ہموار کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

                                                اس طویل جملہ معترضہ کے بعد ہمیں کہنے دیجئے کہ سامانہ میں آ بسنے کے بعد سادات بنی فاطمہؑ کے اولین افراد نے ایامِ عزا آنے پر یقینا صف عزا بھی بچھائی ہوگی اور جناب رسالت مآب اور آپ کی دختر جناب سیّدہؑ کی بارگاہ میں شہدائے کربلا ؑ کا پرسا بھی دیا ہوگا۔ صدیوں کے اس سفر میں صف عزا بچھانے کے طور طریقے یقینا زمانے کے تقاضوں کے ساتھ تبدیل بھی ہوتے رہے ہوں گے۔ اس طرح ان بزرگوں کی قائم کردہ عزاداری سامانہ میں آباد ہونے سے لے کر تقسیم ہندوستان تک یعنی کم و بیش ایک ہزار برس پر محیط عرصے میں مسلسل جاری رہی ہے۔اس تمام عرصے میں ذہنی ، علمی، سماجی اور سیاسی انقلابات آتے رہے جن کے ساتھ عزاداری کے طور طریقوں میں بھی تبدیلیاں ظہور پذیر ہوتی رہیں اور اس طرح جب ہم نے آنکھ کھولی تو تعزیہ ، علم اور ذوالجناح کی شبیہیں بنانے کو عزاداری کا مظہر پایا۔اب ہم مختصراً سامانہ میں عزاداری سیدالشہدا


¿ علیہ السلام کے حوالے سے ماضی قریب کے مشاہدات کو موضوع بناتے ہیں۔ 

 

سامانہ کی امام بارگاہیں

                                                سامانہ میں سادات کے چار محلے تھے۔ جس میں ہر ایک کی الگ الگ اپنی امام بارگاہیں تھیں۔ ہر محلے کے رہنے والے صرف اپنے ہی اجتماعی وسائل سے عزاداری کے مراسم انجام دیتے اور تقسیم ہندوستان سے قبل محرم و دیگر مخصوصیوں پر باہر سے علمائے کرام کو مدعو کیا کرتے۔یہ بات بھی یاد رہنی چاہئے کہ سامانہ شمالی ہند میں سادات کی بہت بڑی اور قدیم بستیہونے کے حوالے سے عزاداری کا ایک اہم مرکز تھا۔ اس عہد کے علمائے کرام میں سے شاید ہی کوئی نامور ہستی ایسی رہی ہو جس نے سامانہ میں مومنین سے خطاب نہ کیاہو۔ مولانا سید محمد سبطینؒ، مولانا سید کلب عباسؒ، مولانا سید علی نقی ؒ ، علامہ حافظ کفایت حسینؒ ، مولانا بشیر حسینؒ انصاری، مولانا سید اظہر حسن زیدیؒ ، مولانا سید برکت علی شاہ ؒ ، مولانا محمد اسماعیل فاضل دیوبندؒ،پروفیسر لطیف حسین انصاریؒ، مولانا سید ذوالفقار علی شاہ نقویؒ ، نو مسلم مولانا مشتاق حسینؒ اور دلو رام کوثری صاحب کے نام اس وقت بھی میرے ذہن میں روشن ہیں، جنہیں میں نے اپنے بچپن میں سنا ۔اگرچہ ان کے علاوہ دوسرے علماءبھی تشریف لائے تھے مگر ان کے نام پچاس سال سے زائد گزرنے کے بعد بھی میرے ذہن پر نمایاں ہوکر نہیں ابھر سکے۔ البتہ مولانا مشتاق حسین کا کلام جو انہوں نے سامانہ کی ایک مجلس میں غالباً ۶۴۔۵۴۹۱ءکے آس پاس پڑھا تھا، تحریر کررہا ہوں۔

گنگا جی کے دھارے میں بہا جاتا تھا

کیا کیا نہ زمانے میں کہا جاتا تھا

مولا ؑ کی محبت نے سہارا جو دیا

دو ہاتھ میں گنگا سے میں کوثر پہنچا

 

مولانا سید عنایت علی ہندی مجتہدؒ اور ان کے گھرانے کا حصہ

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ ۰۳۸۱ءکے آس پاس سامانہ میں پیدا ہوئے۔ اٹھارہ بیس برس کی عمر میں زائرین کے پیدل قافلے کے ہمراہ نجف و کربلا گئے۔ حوزئہ علمیہ نجف میں دس پندرہ سال علمائے نجف کے سامنے زانوئے تلمذتہہ کیا۔ ۰۷۸۱ءکے آس پاس سامانہ واپس آئے اور سرہند کے علاقے کو اپنی تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کا مرکز بنالیا۔

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ نے اپنے ذاتی کردار اور علمی استعدادکی وجہ سے جلد ہی اپنا منفرد مقام پیدا کرلیا۔ مذہبی امور میں رہنمائی کے لئے ہر طرف سے لوگ ان کی طرف جھک رہے تھے ۔ اس طرح تبلیغی پندو ہدایات سے عوام کے عقائد میں نکھار اور پختگی کا راستہ استوار ہوا۔

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ نے دادا پیرؒ کے شمال میں ایک وسیع و عریض حویلی تعمیر کی جس کے ایک حصے میں امام بارگاہ تعمیر کی گئی تھی۔ اس میں علم استادہ کئے جاتے تھے اور چھوٹے سائز کا جھولا اور تعزیے کی شبیہ بھی رکھی ہوئی تھی۔ ان کے ہاں یکم محرم سے روزانہ دوپہر کو مجلس عزا منعقد ہوتی تھی ۔ یہ سامانہ میں دن کی سب سے بڑی اور اہم مجلس ہوا کرتی تھی۔ مجالس کا یہ سلسلہ ۸ ربیع الاول تک جاری رہتا تھا۔ضمناً یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ۹ ربیع الاول کو عید زہرا ؑ بڑے زوروشور سے منائی جاتی ۔ عید زہرا ؑ کی تقریب کے اختتام پر مولانا محمد مہدی نیاز کے لڈو کے ساتھ ایک یا دو پیسے بھی تقسیم کرتے تھے۔ اُس زمانے میں ایک پیسے کی بھی بہت اہمیت ہوا کرتی تھی۔ ایک پیسے میں ایک پنسل اور روشنائی کی پڑیا خریدی جاسکتی تھی۔ عید زہرا ؑسے ۷۱ ربیع الاول تک محافل میلاد کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔

                                                مجالس و محافل کا سلسلہ کم و بیش ڈھائی ماہ کے طویل عرصہ پر محیط رہتا تھا۔ اس میں مولانا صاحب قبلہ مختلف دینی و فقہی مسائل پر سامعین کی سمجھ میں آنے والی زبان میں سیر حاصل گفتگو کیا کرتے تھے۔ جو بات سمجھ میں نہ آئے تو مولانا صاحب سے کسی وقت بھی دریافت کی جاسکتی تھی۔ ہر مجلس میں حصہ بھی تقسیم ہوتا تھا جو مجلس و محفل کی خصوصیت کے اعتبار سے ہوتا تھا۔

                                                ۰۲ صفر، ۸۲ صفر اور ۱۲ رمضان المبارک کو مولانا کے ہاں مجالس منعقد ہوتیں۔ ۸۲ صفر اور ۱۲ رمضان کی شام کو تابوت کا جلوس برآمد ہوکر رضویوں کی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوتا ۔ وہاں سے مومنین واپس آکر مولانا کے ہاں پلا کی نیاز سیر ہوکر کھاتے۔

                                                میرا بچپن تھا، ہم سب محلے کے بچے مجلس میں جایا کرتے تھے والدین کی ترغیب اور اپنے ہم جولیوں سے کھیلنے کیلئے بھی۔ بہرصورت مجالس عزا میں جانے کا شوق زندگی کا معمول بن جانا قدرتی عمل تھا۔ اس طرح بڑے اہم مسائل متعدد بار مختلف انداز سے سننے کا موقع میسر آتا تھا۔ یہ صدقہ ہے سیدالشہدا


¿ ؑ کی عزاداری کا کہ چٹے ان پڑھ سامعین بھی اہم مذہبی اور فقہی مسائل سے پوری طرح واقف ہوجاتے ہیں۔ مولانا سید عنایت علی ہندیؒ اور ان کے فرزند سید محمد مہدی نے شیعیت کی ترویج کے سلسلے میں سامانہ اور اس کے نواح میں آباد لوگوں کے دلوں پر جو نقوش چھوڑے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ۷۴۹۱ءتک اندازاً ۰۷،۰۸ سال کے طویل عرصے میںعزادار
· سیدالشہدا
¿ ؑکو بلا شرکت غیرے اپنے وسائل سے انجام دیا ۔ 

اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جناب سیدالشہدا


¿ ؑ کا جوار عطا فرمائے۔ 

 

منجھانیوں کی امام بارگاہ

                                                منجھانیوں یعنی زیدیوں کی امام بارگاہ مولانا سید عنایت علی ہندیؒ کی حویلی سے جنوب کی طرف کچھ فاصلے پر دادا پیرؒ کے احاطے میں واقع تھی۔ اس کے ساتھ ایک مسجد بھی تھی۔ یہ امام بارگاہ معلوم نہیں کتنی پرانی تھی۔ اس کی عمارت خاص طور پر گنبد خستہ و مخدوش ہوگیا تھا۔ چنانچہ زیدی صاحبان دوسری جنگ عظیم سے پہلے نئی امام بارگاہ کے منصوبے پر غوروخوص کررہے تھے۔ ان کی تعدادو وسائل مجوزہ منصوبے کے اعتبار سے کوئی خاص اچھے نہ تھے۔ ایسے میں ۱۶۳۱ھ آپہنچی ۔ جب سیدالشہدا


¿ ؑ کی شہادت عظمیٰ کی تیرہ سوسالہ یاد جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے ہندوستان کے کونے کونے میں منائی گئی۔ اسی یادگار کے سلسلے میں مولا ؑ کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے نئی امام بارگاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ چار پانچ سال کے عرصے میں یہ امام بارگاہ اس حد تک تعمیر ہوچکی تھی کہ موسم سرما کی شدید سردی کے باوجود زنانہ اور مردانہ مجالس کا انعقاد ہوسکتا تھا۔ 

                                                امام خانے کے ہال کی لمبائی اندازاً ۰۹ فٹ اور چوڑائی ۰۴ ،۰۵ فٹ رہی ہوگی ۔ اس کی چھت تین ڈاٹوں کی محرابوں پر قائم تھی۔ دیواروں کے آثار کی چوڑائی چار پانچ فٹ ہوگی۔ دیواریں چھوٹی اینٹ سے تعمیر کی گئی تھیں جن پر چونے کا پلاسٹر کیا گیا تھا۔ طرزِ تعمیر اور بلڈنگ مٹیریل وہی تھا جو کہ بخاریوں کی امام بارگاہوں میں استعمال ہوا تھا۔ چھت پر گنبد نہیں تھا، جنوبی جانب تین شہ نشینیں تھیں۔ مرکزی شہ نشین نسبتاً بڑی تھی جس میں تعزیہ رکھا رہتا تھا۔ جنوب مشرقی شہ نشین میں علم استادہ ہوتے تھے جبکہ جنوب مغربی شہ نشین میں تبرک رکھا کرتے تھے۔ ہال کے تین دروازے تھے۔ درمیانی دروازہ بڑا تھا کیونکہ اس میں سے روضہ یعنی تعزیہ اندر لایا اور لے جایا جاتا تھا۔ اسی بڑے دروازے کے اوپر میرے ماموں مرحوم سید خورشید حسن کے ہاتھ کا لکھا ہوا کتبہ آج بھی نصب ہے۔

السلام علیک یا ابا عبداللہ ؑ

بہ یادگار۱۶۳۱ ھ تعمیر کرد

                                                مین ہال کے مشرق کی جانب الگ زنانہ حصہ تھا جس میں مستورات مجالس و محافل سماعت فرماتیں۔ زنانے حصے کا مرکزی دروازہ بھی الگ تھا۔ ایسا ہی ایک حصہ مغرب کی جانب تعمیر ہونا باقی تھا کہ ۷۴۹۱ءآپہنچا۔اس امام بارگاہ کی تعمیر میں سادات نے جس جوش و خروش کے ساتھ محبتِ اہل بیتؑ کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ غالباً ۴۴۹۱ءکا محرم آنے والا تھا، مین ہال اور اس سے ملحقہ زنانہ ہال کی تعمیر اس حد تک ہوچکی تھی کہ سخت سردیوں کے باوجود مجالس کا انعقاد کیا جاسکے۔ مومنین بے چین تھے کہ کب اس عمارت میں وہ عزائے حسین ؑ برپا کرسکیں گے۔ شدید سردی اور عمارت کی نامکمل تعمیر کے باوجود عشرہ محرم کا آغاز نئی عمارت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مین ہال کے سامنے شمال کی جانب ناہموار جگہ تھی جہاں پر کسی وقت پکا چبوترہ تعمیر ہونا تھا۔ مرکزی ہال کے استعمال میں یہ ناہموار جگہ حائل تھی۔ بزرگوں نے ذی الحجہ کے مہینے کی چاندنی راتوں میں محلے کے نوجوانوں کو جن میں سید، راجپوت، آرائیں اور ہمارے محلے کے جولاہے بھی شامل تھے، اکھٹا کیا اور ایک ہی رات میں پچاس ساٹھ آدمیوں نے مل کر مٹی کا بھرا ڈال کر جگہ کو ہموار کردیا تاکہ ہال میں آنے جانے میں دقت نہ ہو۔ بدقسمتی سے یہ چبوترہ پکا کرنے کی نوبت ہی نہ آئی اور نومبر ۷۴۹۱ءمیں یہاں پر ایک بڑا گہرا گڑھا کھود کر علم ، تعزیہ اور دیگر تبرکات کو ایک ہزار سال کی روایات سمیت دفن کرکے ہم پاکستان آگئے۔

                                                منجھانیوں کی امام بارگاہ میںعشرہ محرم کے دوران عشاءکی نماز کے بعدمجلس عزا برپا ہوا کرتی تھی۔ چاند رات کو ہی علم استادہ کردئیے جاتے تھے اور اسی شب پہلی مجلسِ عزا برپا کی جاتی تھی۔ مجالس کا یہ سلسلہ سوئم تک رہتا تھا۔ دسویں ، بیسویں، مہینہ اور چہلم کی مجالس کا اہتمام بڑے پیمانے پر ہوا کرتا تھا۔

                                                 اس کے علاوہ مخصوص تاریخوں میں بھی مجالس و محافل کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ مولانا سید محمدمہدی قبلہ اکثر مجالس و محافل میں مومنین سے خطاب کیا کرتے تھے۔ سوزو سلام سید محمود الحسن، سید جمشید حسین، سید اصطفیٰ حسین اور میرے بڑے بھائی سید نثار احمد پڑھا کرتے تھے۔ خاکسار اور محمد علی بھی نوعمر ہونے کے باوجود منشی احمد حسن علوی کے سکھائے ہوئے سوزو سلام پڑھنے کا شرف حاصل کیا کرتے تھے۔ مرثیہ خوانی چچا شریف الحسن، سید راحت حسین شہید، سید مصطفےٰ حسین، سید قیصر حسین اور سید مظفر علی کیا کرتے تھے۔

                                                مجالس میں بلا استثنا تبرک تقسیم کیا جاتا تھا۔ محرم کی مجالس میں تبرک لانے کی ذمہ داری انفرادی طور پر منجھانیوں نے آپس میں بانٹ لی تھی۔ چنانچہ آٹھ محرم کو ہمارے گھر سے حصہ جایا کرتا تھا۔ عام طور پر میری اماں کھیر کے شکورے تقسیم کیا کرتی تھیں۔ اسی طرح دوسری مجالس دیگر بزرگوں نے اپنے ذمہ لی ہوئیں تھیں۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ پہلی تاریخ کو بھائی راحت حسین شہید کے یہاں سے حصہ آیا کرتا تھا۔ دیگر مخصوصیوں پر بھی اکثر کوئی نہ کوئی حصہ لے ہی آیا کرتا تھا ورنہ بصورت دیگر انجمن کے فنڈ سے اہتمام کیا جاتا تھا۔

 محرم میں زنانی مجالس عزا

                                                منجھانیاں میں دو مقام پر روزانہ مستورات مجالس عزا منعقد کرتیں اور جناب سیدہ ؑ کو ان کی مظلوم اولاد کا پرسہ دیا کرتی تھیں۔ خالہ حیدری مرحومہ نے اپنے جدی گھر میں ایک بڑا کمرہ صرف مجالس کے لئے مخصوص کررکھا تھا۔ چاند رات سے ہی یہ مومنہ علم استادہ کردیتی تھیں اور مغرب کی نماز کے بعد پورے عشرے کے دورانیہ میںزنانہ مجلس برپا کرتی تھیں۔ اس مجلس کے بعد سب مومنات میری پھوپھی رضیہ بیگم کے گھر تشریف لے جاتیں جہاں پر حسبِ دستور علم استادہ کئے ہوئے ہوتے تھے اور عشرہ محرم کی مجالس کا اہتمام نہایت ہی خشوع وخضوع سے کیا جاتا تھا۔ میرے مرحوم پھوپھا جعفر حسین پوسٹ مین ہوا کرتے تھے۔ سننے میں آیا ہے کہ کبھی کبھی یہ قرض لیکر بھی عزاداری کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ اللہ رے جذبہ حبِ آلِ محمد ۔ اللہ ان کو جنابِ سید الشہدائؑ کے ساتھ محشور فرمائے۔

                                                سادات کے دوسرے محلوں میں نذرو نیاز اور مجالس کا سلسلہ دن رات جاری رہتا تھا۔ شاید منجھانیوں سے بھی زیادہ بہتر انداز میں۔

 

منجھانیاں میں صبح کی مردانی مجلس

                                                ہمارے محلے میں نّجی میر منگنی نامی خاتون رہا کرتی تھیں جو نہایت پاک باز، نیک اور اہلِ بیتؑ سے محبت کرنے والی خاتون کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ سامانہ کی عزاداری میں نّجی میر منگنی کا ایک اہم مقام تھا۔ ان کے گھر کے چاروں طرف غیر شیعہ راجپوت اور آرائیوں کے مکانات تھے جن کے اذہان ناصبی پروپیگنڈا سے کچھ نہ کچھ زہر آلودہ ضرورتھے۔ موصوفہ کے گھرمیں باقاعدہ دس دن علم کھڑے کئے جاتے اور روزانہ دس بجے دن مجلس عزا برپا کی جاتی تھی۔ محترمہ نجّی کے اکلوتے بیٹے کا نام ذاکر حسین تھا۔ موصوف نام ہی کے ذاکر نہیں بلکہ ایک بہت اچھے مرثیہ خواں بھی تھے۔ یہ صرف اپنے ہاں کی ہی مجلس نہیں پڑھتے تھے بلکہ اکثر و بیشتر مولانا صاحب کے یہاں مجلس میں بھی مرثیہ خوانی کیا کرتے تھے۔ ان کی عرفیت کوٹو تھی۔ یہ ماں بیٹا جنابِ سیدہؑ کے لال ؑ کی عزاداری کا اہتمام بڑے خشوع وخضوع کے ساتھ اپنے محدود وسائل سے کیا کرتے تھے۔ اس مجلس میں سادات کے معززین خصوصیت کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی غرض سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کیا کرتے تھے۔ اللہ ان دونوں ماں بیٹوں کو محمد و آلِ محمد کے ساتھ محشور فرمائے۔

                                                ذاکر حسین عرف کوٹو کی اولاد منڈی بہا


الدین میں آباد ہے۔ سننے میں آیاہے کہ یہ لوگ اپنی دادی اور باپ کی طرح اہلِ بیتؑ کے شیدائی ہیں اور انہوں نے اپنے گھروں میں عمدہ طریقہ سے عزاداری قائم کی ہوئی ہے۔  

                                                سامانہ کے ایک دن اور وہ بھی محض چند گھنٹوں کے سفر نے نصف صدی قبل کی فلم ریوائنڈ کرکے رکھ دی ہے۔ کیا کچھ یاد نہیں آیا۔

 

بخاریوں کی امام بارگاہ

                                                محل وقوع کے اعتبار سے یہ بخاریوں کے محلے کے مشرقی سرے پرمحلہ میرامان سے متصل تھی۔ بخاریوں کی امام بارگاہ کے احاطے میں ان کے جّدِ بزرگوار کا مزارِ مقدس اور مسجد تھی۔ امام بارگاہ کے مین ہال کی اندازاً لمبائی ۰۰۱ فٹ اور چوڑائی ۰۸ فٹ تھی۔ یہ عمارت سات ڈاٹوں والی محرابوں پر تعمیر کی گئی تھی۔ آثار کی دیواریں بھی بہت چوڑی تھیں۔ آر سی سی کے استعمال کا اس زمانے میں رواج نہیں ہوا تھا۔ اس امام بارگاہ میں اندازاً ۰۰۵ افراد بیک وقت بیٹھ سکتے تھے۔ ہال کے اندر جنوب کی جانب تین شہ نشینیں بنی ہوئی تھیں۔ درمیانی شہ نشین کا سائز تقریباً ۵۱x ۵۱ فٹ ہوگا، اس میں تعزیہ رکھا رہتا تھا۔ اس کے اردگرد والی دونوں شہ نشینوں میں علم استادہ رہتے تھے۔ یہ سائز میں درمیانی شہ نشین سے بہت چھوٹی تھیں۔ ہال کے مرکزی حصے میں بہت بڑا جھاڑ فانوس تھا۔ اس کے علاوہ دوسرے ملحقہ حصوں میں بھی ان کے سائز کے مطابق فانوس لگے ہوئے تھے۔ اس وقت تک سامانہ میں بجلی کی سپلائی میسر نہیں تھی چنانچہ ان فانوسوں میں موم بتی یا اس قسم کی کسی اور چیز کا استعمال ہوتا تھا۔اس عمارت کی تعمیر غالباً انیسویں صدی کے وسط میں ہوئی۔ اس کا ڈیزائن لکھن


کی کسی شاہی امام بارگاہ کے نمونہ پر تھا۔ طرز تعمیر وہی تھا جو انیسویں صدی کے شروع میں ہندوستان میں رائج تھا۔ 

                                                یہ اما م بارگاہ سامانہ کی دوسری امام بارگاہوں کی نسبت زیادہ خوبصورت اور وسیع و عریض تھی۔ اسی لئے ہم اس کو بڑی امام بارگاہ کہا کرتے تھے۔ اس امام بارگاہ کے بڑے ہال کے مشرق اور مغرب میں زنانہ ہال تھے جہاں سے عورتیں مجالس سنا کرتی تھیں۔ ان کے ہال کے راستے بھی الگ تھے۔ ہال کے سامنے بہت بڑا پکا چبوترہ تھا جہاں گرمیوں میں رات کی مجالس منعقد ہوا کرتی تھیں۔

                                                انیسویں صدی کے آخر میں انہی بخاریوں میں سے سید محمد حسین، پٹیالہ ریاست کے وزیر اعلیٰ مامور ہوئے۔ پھر ان کے توسط سے سادات، حسب قابلیت ریاست کے مختلف محکموں میں ذمہ دار عہدوں پر فائز ہوئے۔ اس امام بارگاہ کی تعمیر میں مقامی سادات کے علاوہ غالباً ریاست پٹیالہ کے خیراتی و فلاحی فنڈ سے بھی رقم صرف ہوئی ہوگی۔ عمارت کو دیکھ کر یقینا اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جس فراخدلی سے بلڈنگ مٹیریل اور تعمیری صلاحیتوں کا استعمال ہوا ہے، اس کے شاہی خزانے ہی متحمل ہوسکتے تھے۔ یہاں پر عشرہ محرم کی مجالس عشاءکی نماز کے بعد منعقد ہوا کرتیں تھیں جس میں اکثر باہر سے مدعو کیا گیا معروف عالم شہادتِ عظمیٰ پر گفتگو کیا کرتا تھا۔

 

امام بارگاہ گڑھ سرائے

                                                یہ امام بارگاہ شمال کی جانب سامانہ شہر کی آخری عمارت تھی۔ اس کے عقب میں نقوی البخاری سادات کے مکانات تھے۔ مشرق کی جانب قطبن پور جانے کا راستہ تھا جو اس زمانے میں دوسرے راستوں کی طرح کچا ہی تھا۔ راستے کے دوسری طرف چٹیل میدان تھا اور اس سے ملحق مشرق کی جانب کربلا تھی۔

                                                یہ عمارت ایک اندازے کے مطابق انیسویں صدی کے آخر میں تعمیر ہوئی ہوگی۔ اس کا ڈیزائن کم و بیش بخاریوں کی امام بارگاہ ہی کی طرح تھا۔ اس کی تعمیر میںبھی چھوٹی اینٹ اور چونے ہی کا استعمال ہوا تھا۔مین ہال بخاریوں کی امام بارگاہ سے غالباً کچھ ہی چھوٹا تھا ۔

                                                اس امام بارگاہ میں عشرہ محرم میں ظہر کے بعد مجلس عزا برپا ہوتی تھی۔ اکثر باہر سے مدعو کیا گیا عالم ممبر سے خطاب کیا کرتا تھا۔ سامانہ میں مولانا سید محمد مہدی کے یہاں کی مجلس کے بعدیہ دوسری بڑی مجلس ہوتی تھی۔

                                                اس محلے میں بخاری سادات، روڑی پور والے، گڑھ والے اور شکوریوں کے خاندانوں کے علاوہ تیلی اور فقیر خاندان بھی آباد تھے جو محبتِ اہل بیتؑ میں دوسروں سے کسی طرح کم نہیں تھے۔ اسی کے ساتھ چند گھر قریشی شیخوں کے بھی تھے۔

                                                یہاں تیلیوں کے دس پندرہ گھر تھے۔ یہ بیل والے کو لہو سے تیل نکال کر اپنی روزی کمایا کرتے تھے۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان کی ذات کیا تھی۔ البتہ پاکستان آنے کے بعد جہاں اور لوگوں نے اپنی نسلیں اور ذاتیں تبدیل کی ہیں، ہمارے علم میں نہیں آیا کہ انہوں نے بھی کبھی سادات ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔ ایسے مخلص ، دین دار اور محبِ اہل بیتؑ افراد جہاں بھی ہوں اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

                                                اسی طرح سرائے میں فقیروں کے دس بارہ گھر تھے۔ سننے میں آیا ہے کہ ان کے بزرگ گداگری کیا کرتے تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے دل و دماغ کو علم کی روشنی سے منور فرمایا۔ ۷۴۹۱ءمیں ان میں سے کوئی بھی گداگر نہیں تھا۔ یہ لوگ تعلیم یافتہ تھے اور مناسب عہدوں پر فائز بھی۔ ان میں سے ایک بزرگ ولایت حسین شاہ جن کا انتقال لیہ میں آکر غالباً ۰۷ سال سے زیادہ عمر میں ہوا، بڑے عالم فاضل شخص تھے۔ وہ اپنے وقت کے مشہور مرثیہ خواں ہونے کے علاوہ مرثیہ خوانی کے استاد بھی تھے۔ گداگری ایک پیشہ ہے اور گداگر کسی بھی نسل سے ہوسکتا ہے۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ لوگ لیہ اور اس کے مضافات میں آباد ہیں اور اپنے آپ کو قریشی کہلاتے ہیں۔ واللہ عالم باالصواب

 

امام بارگاہ رضویاں

                                                یہ امام بارگاہ محلہ میرامان میں حضرت سید میر امان اللہ ؒکے مزار مقدس سے کچھ فاصلے پر بازار کلاں کے قریب واقع تھی۔ اس کے چاروں طرف رضویوں کی حویلیاں اور مکانات تھے۔امام بارگاہ کے اندر ایک مسجد اور چند کمرے تھے جن میں درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری رہتا تھا۔مرکزی ہال بخاریوں کی دونوں امام بارگاہوں کی طرح گنبدوں والا نہیں تھا۔ اس کی چھت شہتیر اور کڑیوں کی تھی۔ یہ امام خانہ دو بڑے دالانوں پر مشتمل تھا۔ آگے والے دالان میں محافل و مجالس منعقد ہوا کرتی تھیں جبکہ پچھلے دالان میں علم استادہ ہوتے تھے۔ ان دونوں دالانوں میں تین چارسو افراد بیک وقت بیٹھ سکتے تھے۔

                                                مین ہال کے آگے ایک بہت بڑا پکا چبوترہ بنا ہوا تھا جس پر خاص طور پر گرمیوں میں رات کی محافل و مجالس منعقد ہوتی تھیں۔ رضویوں کی امام بارگاہ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتاتھا جیسے یہ عمارت سو سال پرانی ہوگی مگر نگہداشت اور بروقت ضروری مرمت کے باعث یہ بہت اچھی حالت میں تھی۔

                                                شب برات کے موقع پر سامانہ میں آباد سادات کا اجتماعی میلاد اسی امام بارگاہ میں رات کو بڑے تزک و احتشام سے منعقد ہوا کرتا تھا۔ عمارت کو سجایا جاتا اور آتش بازی چھوڑی جاتی تھی۔ بسا اوقات اس محفل میلاد سے خطاب کرنے کے لئے باہر سے معروف علمی شخصیات کو بھی مدعو کیا جاتا تھا۔ ایک خاص واقعہ ذہن میں آج بھی تازہ ہے جس میں میرے کلا س فیلو رشید المرتضی کے والد گرامی سید دلبر حسین نے اپنا مزاحیہ کلام پڑھا تھا، موصوف شاعر بھی تھے۔ انہوں نے اس کلام میں اپنے فرزندان ارجمند کا نام بہ نام ذکر کیا تھا جس پر سامعین نے بہت زیادہ قہقہے لگائے تھے۔

                                                عشرہ محرم کی مجالس اس امام بارگاہ میں روزانہ عشاءکی نماز کے بعد منعقد ہوتیں جس میں باہر سے آئے ہوئے عالم، فضائل و مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کرتے۔محرم کے علاوہ دیگر مجالس سے عام طور پر محترم منشی محمد رضا صاحب خطاب کیا کرتے تھے۔

                                                ۳۴ برس بعد جب میں ۱۹۹۱ءمیں سامانہ گیا تو رضویوں کی امام بارگاہ کے صدر دروازے پر خالصہ ہائی سکول سامانہ کا بورڈ آویزاں تھا اور عمارت مناسب حالت میں موجود تھی۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ کم از کم ہماری عبادت گاہیں تعلیم جیسے نیک مقصد کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔

 

امام بارگاہ شیخا ں

                                                یہ امام بارگاہ شیخوں کی تھی جو اپنے لئے حضرت علی ؑ کی غیر فاطمی اولاد میں سے ہونے کا دعویٰ کرتے تھے۔ اس امام بارگاہ کے اردگرد غیر شیعہ آرائیوں کے مکانات تھے۔ علویوں کی نسبت رضویوں کے گھر امام بارگاہ سے زیادہ قریب تھے۔

                                                یہ امام بارگاہ دوسری چاروں امام بارگاہوں سے چھوٹی تھی۔ اس کے مین ہال میں سو ڈیڑھ سو آدمی بیٹھ سکتے تھے۔ اس کا صحن بھی زیادہ وسیع نہیں تھا۔ اس کی تعمیرونگہداشت کرنے والے علوی اور قریشی تھے جن کی تعداد کوئی زیادہ نہیں تھی۔ ان کے مالی وسائل بھی ان کی افرادی قوت کی مناسبت سے ہی ہوسکتے تھے۔ بہرحال یہ بھی کیا کم ہے کہ انہوںنے مولا ؑ کی عزاداری کے لئے ایک امام خانہ تعمیر کیا اور اس میں عزاداری سیدالشہدا ؑ برپا کرتے رہے۔

                                                اگرچہ شیعوں کے مکانات اس امام بارگاہ سے متصل نہیں تھے مگر اس امام بارگاہ میں عزاداری کا اہتمام کرنے والے علویوں کے علاوہ شیخ غلام حسین قریشی، شیخ محمد حسین قریشی، شیخ منیر حسین قریشی اور شیخ شبیر حسین قریشی کچھ زیادہ فاصلے پر بھی نہیں تھے۔ شیخ شبیر حسین قریشی مشہور و معروف مرثیہ خواں تھے جبکہ شیخ غلام حسین اور ان کے بھائی شیخ محمد حسین حُب محمد و آل محمدؑ میں غیر معمولی طور پر راسخ العقیدہ تھے۔ان کے والد شیخ نادر علی، مولانا عنایت علی ہندیؒ کے خاص مصاحبین میں بھی شامل تھے اور یہی وہ بزرگ ہستی تھی جس نے سامانہ میں اجتماعی فاقہ شکنی کا اہتمام انیسویں صدی کے اواخر میں کیا تھا جس کا تذکرہ اپنے مقام پر آئے گا۔

                                                شیخوں کی امام بارگاہ میں عشرئہ محرم کے دوران روزانہ عصر کے بعد مجلس عزا برپا ہوا کرتی تھی۔ یہ گڑھ کی مجلس کے بعد ہوتی تھی لہٰذا مومنین کی تعداد امام بارگاہ کی وسعت سے بڑھ جاتی تھی۔ منشی جمیل حسین علوی اور شیخ شبیر حسین قریشی خصوصیت کے ساتھ سوز خوانی کیا کرتے تھے۔

 

مجالس اور نیازوں کے سلسلے

                                                مجالس عزا کے ساتھ ساتھ سامانہ میں ۷ محرم سے ۲۱ محرم تک گھر گھر نیازوں کا سلسلہ جاری رہتا۔ گھروں میں اس دوران روزمرہ کی ہنڈیا روٹی پکنامعطل رہتی۔ البتہ ہر گھر میں نیاز ہوتی اور لوگ بڑی تعداد میں ایک دوسرے کے یہاں شریک ہوتے۔ خصوصاً ۸ محرم کو بہت سے گھروں میں حضرت عباس علمدارؑ کی حاضری ہوتی ۔ محرم کی ۸ تاریخ کو ہمارے گھرانے کی طرف سے خصوصی مجلس منعقد ہوتی تھی جس میں میری اماں مرحومہ مٹی کے شکوروں میں کھیر تقسیم کیا کرتی تھیں۔ میری والدہ شب عاشورہ میں بھی کھیر کے چودہ شکورے علموں پر چڑھایا کرتی تھیں۔ ۹ محرم کو دن میں میرے چچا شریف الحسن اور چچی نواب اشرف پلا کی دیگیں اتارتے۔ اسی کے ساتھ ہر گھرانے کی طرف سے ایک ایک مجلس عزا ، ہر خاندان کی اپنی مخصوص امام بارگاہ میں برپا کی جاتی تھی۔

                                                سامانہ کی عزاداری کی یادوں میں اس یاد کو بھلا کیونکر فراموش کیا جاسکتا ہے کہ محرم آتے ہی سامانہ کے رہنے والے ملازمتوں سے چھٹیاں لے کر گھر آجاتے۔ ہر گھر میں گہما گہمی کا سماں ہوتا۔ خاندانی معاملا ت بھی جو ذمہ دار مردوں کے گھروں سے دور رہنے کی وجہ سے تعطل کا شکار رہتے، ان حضرات کی آمد کی بدولت حل ہوجاتے۔

 

جلوس ہائے عزا اور مرثیہ خوانی

                                                سامانہ کے تمام امام خانوں اور ان سب گھروں میں جہاں عزاداری قائم تھی اور مجالس برپا ہوتی تھیں، محرم کا چاند نظر آتے ہی علم استادہ کردیئے جاتے تھے۔

                                                o چار محرم کو علوی شیخوں کے امام خانے سے بعد از مجلس عصر کے وقت علموں کا جلوس برآمد ہوتا۔ یہ جلوس دو تین گھنٹے گشت کرنے کے بعد رضویوں کے امام خانے پہنچ کر اختتام پذیر ہوجاتا تھا۔ جلوس کو روک کر چند مقامات پر تبلیغی مرثیے بھی پڑھے جاتے تھے۔ اس جلوس میں مرثیہ خواں شیخ شبیر حسین قریشی مرحوم

شبیر ؑزیب عرش خدائے جلیل ہے

پڑھا کرتے تھے۔

                                                 oپانچ محرم کو رضویوں کے امام خانے سے ایسا ہی جلوس برآمد ہوکر علویوں کے امام خانے چلا جاتا جس میں سید کاظم حسین رضوی مرحوم مرثیہ

شبیرؑ بحرِ حق کا دُرِ شاہوار ہے

پڑھا کرتے تھے۔

                                                o چھ محرم کو زیدیوں کے امام خانے سے جلوس برآمد ہو کر تین چار گھنٹے گشت کرنے کے بعد بخاریوں کے امام خانے میں اختتام پذیر ہوتا تھا۔ اس جلوس میں میر انیس کا معروف مرثیہ

تسلیم و رضا مسلکِ اربابِ وفا ہے

پہلے تایا نقی مرحوم سالہا سال تک پڑھتے رہے جو بذات خود اپنے وقت میں سوزخوانی کے استاد تھے۔ ان کی رحلت کے بعد سے ۷۴۹۱ءتک چچا شریف الحسن مرحوم نے یہی مرثیہ پڑھنے کا معمول برقرار رکھا۔

                                                سامانہ کی عزاداری میں ایک خصوصی طریقہ یہ بھی رائج تھا جو بعد میں کہیں اور دیکھنے میں نہیں آیا کہ جلوس کے دوران آٹھ دس بار ماتم روک کر مرثیہ خوانی کی جاتی۔ اس میں عمدہ تبلیغی کلام پڑھا جاتا اور شہر بھر کے غیر شیعہ یہاں تک کہ غیرمسلم بھی نہایت توجہ اور انہماک سے اس مرثیہ خوانی کو سنتے۔ مجھے یہ کہنے میں ذرا بھی باگ نہیں ہے کہ اس تبلیغی مرثیہ خوانی کے ثمرات عزاداری کے جملہ مراسم سے زیادہ میسرآتے تھے۔ اس لئے کہ اگر اچھا کلام اچھے انداز سے برمحل پڑھا جائے تو وہ عام خطاب سے کہیں زیادہ اثر انگیز ہوتا ہے۔ جس کا مثبت نتیجہ یہ بھی برآمدہوتا تھا کہ مسلمانوں کے علاوہ بعض ہندو عورتیںفرطِ عقیدت سے منتیں مانتیںاور جب منتیں پوری ہوجاتیںتو انہیں بڑھاتیں اور اپنی عقیدت کا کھلا اعتراف بھی کرتیں۔

                                                زیدیوں کا جلوس جب بخاریوں کے امام خانے میں پہنچتا تو مٹی کے پیالوں میں نہایت خوش ذائقہ چائے پلائی جاتی تھی۔ ویسے ہر جلوس کے اختتام پر سامانہ میںیہی طریقہ رائج تھا۔

                                                 oسات محرم کو بخاریوں کے امام خانے سے علموں کا جلوس گڑھ سرائے کے امام خانے جایا کرتا تھا۔ اس جلوس میں مرثیہ خوانی سید ناصر حسین ریٹائرڈ پرنسپل سندھ مدرسہ(کراچی) کیا کرتے تھے۔ مرثیہ یہ تھا

کیا باوفا رفیق ملے تھے حسین ؑ کو

                                                o آٹھ محرم کو گڑھ سرائے کے امام خانے کا جلوس بخاریوں کے امام خانے آیا کرتا تھا جس کی مرثیہ خوانی سید سرور حسین روڑی پور والے کیا کرتے تھے اور مرثیہ تھا

اسلام کی بقاءہے جناب حسین ؑ سے

                                                oنو محرم کو سامانہ شہر کا اجتماعی جلوس ذوالجناح رضویوں کے امام خانے سے برآمد ہوکر بخاریوں کے امام خانے جایا کرتا تھا۔ اس جلوس میں مرثیہ خوانی سید حسن ولد حکیم سید احسان علی کیا کرتے تھے مرثیہ یہ تھا

گھوڑے سے رن میں جب شہ


¿ دنیا و دیں گرا 

                                                oدس محرم کو تعزیوں کے جلوس سامانہ کے پانچوں امام خانوں سے برآمد ہوتے تھے اور قتل گاہ (کربلا)پہنچ کر اختتام پذیر ہوتے۔ سامانہ میں دو جگہوں پر کربلا بنائی گئی تھی۔

                                                o ہمارے محلے منجھانیاں میں دس محرم کو علی الصبح مجلس عزا برپا ہوتی تھی جس میں سید اصطفےٰ حسین اور میرے بھائی نثار احمددونوں مل کر یہ سلام پڑھا کرتے تھے۔

"بانو نے کہا صبح ہوئی اٹھو سکینہ "

                                                 مولانا سید محمد مہدی روزِ عاشور کے وقت کی مناسبت سے کربلا کی نقشہ کشی کیا کرتے تھے۔ یہ بڑی کامیاب مجلس ہوا کرتی تھی، لوگ دھاڑیں مار مار کر سر پیٹا کرتے تھے۔ مجلس کے بعد تعزیہ اٹھایا جاتا اور جلوس ترتیب دیا جاتا، آگے آگے علم اور نشان ہوتے تھے۔ پھر ماتم دار حلقہ بنا کر سینہ زنی کرتے ہوتے اور اس کے پیچھے تعزیہ ہوتا۔ اس ترتیب کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مستورات تعزیہ کی زیارت کرنے آتیں، سلام کرتیں،منتیں مانتیں اور پوری ہونے والی مرادوں کی منتوں کی نذرو نیاز چڑھاتیں تھیں۔ ان عقیدت مند مستورات میں شیعہ، سنی اور غیر مسلم سبھی ہوا کرتیں تھیں۔ اس لئے کہ حسینؑ کسی خاص طبقہ کے نہیں بلکہ کل انسانیت کے محسن ہیں۔ جلوس کے جملہ شرکاءننگے سر اورننگے پیر ہوتے۔ اس جلوس میں پیر احمد حسن عرف جھجو جوتایا نقی مرحوم کے نمایاں شاگردوں میں سے تھے ، یہ مرثیہ پڑھا کرتے تھے

جب بالی سکینہ کی یتیمی کا دن آیا

                                                ہمارا یہ جلوس تقریباً دو گھنٹے گشت کرنے کے بعد بخاریوں کے محلے میں ان کے جلوس سے ملحق ہوکر سینہ زنی کرتا ہوا شکوریوں کے محلے کی طرف پیش قدمی کرتا تھا۔ اس مشترکہ جلوس کی مرثیہ خوانی سید جعفر حسین ولد سید ذاکر حسین کیا کرتے تھے۔

اے مومنوں حسین ؑ سے مقتل قریب ہے

 

جلوس عزا کے دوران نماز

                                                یہ جلوس نماز ظہر کے وقت شکوریوں کے محلے میں پہنچ جاتا جہاں گڑھ والوں کے تعزیہ کا جلوس بھی آکر شامل ہوجاتا تھا۔ شکوریوں کے چبوتروں پر تعزیے رکھ کر سیدالشہدا


¿ ؑ کے عزادار نماز ظہر ادا کرتے اور کچھ دیر کے لئے جلوس منتشر ہوجاتا۔ 

 

تسبیح کی زیارت

                                                 ظہر کے بعد سے ہی عامتہ المسلمین صوفی صاحب کے مکان پر تسبیح کی زیارت کیلئے جمع ہونا شروع ہوجایا کرتے تھے۔ ہزاروں کا مجمع ہوتا تھا، اس میں غیر مسلم بھی ہوتے تھے ۔ مومنین ظہر کی نماز سے فارغ ہوکر گروہ در گروہ ”یا حسینؑ “ کے نعرے لگاتے ہوئے آتے، خوب ماتم و نوحہ خوانی ہوتی۔ ایسے میں عصر کا وقت ہوجاتا، صوفی صاحب عصر کے وقت سے ذرا پہلے اپنی صندوقچی سے تسبیح نکالا کرتے تھے، تسبیح بل کھاتی ہوئی تقریباً ساری کی ساری سرخ ہوجاتی تھی۔ یہ زندہ معجزہ ہے معصومؑ کے خونِ ناحق کا۔ عورتوں کیلئے بھی زیارت کا مناسب انتظام ہوا کرتا تھا۔

                                                صوفی صاحب کی عمر ۷۴۹۱ءمیں ساٹھ ستر کی لپیٹ میں ہوگی۔ ان کا گھرانہ پیشے کے اعتبار سے حجام تھا۔ اگرچہ صوفی صاحب یہ کام نہیںکیا کرتے تھے۔ صوفی صاحب عظیم محبِ اہلبیتؑ تھے مگر ان کا تعلق اہلسنت و الجماعت کے مسلک سے تھا، ان کے محلہ ملکانہ میں بھی سبھی لوگ اسی مسلک کے تھے۔ صوفی صاحب کے یہاں عشرہ محرم میں مجالس کے علاوہ معصومین ؑ کی مخصوصیوں پر بھی مجالس و محافل منعقد ہوا کرتی تھیں۔ ان کے یہاں ماتم نہیں ہوا کرتا تھا۔ ان مجالس میں شیخ فجی ذاکری کیا کرتے تھے۔ یہ مرثیہ خوانی کے استادوں میں شمار ہوتے تھے۔ صوفی صاحب کا انتقال پاکستان آنے کے چند سال بعد ملتان میں ہوا۔

                                                صوفی صاحب کے پوتے جن کا نام شاید عبدالحلیم ہے، یہ میرے ہم عمر ہی ہیں اور روزِ عاشورہ نواں شہر ملتان میں تسبیح کی زیارت کا بڑے خشوع و خضوع سے اہتمام کرتے ہیں۔ اب بھی ہزاروں لوگ ہر سال دور دراز سے اس کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔ یہ تسبیح سامانہ کے نادر عجائبات میں سے ہے جسے صوفی خاندان نے بڑی سے بڑی دولت کے عوض بھی دینا گزشتہ ایک سو سال سے پسند نہیں کیا۔

 

 

مشترکہ جلوس

                                                ظہرین کی نماز سے فراغت پاکر اور صوفی صاحب کے یہاں تسبیح کی زیارت سے مشرف ہوکر مومنین شکوریوں کے محلے میں پہنچ جاتے تھے۔ چبوتروں سے تعزیہ و علم اٹھا کر پھر جلوس کو ترتیب دے کر کربلا کی طرف روانہ ہوجاتے تھے۔ یہ منجھانیوں، بخاریوں اور سرائے والوں کا مشترکہ جلوس ہوا کرتا تھا۔ حسب دستور جلوس کو تھوڑے تھوڑے فاصلے کے بعد روک دیا جاتا اور سید ابنِ علی اور ان کے بھائی سید محمد علی ایڈوکیٹ تبلیغی مرثیہ پڑھا کرتے تھے۔ یہ جلوس مغرب کے وقت کربلا میں جاکر اختتام پذیر ہوجایا کرتا تھا جہاں پر مومنین کی چائے سے تواضع کی جاتی تھی۔ مغربین کی نماز بھی مومنین کربلا میں ہی ادا کیا کرتے تھے۔ اس کے بعد ماتم دار اپنے اپنے تعزیہ و علم اٹھا کر ”یاحسین ؑ یاحسین ؑ یا حسینؑ “ پکارتے ہوئے اپنے اپنے امام بارگاہوں کو لوٹ جاتے تھے۔

 

شام غریباں

                                                واپسی پر منجھانیوں کے امام خانے میں کھانا تقسیم ہوتا تھا۔ مٹی کی رکابیوں میں چنے کی دال اور چاول کی قبولی کھچڑی اور دو نان جن میں موسم کی تمام سبزیوں سے پکا ہوا سالن ہوتا تھا۔ اکثر مومنات شامِ غریباں کی نذریں بھی لایا کرتی تھیں۔ اس کے بعد شامِ غریباں کی روایتی مجلس ہوتی جس میں مشہور مرثیہ " آج مقتل میں عجب بے سرو ساماں ہیں حرم " پڑھا جایا کرتا تھا۔ ہجرت سے چند سال قبل یہ مرثیہ میرے بھائی نثار اور بھائی اصطفےٰ مل کر پڑھا کرتے تھے۔ گریہ و زاری اس قدر ہوتی تھی کہ مرثیہ کی آواز سنائی دینا مشکل ہوجاتی۔ پھر الوداعی ماتم بڑے زور شور سے ہوتا ۔ بھائی محمود الحسن اپنی بلند آواز میں پنجابی نوحہ " ہو سلام آخری ساڈا سیدؑہ" پڑھتے۔ آخر میں ماموں خورشید حسن زیارتِ وارثہ پڑھاتے۔ وہ خود بھی زارو قطار گریہ و کناں ہوتے اور مومنین بھی۔ ان کی زیارت بھی ایک مجلس کا سماں باندھ دیتی تھی۔ اس طرح روزِ عاشور کی عزا داری کی مصروفیات تمام ہو جاتیں۔ دیگر امام بارگاہوں میں بھی کم و بیش اسی طرح روزِ عاشورہ کی مصروفیات اختتام پذیر ہوتی تھیں۔ چونکہ میری شمولیت اپنی محلہ تک ہی محدود تھی اس لیے دوسرے امام بارگاہوں کی تفصیل میرے ذہن میں نہیں ہے۔ مگر اتنی بات ضرور ہے کہ دوسرے امام خانوں میں عزا داری کا اہتمام و انصرام غالباً ہم سے بہتر ہی ہوا کرتا تھا۔

                                                اسی طرح علویوں کے امام خانے سے روز عاشور تعزیے کا جلوس برآمد ہوکر رضویوں کے مرکزی جلوس میں شامل ہوجاتا۔ یہ جلوس چوک کلاں سے ہوتا ہوا شام کے وقت رضویوں کی کربلا جو شہر اور منڈی کے درمیان تھی، پہنچ جاتا۔ یہاں تعزیہ ٹھنڈے کئے جاتے تھے اور مومنین وہاں سے ”یاحسینؑ یا حسینؑ“ پکارتے ہوئے واپس اپنے امام بارگاہوں میں زیارتیں لیکر واپس آجایا کرتے تھے۔

   میں رضویوں کے جلوس کی پوری تفصیل اس لیے نہیں دے سکا کیونکہ میں نے جو بھی لکھا ہے یہ صرف اپنی یاداشت کی بناءپر ہے اور کسی چیز کا علم نہ ہونا اس کے نہ ہونے کی دلیل نہیں سمجھی جاسکتی۔

                                                گیارہ محرم کی سہ پہر کو علم کا ایک اور جلوس زیدیوں کے امام خانے سے نکل کر اپنے ہی محلے میں گشت کرتا اور مغرب کے وقت مولانا عنایت علی ہندی مجتہدؒ کی حویلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوجاتا۔ اس جلوس کی مرثیہ خوانی بھائی مظفر علی ولد منور حسین کیا کرتے تھے۔

 

چہلم سید الشہداءؑ

                                                اربعین کی مجالس پانچوں امام خانوں کے علاوہ ہر اس جگہ منعقد ہوا کرتی تھیں جہاں جہاں علم استادہ کئے گئے تھے اور عشرہ محرم میں عزائے حسین برپا کی گئی تھی۔ مگر اجتماعی جلوس صرف سرائے کی امام بارگاہ سے برآمد ہوا کرتا تھا۔

                                                چالیسویں دن ظہر کے بعد گڑھ سرائے کے امام خانے میں مجلس منعقد ہوتی تھی۔ پھر تعزیہ کا جلوس کربلا کی طرف روانہ ہوتا تھا۔ امام بارگاہ سے کربلا کا فاصلہ تقریباً ایک کلو میٹر سے بھی کم ہوگا۔ خوب نوحہ خوانی اور سینہ زنی ہوا کرتی تھی۔ زنجیر زنی کا سامانہ میں چنداں رواج نہیں تھا اگرچہ چند بزرگ زنجیر لگالےتے تھے۔ قریباً دو گھنٹے میں مختصر سا فاصلہ طے کرکے یہ جلوس مغرب کے وقت کربلا میں اختتام پذیر ہوتا تھا جہاں پر سامانہ کے دستور کے مطابق ماتم داروں کی چائے سے تواضع کی جاتی تھی۔ مغربین کی نماز بھی مومنین یہیں ادا کرتے تھے۔ اس کے بعد مومنین ”یاحسین یاحسین“ کہتے ہوئے گڑھ کے امام خانہ میں واپس آکر بڑے جوش و خروش سے ماتم کرتے، زیارتِ اربعین پڑھی جاتی تھی اور پھر کھانا تقسیم کیا جاتا تھا۔

 

سوزخوانی کے استاد

                                                اس زمانے میں منشی احمد حسن علوی سوزخوانی کے نامی گرامی استاد ہوا کرتے تھے۔ سید اسد علی رضوی ایڈوکیٹ، سید ناصر حسین ریٹائرڈ پرنسپل(سندھ مدرسہ) کے علاوہ سید جمیل حسین رضوی امام گڑھ والے، سید یاور حسین امام گڑھ والے، سید ضمیر حیدر ولد منشی محمد اسلم شکوریے، ڈاکٹر سید مقبول حسین رضوی، شیخ شبیر حسین قریشی، اصطفیٰ حسین زیدی، محمد علی زیدی اور بہت سے دوسرے لوگ جن کے نام اس وقت میرے ذہن میں نہیں آرہے ، ان کی شاگردی سے فیضیاب ہوتے ۔ میں ۶۴۹۱ءکے شروع میںان کے یہاں سوزخوانی سیکھنے کے لئے جانے لگا۔ منشی جی قبلہ مجھ پر بہت مہربان ہوئے اور انہوں نے مجھے اپنی شاگردی میں لینا منظور فرمایا۔ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اتنے عظیم استاد کے آگے زانو تلمذ طے کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ غالباً میں سامانہ میں ان کاآخری شاگرد تھا۔میرے استاد نے مجھے تیس سے زیادہ سوز اور رباعیات کی مشق کرائی تھی۔ میں ۶۵۹۱ءتک علی پور مظفر گڑھ میں اس سعادت بخش شوق کو جاری رکھ سکا تھا۔

                                                سرائے میں ولایت حسین شاہ اور سید مہدی حسن روڑی پور والے معروف سوزخواں اور مانے ہوئے استاد تھے۔ روڑی پور والے سید سرور حسین ، سید افضل امام اور شیدا رضا ان کے شاگرد تھے۔ اسی طرح منجھانیاں میں تایا محمد نقی مرحوم معروف استاد اور سوزخواں تھے۔ ان کے شاگردوں میں چچا شریف الحسن ، سید مظفر علی، سید راحت حسین شہید اور پیر احمد حسن عرف چھجو شامل تھے۔

                                                رضویوں میں سید کاظم حسین معروف مرثیہ خواں تھے ۔ سید اسد علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سید مقبل حسین سوزو سلام اور مرثیہ خوانی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ ڈاکٹر سیدمقبل حسین نے منڈی بہا


الدین کی عزاداری کے قیام میں نمایاں حصہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اس کا اجر دے۔  

 

چچا شریف الحسن مرحوم

                                                منجھانیاںاور سوزخوانی، جب یہ دونوں باتیں ہوں تو چچا شریف الحسن کی یاد کیوں نہ آئے گی۔ چچا سید شریف الحسن کا ۳۹۹۱ءمیں انتقال ہوا۔ چچا مرحوم نے اپنی ۵۹ سالہ پر بہار زندگی میں تقریباً ۰۸ سال نہایت خشوع و خضوع سے مرثیہ اور سوزخوانی کی۔ مرحوم کا سوزوسلام اور مرثیہ سے عشق کا معاملہ نہایت گہرا تھا۔ آپ تین چار سوز، چند رباعیاں، ایک آدھ سلام اور مرثیے کے چند بند پڑھنے کے بعد یوں محسوس کرتے تھے گویا اب پڑھنے کا آغاز کررہے ہیں۔ سامانہ میں ان کے بازو میرے والد سید ریاض حسین مرحوم اور توقیر حسین مرحوم ہوا کرتے تھے۔

 

نیا تعزیہ

                                                غالباً ۴۴۹۱ءمیں آنے والا محرم امام خانے کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں برپا ہوا تھا۔ ہمارا تعزیہ جو بانس اور کاغذ سے بنا ہوا تھا وہ نہایت خستہ ہوچکا تھا۔ مرحوم ہاشم حسین ولد جھنڈو خان کو اللہ غریق رحمت فرمائے جنہوں نے نیا تعزیہ بنانے کی تحریک شروع کی اور اس سستے زمانے میں ایک سو روپیہ اپنی جیب سے دیا۔ ایک سو روپے کی اس زمانے میں بڑی اہمیت ہوا کرتی تھی۔

 

سامانہ میں فاقہ شکنی کا حلیم

                                                روزِ عاشورہ فاقہ شکنی کے لئے حلیم کا انتظام محلہ چوک کلاں میں شیخوں کے یہاں کیا جاتا تھا۔ شیخ نادر علی قریشی نے یہ سلسلہانیسویں صدی کے آخری عشرہ میں بڑے خشوع و خضوع اور اہتمام کے ساتھ شروع کیا تھا۔ آپ را سخ العقیدہ محب اہلبیتؑ تھے، دادا نیاز علی کے ہم عمر بھی تھے اور دوست بھی۔ مولانا سید عنایت علی ہندی کی آمد پر یہ دونوں نوخیز جوان ان کی تبلیغی مساعی میں شامل ہوگئے۔ دونوں دوست برنالہ کے ضلعی عدالتوں میں اعلیٰ عہدوں فائز تھے۔ چنانچہ ان کی تبلیغی مساعیِ جمیلہ سے بھٹنڈہ کا با اثر شیخ خاندان حضرت علی ؑ کو خلیفہ بلافصل ماننے والوں کے زمرہ میں داخل ہوا۔ بھٹنڈہ میں ان کی حویلی کو سید الشہداءکی عزاداری کا واحد مرکز ہونے کا فخر حاصل ہوا۔ بھٹنڈہ سے شیخوں کا بچا کچا خاندان پاکستان آکر ملتان حرم گیٹ کے باہر آباد ہوا۔ وہاں پر بھی ان مولا ؑ کے شیدائیوں نے اپنے گھر پر عزاداری قائم کی۔ غالباً ۰۵۹۱ءتھا کہ مجھے ان کے یہاں مجلس میں جانے کا شرف حاصل ہوا۔ مولا ؑ کے ان چاہنے والوںکو جہاں کہیں بھی وہ ہوں، اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

                                                اللہ تعالیٰ نے شیخ نادر علی کو دو فرزند شیخ محمد حسین اور شیخ غلام حسین عطا فرمائے۔ باپ کی وفات کے بعد ان دونوں بھائیوں نے فاقہ شکنی کا اہتمام پہلے سے بھی زیادہ منظم طور پر ۷۴۹۱ءتک قائم رکھا۔

                                                شیخ محمد حسین عقائد پر سختی سے پابندی کرنے والوں میں سے تھے۔ ان کا انتقال پاکستان آتے ہی خوشاب کے مضافات میں کسی دیہات میں ہوا۔ بیوی اور ایک سادہ لوح بیٹے مقبول حسین کے علاوہ اور کوئی عزیز قریب نہیں تھا۔ ان کو محلے والوں نے غسل و کفن دیا۔ جنازہ اٹھا لئے جا رہے تھے کہ ان کے نو عمر فرزند مقبول حسین جنازہ کو کندھا دیئے ہوئے تھے۔ ان کے صرف ایک ہی آنکھ تھی۔ دفعتاً ان کا پاں لڑکھڑایا۔ یہ زمین پر گرے اور ساتھ ہی جنازہ بھی زمین پر آگرا۔ ایسی انہونی کاہے کو کسی نے دیکھی اور سنی تھی۔ سرگوشیاں ہونے لگیں۔ آخر محلے والوں کو بتایا گیا کہ یہ سخت قسم کے محب اہلبیت تھے۔ شاید اللہ کی مشیعت غسل و کفن مرحوم کے عقیدے کے مطابق ہی دلوانا چاہتی تھی۔ محلے والوں نے قریب کے گاں سے شیعہ عالم کو بلوایا جس نے ان کو غسل و کفن دیا ۔ نمازِ جنازہ پڑھائی اور تلقین پڑھا کر سپردِ خاک کردیا۔ یہ بات میں نے مقبول حسین سے بھی سنی تھی۔ مرحوم چچا غلام حسین نے بھی سنایا تھا۔ غالباً ۹۵۹۱ءمیں جب چچی صدیقن حج کے لئے جاتے ہوئے کراچی میں ہمارے پاس رکیں تو انہوں نے مجھے یہ تفصیل بڑے درد ناک انداز میں سنائی۔ چچی صدیقن نے فریضہ


¿ حج ادا کیا۔ واپسی پر سفینہ حجاز بحری جہاز پر انتقال کرگئیں۔  

                                                بے شک اللہ نیتوں کو جاننے والا اور اسباب کو پیدا کرنے والا ہے۔ وہ اپنے نیک بندوں سے کبھی غافل نہیں ہوتا۔

                                                چچا غلام حسین لیہ میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ دو وقت کی روٹی مل جانا غنیمت تھا۔ انہوں نے ان نامساعد حالات کے باوجود تاحیات اس سلسلے کو جاری رکھا۔ لیہ آنے کے بعد عزاداری کے قیام کی فکر سبھی کو لاحق تھی۔ چنانچہ سامانہ کے بزرگوں میں سے منشی سید محمد رضا رضوی، سید مصطفےٰ حیدر نقوی، پیر منور حسین پٹواری اور چچا شیخ غلام حسین نے اپنی تمام صلاحیتیں اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لا کر لیہ میں امام خانہ قائم کیا۔ چچا غلام حسین مرحوم کا انتقال غالباً ۰۷۹۱ءمیں ہوا۔ ان کے مرنے کے بعد ان کے دونوں بیٹوں اقبال حسین اور افتخار حسین نے یہ ذمہ داری آخری دم تک نبھائی۔ اقبال حسین کا انتقال ۲۹۹۱ میں ہوا۔ اس وقت سے اقبال کا سعادت مند بیٹا جاوید اقبال، بھائیوں اور چچیرے بھائیوں کے ساتھ مل کر پہلے سے بھی زیادہ اہتمام کے ساتھ سامانہ کی اس ایک سو سال سے زیادہ پرانی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جاوید اقبال لیہ میں جلوس عزا کے لائسنس دار بھی ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ سید الشہداءکے اس عزا دار خاندان کو ہمیشہ صراطِ مستقیم پر قائم رکھے۔ یہ جہاں بھی ہوں صاحب الزماں ؑ کا سایہ ان کے سر پر رہے۔

                                                یہ ہے سامانہ کی تاریخی عزاداری کا اجمالی تذکرہ جو میں نے بار بار اپنے ذہن کی سکرین پر لاکر دیکھتے دیکھتے پچھلے پچاس سالوں میں مٹنے نہیں دیا۔ اپنے محلے کی عزاداری کے علاوہ دوسرے محلوں میں میری شرکت، آنا جانا نہ ہونے کے برابر ہی تھا اس لئے ان کے متعلق میری معلومات بہت کم رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں منجھانیوں کے علاوہ دوسرے سادات کے بارے میں کچھ تحریر نہ کرپایا۔ اس کے لیے میں معافی کا خواستگار ہوں۔ اگر کہیں اس خاکسار سے کوئی کوتاہی یا غلطی سرزد ہوگئی ہو تو محض سہو سمجھ کر درگزر فرمائیں۔

اللھم صلِ علی محمدٍ وآلِ محمد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شخصیات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حضرت سید نور الدین مبارک رحمتہ اللہ علیہ

                                                سید نور الدین مبارک غزنوی ۵۵۵ ہجری میں بمقام غزنی متولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد سید عبداللہ ابوالفضل حاجی محکمہ قضات کے افسرِ اعلیٰ اور اپنے علم و فضل کی وجہ سے غزنی کے علماءمیں بڑی عزت و احترام کے حامل تھے۔ آپ نے فرزند کی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا فریضہ بڑے اہتمام کے ساتھ خود ہی انجام دیا۔ نصابی تعلیم کی تکمیل پر آپ انہیں اس وقت کے مشہور خدا رسیدہ عالم شیخ احل شیرازی کی خدمت میں لے گئے۔ شیخ نے بڑی شفقت سے آپ کو علوم ظاہری اور باطنی کے رموز تعلیم فرمائے۔ چنانچہ ان دونوں بزرگوں کے فیضِ نعمت کا اثر تھا کہ آپ اوائل عمر میں ہی اپنے علم و فضل، زہدو تقویٰ میں غزنی کے علماءمیں ممتاز نظر آنے لگے۔ مشہور تھا کہ سید نور الدین مبارک رحمتہ اللہ علیہ کے لبوں سے نکلی ہوئی دعا بارگاہِ رب العزت میں جلد مستجاب ہوتی ہے۔ لہٰذا دور دراز سے لوگ التماسِ دعا کے لئے حاضرِ خدمت ہوتے اور اپنے مدعائے مراد پاکر خوشی خوشی سید صاحب کو دعائیں دیتے ہوئے گھر کو لوٹتے۔ حاکم وقت شہاب الدین محمد غوری بھی انہی عقیدت مندوں میں سے تھا۔

                                                شہاب الدین غوری نے ہندوستان پر کئی مرتبہ لشکر کشی کی۔ پہلے دوسرے حملے میں ہی اسے ہندو راجاں کی فوجی صلاحیتوں اور قوتِ دفاع کا اچھی طرح اندازہ ہوگیا تھا۔ چنانچہ سلطان کے دل و دماغ پر تسخیر ہند کا عزم مسلط ہوگیا۔ ۰۹۱۱ءمطابق ۵۸۵ھ میں سلطان نے دلی پر لشکر کشی کی۔ دلی کے راجہ پرتھوی راج چوہان نے ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے امداد طلب کی۔ کرنال کے قریب ہندوں کا ٹڈی دل لشکر جمع ہوگیا۔ سخت مقابلہ ہوا مگر حملہ آور مقابلہ کی تاب نہ لاسکے۔ حملہ آوروں کو سخت نقصان اٹھانا پڑا، یہاں تک کہ شہاب الدین غوری اس بری طرح زخمی ہوا کہ اس کے لئے گھوڑے کی پشت پر قائم رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ ایسے میں ایک خلجی نوجوان نے سلطان کو پہچان لیا اور جست لگا کر سلطان کے پیچھے گھوڑے پر سوار ہوگیا۔ اس طرح یہ خلجی بہادر سلطان کو زندہ میدانِ جنگ سے نکال کر اپنے فوجی کیمپ میں لے آیا۔ حملہ آوروں نے بازگشت کا طبل بجایا اور یہ ہزیمت خوردہ فوج اپنے کمانڈر کو زخمی حالت میں لئے ہوئے وطن واپس پہنچی۔

                                                 سلطان کو شکست کا بدلہ لینے کا احساس اس قدر شدید تھا کہ ایک پل بھی آرام کئے بغیر سلطان آخری اور تاریخی اعتبار سے نہایت ہی اہم مہم کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔ ایک ہی سال کے قلیل عرصہ میں ایک جرّار لشکر تیار کرکے سلطان نے روحانی تقویت کے لئے حضرت سید نورالدین مبارک سے تسخیرِ ہند کے لئے التماس دُعا کے علاوہ بنفسِ نفیس مہم میں شرکت کی درخواست بھی کی۔ سید صاحب نے اسے اپنے اجداد کی تقلید کرتے ہوئے بخوشی قبول فرمایا۔ بغل میں مصلےٰ، ہاتھ میں تلوار اٹھا کر عزیزو ں اور رفقاءکے ساتھ چل دیئے۔

                                                ۲۹۱۱ءمطابق ۶۸۵ھ سید نور الدین رحمتہ اللہ علیہ، سلطان کے ہمراہ کرنال کے قریب تراوڑی کے میدان میں وارد ہوئے۔ ہندوں کا ٹڈی دل لشکر اسلحہ سے لیس، جنگی ہاتھیوں کے ساتھ پہلے سے ہی موجود تھا۔ ہندوں کے حوصلے سابقہ کامیابی کی وجہ سے اگرچہ کچھ بلند ہی تھے مگر ایک ہزار میل کی مسافت طے کرکے آنے والے بھی فتح و نصرت کے عزم اور استقلال میں کچھ کم نہ تھے۔ وہ پہلے کی نسبت اب کی مرتبہ زیادہ تیاری کے ساتھ منظم ہوکر آئے تھے اور ان کے روحانی پیشوا آلِ محمد کی فردِ فرید سید نور الدین رحمتہ اللہ علیہ بھی اس مرتبہ ان کے ہمراہ تھے۔ اللہ ان کی دعا کو ہمیشہ مستجاب کرتا آیا ہے اس مرتبہ بھی ضرور کرے گا۔ بصورتِ دیگر کیا اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندے نور الدین کو کفار کے حوالے کرنا گوارا کرے گا؟ ان سب سوالات کا جواب بس یہی تھا۔ فتح و نصرت انشاءاللہ ہمارا مقدر ہے۔

                                                جنگ شروع ہوئی، تراوڑی کی بے آب و گیاہ خشک زمین خون سے سیراب ہونے لگی۔ میدانِ کارزار سے دور سید نور الدین رحمتہ اللہ علیہ مصلح بچھائے رب العزت کی بارگاہ میں گریہ و وزاری کے ساتھ مناجات میں مصروف تھے۔ پالنے والے تو بہترین حفاظت کرنے والا ہے، مسلمانوں کو کفار کے شر سے محفوظ فرما۔ بحقِ محمد وآلِ محمدؑ مسلمانون کو کھلی فتح عطا فرما۔ اچانک قضا و قدر پرتھوی راج کو سلطان شہاب الدین کی تلوار کی زد میں لے آئی۔ سلطان کی تلوار بلند ہوئی اور پرتھوی راج کا سر نگوں ہوگیا۔ راجہ کے قتل ہونے پر ہندو لشکر نے راہ فرار اختیار کی۔ اللہ نے مسلمانوں کو فتح عظیم عطا فرمائی۔ سلطان فرطِ مسرت سے سید نورالدین رحمتہ اللہ علیہ کے خدمت میں حاضر ہو کر والہانہ انداز میں آپ کے ہاتھ چوم چوم کر پکار رہا تھا کہ اللہ نے آپ کی ذاتِ مبارک کی برکت سے میرے لشکر کو فتح عظیم عطا فرمائی۔ آپ کی دعا کو شرفِ قبولیت بخشا۔ آپ مبارک ہیں، آپ مبارک ہیں، آپ مبارک ہیں۔ سلطان نے لفظ مبارک کی کچھ اس طرح تکرار کی کہ یہ لفظ آپ کا لقب بن گیا۔

                                                مسلسل فکرو تردّد اور مشقت کے منفی اثرات سلطان کی صحت پر واضح طور پر محسوس ہورہے تھے۔ چنانچہ سلطان نے آرام کی غرض سے سامانہ میں کچھ عرصہ کے لئے قیام کیا۔ سامانہ کی آب و ہوا خوشگوار اور صحت افزا ہے ۔

                                                 پہلی صدی ہجری کے اختتام پر مسلمان سندھ ، ملتان اور پاک پتن تک قابض ہوئے تھے۔ تین سو سال بعد پانچویں صدی کے شروع میں محمود غزنوی نے موجودہ بھارتی پنجاب ہماچل پردیش اور ہریانہ کے شمالی اضلاع کو سلطنتِ غزنی میں شامل کیا۔ دوسو سال بعد جب شہاب الدین غوری وارد ہوا تو سامانہ اس علاقہ کی انتظامیہ اور دفاع کا اہم مرکز ہی نہیں بلکہ کم و بیش تین سو سال سے بنی فاطمہؑ کی دینی درس و تدریس اور نشرواشاعت کے حوالے سے بھی معروف تھا۔ سلطان نے اپنے حالات کو مربوط کیا اور نئے مفتوحہ علاقہ کا بندوبست فرمایا۔ دہلی کو ہندوستان کا پایہ تخت قرار دیا۔ اپنے معتمد غلام قطب الدین ایبک کو نائبِ سلطنت اور اپنے پیر و مرشد حضرت سید نور الدین مبارک رحمتہ اللہ علیہ کو مسلم ہندوستان کا پہلا شیخ الاسلام مقرر کرکے غزنی کو لوٹ گیا۔ جہاں چند سال بعد داعِی اجل کو لبیک کہا۔

                                                حضرت سید نورالدین مبارک رحمتہ اللہ علیہ نے محکمہ قضات کو منظم کیا۔مسلم اور غیرمسلم رعایا کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قوائد وقوانین مرتب کئے۔ اس طرح حضرت حسین بن زید شہید رحمتہ اللہ علیہ کی نسل سے اس عظیم ہستی نے نئے نئے مسلم ہندوستان میں اسلامی قانون کو مدّون و مروج کیا۔ خاندانِ غلاماں کے بادشاہ آپ کی قدرو منزلت سلطان کی طرح ہی کرتے رہے۔ قطب الدین ایبک اور سلطان شمس الدین التمش نے شیخ الاسلام جیسا اہم عہدہ آپ ہی کی تفویض میں رکھا۔ کم و بیش اس چالیس سال کے عرصہ میں محکمہ


¿ قضا کو آپ نے مضبوط اصولوں پر ایسا منظم اور مستحکم کیا کہ آئندہ آنے والے چھ سو سالوں میں اسی کی اساس پر وقت کی ضرورت کے مطابق نئے نئے قواعد و ضوابط مرتب ہوتے رہے۔ آخری مغل بادشاہ تک کے طویل عرصہ میں کبھی بھی قانونی بحران سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔  

                                                آپ نے دلی کے نواح میں مہر ولی کو اپنی سکونت کے لئے پسند فرمایا اور تقریباً ستتر (۷۷) سال عمر پاکر یہ بطلِ عظیم ۵۳۲۱ءمطابق ۲۳۶ھ میں اس دنیا سے رخصت ہوکر اپنے آبا و اجداد سے جا ملا۔ آپ دہلی میں حوضِ شمسی پر پانی پتیاں کے قبرستان کے شمال مغربی حصہ میں گندھک کی خوئی کے پاس مدفون ہوئے۔ آپ کی قبرِ منور آزادی تک موجود تھی، سرہانے پتھر کا کتبہ موجود تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور محمد و آلِ محمدؑ کے قرب و جوار میں جگہ مرحمت عطا فرمائے۔

                                                گزشتہ چھ سو سالوں میں مسلمانوں کے یہاں جاگیردارانہ نظام جڑیں پکڑ چکا تھا۔ چنانچہ مفتوحہ ہندوستان میں بھی جاگیردارانہ نظام رائج کیا گیا۔ بے شک حضرت نور الدین مبارک کے بیٹوں کو حسبِ مراتب جاگیریں ملی ہوں گی۔ ان جاگیروں کا انتظام و انصرام کرنے کے لئے وہ وہاں جاکر آباد ہوئے۔ ان ہی جاگیروں میں سے ایک جاگیر قصبہ اندری کی تھی۔ اندری (کیمبرج ہسٹری آف انڈیا جلد سوئم صفحہ ۳۴۱، 77.5-East and 29.53 North ) دریائے جمنا کے مغربی کنارے تھانیسر کے مضافات میں واقع تھی۔ اندری کے آخری لمحات تک سید نور الدین مبارک کی ایک شاخ یہاں پر آباد رہی اور خوب پھلی پھولی۔ ان کی یہاں پر سکونت اندازاً ڈیڑھ سو سال کے قریب رہی ہوگی۔

                                                دریا اپنا راستہ بدلتے رہتے ہیں، دفعتاً جمنا نے بھی اپنا راستہ بدلا اور آناً فاناً میں اندری دریا برد ہوگیا۔ ہماری تاریخ حضرت نور الدین مبارک سے لے کر حضرت سید معزالدین عرف قمر الدین تک ہمیشہ کے لئے غرق ہوکر رہ گئی۔ وہاں کے مکین مختلف مقامات پر جاکر آباد ہوگئے۔ چنانچہ سید فرید الدین کے چچا سید صدر جہاں اپنے فرزند سید بدر جہاں کے ساتھ شاہ آباد جو کہ قریب ہی مگر دریا کی زد سے دور تھا جاکر آباد ہوئے جہاں ان کی اولاد خوب پھلی پھولی اور آزادی کے بعد پاکستان آکر مختلف شہروں میں آباد ہوئی۔ سید صدر جہاں کا مزارِ مقدس شاہ آباد میں ۷۴۹۱ءتک موجود تھا۔

                                                حضرت سید معزالدین عرف قمر الدین اپنے فرزندِ ارجمند مخدوم سید فرید الدین کو لے کر سامانہ آگئے۔ سامانہ اس وقت سادات کی بہت بڑی بستیتھی۔ سید معزالدین کا تو سامانہ میں دل نہ لگا چنانچہ وہ اپنے بھائی کے پاس شاہ آباد چلے گئے اور وہیں وفات پاکر مدفون ہوئے۔ مگر سید فرید الدین کو سامانہ کچھ ایسا پسند آیا کہ یہیں کے ہوکر رہ گئے۔ سامانہ کو اپنا مستقر قرار دیا ۔ رشدو ہدایت اور علومِ آلِ محمد کی تبلیغ و اشاعت میں منہمک ہوگئے۔

سامانہ زندہ آباد

 

 

 

 

دادا مخدوم سید فریدالدین رحمتہ اللہ علیہ

                                                مخدوم سید فرید الدینؒ اپنے والد بزرگوار کے ہمراہ سامانہ تشریف لائے اور سامانہ کی فضا انہیں کچھ ایسی راس آئی کہ وہ یہیں کے ہوکر رہ گئے ۔ آپ اپنے وقت کے عارف باللہ اور عالمِ باعمل تھے۔ غالباً یہ مغلیہ دور کا ابتدائی زمانہ تھا جس میں تمام تر کمزوریوں کے باوجود شیعہ ر


سا سلطنت مغلیہ کے کلیدی عہدوں پر فائز تھے اور آخرکیوں نہ ہوتے، یہی تو وہ لوگ تھے جنہوں نے مغلوں کی کھوئی ہوئی سلطنت پندرہ بیس سال بعد سوری بادشاہوں سے بہ زور طاقت واپس ہمایوں کو دلائی تھی۔   

                                                اس عہد میں رعایا کو اپنے اپنے مذہب کے مطابق عبادات و مذہبی رسومات ادا کرنے کی بڑی حد تک آزادی تھی ۔ بس جہاں اورجب بھی کہیں ایسا دور آیا لوگ شمعِ ہدایت کے نور سے بہرہ ور ہونے کے لئے جوق در جوق علومِ آل محمدؑ کے مبلغین کی طرف رجوع کرنے لگتے ۔

                                                انہی حالات میں دادا مخدوم فرید الدینؒ نے رشد و ہدایت کا سلسلہ شروع کیا اور آپ کی انتھک کوششوں سے کمبوہ نامی ہندو قوم دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔ یہ قوم ۷۴۹۱ءمیں بھی منجھانیاں سے ملحق محلہ امام گڑھ میں آباد تھی ۔ ان کے یہاں اب بھی یہ رسم باقی تھی کہ نئی دلہن اور نومولود بچہ دادا پیرؒ کے مزار پر سلام کرنے کے لئے حاضر کیا جاتا تھا۔ میں نے تو لوگوں کے اعتقاد کا یہ عالم بھی دیکھا ہے کہ دودھ دینے والے جانوروں کا پہلا دودھ دادا کے ہاں چڑھاوے کے طور پر چڑھایا جاتا تھا۔

                                                غرض دادا مخدوم فرید الدینؒ کے متعلق سینہ بہ سینہ ایک روایت کے مطابق آپ کو بشارت ہوئی کہ آپ کا عقد مسماة راستی ؒ سے ہونا قرار پایا ہے جو سر ہند شہر کے فلاں مقام پر رہتی ہیں۔ آپ وہاں جائیں اور موصوفہ سے عقد کرکے انہیںاپنے ہمراہ لے آئیں۔ ایسی ہی بشارت دادی راستی ؒ کو بھی ہوئی۔ چنانچہ دادا مخدوم ؒ سرہند شہر گئے جو کہ سامانہ سے تیس چالیس میل کے فاصلے پرواقع ہے اور موصوفہ سے شادی کرکے انہیںاپنے ہمراہ لے آئے۔ یہ واقعہ اندازاً دسویں صدی ہجری کا ہے۔

                                                دادا مخدوم کا مزارِ مقدس محلہ منجھانیاں میں واقع ہے۔ ان کے مزار کے نواح میں ان کی اولاد سکونت پذیر تھی۔ واضح رہے کہ محلہ منجھانیاں اب بہمنہ پتی کہلاتا ہے۔ دادا مخدوم ؒ کا مزار آج بھی سامانہ شہر کی آخری مغربی عمارت ہے۔ آپ کے روضے کے اندر دو قبریں ہیں ۔ دائیں طرف آپ کے فرزند اکبر سید برہان الدینؒ اپنے والد بزرگوار کے پہلو میں ابدی نیند سورہے ہیں ۔

                                                دادا مخدومؒ کے روضے سے باہر دروازے کے ساتھ دادی راستی ؒ کی قبرِ منور ہے۔ دادی راستی ؒ ایک باکردار عالمہ تھیں جن کی ایک کرامت سے آج تک لوگ فیض یا ب ہورہے ہیں۔ان کی قبر کے اوپر تقریباً تین فٹ لمبا، دو فٹ چوڑا اور چند انچ گہرا چھوٹا سا حوض نما نشیب بنا ہوا تھا جس میں خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں پانی ڈال دیا کرتے تھے۔ اس پانی سے آشوب چشم کے مریض صبح و شام آکر آنکھیں دھوتے تھے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے مریضوں کو شفا بخش دیتا تھا ۔میں اس بات کی پُر زور الفاظ میں تائیدکرتا ہوں کہ میری اماں مجھے بچپن میں آشوبِ چشم کے لئے دادی راستی ؒ کی قبر پر لے جاتی تھیں اور میری آنکھیں صحت یاب ہوجایا کرتی تھیں بلکہ محلے کے دوسرے لوگ بھی آشوبِ چشم سے صحت یابی کے لئے یہاں آیا کرتے تھے۔ سامانہ میں گرمی کاآغاز گرد آلود ہواں سے ہوا کرتا تھا جس کے نتیجے میں آشوبِ چشم کا عارضہ کثرت سے پھیل جاتا۔ ایسے میں دادی راستی ؒ کی کرامت ہمارے علاقے کے لئے سرچشمہ فیض کا درجہ رکھتی ہے۔

                                                میں نے دادا مخدومؒ کے بارے میں گزشتہ صفحات پر سفر نامے کے عنوان کے تحت بھی اپنے جدی گھر میں نوآباد فقیر سنگھ کا بیان کردہ واقعہ تحریر کیا ہے۔ فقیر سنگھ جو گوجرانوالہ سے ہجرت کرکے وہاں آباد ہوا ہے، اس نے مجھے بتایا کہ جب شروع شروع میں وہ لوگ یہاںآئے تو اس کی بہن سخت بیمار ہوگئی، ہر طرح کاعلاج معالجہ کیا گیا مگر بیماری سے افاقہ نہ ہوا۔ چنانچہ وہ روحانی علاج کروانے کے لئے اپنے مذہب کی ایک بزرگ عورت کے پاس گئے جسے وہ سنتنی کہتے ہیں۔ سکھوں میں اللہ والے مرد کو سنت اور عورت کو سنتنی کہتے ہیں۔ یہ سنتنی گرو کی بھگت تھی اور بہت زیادہ پوجا پاٹ کیا کرتی تھی۔ دوردور سے لوگ اس کے پاس اپنی مرادیں لے کر آیا کرتے تھے۔ اس نے میری بہن کو دیکھا اور ہم سے کہاکہ تمہیں بابا پیرؒ کے پاس جانا چاہئے وہی اس کو شفایاب کرسکتے ہیں۔ چنانچہ میں اگلی جمعرات کو جو مسلمانوں میں پوترسمجھی جاتی ہے، اپنی بہن کو بابا پیرؒ کے مزار پر لے گیا۔ ہم نے وہاں اس کی صحت کے لئے پراتھنا کی اور منت مانی۔ واہ گرو نے ہماری پراتھنا قبول کی اور میری بہن تندرست ہوگئی۔ ہم نے منت پوری ہونے پر وہاں چاولوں کی دیگ چڑھائی اور اس وقت سے میں متواتر ہر جمعرات کو بابا پیرؒ کے مزار پر سلام کرنے جاتا ہوں ۔ یہ بات ہمارے ہاں اتنی عام ہوچکی ہے کہ اب ہمارے ہاں کوئی بھی بیمار یا پریشان ہو تو بابا پیرؒ کے مزار پر جاکر پراتھنا کرتے ہیں۔ اس طرح بھگوان ہمیں پریشانیوں سے نجات دے دیتاہے۔

                                                اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔ وہ مرنے کے بعد بھی اللہ کے فضل سے بندوں کو فیض یاب کرتے رہتے ہیں ۔ اللہ حضرت مخدوم سید فرید الدینؒ، دادی راستی اور ان کے فرزند برہان الدینؒ پر اپنی رحمتیں نازل فرماتا رہے۔

                                                اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین فرزندانِ ارجمند عطا فرمائے۔

                                                مخدوم سید برہان الدین ؒ           مخدوم سید شمس الدین ؒ     مخدوم سید علی اصغر ؒ

                                                ان تینوں فرزندوں سے آپ کی نسل آگے چلی۔ خوب پھلی پھولی اور ان تینوں بزرگوں کی اولادیں ۷۴۹۱ءمیں اجباری ہجرت کرکے پاکستان آکر مختلف مقامات پر منتشر ہوگئیں۔ آپ کی نسل سے کچھ لوگ غالباً اٹھارویں صدی کے شروع میں سہارن پور جاکر آباد ہوئے اور وہاں انہوں نے اپنے محلے کو سامانہ کے نام مشہور کیا۔ اسی طرح ایک اور بزرگ سید ابو الخیر ، امروہہ جاکر آباد ہوئے۔ وہاں ان کی نسل خوب پھلی پھولی ۔ امروہہ میں یہ لوگ خانوادئہ سامانہ کے نام سے معروف تھے۔

شہید مظلوم سید ابوالحسن عابدؒ

                                                شہید مظلوم سید ابوالحسن عابدؒ ابن سید عبداللطیف منجھا مکتبِ محمد و آل محمدؑ کے پہلے شہید تھے اور نہ آخری بلکہ وہ تو اس گھرانے کے فردِ فرید تھے جس نے ہر عہد میں دیگر مشکل گواہیوں کے ساتھ اپنے لہو کی گواہی کو بھی اپنا معمول بنائے رکھا۔

                                                سید بزرگوار ابوالحسن عابدؒ کا شمار اپنے عہد کے جید اور باعمل علماءمیں ہوتا تھا۔ آپ گھر گھر جاکر اور قریہ قریہ گھوم کر دین مبین اسلام کی تبلیغ کیا کرتے تھے۔ سید عابدؒ کے آبا نے بھی فکر اسلامی اور مکتب محمد و آل محمدؑ کے لئے اپنی مساعی کو سخت ترین استبدادی شرائط کی موجودگی میںبھی کبھی ترک نہیں کیا تھا۔ ایسے ہی افراد کی بدولت عوام الناس کے ذہنوں میں آل محمدؑ کے لئے گہری پذیرائی موجود تھی۔ عوام الناس میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو ایک دو نسل پہلے ہی مسلمان ہوئے تھے جبکہ کچھ بالکل تازہ راہ حق کی تلاش میں کلمہ اسلام کے دروازے پر دستک دے کر داخل اسلام ہورہے تھے۔ ایسے لوگوں کے دل روایتی تعصبات کی سیاہی سے سیاہ نہیں ہوئے تھے۔

                                                ایسے میں سامانہ میں تشیع کے سربرآوردہ مبلغین اور مخدومین کی نسل کا ایک فرد اپنے چند باوفا رفقا کے ساتھ پرچم محمد و آل محمدؑ لے کر اٹھ کھڑا ہوا۔ اس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سامانہ اور اس کے مضافات کی مساجد میں آئمہ اثنا عشرؑ کے نام کا خطبہ پڑھا جانے لگا، اذانوں میں ”حیٰ علی خیرالعمل“ کی گونج فضائے بسیط کو اپنی صداقت سے مہکانے لگی۔

                                                سامانہ اس عہد میںدِلی کے شمال مغرب میں ایک اہم دفاعی مرکز کی حیثیت رکھتاتھا ۔ زمانہ امن میں انتظامیہ کا نہایت اہم مرکزاور بڑی چھانی تھی ۔ اس طرح صوبہ سرہند میں سامانہ کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ صوبہ سرہند کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دِلی سے دریائے ستلج تک کا علاقہ اس میں شامل تھا۔ یہ علاقہ اس وقت صوبہ ہریانہ ، بھارتی پنجاب اور ہماچل پردیش پر مشتمل ہے۔

                                                شہید مظلوم سید ابوالحسن عابدؒ اور آپ کے رفقا کی زحمتیں رنگ لانے لگیں تو دشمنوں کے بھی کان کھڑے ہوئے۔ وہ یہ بات بھلا کیونکر گوارا کرسکتے تھے کہ جن آئمہ اثنا عشرؑ کے ناموں کو انہوں نے تاریخ کے ایک مخصوص عہد میں مساجد اور محراب عبادت میں سب و شتم کا نشان بنادیا تھا، ان کے نام کا خطبہ پڑھا جائے۔ بعد کے ادوار میں بعض تبدیلیوں کی بدولت پرانی روش تو جاری نہیں رکھی جاسکی تھی مگر سابقہ کوششیں تمام بھی نہیں ہوئی تھیں۔ جن لوگوں نے محبت آل محمدؑ رکھنے والوں کی نسل کشی صدیوں جاری رکھی تھی، حی علی خیرالعمل کی جس گونج کو انہوں نے مکہ اور مدینہ تک میں خاموش کردیا تھا، وہ ان کے زیر نگیں تازہ مملکت میں گونج سکے، وہ بھی محض چند سرپھرے سیدزادوں اور ان کے باوفا رفقا کی بدولت۔ ایسا کیونکر ہوسکتا ہے؟

                                                چنانچہ ناصبی نظام جاسوسی نے اپنے مراکز کو دِلی کے جوار میں اس ”جسارت“ سے باخبر کیا۔ فوراً ہی صوبہ سرہند کی انتظامیہ کے مرکز شہر سرہند سے مجدد الف ثانی نے سامانہ کے حاکم اور آئمہ مساجد کے نام تحدیدی حکم نامہ جاری کیا۔ ”یہ سب کیا ہورہا ہے؟ فوراً سابقہ طریقہ بحال کیا جائے اور جن علماءوآئمہ مساجد نے یہ بدعت ایجاد کی ہے ان کا محاسبہ کرکے ان پر کڑی نگرانی کی جائے اور ہر ممکن احتیاط کی جائے تاکہ آئندہ کوئی سر پھرا سر نہ اٹھاسکے۔“ بحوالہ ”دربارِ ملی“ ۔

                                                ”دربارِ ملی“ کا فارسی سے اردو میں ترجمہ خواجہ عبدالحمید یزدانی نے کیا ہے اور یہ کتاب انجمن ترقی ادب، کلب روڈ، لاہور نے شائع کی۔ اب میں یہاں پر مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کا خط بعین ہی ”دربارِ ملی“ کے صفحہ ۲۱۳ سے ۵۱۳ تک نقل کرتا ہوں۔ ”دربارِ ملی“ میں یہ خط مکتوبات امام ربانی جلد دوئم سے لیا گیا ہے۔

(سامانہ شہر کے خطیب کی سرزنش میں، کہ جس نے عید قرباں کے موقع پر خلفاءراشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا ذکر خطبے میں نہ کیا تھا، وہاں کے سادات عظام، قاضیوں، باشندوں اور حکام کو لکھا گیا)

جو چیز مناسب ہے وہ یہ ہے کہ اللہ کے لئے تعریف ہے اور

اس کے برگزیدہ بندوں پر سلامتی

                                                                                                سامانہ شہر کے قابل احترام خدام، سادات عظام، قاضیوں، باشندوں اور حکام کے لئے یہ امر نہایت ہی تکلیف دہ ہے کہ وہاں کے خطیب نے عیدقرباں کے خطبے میں خلفاءراشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا ذکر ترک کردیا اور ان کے مبارک نام پڑھنے سے اجتناب کیا، اور یہ کہ جب کچھ لوگوں نے اس کی اس حرکت پر اعتراض کیا تو بجائے اس کے کہ وہ اسے اپنی بھول پر محمول کرتے ہوئے معذرت کرتا، الٹا سرکشی کے ساتھ پیش آیا اور کہنے لگا کہ ”اگر خلفاءراشدینؓ کا ذکر نہیں کیا گیا تو کون سی آفت آگئی۔“ ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ وہاں کے عام اور سرکردہ لوگوں نے اس سلسلے میں سہل انگاری سے کام لیا ہے اور اس دریدہ


¿ دہن خطیب کے ساتھ درشتی و تلخی سے پیش نہیں آئے: ع 

واے نہ یکبار ، کہ صد بار وائے

                                                                                                اگرچہ خلفاءراشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا ذکر خطبے میں ضروری نہیں ہے، لیکن یہ اہلِ سنت کے شعائر میں سے ہے ۔ صرف وہی شخص اسے دیدہ و دانستہ اور سرکشی سے ترک کرتا ہے جس کا دل مریض اور باطن خبیث ہو۔ اگر ہم فرض کرلیں کہ اس نے کسی تعصب یا دشمنی کی بناءپر ایسا نہیں کیا ہوگا تو بھی ”وعید من تشبہ .... الخ “ کا کیا جواب دے گا اور تہمت کی جگہوں سے کہ“اتقو مواضع التہم “ کیوں کر رہائی پائے گا؟ اگر خلفاءراشدین کی تقدیم و تفضیل میں توقف کرتا ہے تو پھر اہلِ سنت کے طریقے کو ترک کرنے والا ہے، اور اگر ان کی محبت میں پس وپیش کرتا ہے تو جب بھی اہل حق کے زمرے سے خارج ہو جاتا ہے اور عجب نہیں کہ اس بے حقیقت نے، کہ کشمیری ہے، یہ خباثت کشمیر کے بدعتیوں سے اخذ کی ہو۔

                                                                                                اس پر یہ بات واضح کردینی چاہیے کہ خلفاءراشدینؓ کی افضلیت تمام صحابہ کرامؓ اور تابعینؓ کے نزدیک طے شدہ امر ہے۔ چنانچہ بڑے بڑے اماموں کی جماعت نے کہ امام شافعیؒ ان میں سے ایک ہیں، اس مسئلے کو بیان کیا ہے۔ شیخ الامام ابوالحسن اشعری فرماتے ہیں کہ ”حضرت ابوبکرؓ پھر ان کے بعد حضرت عمرؓ کو باقی ساری امت پر قطعی فضیلت ہے۔“ امام ذھبی فرماتے ہیں کہ ”حضرت علیؓ کی یہ روایت ان کی خلافت و حکومت کے زمانے سے اور ان کے بے شمار احباب کی موجودگی میں متواتر چلی آتی ہے کہ پہلے حضرت ابوبکرؓ پھر حضرت عمرؓ امت میں سب سے زیادہ افضل ہیں۔“ ذھبی ہی فرماتے ہیں کہ ”اسی(۰۸) سے زیادہ لوگوں نے جن میں سے بعض کے نام بھی لئے گئے ہیں، حضرت علیؓ سے اس کو روایت کیا ہے۔“ پھر ذھبیفرماتے ہیں ”اللہ تعالیٰ رافضیوں کا برا کرے کہ وہ کتنے بڑے جاہل ہیں!“ بخاری، جن کی کتاب خدا کی کتاب کے بعد سب سے زیادہ صحیح کتاب ہے، حضرت علیؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تھا ”حضور سرورِ کائنات علیہ الصلوة والسلام کے بعد تمام لوگوں میں سے بہتر ابوبکرؓ ہیں، پھر عمرؓ اور پھر ایک اور شخص۔“ اس پر آپ کے صاحبزادے محمد بن حنیفہؓ نے کہا کہ ”پھرآپ؟“تو حضرت علیؑ نے فرمایا “میں مسلمانوں کی جماعت کا ایک عام آدمی ہوں۔“ اور اس قسم کی روایا ت آپؓ اور دیگر بڑے بڑے صحابہ اور تابعین سے بہت مشہور ہیں، جن کا انکار سوائے جاہل یا دشمن کے اور کوئی نہیں کرسکتا۔ اس بے انصاف سے یہ کہنا چاہیئے کہ ہمیں تو پیغمبر(صلعم) کے تمام صحابہ کرامؓ سے محبت کرنے کا حکم دیا اور ان سے بغض و عناد رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ خلفاءراشدین، اکابر صحابہ کرامؓ اور سرورِ دو عالم (صلعم) کے اقرباءمیں سے ہیں، اس لئے وہ اس محبت و عقیدت کے زیادہ لائق و سزاوار ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ”کہہ دیجئے اے پیغمبر صلعم کہ میں سوائے رشتہ داروں کے ساتھ دوستی و محبت کے تم سے اس تبلیغ کا کوئی اجر نہیں چاہتا۔“ اور آپ صلعم نے فرمایا ”لوگ میرے دوستوں کے معاملے میں احکامِ خداوندی کو مدِ نظر رکھیں اور میرے بعد ان کو نشانہ نہ بنائیں۔ جو ان سے محبت کرے گا وہ میری محبت کی وجہ سے محبت کرے گا؛ جو ان سے دشمنی رکھے گا وہ مجھے دشمن سمجھنے کی وجہ سے دشمنی رکھے گا۔ جو ان کو تکلیف دے گا اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف پہنچائی، اور جس نے خدا کو تکلیف پہنچائی تو قریب ہے کہ خدا اس سے مواخذہ فرمائے۔“ ہندوستان میں آغازِ اسلام سے لے کر اس وقت تک شاید ہی کوئی اس قسم کا بدبو دار پھول کھلاہو۔ کوئی بعید نہیں ہے کہ اس معاملے سے سارے شہر پر تہمت آئے بلکہ ہندوستان ہی سے اعتماد اٹھ جائے۔ بادشاہِ وقت (خدا اسے دشمنان اسلام پر فتح و نصرت عطا فرمائے) اہلِ سنت اور حنفی مذہب ہے؛ اس کے عہد میں اس قسم کی بدعت کرنا بہت بڑی جرا


¿ت ہے؛ بلکہ حقیقت میں بادشاہ سے جھگڑا اور اس کی اطاعت سے سرکشی کرنا ہے۔ تعجب ہے کہ وہاں کے مخدومین عظام اس معاملے میں خود کو قابلِ معافی سمجھ رہے اور سہل انگاری سے کام لے رہے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اہلِ کتاب کی مذمت میں فرماتا ہے ”اگر اللہ تعالیٰ سے خصوصی نسبتیں رکھنے والے اور بڑے بڑے علماءان کو بری باتیں کہنے اور حرام مال کھانے سے نہ روکتے تو ان کے کارنامے بہت برے ہوتے۔“ اور اسی طرح دوسری جگہ فرماتا ہے ”اگر وہ اس برے کام سے جو وہ کررہے تھے، نہ رک جاتے تو وہ بہت برا کام کر پاتے۔ 

                                                                                                اس قسم کے واقعات میں ذرا سی بھی غفلت برتنا گویا بدعتیوں کو دلیر کرنا اور دین میں رخنہ ڈالنا ہے۔ یہ اسی سستی و تغافل کا نتیجہ ہے کہ مہدوی فرقے کے پیروکار اہلِ حق کو کھلم کھلا باطل کی دعوت دے رہے ہیں اور تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد دو ایک اہلِ حق کو اس طرح اپنی طرف لے جاتے ہیں جیسے بھیڑیئے ریوڑ سے بکریاں اٹھا لے جاتے ہیں۔

                                                                                                آپ احباب کو مزید کیا دردِ سر دوں؛ اس وحشت انگیز خبر کے سننے سے چونکہ طبیعت میں ایک ہیجان پیدا ہوگیا تھا اور میری ’رگ فاروقی‘ پھڑک اٹھی تھی، اس لئے یہ چند حروف لکھنے پڑے؛ امید ہے آپ معاف فرمائیں گے۔

                                                                                                سلامتی ہو آپ پر اور ان سب پر جو راستی و حقیقت کی پیروی کرتے اور آں حضرت صلعم (علیہ و علیٰ آلہ الصلوت والتسلیمات و البرکات) کی اطاعت کو لازمی گردانتے ہیں!                                                                                                                                                                                       (مکتوبات امام ربانی، جلد دوم)

                                                چنانچہ نظام مملکت حرکت میں آگیا۔ سید عابدؒ اور آپ کے رفقا کو چن چن کر گرفتار کیا گیا۔ انہیں سزائیں سنائیں گئیں اور خاندانی روایات کے مطابق بہت سے اسیروں نے حالتِ اسیری میں ہی شہادت پائی۔ انہی شہیدانِ راہِ حق میں سید ابوالحسن عابدؒ بھی تھے۔ سلام ہو ان شہیدانِ راہِ وفا پر۔

                                                سامانہ کے ایک روزہ سفر نے کیسی کیسی یادوں پر سے پڑی ہوئی گرد ہٹادی اور دیکھا جائے تو طول طویل زندگیوں میں ایسے دن مقدر ہی سے تو آیا کرتے ہیں۔

 

 

 

سید مٹھاشہیدرحمتہ اللہ علیہ

                                                سید مٹھا شہید بن سید فاضل عرف بڈھا کا ذکر جہاں بھی آیا ہے ”مٹھا شہید“ ہی لکھا ہوا پایا گیا ہے۔ شہادت کے بعد وہ اس عرفیت سے اتنے معروف ہوئے کہ لوگوں کے ذہن سے ان کا پیدائشی نام جو بھی تھا، محو ہوگیا۔ بے شک انہوں نے کام ہی کچھ ایسا انجام دیا تھا جس کی ہرنوجوان کو آرزو ہوا کرتی ہے۔ اس داروگیر کے زمانہ میں بھلا شہادت سے بڑھ کر ایک غیور دین دار نوجوان کو کس چیز کی آرزو ہوسکتی تھی۔

                                                سکھ درندوں نے وہ کون سا ظلم تھا جس کا انہیں موقع ملا ہو اور انہوں نے نہ کیا ہو۔ سید مٹھا شہید نے شہادت کی سعادت اسلام کی سربلندی اور اسلام کے شعائر کے تقدس اور حرمت کے دفاع کرتے ہوئے حاصل کی۔ محلہ منجھانیاں میں دفاعی جنگ ہاری گئی۔ سکھ عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنے لگے تو سید مٹھا اپنے برادران، اپنے اہلِ خاندان کے ہمراہ ان کے آڑے آگئے اور جب تک سانس میں سانس رہی انہوں نے اپنی عبادت گاہوں کی تقدس میں فرق نہیں آنے دیا۔ اس معرکہ میں ان کے خاندان کے بہت سے گمنام افراد شہید ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو شہداءکے ساتھ محشور فرمائے۔

                                                ستلج سے لے کر دِلی تک کے وسیع و عریض صوبہ سر ہند کا دارالخلافہ تو شہر سرہند ہی تھا جہاں صوبہ دار رہا کرتا تھا مگر دفاعی مرکز کی حیثیت سے فوج دار کا مستقر سامانہ تھا۔ سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے دونوں بیٹوں کو باغیانہ سرگرمیوں کی پاداش میں سزائے موت دلوانے میں سامانہ کے فوجدار کا ہاتھ بھی بتایا جاتا تھا۔ سکھوں نے مذہبی انتقام کے جنون میں سامانہ پر کچھ ایسا شدید حملہ کیا کہ نہ تو فوجدار زندہ بچ سکا اور نہ ہی اس کی فوج کا کوئی سپاہی۔ ڈاکٹر گوپال سنگھ ہمارے سابق صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے ہم وطن بھی تھے اور ہم عصر بھی، انہوں نے اپنی بڑی شہرئہ آفاق کتاب ”دی ہسٹری آف سکھ ریلیجن“ میں تحریر کیا ہے کہ ”دس ہزار معزز سید اور مغل قتل کئے گئے تھے۔“ چنانچہ مقتول عوام الناس کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ رہی ہوگی۔ ہمارے اجداد کے مکانات دادا پیرؒ کے مزار کے گرد و نواح میں شہر کی انتہائی مغربی عمارات تھیں۔ بلوائیوں کی پہلی زد انہیں پر پڑی تھی اور دفاعی جنگ انہیں گلی کوچوں میں ہاری گئی تھی۔ سکھوں نے سب سے پہلے اسی محلے کو نذر آتش کیا۔ لہٰذا نہ گلیاں باقی رہیں اور نہ کوچے، مکینوں کا تو ذکر ہی کیا۔ اور یوں دادا پیر ؒ کی اکثر اولاد کا قتلِ عام ہوا۔ واضح ہو میں نے کئی جگہ ذکر کیا ہے کہ ہمیں بزرگوں کے حالات تو کیا ان کی اکثر اولادوں کے نام بھی معلوم نہ ہوسکے۔ چنانچہ یہی میرے تجسس کا جواب ہے۔ یہ قطعہ اراضی ہمارے زمانہ میں ”دھولر“ کے نام سے معروف تھا۔ اسی ضمن میں یہ عرض کرتا ہوں کہ اس قطعہ کو ۲۳۹۱ءمطابق ۲۵۳۱ھ میں سید غلام حسین کے پوتوں کے پڑ پوتوں نے نذرِ حسین، عزادار


· سید الشہداءکے لئے وقف کردیا تھا۔ وقف نامہ کا عکس آخری صفحات پر ملاحظہ فرمائیں۔ 

سید غلام حسین

                                                سید غلام حسین، سید مٹھا شہید کے فرزندِ ارجمند تھے، آپ کی ولادت کا سن و سال ۰۸۶۱ءکے قریب قریب رہا ہوگا۔ یہ مغلیہ حکومت کے محکمہ مال کے محتسب کے اعلیٰ عہدے پر فائز تھے اور ان کی تعیناتی دِلی میں تھی، اس لیے اس قیامت صغریٰ میں محفوظ رہے۔ اس داروگیر میں جو بھی جان بچا کر نکل سکا وہ کہیں محفوظ مقام پر پناہ گزیں ہوا۔ ان ہی میں سے کچھ لوگ سہارن پور جاکر آباد ہوئے اور اپنے محلے کا نام سابقہ شہر کی مناسبت سے سامانہ ہی رکھا۔ اب تک ان کی اولادیں محلہ سامانہ میں آباد ہیں۔ کچھ عرصے بعد جب امن و امان بحال ہوا تو بہت کم لوگ واپس آئے۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اکثر لوگوں نے نئی پناہ گاہوں میں ہی اپنا مستقبل محفوظ اور روشن محسوس کیا لہٰذا یہ وہیں کے ہوکر رہ گئے۔ ان واپس آنے والوں میں ایک عظیم شخصیت سید غلام حسین بھی تھے۔

محلہمنجھانیاں کی حویلیوں کا ٰخاکہ     

                                                اگرچہ یہاں پر محلہ منجھانیاں کے مکانات کے بارے میں لکھنا زیادہ مناسب محسوس نہیں ہوتا لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ میں محلہ منجھانیاں کے مکانات کا ایک خاکہ پیش کروں۔ شاید ان مکانوں کے مکےنوں کی نسل سے کسی کو ان کے بارے میں دلچسپی ہو۔

                                                بہرکیف سید غلام حسین نے موجودہ حویلی جس کا ہجرت سے قبل نصف حصہ پھوپھا سید جعفر حسین و برادران اور نصف سید دلبر حسن کے تصرف میں تھا، تعمیر کی۔ یہ حویلی تقریباً نو سو مربع گز پر محیط تھی، اس کا صدر دروازہ مغرب کی جانب کھلتا تھا۔ ڈیوڑھی اندازاً 5x4 گز کی ہوگی جس میں ان دونوں حصوں کے الگ الگ دروازے کھلتے تھے۔ چنانچہ یہ حویلی سید غلام حسین کے دونوں فرزندوں سید قادر بخش اور سید خواج حسین کی نسلوں میں وراثتاً آتے آتے مذکورہ سید جعفر حسین و سید دلبر حسن تک پہنچی۔

                                                وقت کے ساتھ ساتھ سید غلام حسین کی نسل پھلتی پھولتی رہی، رہائش گاہوں کی ضرورت بڑھتی گئی اور نئی نئی حویلیاں تعمیر ہوتی رہیں۔ چنانچہ اس حویلی کے مغرب میں ایک اور بہت وسیع و عریض حویلی سید خواج حسین یا ان کے ابناءنے تعمیر کی۔ اس میں سید قلندر علی کے پانچوں بیٹوں کی اولادیں ۷۴۹۱ءتک رہائش پذیر رہیں۔ اس حویلی کے شمال میں سید ذوالفقار علی بن سید امام الدین حسین کی حویلی اندازاً ۰۵۸۱ءمیں تعمیر ہوئی اور اس کے مشرق میں سید سید محمد ولد سید غلام عباس کی عالی شان حویلی تعمیر ہوئی۔                                       

                                                پڑ دادا سید غلام حسین کی حویلی سے ملحق مشرق میں سید امام الدین حسین کے دیگر تینوں بیٹوں نے اندازاً ۰۰۱ x ۰۰۱ گز قطعہ اراضی ۸۴۸۱ءمطابق ۲۶۲۱ھ میں خرید کر اپنی الگ الگ حویلیاں تعمیر کروائیں۔

                                                دادا نثار علی نے سولہ سو مربع گز زمین پر ہماری موجودہ حویلی تعمیر کروائی۔ اس کے مشرق میں ان کے چھوٹے بھائی سید اشتیاق علی اور پھر اس کے مشرق میں ان سے چھوٹے سید مہدی حسن کی حویلی تعمیر ہوئی۔ ان مکانات کی جنوبی دیوار سے ملحق ہمارے خاندانی حجاموں کا کافی بڑا مکان تھا۔اس مکان کی مغربی دیوار ہماری حویلی سے ملحق تھی۔ یہ مکان دادا نثار علی نے بنوا کردیا تھا۔

                                                اس مکان میں دو بھائی رحمت اللہ اور ذکا اللہ عرف جلّہ رہا کرتے تھے۔ رحمت اللہ ہمارے حجام تھے۔ ان کا صرف ایک ہی نیم پاگل سا بیٹا بشیر احمد تھا جو غالباً مجھ سے تین چار سال چھوٹا ہوگا۔ ان کی ایک دختر اختری بیگم زوجہ نانو محلہ گوڑھا، منڈی بہا


الدین میں آباد ہے۔ ذکا اللہ عرف جلّہ کا اکلوتا بیٹا علی محمد سامانہ چھوڑ کر سنور چلا گیا تھا۔ سنور پٹیالہ سے تین چار میل کے فاصلے پر ایک قدیم قصبہ تھا۔ یہاں پر علی محمد نے حکمت کا پیشہ اختیار کیا۔ پاکستان آکر علی محمد غالباً گوجر خان یا مندرہ میں فوت ہوا۔ علی محمد کا اکلوتا بیٹا محمد شاہد میرا ہم عمر ہے۔  

                                                سید مہدی حسن کی حویلی کے مشرق میں ان کی پوتی سیدہ فاطمہ کی عالی شان حویلی تھی۔ ان کے خاوند سید اشرف علی جو کہ میری نانی کے چچا ہوتے تھے، ریاست پٹیالہ کے کسی محکمہ کے میر منشی کے ممتاز عہدے پر فائز تھے۔

                                                سید غلام حسین کی اولادوں کی بس یہی دس حویلیاں تھیں۔ ۷۴۹۱ءتک تقریباً دو سو سے زیادہ سال کے دورانیہ میں پھلنے پھولنے کے بعد سامانہ سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کی نفری ایک سو افراد سے بھی کم تھی۔ سامانہ کے علاوہ ان کی اولادیں کسی اور جگہ نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ سید غلام حسین کی نسل میں کثرت اور دوام عطا فرمائے۔

                                                 سید سید محمد بن سید غلام عباس کی حویلی کے شمال میں سید روشن علی کی نسل سے سید جمیل حسین اور سید تجمل حسین کی حویلی تھی۔ اس کے مغرب میں سید دیانت علی اور سید رفیق حسین کے مکانات تھے۔ سید رفیق حسین کے مکان کے شمال میں پیر احمد حسن عرف چھجو، اور پھر اس کے شمال میں پیر ریاض حسین اور ان کے چاروں بھائیوں کا مکان تھا۔اسی مکان سے ملحق شمال کی طرف پیر عنایت حسین کا مکان تھا۔

                                                پیر عنایت حسین کے مکان کے مشرق میں فقیروں کا مکان تھا جس میںگلاب شاہ اور گیندے شاہ رہا کرتے تھے۔ گلاب شاہ ہماری امام بارگاہ ، مسجد اور دادا پیر ؒکا مزار کا آخری مجاور تھا۔ اس کی تین بیٹیاں تھیں جو تقریباً میری ہی ہم عمر ہوں گی۔ گلاب شاہ منڈی بہا


الدین آکر فوت ہوا۔ اس کی بیٹیاں منڈی بہا
الدین یا اس کے نواح میں کہیں رہتی ہیں۔ گیندے شاہ گداگر تھا۔ غروب آفتاب کے بعد حسب معمول دوسرے محلوں میں گداگری کے لئے جب نکلتا تھا تو بھائی سید انوار حسین اور سید اصغر حسین شرارتاً اس سے سوال کیا کرتے تھے کہ ”ماموں کہاں جارہے ہو؟“ گیندے شاہ اس کو بدشگونی سمجھ کر طیش میں آکر ان کو بہت برا بھلا کہتا ہوا واپس گھر لوٹ جاتا تھا۔ پھر چند لمحے گھر میں قیام کرنے کے بعد تاکہ بد شگونی کا اثر ختم ہوجائے حسبِ معمول گدا پر چلا جاتا تھا۔  

                                                ان پیروں کے مکانات کے سامنے مغرب کی طرف چندیل راجپوتوں کی شکستہ حال گڑھی تھی۔ اس میں حمید الحسن اور عبدالغفور خان وغیرہ رہائش پذیر تھے۔ اس گڑھی کے شمال میں مسجد تھی جس میں پیر صاحبان کے علاوہ راجپوت اور آرائیں نماز پڑھا کرتے تھے۔ پیر عنایت حسین کے مکان کے شمال میں ماسٹر عبداللطیف خان راجپوت کے خاندان کے مکانات تھے۔ یہ راجپوت اچھے زمیندار تھے اور نمبردار بھی تھے۔ ماسٹر عبداللطیف خان کا تبادلہ بھی سامانہ سے کنڈہ گھاٹ ہوگیا تھا۔ یہ بھائی راحت حسین کے ساتھ کنڈہ گھاٹ میں ایک ہی مکان میں رہا کرتے تھے۔ سننے میں آیا ہے کہ جب بلوائیوں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا تو ماسٹر عبداللطیف خان جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے مگر ماسٹر راحت حسین اپنی جان نہ بچاسکے اور شہید کردیے گئے۔

                                                 مسجد کے شمال میں آرائیوں کے مکانات تھے اور ان سے ملحق شمال میں پیر شاہ بزید کا مزار تھا۔ ان کا ہرسال عرس ہوا کرتا تھا جس میں پیر منورحسین یا ان کے بھائی شبیر حسین تربت کے پائنتی سبز لباس میں ملبوس بیٹھے عقیدت مندوںسے نذرانے لیا کرتے تھے۔ اسی مزار کے اور آرائیوں کے مکانات کے درمیان مجاوروں کے حجرے تھے جس میں رحمت شاہ اور خادم حسین شاہ دونوں بھائی رہا کرتے تھے۔

                                                رحمت شاہ ہمارے امام خانے کے مجاور ہوا کرتے تھے۔ یہ دونوں بھائی راسخ العقیدہ، محبِ اہل بیتؑ تھے۔ رحمت شاہ کی وفات کے بعد گلاب شاہ نے دادا پیر ؒ کی مجاوری کی ذمہ داری سنبھالی جسے وہ ہجرت تک انجام دیتے رہے۔ خادم حسین شاہ کے تین بےٹے ضیغم حسین، شبےر حسےن اور صادق حسین تھے۔ یہ تینوں بھائی لیہ کے مضافات میں مستقلاً آباد ہیں۔ خادم حسین شاہ میرے ابا مرحوم سے بڑے تھے۔ اور اس زمانے کی تہذیب کے مطابق میں ان کو تایا ہی کہا کرتا تھا۔ سامانہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقے مےں سادات کو


©مےر اور گدا گر کو شاہ کے لقب سے پکارا کرتے تھے۔ 

                                                 پیر شاہ بزیدؒ کی خانقاہ کے سامنے بہت بڑا میدان تھا۔ اس میدان کے شمال مشرقی سرے پر نجی میر منگنی کا مکان تھا۔ یہ عزادارِ سید الشہداءمومنہ اپنے ہاں عشرہ محرم میں صبح دس بجے مردانہ مجلس برپا کیا کرتیں تھی۔ اس کے مغرب اور شمال میں راجپوتوں کے مکانات تھے۔ ان کے شمال مغرب میں سوندھے خان کے خاندان کے بڑے بڑے مکانات تھے۔ سوندھے خان کا بیٹا ظہیر احمد خان میرا ہم عمر بھی تھا اور دسویں جماعت تک میرا ہم جماعت بھی رہا۔ ظہیر کے دوسرے بھائی ساہیوال کے پاس یوسف والا کے مضافات میں آباد ہیں۔

                                                اسی دور میں سید غلام حسین کی حویلی کے جنوب میں سید روشن علی کے فرزندان نے اپنے اپنے مکانات تعمیر کئے تھے مگر ہجرت کے وقت ےہ مکانات مکےنوں کے ناپےد ہونے کی وجہ سے غےر آباد رہ کر کھنڈر بن گئے تھے۔ ان کے جنوب میں سید شمس الدین کی نسل سے سید محفوظ حافظ اور محفوظ احمد یا پھر ان کے بیٹوں نے اپنی اپنی حویلیاں تعمیر کی تھیں۔ ان مےں سید شبےر حسےن، ان کے بھائی سےد امےر حسن اور پھر اس کے جنوب مےں سےد محمود الحسن اور برادران کے مکانات تھے۔ ان کے مغرب میں میرے ماموں سید خورشید حسن کی حویلی تھی۔ اس کے مغرب میں شارع عام تھا جسے ”ندی“ کہا کرتے تھے۔ برسات کے موسم میں بارش کا پانی اس ندی میں دوسرے محلوں سے بھی بہہ کر آتا تھا جس سے یہ ندی چار چار فٹ گہری ہوجایا کرتی تھی۔ اس کا پانی سامانہ کے شمال میں ”ملک سِر“ کے وسیع ذخیرے میں جاکر گرتا تھا۔ ”ملک سِر“ کا ذخیرہ تین چار مربع میل کے رقبہ میں ہوگا، اس میں کبھی پانی خشک نہیں ہوتا تھا۔ میں نے ۱۵۹۱ءمیں اسے اپنی سابقہ حالت میں پایا۔

                                                ماموں خورشید حسن کی حویلی کے مغرب میں مولانا عنایت علی ہندی کی اندازاً دو ایکڑ پر محیط رہائشی حویلی، امام بارگاہ اور مردانہ بیٹھک تھی۔ اس کے شمال مغرب میں پائیں باغ تھا۔ اس میں کنویں سے بیل کے ذریعے ریہٹ چلا کر آبپاشی کی جاتی تھی۔ پہلے یہ پانی گھر کے زنانہ حصہ میں حوض میں آتا اور پھر وہاں سے امام خانہ والی سمت کی حوضوں سے ہوتا ہوا باہر پائیں باغ کی طرف چلا جاتا تھا۔ اس حویلی کا ذکر کسی دوسری جگہ بھی کیا گیا ہے۔

                                                مولانا صاحب کی حویلی کے جنوب اور میری نانی کے گھر کے مغرب میں دادا پیر ؒ کا مزارِ مقدس اور اس سے ملحق مسجد و امام بارگاہ کی عمارات تھیں۔ اس کے سامنے مشرق میں سید منظور حسین و سید اقبال حسین کا مکان تھا اور پھر اس کے مشرق میں سید محمد حسن کی حویلی تھی جس میں ان کی بڑی دختر سیدہ رضیہ بیگم زوجہ سیدہ عون محمد رہا کرتی تھیں۔ اس حویلی کے شمال میں عبدالحکیم حجام اور ان کی بیوی حسینی رہا کرتی تھی۔ یہ مکان غالباً ان کو سید محفوظ احمد و سید محمود حافظ کی نسل سے کسی بزرگ نے تعمیر کروا کردیا تھا۔ اس مکان کے ساتھ سید باقر حسین و سید لطیف حسین کی بیٹھک اور مکانات تھے۔ اس سے ملحق شمال کی طرف ان کے ہی خاندان کے مکانات تھے جو مکین نہ ہونے کی وجہ سے غیر آباد پڑے رہے اور کچھ شکستہ حال کھنڈر بن گئے تھے۔ ان کے سامنے سید شبیر حسین، سید امیر حسن اور سید علی حسین کے مکانات تھے۔ ان مکانات کی پشت پر مغرب کی طرف میری نانی کا مکان تھا جس کا ذکر ہم پہلے کرچکے ہیں۔

                                                دادا پیر ؒ کے مزار کے سامنے مشرق کی جانب سید منظور حسین وغیرہ کے مکانات کے جنوب میں جولاہوں کے مکانات تھے۔ ان جولاہوں کے مکانات کے جنوب میں مکندی لال کمہار کے خاندان کے مکانات تھے۔ اس کی پشت پر جنوب کی طرف گورو کی کھوئی ہوا کرتی تھی جس کا تذکرہ سفرنامہ میں کیا گیا ہے۔

                                                ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ۰۵۷۱ءکے بعد سامانہ میں نئی زندگی آگئی تھی۔ یہاں سید غلام حسین اور چند ایک بزرگوں نے واپس آکر اپنے اپنے مکانات تعمیر کئے۔ ان ہی بزرگوں کی اولاد ہجرت تک منجھانیاں میں سکونت پذیر رہی۔ منجھانیوں کے مکانات سکھوں نے مکمل طور پر جلاکر خاک کردیے تھے۔ اس جگہ کو ہم لوگ ”دھولر“ کے نام سے پکارتے تھے۔ ان واپس آنے والے بزرگوں نے اپنے مکانات دھولر پر نہیں بنائے بلکہ دادا پیر ؒ کے مزار کے مشرق اور شمال کی جانب بنائے۔

 

یہ تھا زیدیوں کے محلہ منجھانیاں کا اجمالی خاکہ

 

 

 

 

 

 

 

مولانا سید عنایت علی ہندی مجتہد

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ ۰۳۸۱ءکے آس پاس سامانہ میں پیدا ہوئے۔ اٹھارہ بیس برس کی عمر میں زائرین کے پیدل قافلے کے ہمراہ نجف و کربلا گئے۔ حوزئہ علمیہ نجف میں دس پندرہ سال علمائے نجف کے سامنے زانوئے تلمذتہہ کیا۔ ۰۷۸۱ءکے آس پاس سامانہ واپس آئے اور سرہند کے علاقے کو اپنی تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کا مرکز بنالیا۔

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ نے اپنے ذاتی کردار اور علمی استعدادکی وجہ سے جلد ہی اپنا منفرد مقام پیدا کرلیا۔ مذہبی امور میں رہنمائی کے لئے ہر طرف سے لوگ ان کی طرف جھک رہے تھے ۔ اس طرح تبلیغی پندو ہدایات سے عوام کے عقائد میں نکھار اور پختگی کا راستہ استوار ہوا۔

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ نے دادا پیرؒ کے شمال میں ایک وسیع و عریض حویلی تعمیر کی۔ یہ حویلی دو ایکڑ کے رقبے سے کم پر محیط نہیں تھی۔ اس کے شمال مغرب میں پائیں باغ تھا۔ اس میں کنویں سے بیل کے ذریعے ریہٹ چلاکر آب پاشی کی جاتی تھی۔ پہلے یہ پانی گھر کے زنانہ حصے کے حوض میں آتا اور پھر وہاں سے امام خانے والی سمت کی حوضوں سے ہوتا ہوا باہر پائیں باغ چلا جاتا تھا۔

                                                 حویلی کے ایک حصے میں امام بارگاہ تعمیر کی گئی تھی۔ اس میں علم استادہ کئے جاتے تھے اور چھوٹے سائز کا جھولا اور تعزیے کی شبیہ بھی رکھی ہوئی تھی۔ ان کے ہاں یکم محرم سے روزانہ دوپہر کو مجلس عزا منعقد ہوتی تھی ۔ یہ سامانہ میں دن کی سب سے بڑی اور اہم مجلس ہوا کرتی تھی۔ مجالس و محافل کا سلسلہ کم و بیش ڈھائی ماہ کے طویل عرصہ پر محیط رہتا تھا۔ اس میں مولانا صاحب قبلہ مختلف دینی و فقہی مسائل پر سامعین کی سمجھ میں آنے والی زبان میں سیر حاصل گفتگو کیا کرتے تھے۔ جو بات سمجھ میں نہ آئے تو مولانا صاحب سے کسی وقت بھی دریافت کی جاسکتی تھی۔

                                                سامانہ اور اس کے اردگرد سینکڑوں میل کی حدود میںسادات اور موالیان اہل بیتؑ کی زندگیوں پر ماضی میں مکتب محمد و آل محمد کی تعلیمات کے حوالے سے جس ایک شخص نے سب سے زیادہ اثرات مرتب کئے، وہ مولانا عنایت علی مجتہد ؒ ہی کی ذات گرامی تھی۔

                                                مولانا سید عنایت علی ہندیؒ اور ان کے فرزند سید محمد مہدی نے شیعیت کی ترویج کے سلسلے میں سامانہ اور اس کے نواح میں آباد لوگوں کے دلوں پر جو نقوش چھوڑے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ۷۴۹۱ءتک اندازاً ۰۷،۰۸ سال کے طویل عرصے میںعزادار


· سیدالشہدا
¿ ؑکو بلا شرکت غیرے اپنے وسائل سے انجام دیا ۔ 

                                                حضرت حجتہ الاسلام المسلمین مولانا سید مرتضی حسین صدر الافاضل اعلیٰ اللہ مقامہ نے اپنی شہرئہ آفاق کتاب ”تذکرئہ علمائے امامیہ “ میں مولانا سید عنایت علی ہندی مجتہد ؒ کا احوال تفصیل سے قلمبند کیا ہے۔

اللہ مولانا عنایت علی ہندیؒ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جناب سیدالشہدا


¿ ؑ کا جوار عطا فرمائے۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامانہ سے ہجرت

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامانہ سے ہجرت

                                                غالباً جون ۷۴۹۱ءتھا کہ وائسرائے ہند لارڈ مانٹ بیٹن نے ہندوستان کو دو آزار مملکتوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ ہندو اکثریتی علاقہ بھارت اور مسلمان اکثریت والے صوبہ جات پاکستان کا علاقہ ہونا قرار پائے۔ ۱۴۹۱ءکی مردم شماری کے اعتبار سے ہندوستان کی آبادی ۵۳ کروڑ پر مشتمل تھی جس میں ۰۷ فیصد ہندو ، ۳۲ فیصد مسلم اور باقی ۷ فیصد عیسائی، بدھ وغیرہ تھے۔ بلوچستان، سرحد، سندھ ، پنجاب ، بنگال اور آسام مسلم اکثریت کے صوبہ جات پاکستان کا حصہ قرار پائے جانے تھے۔ مگر ہندو


ں کو یہ قبول نہیں تھا۔ گاندھی جی ہندو اکثریتی ووٹ کے ذریعے کل ہندوستان پر ہندوں کو مسلط کرکے ہندوں کے صدیوں پرانے اکھنڈ بھارت کے خواب کو حقیقت بنانے کے سنہرے خواب پوری ہندو جاتی کو دکھاتے چلے آرہے تھے۔ وائسرائے کے اعلان سے یہ سب کچھ الٹ پلٹ ہوگیا۔ 

                                                ہندو آگ بگولہ ہوگئے۔ انہوںنے سکھوں کو اکسایا، خاص کر پنجاب کی سکھ ریاستوں کے راجاں کو۔ پنجاب کے مشرقی بارہ اضلاع جو موجودہ بھارت کے صوبہ جات ہما چل پردیش، پنجاب اور ہریانہ پر مشتمل تھے، فساد کی لپیٹ میں آگئے۔ سکھوں کی مشرقی پنجاب میں پٹیالہ، نابھہ، جیند ، فرید کوٹ اور کپور تھلہ ریاستیں تھیں۔ ان میں پٹیالہ سب سے بڑی ریاست تھی، اس کی آبادی تقریباً چھ سات لاکھ ہوگی۔ علاقہ کے اعتبار سے اس میں بٹھنڈا، برنالہ ، سرہند، بسی، پٹیالہ، سنام، مہندر گڑھ، کھنڈا گھاٹ اور نار نول کے اضلاع شامل تھے۔ پٹیالہ کی تقریباً ۵۲ ہزار سے زیادہ فوج تھی۔ اس کا راجہ یاد وندر سنگھ سخت ترین متعصب اکالی سکھ تھا۔ آزاد بھارت کا وزیرِ داخلہ اور کانگریس پارٹی کا ذمہ دار عہدےدار سردار ولبھ بھائی پٹیل بھی سخت قسم کا مسلم دشمن تھا۔ دونوں نے ساز باز کی۔ مہاراجہ یاد وندر سنگھ نے بھارت کے وزیرِ داخلہ کی سرپرستی میں مشرقی پنجاب میں مسلم کشی کا منظم پروگرام مرتب کیا۔ اس بدبخت نے ریاست کی ۵۲ ہزار فوج کے علاوہ پولیس کو بھی سولین لباس میں مسلمانوں کے قتل و غارت پر معمور کردیا۔

                                                جولائی، اگست اور ستمبر میں یہ وحشی درندے مسلمانوں کے گاں پر منظم طور پر ترتیب کے ساتھ حملہ آور ہوتے رہے۔ مسلمان لاٹھی، تلوار اور برچھوں سے ان درندوں کا کیسے مقابلہ کرسکتے تھے جو رائفلوں، مشین گنوں اور آرمڈ کاروں سے لیس تھے۔ چنانچہ اس قلیل عرصہ میں ان وحشی درندوں نے پنجاب اور پنجاب سے ملحقہ بھارت کے دوسرے صوبوں میں مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا ۔ کم و بیش ۵ لاکھ مسلمانوں کو شہید اور ۴۱ ہزار عورتوں کو اغوا کیا۔ یہ مظلوم عورتیں آج تک انہی کے شکنجے میں ہیں۔ انہی بد نصیبوں میں میری چچی بشیر بیگم کی بڑی بہن مسماة لطیف بیگم بھی شامل ہیں۔ ان کا خاندان منصور پورہ میں تھا جسے عرفِ عام میں چھینٹانوالہ کہا کرتے تھے۔ یہ معروف زمیندار مغل گھرانہ تھا جس کے اندازاً دوسو افراد میں سے پانچ آدمی پاکستان پہنچ سکے۔

                                                اسی طرح پٹیالہ شہر جس کی آبادی ۰۶، ۰۷ ہزار افراد پر مشتمل ہوگی، اس میںمسلمان اندازاً تیس ہزار ہوں گے۔ گردو نواح کے فساد زدہ علاقوں سے بچے کھچے مسلمان بھی پٹیالہ شہر میں آکر پناہ گزیں ہوئے تھے۔ ان بدنصیب پناہ گزینوں کی تعداد اگر ایک لاکھ نہیں تو ۰۷ ، ۰۸ ہزار ضرور ہوگی۔ پٹیالہ شہر انتظامیہ کا مرکز اور ریاست کی راج دھانی تھا۔ مہاراجہ بھی یہیں رہتا تھا، یہاں پر بہت بڑی چھانی بھی تھی، لہٰذا اس حوالے سے یہاں پر فسادات ہونے کے امکانات نہیں تھے۔ پٹیالہ کے ارد گرد کا علاقہ اگر مسلم اکثریت کا نہیں تو برابر کے تناسب کا ضرور تھا۔ یہ بدبخت راجہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اپنی فوج کے کمانڈر کو اور پولیس کے افسرِ اعلیٰ کو پٹیالہ کی صفائی کا حکم دے کر کسی بہانہ سے دِلی چلا گیا۔ پٹیالہ شہر میں کرفیو لگادیا گیا۔ مسلمان گھر سے باہر نکلتے تو آرمی کی گولی کا نشانہ بنتے۔ بلوائی منظم طور پر ترتیب کے ساتھ ایک کے بعد دوسرے گھر کے مکینوں کا قتل عام کرتے رہے۔ ایک اور روح فرسا سانحہ میری پھوپھی شریفن کے دیور سید مبارک حسین کا ہے۔ یہ شہر ہی میں اپنے گھر سے باہر کسی جگہ پر تھے۔ تین دن بعد جب یہ لاشوں میں چھپتے چھپاتے اپنے گھر پہنچے تو ان کی بیوی اور چھ بچوں کی لاشیں ان کے سامنے تھیں۔

                                                ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں پٹیالہ کے بچے کھچے مسلمانوں کو بہادر گڑھ کے قلعے میں کیمپ لگاکر منتقل کردیا گیا۔ یہاں سے کل اٹھارہ ہزارنفوس کسمپرسی کے حالت میں پاکستان پہنچے۔

                                                الحمد للہ بسی پٹھانوں کے علاوہ سامانہ ریاست کا دوسرا شہر تھا جس کی حدود میں قطعی فساد کی آگ روشن نہ ہوئی۔ اگرچہ گردو نواح کے تمام دیہات جن میں مسلمانوں کی بھاری اکثریت تھی، منظم بلوائیوں کا شکار ہوئے۔ ان میں سے جو بچا وہ بھاگ دوڑ کر سامانہ میں پناہ گزیں ہوا۔ ان پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً ۰۷ ، ۰۸ ہزار ہوگی۔ بھائی راحت حسین کنڈا گھاٹ ہائی اسکول میں تعینات تھے اور وہیں شہادت پائی۔ اسے اللہ کا معجزہ کہیں کہ ہم بخیریت تمام عزت و آبرو سے پاکستان پہنچ گئے۔

                                                ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں بھارت اور پاکستان کی حکومتوںکے درمیان تبادلہ آبادی کا معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کی رو سے مغربی پنجاب سے ہندو اور سکھ بھارت لائے جانے تھے۔ جبکہ مشرقی پنجاب اور اس کی سکھ اور ہندو ریاستوں سے مسلمانوں کو جن کی تعداد تقریباً اسی لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے، پاکستان لیجایا جانا تھا۔

                                                اکتوبر سے فسادات تو کم ہوگئے مگر مسلمانوں کی جان و مال پہلے ہی کی طرح غیر محفوظ رہے۔ راستے مخدوش تھے۔ آمدورفت معطل تھی۔ پیدل، بسوں یا ریل گاڑیوں میں سفر کرنا انتہائی خطرناک تھا۔ مسلمان اپنے اپنے گھروں یا محلوں میں محصور تھے۔ بلوائیوں کے گروہ مکھیوں کی طرح مسلم بستیوں کے گرد لوٹ مار کرنے اور مویشیوں کے لالچ میں منڈلاتے پھرتے۔

                                                یہ بھی کیا زمانہ تھا کہ مشترکہ خطرے اور اجتماعی حفاظتی اقدامات کی اہمیت نے دیرینہ عداوتوں، قدورتوں اور رنجشوں کو یکلخت ختم کردیا تھا۔ گلابی جاڑہ شروع ہو چکا تھا۔ چنانچہ سبھی بزرگ وقت گزارنے کے لئے بیٹھکوں اور چبوتروں پر محفلیں جماتے۔ اِدھر اُدھر کی باتیں ہوتیں۔ بزرگوں سے سنی سنائی آبا و اجداد کے قصے کہانیاں سنائے جاتے۔ نوجوان پاکستان اور سیاستِ حاضرہ پر گفتگو کرتے۔ کبھی کبھی مرثیہ خوانی اور شعر و شاعری سے بھی طبع آزمائی کی جاتی تھی۔ ان نجی محفلوں میں مولانا سید محمد مہدی، سید علی حسن وکیل، سید خورشید حسین، سید شبیر حسین، سید علی حسن، سید باقر حسین، سید عون محمد، سید بندہ علی، سید محمد اکبر، سید شریف الحسن، سید دلبر حسن ایڈوکیٹ، غرض سبھی محلے کے بزرگ شامل ہوا کرتے تھے۔

                                                 آبا و اجداد کی قبروں سے ہمیشہ کیلئے جدائی، پشتوں سے آباد گھر اور محلہ چھوڑنے کا غم اور نئے ملک میں بے سرو سامانی کی حالت میں بمعہ اہل و عیال کے ہجرت کا تصور کتنا روح فرسا ہوگا۔ اسی اثنا میں اکتوبر کے آخر میں سامانہ سے پیدل قافلے کی روانگی کا حکم ہوا۔ اس وقت سامانہ میں مسلمانوں کی مقامی آبادی تقریباً بیس پچیس ہزار ہوگی، اس کے علاوہ قریباً ساٹھ ستر ہزار سے زیادہ گرد و نواح کے فساد زدہ دیہات کے پناہ گزیں موجود تھے۔ چنانچہ ایک لاکھ کے قریب جمعیت ہوگی جو پیدل قافلے کی شکل میں پاکستان کے لئے سامانہ سے روانہ ہوئی۔ سامانہ سے پاکستان کی سرحد تقریباً ڈیڑھ سو میل کے فاصلے پر ہوگی۔ زیدی سادات میں سے صرف سید امیرحسن اپنے بیل گاڑی کے ساتھ اور سید اقبال حسین اپنی بھاوج کاظمی کے ساتھ اپنے گھوڑے ٹانگے پر روانہ ہوئے۔

                                                پیدل قافلہ کے بعد شہر مسلمانوں سے تقریباً خالی ہوگیا تھا، اندازاً پانچ ہزار افراد سامانہ میں رہ گئے تھے۔ ان میں زیادہ تر سادات تھے۔ اب ہم اپنے گھر کو چھوڑ کر شہر کے مرکزی محلہ میر امان میں منتقل ہوگئے، کیونکہ منجھانیاں محلہ شہر کا آخری مغربی حصہ تھا۔

                                                محرم کا چاند نمودار ہوا۔ ہم نے قدرے اطمینان سے اپنے اپنے امام خانوں میں آخری عزاداری کی۔ ہمارا امام خانہ تو بالکل ہی شہر کی آخری عمارت تھا۔ ارد گرد کے مکانات بالکل خالی پڑے تھے مگر پھر بھی ہم نے عشرہ محرم کی مجالس برپا کی۔ یہ مجالس رات کی بجائے دن کو ہوئیں۔ البتہ ہمارے چند نوجوانوں نے حسبِ دستور اپنے امام خانے میں شبِ عاشور کے اعمال انجام دیئے اور شب بیداری میں گزاری۔ ان میں میرے بھائی نثار احمد اور اصطفےٰ حسین بھی شامل تھے۔ سامانہ کے علموں اور ذوالجناح کے روایتی جلوس تو درکنار ہم روزِ عاشور تعزیہ بھی امام خانہ سے باہر نہ نکال سکے۔

                                                بہرحال عشرہ محرم بڑے خضوع و خشوع، خوف و ہراس، یاس و ناامیدی میں گزرا۔ سوئم کے دن ہم نے اپنے امام خانہ کے صحن میں ایک بہت بڑا گڑھا کھودا ، یہ وہی جگہ تھی جہاں پر پکا چبوترہ بننا تھا۔ اس چبوترے کا ذکر میں نے کسی دوسری جگہ بھی کیا ہے۔ اس میں تعزیہ، شبیہیں، علم ، نشان اور وہ تمام تبرکات جو ہم ساتھ پاکستان نہیں لے جاسکتے تھے دفن کردیا۔

                                                ہائے حسینؑ ! اس طرح ایک ہزار سال پرانی سامانہ کی عزاداری ہم نے سوئم کے دن اس گڑھے میں ہمیشہ کے لئے دفن کردی۔ اسی طرح رضویوں، بخاریوں اور گڑھ والوں نے بھی اپنے اپنے تبرکات اپنے امام بارگاہوں کے صحن میں دفن کردیئے۔ شاید قدرت کو یہی منظور تھا کہ جب تک ہم اس اہم ذمہ داری سے فارغ نہ ہوں ہماری روانگی کا حکم نہ آئے۔ ہم لوگ بہت بے چینی سے اسپیشل ٹرین کا انتظار کررہے تھے۔ ۰۲ نومبر کو ہماری اسپیشل ٹرین کے کولی اسٹیشن پر پہنچنے کی اطلاع ملی۔

                                                عجب اضطراب، بے چینی اور افراتفری کا عالم تھا۔ میری اماں جن کی عمر اس وقت تقریباً پچپن سال ہوگی بیس نومبر کو ہم دونوں بھائیوں کو علی الصبح ہمارے عارضی گھر سے جو اس وقت میرامان میں تھا، لے کر دادا پیرؒ کے مزار پر گئیں۔ ہم تینوں نے داداپیرؒ کو آخری سلام کیا، وہاں سے پِپلی والے کنویں کے متصل قبرستان پہنچے ۔ ابا، میری بہن آپا جمیلہ اور دیگر مرحومین کی قبروں پر الوداعی فاتحہ پڑھی اور ان کی قبروں کی جدائی کے تصور سے روتے ہوئے روانہ ہوئے۔ وہاں سے اماں ہمیں لے کر امام مشہد علیؒ کے مزارِ مقدس پر پہنچیں ، فاتحہ خوانی کی اور آخری سلام کرکے رخصت چاہی۔ اس وقت تک سورج نہیں نکلا تھا، ہر طرف ہو کا عالم تھا۔ چاروں طرف نہ کوئی آدم تھا نہ کوئی آدم زاد۔ ہم تینوں تھے اور چاروں طرف مخدوش خطرات۔ دل میں اپنے پیاروں کی قبروں سے رخصت حاصل کرنے کا جذبہ تھا کہ ہم ان تمام خطرات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گزر گئے۔

                                                گھر واپس آکر رختِ سفرسر پر رکھا اور دوسرے اعزا کی معیت میں منڈی کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے بسوں اور ٹرکوں میں سوار ہوکر ہمیں کولی کے اسٹیشن تک جانا تھا۔ کولی کا اسٹیشن سامانہ سے تقریباً بیس میل کے فاصلے پر ہوگا، وہاں سے اسپیشل ٹرین پکڑنی تھی۔ پشت ہا پشت سے بسے بسائے گھروں کے سامان میں سے زیادہ سے زیادہ جو بھی سروں پر اٹھایا جا سکتا تھا، اٹھا کر جب منڈی پہنچے تو حکم ہوا کہ بیس کلو سے زیادہ سامان ساتھ نہیں جاسکتا۔ لہٰذا فالتو سامان کو بک کروادو جو ٹرکوں میں لاد کر ساتھ ہی بھیجدیا جائے گا۔ کڑاکے کی سردی کا موسم تھا۔ ہم لوگوں نے دو دو جوڑے زیبِ تن کئے ہوئے تھے۔ سردی سے بچنے کیلئے رضائی اور کمبل اپنے ساتھ رکھ کر باقی سامان جس میں بزرگوں کے تبرکات، نادر اشیائ، زیورات، اہم دستاویزات، جائدادوں کے کاغذات اور کتابیں شامل تھی، بک کرادیا۔ حکم ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی تو نہ تھا۔ بک کئے گئے سامان کی باقاعدہ رسید جاری کی گئیں۔

                                                اللہ اللہ ! یہ کتنا افراتفری کا وقت تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ محشر کا ہنگام ہے۔ ہر شخص کو اپنی اپنی پڑی تھی۔ شاید لوگوں کو ایسا تاثر دیا گیا تھا کہ اگر آج نہ جا سکے تو زندہ نہیں بچیں گے۔ ہم اپنے گھروں سے نکل چکے تھے۔ اب تو سوائے پاکستان کے کہیں اور جائے پناہ کا تصور بھی ذہن میں نہیں آسکتا تھا۔ بس ہر شخص جلد از جلد اپنا فالتو سامان بک کروانے کے بعد بسوں میں سوار ہوکر اطمینان حاصل کرنا چاہتا تھا۔ سامان کی کس کو فکر تھی ، جو کچھ بھی ہم سروں پر اٹھا کر منڈی تک پہنچ سکے تھے، ریاست کے حکام نے اس لوٹ مار کے زمانہ کی لوٹ میں اپنا حصہ سمجھ کر ہم سے ہتھیا لیا۔ چنانچہ پورے کا پورا سامان ان لوگوں کے قبضہ میں چلا گیا ۔

                                                جب ہم کولی اسٹیشن پر پہنچے تو ٹرین کی چھت پر بھی بہادر گڑھ کے پناہ گزیں سوار تھے۔ ہمارے لئے کوئی گنجائش نہ تھی مگر پھر وہی افراتفری اور جان کی حفا


©ظت کیلئے بہت ہی کم وقت میں تقریباً ہم تین ہزار افراد ٹرین کے اندر، چھت پر حتیٰ کے دو بوگیوں کے درمیان جہاں بھی سینگھ سمائے گھس گئے۔ ٹرین شام کو چھ بجے کے قریب روانہ ہوئی، رات کے تقریباً دس بجے چار گھنٹے میں اندازاً پچاس میل کی مسافت طے کرکے لدھیانہ پہنچی۔ یہاں پر کم و بیش چھ گھنٹے ہمیں روکے رکھا گیا۔ افواہ تھی کہ پاکستان کے کسی شہر میں سکھوں کی ٹرین کو کاٹے جانے کے بدلے میں ہماری ٹرین کو کاٹا جائے گا۔ وہاں سے بخیریت تمام ہماری ٹرین چلی، ستلج کو پار کیا اور بیاس کے مشرقی کنارے پر روک دی گئی۔ تین چار گھنٹے ٹرین رکی رہی، یہ وقت نہایت ہی خوف و ہراس میں گزرا۔ اس لیے کہ موت ہر لمحہ بالکل سامنے نظر آرہی تھی، بچ کے نکلنے کا یہاں سے ذہن میں تصور بھی نہیں آرہا تھا۔ ڈر کے مارے روح نکلی جارہی تھی۔ ”مگر جسے رکھے سائیاں مار نہ سکے کو“۔ 

                                                وہاں سے بھی بچ نکلے اور اگلی شام کو جب سورج غروب ہونے والا تھا، ہم اٹاری پہنچے، نومبر میں سورج چار ساڑھے چار بجے ہی تو غروب ہوتا ہے۔ اٹاری پر سرکاری کارروائی پوری کرنے کے لئے ہماری ٹرین کو کچھ دیر روکے رکھا گیا۔ کارروائی پوری کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔ جونہی ٹرین اٹاری اسٹیشن سے نکلی ، بس پھر کیا تھا، مردہ جسموں میں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ پھر سے جان آگئی ہو۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ہر شخص خوشی میں آپے سے باہر تھا اور اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہا تھا۔ ہم پھر واہگہ اسٹیشن پر کچھ دیر رکنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ لاہور میں جن لوگوںکے عزیز و اقارب تھے وہ وہاں پر اتر گئے۔ ہماری ٹرین ملتان کی طرف روانہ کردی گئی۔ جب ٹرین خانیوال پہنچی تو وہاں پر سید دلبر حسن وکیل اپنے خاندان کو لے کر ٹرین سے اتر گئے۔ ہماری ٹرین ملتان پہنچی تو سید ریاضت حسین اپنے خاندان کو لے کر اتر گئے، ان کے رشتہ دار ڈاکٹر سید رضا حسین رضوی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھے۔ ہم لوگ ٹرین میں ہی سوار رہے۔ ہماری کوئی منزل نہیں تھی، منزل وہی تھی جہاں ٹرین رک کر ہمیں اتار دے ۔ ہم اگلے دن دوپہر کو گویا کہ تین دن اور تین راتوں کا مسلسل سفر کرنے کے بعد لیہ پہنچے، جہاں ہمیں اترنے کا حکم دیا گیا۔

                                                 لیہ اسٹیشن کے سامنے ہندو کی کاٹن جیننگ فیکٹری تھی جو بند پڑی تھی۔ ہم لوگ اس کے کچے پکے کمروں میں ٹھہراا دیئے گئے جن میں بعض کے دروازے بھی نہیں تھے۔ یہی مہاجر کیمپ تھا۔ سخت سردی کا موسم تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم قیمتی اشیاءاٹھانے کے بجائے روئی کی رضائیاں ساتھ لے آئے تھے۔ کچی پکی ناہموار زمین پر تقریباً دو ہفتہ سوتے رہے۔ اسی عرصہ میں میری منجھلی پھوپھی صفیہ بیگم بیمار پڑ گئیں۔ ان کے دونوں بیٹوں کی قتل و غارت کے دور میں کچھ خبر نہیں تھی۔ کہاں ہیں، کس حالت میں ہیں، زندہ بھی ہیں بھی یا نہیں ۔ سفر کی صعوبت نے ان کی صحت پر منفی اثر ڈالا۔ علاج معالجہ تو دور کی بات ہے صحیح طور پر کھانے کے لئے روٹی اور سونے بیٹھنے کی جگہ تک نہیں تھی۔ اچانک بھائی مصطفےٰ حسین اور بھائی مرتضی حسین ہمارے لیہ پہنچنے کی خبر پاکر ہم سے آملے۔ ہم سبھی بہت خوش تھے۔ پھوپھی شاید ان ہی کو دیکھنے کی منتظر تھیں۔ چند دن کی علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ یہ پہلی خاتون تھیں ہمارے خاندان کی جو پاکستان کی سرزمین میںپیوند خاک ہوئیں۔

                                                 ہم لوگ لیہ سے ٹرین میں سوار ہوکر ملتان کے لئے روانہ ہوئے لیکن نہ جانے کیوں مظفر گڑھ کے اسٹیشن پرآکر اتر گئے۔ یہاں رہنے کے لئے نہ تو کوئی جگہ تھی نہ جیب میں پیسہ۔ عورتوں کے پاس ناک میں لونگ تک نہ تھی، زیورات تو بہت بڑی چیز ہیں۔ قریب ہی ایک باغ تھا جس میں ایک کچا کوٹھا تھا۔ ہم اٹھائیس افراد اس کوٹھے کے اندر چھ سات دن رہتے رہے۔ مظفر گڑھ سے علی پور غالباً دسمبر کی پندرہ بیس تاریخ کو پہنچے۔ علی پور نے ہمیں پناہ دی اور ہم نے علی پور کو اپنا نیا وطن بنایا۔

علی پور زندہ باد                                                                           پاکستان پائندہ باد

                                                سننے میں آیا ہے کہ ہماری سامانہ سے روانگی کے آٹھ دس دن بعد باقی ماندہ لوگوں کو سامانہ سے نکالنے کے لئے دوسری ٹرین کولی ہی کے اسٹیشن پر لائی گئی۔ یہ افراد تقریباً دو ہزار کے قریب ہوں گے۔ چنانچہ یہ لوگ اندازاً نومبر کے آخر میں سامانہ سے چلے۔ کولی کے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئے اور ہماری نسبت سے زیادہ آرام اور اطمینان سے بھی ڈیڑھ سو میل کا سفر طے کرکے یہ لاہور اور پھر منڈی بہا


الدین جااترے۔ منڈی بہا
الدین میں سامانہ کا پیدل قافلہ پہلے ہی سے پہنچ چکا تھا۔ چنانچہ سامانہ والوں کی منڈی بہا
الدین اور اس کے گردو نواح میں بہت بڑی تعداد ہے۔  

 

 یہ تھا سامانہ سے ہماری ہجرت کا اجمالی تذکرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نالہ بہ یادِ وطن

(یہ نظم چچا سید شریف الحسن نے سامانہ کی یاد میں تحریر کی)

 

شہرِ سادات سامانہ کو ہم بُھلا سکتے نہیں

دل پہ جو اپنے گزرتی ہے بتا سکتے نہیں

جذبہ حُبِ وطن کو ہم دبا سکتے نہیں

نقش جو ہیں دل پہ کندہ وہ مٹا سکتے نہیں

سات صدیوں تک رہا جس گلستاں میں آشیاں

یوں کبھی اُجڑا نہ تھا ایسی نہ آئی تھی خزاں

تھا ہمارے آبا و اجداد کا تو مستقر

ہوں گے شرمندہ بہت ہم ان سے تجھ کو بھول کر

زندگی ہم نے بھی کی کچھ تِری گلیوں میں بسر

کرلیا تھا اس لیے تونے ہمارے دل میں گھر

اب بھی روشن ہیں دلوں میں تری یادوں کے دیے

ایک مدت ہوگئی ہے تجھ سے گو چھوٹے ہوئے

عیسوی تقویم کی تھی چودھویں شاید صدی

آئے یہاں سید مخدوم فرید الدین زیدی الغزنوی

نام رکھ کر محلہ منجھانیاں بستی کی بنیاد اک ڈال دی

اس طرح اولاد زیدی کا یہ مسکن بن گئی

تجھ کو پھر برسوں اپنے خون سے سینچا کیے

علم اور تہذیب کے روشن کیے تجھ میں دیے

تھا دسمبر کا مہینہ اور انیس سو سینتالیس کا سن

ساتھ جو چھوٹا ہمارا اور تیرا اے وطن

آئے جب ہم کو نظر ہر سمت قاتل راہ زن

چھوڑ کر تجھ کو چلے ہم باندھ کر سر پر کفن

اک نرالی نوعیت کا تھا ہمارا یہ سفر

منزلِ مقصود تھی کوئی نہ کوئی راہبر

 

 

تک رہے تھے یاس و حسرت سے ہمیں اپنے مکاں

کررہے تھے وہ زبانِ حال سے گویا یہ بیاں

جارہے ہیں آپ ہم کو چھوڑ کر یاں سے کہاں

کیا مقدر میں ہمارے اب ہے بس آہ و فغاں

ذکر ہوگا یاں پیمبر کا نہ اس کی آل کا

کیا شرف چھن جائے گا ہم سے یہ صدہا سال کا

دیکھتے جاتے تھے ہم بھی ان کو مڑ کر بار بار

تھیں لبوں پہ سب کی آہیں اور آنکھیں اشکبار

عورتیں اور بچے ، نوجواں اور شیرخوار

ان سے رخصت ہوکے کیسے جارہے تھے دلفگار

ذہن میں ایسا کبھی اپنے نہ آیا تھا گماں

چھوڑنا اک دن پڑیں گے ہم کو آبائی مکاں

ہاںبتا کیا مسجدوں میں اب بھی ہوتی ہے اذاں

اور باقی ہیں ہمارے ان میں سجدوں کے نشاں

اب بھی آتے ہیں نمازی کارواں در کارواں

اب بھی جھکتی ہیں حضورِ رب میں کیا پیشانیاں

نعرئہ تکبیر کی اب صدا آتی ہے کیا

ترے دامن پہ نمازِ حق پڑھی جاتی ہے کیا

اب بھی سجتے ہیں محرم میں عزاخانے تمام

مجلسیں ہوتی ہیں ان میں اب بھی باصد اہتمام

کیا سبیلیں اب بھی لگتی ہیں بہ یادِ تشنہ کام

آتے ہیں ماہ عزا میں اب بھی کیا میرے امام

اب کہاں شانِ عزاداری ، کہاں وہ مومنین

اشکِ غم سے تشنہ رہتی ہوگی تیری بھی زمین

عشرئہ ماہ عزا میں اب یہاں ہوتا ہے کیا

کوئی کرتا بھی ہے یاں ذکر شہیدِ کربلا

کیا در و دیوار سے آتی ہے رونے کی صدا

ہوتی ہے معمور غم سے اب بھی کیا تیری فضا

کیا نکلتا ہے جلوسِ تعزیہ دُلُدل علم

سر بہ خاک آتے ہیں مرد و زن بنے تصویرِ غم

 

 

ہوتا ہے عاشور کو اب بھی قیامت کا سماں

ماتم شبیرؑ میں سب مومنین کھوتے ہیں جاں

فرطِ غم سے کھولتی ہےں کیا سروں کو بیبیاں

روتے ہیں اصغرؑ کو بچے اور اکبرؑ کو جواں

کربلا کی سمت سے آتی ہے کیا اب بھی ہوا

استغاثہ دوش پر لے کر شہہ مظلوم کا

ہاں ہمیں معلوم ہے کچھ بھی یہاں ہوتا نہیں

نام لیوا بھی کوئی اسلام کا باقی نہیں

کفر کے قبضے میں ہیں تیرے مکاں تیری زمیں

بے بسی پر اپنی ہوگا تو بھی مغموم و حزیں

ہیں عزاخانے بھی ویراں مسجدیں بھی بے چراغ

ہوگا ان صدموں سے اب تیرا جگر بھی داغ داغ

یاد کس کس بات کو تیری کرے یہ دلفگار

کررہی ہے تری فرقت اب بھی اس کو اشکبار

اس خزاں کے بعد کیا آئے گی اب تجھ پر بہار

یاد آئیں گے زیدی کو ترے لیل و نہار

انقلاب آیا یہ کیسا اور یہ سب کیا ہوا

جس کو ہم صدیوں سے گھر کہتے تھے وہ گھر کیا ہو

 

 

 

 

 

 

 

حصہ دوئم

شجرات اور رشتوں کی تفصیل

(سادات زیدی سامانہ)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مندرجات حصہ دوئم

٭ ....                                          حضرت مخدوم سید فرید الدین کی اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

٭ ....                                          مخدوم سید برہان الدین بن سید فرید الدین

                                                  سید قادر بخش ابن سید غلام حسین

                                                                                                  امام الدین حسین بن قادر بخش

                                                                                                                                                 نثار علی، اشتیاق علی ، مہدی حسن ، ذوالفقار علی

                                                                                                  سید نوازش علی ابن سید قادر بخش

                                                  سید خواج حسین ابن سید غلام حسین

                                                                                                                                                سید سید محمد، سید قلندر علی

                                                  سید حبیب اللہ ابن سید امان اللہ

                                                                                                                                                سید دل باغ حسین

                                                  سید ابوالخیر ابن سید سید محمد

                                                  سید روشن علی ابن سید محمد احمد

                                                                                                                                                سید بہادر علی، سید صابر علی، سید باغ علی ، سید حیدر علی

٭ ....                                          مخدوم سید شمس الدین ؒ بن مخدوم سید فرید الدین

                                                  سید محمود احمد ابن سید بہادر علی

                                                                                                                                                سید باقر حسین، سید لطیف حسین

                                                  سید محمود حافظ ابن سید بہادر علی

                                                                                                                                                حسین علی ، احمد علی

٭ ....                                          مخدوم سید علی اصغر ابن مخدوم سید فرید الدین ؒ

                                                  سید امام علی، سید فرزند علی ، سید غلام علی

 

                                                                                               

                                                                                               

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حضرت مخدوم سید فرید الدین

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

الشجرة الطیّبہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

زید الشہید

سے

نور الدین مبارک

تک

شجرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

نورالدین مبارک سے مخدوم سید فرید الدین تک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مخدوم سید برہان الدین

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

مخدوم سید فرید الدینؒ سے امام الدین حسین تک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مخدوم سید برہان الدین بن مخدوم سید فرید الدین ؒ

O                  مخدوم سید فرید الدین کے تین فرزندان ارجمند تھے۔ ان میں سب سے بڑے بیٹے سید برہان الدین ہیں جو آج بھی اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ ان کے عظیم الشان مرقد منور میں آسودئہ خاک ہیں۔

O                  سید برہان الدین کو بھی اللہ تعالیٰ نے تین فرزندان ارجمند عطا فرمائے۔

                                                                                                سید ابوالمکارم                           سید عبداللطیف منجھا                    سید عبدالغنی

O                  سب سے پہلے ہم سید عبدالغنی کا ذکر کرتے ہیں۔ سید عبدالغنی جو یا تو لاولد فوت ہوئے یا یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ مجھے ان کی اولاد کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔

O                  سید عبداللطیف المعروف منجھا،سید عبدالغنی سے بڑے اور سید ابوالمکارم سے چھوٹے تھے۔ سامانہ کی معروف زبان میں دوسری اولاد کو منجھلا کہا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے سید عبداللطیف ”منجھا“ کے لقب سے معروف ہوگئے۔ آپ کثیر الاولاد ہوئے۔ آئندہ صفحات پر آپ کی نسل کا تفصیلی تذکرہ کیا جائے گا۔

O                  سید برہان الدین کے بڑے بیٹے سید ابوالمکارم تھے۔ ان کی اولاد کے بارے میں مجھے بس اتنا ہی معلوم ہے کہ ان کے بیٹے سید محمد طارق ہوئے اور سید محمد طارق کے بیٹے سید دانشمند۔ سید دانشمند کے متعلق چچا سید شریف الحسن مرحوم کے مرتب کردہ قلمی شجرے میں ان کو لاولد بتایا گیا ہے۔

واللہ عالم باالصواب

 

 

سید عبداللطیف المعروف منجھا

O                  سید عبداللطیف عرف منجھا، حضرت مخدوم سید برھان الدین ؒ کے منجھلے فرزند تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو پانچ فرزندان ارجمند عطا فرمائے۔ سید عبدالغفور، سید عبدالرحمن متقی، سید ابوالحسن عابد، سید محمود حافظ اور سید محمد عبداللہ دانشمند۔

O                  سید عبدالغفور اور سید عبدالرحمن کی اولاد کا سلسلہ نہیں چلا۔ ہمارے کاغذات میں ان دونوں کو لاولد دکھایا گیا ہے۔

O                  سید محمود حافظ کی نسل میں کچھ زیادہ کثرت نہیں رہی۔ ان کی نسل کا سلسلہ سید روشن علی کی نسل سے چل رہا ہے۔ ان کا تذکرہ سید ابوالحسن عابد کے بعد آئے گا۔

O                  سید محمد عبداللہ دانشمند سے آٹھویں پشت میں سید ابوالخیر گزرے ہیں۔ یہ بزرگ سامانہ سے ہجرت کر کے امروہہ ضلع مراد آباد چلے گئے تھے۔ جہاں ان کی اولاد خوب پھلی پھولی۔ ان کا تذکرہ سید محمود حافظ کے تذکرے کے بعد آئے گا۔

O                  سید ابوالحسن عابد شہید پر تفصیل کے ساتھ اس کتاب کے پہلے حصہ تذکرہ میں سیرحاصل مضمون ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک فرزند سید امان اللہ عطا فرمایا۔

 

 

 

 

 

 

 ابوالحسن عابد ولد سید عبداللطیف منجھا کی اولاد کا تذکرہ

O                  سید ابوالحسن عابد، مولا علی ؑسے ستائیسویں پشت میں تھے۔ ان کے بیٹے سید امان اللہ تھے اور امان اللہ کے تین بیٹے سید حبیب اللہ ، سید روح اللہ اور سید لطیف اللہ ہوئے۔

O                  سید لطیف اللہ وہ بزرگ ہستی تھے جنہوں نے سامانہ میں دادا مخدومؒ کے مزارِ مقدس سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر مغرب کی جانب عیدگاہ تعمیر کروائی تھی۔ اس عیدگاہ میں سامانہ کے عامتہ المسلمین عیدین کی نماز ادا کیا کرتے تھے۔

O                  سید عبداللطیف اللہ کے یہاں تین بیٹے متولد ہوئے۔ سید عبدالعلی ، سید محمد رضا اور سید تاج محمد

O                  سید عبدالعلی کے یہاں سید محمد زماں متولد ہوئے اور سید محمد زمان کے یہاں سید بدیع الزماں اس کے بعد ہمیں ان کی نسل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔

O                  سید تاج محمد کے یہاں سید ابوالمکارم علی متولد ہوئے اور سید ابوالمکارم علی کے یہاں سید محمد اکرم علی۔ ان سے آگے ہمیں معلوم نہیں ہوسکا۔

O                  سید محمد رضا کے بیٹے سید عبدالعلی ہوئے اور سید عبدالعلی کے یہاں سید عبدالغنی ان سے آگے نسل چلی یا نہیں، ہمیں معلوم نہیں ہوسکا۔ چچا شریف الحسن کے مرتب کئے ہوئے شجرے میں تینوں بزرگوار لاولد دکھائے گئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان بزرگوں کی اولاد سامانہ سے سکونت ترک کرکے کسی اور جگہ جاکر آباد ہوگئی ہوگی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا تعلق اپنے آبائی علاقے سے کٹ کر رہ گیا ہوگا۔ سکھوں کے ہاتھوں سامانہ کی تاارجی کے بعد اکثر لوگ محفوظ مقامات پر جاکر پناہ گزیں ہوئے۔ ان میں سے ایک بزرگ سہارن پور میں جابسے۔ ان کی اولادیں وہاں پر ماشاءاللہ سے خوف پھل اور پھول رہی ہے۔ ان کے محلے کا نام بھی ان کے قدیم آبائی وطن سامانہ کے نام سے منسوب ہے۔ اللہ عالم باالصواب

O سید روح اللہ اپنے تینوں بھائیوں میں بڑے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی نسل کو خوب پھیلایا۔ اب ہم ان کی نسل کا تذکرہ کریں گے۔

O حبیب اللہ سید امان اللہ کے سب سے چھوٹے فرزند تھے۔ ان کی اولاد میں کچھ زیادہ پھیلا نہیں رہا۔ شاید سکھوں کے المیہ میں ان کی اولاد کو زیادہ نقصان پہنچا۔ یا پھر یہ لوگ سامانہ سے ہجرت کرکے کسی محفوظ مقام پر چلے گے ہوں اور آہستہ آہستہ سامانہ سے ان کا تعلق ختم ہوگیا۔

                                                سید روح اللہ کی نسل کے تذکرہ کے بعد ہم سید حبیب اللہ کی نسل کا تذکرہ کریں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید روح اللہ بن سید امان اللہ بن سید ابوالحسن عابد الشہید

O                  سید روح اللہ کے یہاں سید فاضل عرف بڈھا متولد ہوئے۔ اللہ نے ان کو چار فرزند عطا فرمائے تھے۔ سید حافظ، سید قطب الدین، سید سلطان محمد اور سید مٹھا شہیدؒ۔

O                  سید حافظ کے یہاں سید حفیظ اللہ متولد ہوئے، ان کی افزائشِ نسل جاری رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں۔

O                  سید قطب الدین کے یہاں سید ولی اللہ متولد ہوئے اور ان کے یہاں سید عبدالکریم متولد ہوئے۔ ان کی اولاد کے بارے میں بھی ہمیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

O                  سید سلطان کے یہاں سید حسام الدین متولد ہوئے۔ سید حسام الدین کے بارے میں بھی ہم لاعلم ہیں۔

                                                چچا مرحوم کے قلمی نسخوں میں ان تینوں بزرگوں کا صرف اتنا ہی اندراج ہے۔

O                  سید مٹھا شہیدؒ ، سید فاضل عرف بڈھا کے سب سے چھوٹے فرزند تھے۔ ۰۸۶۱ءکے قریب قریب زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو سید غلام حسین جیسا فرزند ارجمند عطا فرمایا۔

                                                سید مٹھا شہیدؒ کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ۹۰۷۱ءاور ۱۱۷۱ءکے قیامت خیز ہنگاموں میں جام شہادت نوش کیا۔ ان ہنگاموں میں دفاعی جنگ زیدیوں کے گلی کوچوں میں ہاری گئی تھی۔ لہٰذا مرد مساجد و امام بارگاہوں کی تقدس کی حفاظت کرتے ہوئے اور بیوی بچوں کو ان بلوائیوں سے بچائے رکھنے میں شہید ہوئے۔

                                                سید مٹھا شہیدؒ کے صاحبزادے سید غلام حسین شاید سامانہ سے باہر رہنے کی وجہ سے اس قیامت خیز ہنگامہ میں محفوظ رہے۔ یہ سامانہ میں آکر پھر سے آباد ہوئے اور ان سے سید روح اللہ کی نسل ماشاءاللہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی نسل میں وسعتیں عطا فرمائے۔

سید غلام حسین

O                  سیدغلام حسین، سیدمٹھا شہید کے فرزند تھے۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے دو بیٹے سید خواج حسین اور سیدقادر بخش عطا فرمائے، ان دونوں بزرگوں کی اولاد ماشاءاللہ خوب پھل پھول رہی ہے۔

O                  سید قادر بخش کے دو بیٹے سید نوازش علی اور سید امام الدین حسین ہوئے۔

                                                سید قادر بخش ضلع روہتک میں تحصیلدار کے ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ اس وقت دِلی کے گردو نواح کا علاقہ زوال پذیر مغل شہنشاہوں کے زیر حکومت تو تھامگر مقامی سردار ہر طرف سر اٹھا رہے تھے۔ سید قادر بخش اپنے منصبی اثرورسوخ کے باعث معروف ہستی تھے۔ان کا انتقال اٹھارویں صدی کے آخری سالوں میں روہتک میں ہوا اور انہیں وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

سید امام الدین حسین

                                                 سید قادر بخش کے مراسم کی بناءپر ان کے بیٹے سید امام الدین حسین اسی علاقے کی مسلم ریاست جھجھر کے ولی عہد کے اتالیق مقرر ہوئے۔ جھجھر میں اپنی ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر رہے۔ انہوں نے اپنے والد گرامی کی طرح سامانہ سے رابطہ قائم رکھا ۔ شاید اس لئے بھی کہ سامانہ سکھ راجاں کے زیر حکومت آچکا تھااور وہاں پر ہر طرح سے امن و امان تھا۔ مغل سلطنت تیزی سے روبہ زوال تھی، آزاد گورنر مغلیہ خاندان کے جانشین بننے کے لئے ہاتھ پاں مار رہے تھے۔ اس اعتبار سے روہتک اور جھجھر کے علاقے جو دلی کو شمال اور مغرب سے گھیر ے ہوئے تھے، جان و مال کی حفاظت کے اعتبار سے انتہائی مخدوش تھے۔ سید امام الدین حسین کا انتقال غالباً جھجھر ہی میں ہوا اور وہیں مدفون ہوئے۔ جھجھر میں ان کی جاگیر بھی تھی جو اس وقت کے نواب نے انہیں گزر اوقات کے لیے دی تھی۔

O                  سید امام الدین حسین کے چار بیٹے سید نثار علی ،سید اشتیاق علی ، سید ذوالفقار علی اور سید مہدی حسین تھے۔

 

 

 

 

 

سید قادر بخش ابن سید غلام حسین

کی

اولادوں کی رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

نثار علی

احسان علی ، پرورش علی

 

 

 

 

 

سید نثار علی

                                                سید نثار علی نواب جھجھر کی فوج میں رسالدار کے ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ ان کے دوسرے بھائی بھی ریاست کے دیگر انتظامی شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔۷۵۸۱ءکی جنگِ آزادی میں نواب جھجھر نے آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر اور ان کے بیٹوں کا ساتھ دیاتھا ۔ جنگ آزادی میں ناکامی کے بعد برطانوی استعمار کے خلاف صف آرا ہونے والے، تاجدار برطانیہ کے معتوب قرار پائے۔ چنانچہ میرے پڑدادا سید نثار علی اپنے قدیم دوست سردار سربلند خان ”رئیس رتوں“ کے پاس جاکر روپوش ہوگئے۔ کمپنی کی حکومت کے کارندے فریڈم فائٹرز کی تلاش میں تھے۔ دادا نثار علی تو ان کے ہاتھ نہ آئے مگر سامانہ کی جائیداد ،جھجھر اور روہتک کی جاگیریں بحق سرکار ضبط کرلی گئیں۔

                                                سردارسربلند خان کے دادا ہندوستان میں نادر شاہ درانی کے ساتھ وارد ہوئے تھے۔ نادر شاہ کی فوج اگرچہ واپس چلی گئی تھی مگر سردار سر بلند خان کے بزرگ سرہنداور روپڑ کے مضافات میں مستقل آباد ہوگئے تھے۔ یہ اس علاقے کا نہایت بااثر خاندان تھا۔ سردار سربلند خان نے اپنے اثر و رسوخ کی بناءپر میرے پڑردادا سید نثار علی کو انگریز گورنر کے روبرو پیش کرکے الزامات سے بری کروا دیا۔ پڑدادا سید نثارعلی سامانہ اپنے گھر تشریف لے آئے اور وہیں وفات پا کر پپلی والے کنویں سے ملحق قبرستان میں مدفون ہوئے۔

                                                سردار سربلندخان کا خاندان ایرانی شیعہ تھااور یہ مولانا سید عنایت علی ہندی کے معتقدین میں سے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند سردار عطا محمد خان نے اپنی دختر مسماة سوندھی خانم کا رشتہ دادا سید نیاز علی سے کرنا منظور کیا۔اس طرح دو بزرگوں کی دوستی، نسبتی رشتے میں منسلک ہوگئی۔

O                  سید نثار علی کی شادی ان کے چچا نوازش علی کی بیٹیمسماة اکرامن سے ہوئی آپ کو اللہ تعالیٰ  نے چار بیٹے سید احسان علی، سید پرورش علی، سید فیاض علی اور سید نیاز علی کے علاوہ دو بیٹیاں مسماة کبریٰ اور مسماة فیاضی عطا فرمائیں۔

O                  سیدہ کبریٰ کی شادی سید شجاعت علی ابنِ سید نظام الدین سے ہوئی۔ انہی موصوفہ کے بیٹے سید جعفر حسین سے میری پھوپھی رضیہ کی شادی ہوئی تھی اور پھر پھوپھی رضیہ کے بیٹے سید ابنِ علی سے سروری بیگم کی شادی ۴۴۹۱ ءمیں ہوئی۔

O                  سیدہ فیاضی کی شادی سید شمشاد علی ابنِ سید مہدی حسن ولد سید امام الدین حسین سے ہوئی۔ موصوفہ حج و زیارات سے مشرف ہوئی تھیں اور لاولد ہی فوت ہوئیں۔

سید احسان علی

                                                سید نثار علی کے سب سے بڑے فرزند سید احسان علی تھے ۔ ان کی شادی مسماة رشیدن دختر منصب علی قصبہ بسی پٹھاناں ریاست پٹیالہ سے ہوئی تھی۔ منصب علی، نادر شاہ درانی کیساتھ آئے ہوئے افغانوں کی نسل سے تھے۔ ان کا تعلق قندھار سے تھا۔ وہ سردار سربلند خان کے رشتے داروں تھے اور انہی کی طرح محبانِ اہل ِ بیتؑ میں سے تھے۔ سید احسان علی نے دادا کی حویلی سے حصہ نہیں لیا تھا ۔ مجھے نہیں معلوم ان کی رہائش کہاں پر تھی۔

 O                 سید احسان علی کی صرف ایک بیٹی سیدہ فاطمہ عرف فاطی تھیں جن کی شادی موضع میال کی بخاری سادات میں ہوئی۔ انہوں نے ایک بیٹا سید احمد حسن یادگار چھوڑا۔

O                  سید احمد حسن کی شادی مالیر کوٹلہ کی سادات میں سیدہ صغیربیگم سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ سید احمد حسن کے چار بیٹے سید مظفر حسین، سید منیر حسین ، سید منور حسین اور سید جمیل حسین عرف جیلا منڈی بہا الدین میں آباد اور صاحبِ اولاد ہیں۔

 

                                                سید احمد حسن کا انتقال ۰۸۹۱ءمیں ہوا اور یہ منڈی بہا الدین میں مدفون ہوئے۔ سید احسان علی کی دختری نسل اسی نواسے سے جاری ہے۔اللہ تعالی ان کی اولاد میں پھیلا کرے۔

سید پرورش علی

O                  آپ سید نثار علی کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ کی شادی سیدہ کبر یٰ بنت سید امیر علی ابن سید فضل علی نقوی البخاری محلہ گڑھ سرائے سے ہوئی۔ یہ اپنے باپ کی اکلوتی بیٹی ہونے کی وجہ سے جائداد کی واحد وارث قرار پائیں ۔

O                  سید پرورش علی منجھانیاں کی رہائش ترک کرکے محلہ گڑھ سرائے میں اپنی سسرالی حویلی میں منتقل ہوگئے۔ ان کے دو بیٹے سید الطاف حسین اور سید الفت حسین کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ حیدری بیگم ہوئیں۔

O                  سیدہ حیدری بیگم کی شادی اپنے ہی ننھال میں سید مقبول حسین روڑی پور والے سے ہوئی۔ حیدری بیگم کا انتقال اکتوبر ۵۴۹۱ءمیں میرے ابا جی کی وفات سے ۰۲ دن بعد ہوا تھا۔ مرحومہ کے صرف ایک ہی دختر سیدہ شبیر بیگم کے نام سے تھی۔

O                  سیدہ شبیر بیگم کی شادی سید عنایت حسین ولد سید کاظم حسین سے ہوئی جن کا تعلق گوہلہ سادات سے تھا۔ یہ لوگ منڈی بہاالدین میں آباد ہوئے۔ موصوفہ کا انتقال غالباً ۱۷۹۱ءمیں ہوا۔ انہوں نے تین بیٹے سید شوکت حسین، سید سعادت حسین اور سید اسد علی عرف اچھو اور دو بیٹیاں سیدہ سلمہ بیگم اور سیدہ شاہدہ بیگم یاد گار چھوڑیں۔ یہ سب صاحبِ اولاد ہیں اور منڈی بہا الدین میں رہائش پذیر ہیں۔

O                  سید الطاف حسین ابن سید پرورش علی کی شادی سیدہ سیدة النساء، خاندان قا ضیان سنام سے ہوئی۔

                                                 شہر سنام ریاست پٹیالہ کا ضلع صدر مقام تھا جو سامانہ سے تقریباً ۰۳ میل شمال مغرب میں واقع تھا ۔ سامانہ بھی ضلع سنام کی تحصیل بھوانی گڑھ میں واقع تھا۔ سنا م میں سادات کا قاضی خاندان نہاےت متمو ل اور با اثر ا تھا۔ قاضیوں کی حویلی سنام میں قابل دید تھی۔ چنانچہ باوثوق ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ یہ حویلی بھارت کے محکمہ آثارِ قدیمہ کی تحویل میں محفوظ کرلی گئی ہے۔ اسی خاندان کے ایک بزرگ کی دو بیٹیاں تھیں۔

O                  بڑی بیٹی سیدةالنساءجو تایا الطاف حسین کے عقد میں آئیں۔ ان سے ایک بیٹا نثار حسین اور ایک بیٹی سیدہ رقیہ بیگم متولد ہوئیں۔

O                  سیدہ رقیہ کی شادی سید توقیر حسین ولد سید ہاشم علی سے اندازاً ۲۴۹۱ءمیں ہوئی۔ ان سے دو بیٹے تنویر حسین اور تکریم حسین کے علاوہ ایک دختر سیدہ مسرت بیگم متولد ہوئیں۔ سیدہ رقیہ کا انتقال ۳۹۹۱ءمیں علی پور میں ہوا۔ ان کی اولادیں علی پور میں آباد ہیں۔

O                  سید نثار حسین کی شادی ما لیر کوٹلہ کے رئیس سید عجائب علی شاہ کی پوتی سیدہ صفدری بیگم سے اندازاً ۷۳۹۱ءمیں ہوئی۔ ان سے صرف ایک بیٹا سید صغیر مہدی متولد ہوا ۔ صفدری بیگم کا انتقال دو تین سال کی ازدواجی زندگی کے بعد سنام میں ہوا تھا ۔

O                  سید نثار حسین نے دوسری شادی ۳۴۹۱ءمیں شکوراں بیگم سے ہوئی۔ شکوراں بیگم سنام کے راجپوت خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ یہ لوگ پاکستان آکر علی پور میں سکونت پزیر ہوئے۔ شکوراں سے ایک بیٹی سیدہ فہمیدہ عرف ستارہ پیدا ہوئی۔

O                  سیدہ فہمیدہ کی شادی غالباً ۸۶۹۱ءمیں سید خورشید حسن زیدی ، سارنگ آباد والے سے ہوئی۔ یہ صاحب اولاد ہیں اور جھنگ میں ر ہتی ہیں۔ سید نثار حسین کا انتقال ۵۷۹۱ءمیں علی پور میں ہوا۔

O                  سید صغیر مہدی کی شادی سیدہ نسیم اختر بنتِ سید جمیل حسین سے ہوئی۔ صغیر مہدی کے بیٹے حسن مہدی اور محمد مہدی کے علاوہ دو بیٹیاں درِ نجف اور نرگس بتول ہیں۔

O                  درنجف کی شادی صغیر کی پھوپھی رقیہ کے بیٹے تنویر حسین ولد سید توقیر حسین سے ہوئی ۔ یہ صاحب اولاد ہیں۔ سید محمد مہدی کی شادی سائرہ بتول دختر سید حسین مہدی ابنِ سید نجم المرتضی منجھانی سے ہوئی۔ یہ بھی صاحب اولاد ہیں اور منڈی بہا الدین میں آباد ہیں۔

O                  چھوٹی بیٹی سیدہ شبیر النساءکا عقد دوسرے بھائی سید الفت حسین ابنِ سید پرورش علی سے ہوا۔ ان سے ایک بیٹا سید خورشید حسین اور ایک بیٹی سیدہ عشری بیگم متولد ہوئیں۔

                                                شادی کے بعد تایا الطاف حسین اور تایا الفت حسین سامانہ کی رہائش ترک کرکے مستقل طور پر سنام میں آباد ہوگئے۔ ان دونوں کے سسرال کی بہت وسیع حویلی تھی جس سے ملحق مسجد و امام خانہ تھا۔ سنا ہے کہ دو ڈھائی سو ایکڑ زرعی نہری اور چاہی اراضی وراثت میںملی تھی۔ تایا الفت حسین نے غالباً ۸۳۹۱ءمیں سامانہ میں آکر کنویں میں کود کر خود کشی کرلی تھی۔

O                  سید الفت حسین کی بیٹی سیدہ عشری کی شادی سید جمیل حسین ابنِ سید عابد حسین منجھانی سے ۸۳۹۱ءمیں ہوئی ۔ جس سے ایک بیٹی سیدہ نسیم اختر ہوئیں ۔

                                                نسیم اختر کی شادی تایا الطاف حسین کے اکلوتے پوتے سید صغیر مہدی ابنِ سید نثار حسین سے منڈی بہا الدین میں ۵۶۹۱ءمیں ہوئی ۔

O                  سید الفت حسین کے اکلوتے بیٹے سید خورشید حسن کی شادی ۵۵۹۱ءمیں منڈی بہا الدین میں آکر مصطفائی بیگم دختر سید بہادر حسین زیدی شاہ آباد والے سے ہوئی۔ سید خورشید حسن کا انتقال ۶۷۹۱ءمیں ہوا۔

O                  سید خورشید حسن نے دو بیٹے سید ثقلین حیدر اور سید نسیم حیدر کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ ریحانہ بتول اور سیدہ شبانہ بتول یاد گار چھوڑیں۔

O                  سید ثقلین حیدر کی شادی مسماة نصرت بیگم دختر پیر امیر حسن ابن پیر کرار حسین سے ہوئی۔ نصرت کی والدہ سیدہ سلمہ بیگم، سیدہ حیدری بیگم کی اکلوتی بیٹی سیدہ شبیربیگم کی دخترہیں۔ سید ثقلین حیدر کے ایک بیٹا سید عباس حیدر اور تین بیٹیاں سیدہ سارہ بتول، سیدہ زہرہ بتول اور سیدہ آسیہ بتول ہیں۔ یہ سب منڈی بہا الدین میں آباد ہیں۔

O                  سیدہ شبانہ بتول کی شادی سید اظہر حسین نقوی سے ہوئی ۔آپ سید ظہیر حسین ولد سید مہدی حسن روڑی پور والے کے نواسے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

فیاض علی

 

 

 

 

 

 

سید فیاض علی

O                  سید فیاض علی اپنے والدین کے تیسرے بیٹے تھے۔ آپ کی شادی سیدہ امتی دختر کرم حسین سے ہوئی۔ سید فیاض علی کے یہاں دو بیٹے سید امیر حسین اور سید منیر حسین متولد ہوئے۔ آپ اپنے چھوٹے بھائی سید نیاز علی کے ساتھ برنالہ کے ناظم کی کچہری میں ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ سامانہ کی حویلی بالآخر سید فیاض علی اور سید نیاز علی دونوں بھائیوں کے تصرف میں آئی۔

O                  سید امیر حسین ابن سید فیاض علی کی شادی سیدہ صغیر بیگم دختر سید بحشش علی ولد سید ذوالفقار علی سے ہوئی۔ سید امیر حسن کا انتقال غالباً ۰۴۹۱ءمیں ہوا اور ان کی بیوہ صغیرہ بیگم نے ۱۵۹۱ءمیں علی پور میں وفات پائی۔ ان کی دو بیٹیاں سیدہ محمدی بیگم اور سیدہ طاہرہ بیگم ہوئیں۔

O                  سیدہ محمدی بیگم کی شادی سید سرور حسین ابن سید علی حسن منجھانی سے ۲۴۹۱ءمیں ہوئی جن سے ایک بیٹے سید آل نبی اور ایک بیٹی سیدہ سعیدہ خاتون کی ولادت ہوئی۔

O                  سید آل نبی کے یہاں ایک ہی بیٹے سید آل عمران کی ولادت ہوئی۔ سید آل نبی کی چھوٹی بہن سیدہ سعیدہ خاتون جو ہندوستان سے ۷۴۹۱ءمیں پاکستان آتے ہی منڈی بہا


الدین میں پیدا ہوئی تھیں تاحال غیر شادی شدہ ہےں۔ یہ لوگ محلہ گوڑھا منڈی بہا
الدین میں آباد ہیں۔ 

O                  سید امیر حسن کی دوسری بیٹی سیدہ طاہرہ خاتون تھیں۔ ان کی شادی ۵۴۹۱ءمیں پیرعنایت حسین کے بھانجے سید تفضل حسین سید کھیڑی والے سے ہوئی۔ ان سے ایک بیٹے نسیم حیدر اور ایک بیٹی سیدہ معظمہ کی ولادت ہوئی۔

O                  سیدہ معظمہ کی شادی رقیہ کے بیٹے تکریم حسین ولد توقیر حسین سے ہوئی۔ یہ صاحب اولاد ہیں اور علی پور میں آباد ہیں۔

O                  سید نسیم حیدر کی شادی ساڈھورے والوںمیں ہوئی جو کہ علی پور میں آباد ہیں۔ سید نسیم حیدر صاحب اولاد ہیں اور علی پوری میں آباد ہیں۔

O                  سیدہ طاہرہ بیگم کی وفات غالباً۴۹۹۱ءمیں ہوئی جبکہ سید تفضل حسین کا انتقال ۸۸۹۱ءمیں علی پور میں ہوا۔ سید تفضل حسین میرے والد بزرگوار کے خاص مصاحبین میں سے تھے۔ شام کو وہ آکر ابا کے پاس بیٹھا کرتے تھے۔ یہ میرے ابا اور اماں کی معنوی اولاد کی طرح تھے۔ میرے بچپن کی یادداشت میں ایک ہستی میرے ذہن میں آتی ہے جو مجھے سات آٹھ سال کی عمر تک کندھے پر اٹھائے پھرتی تھی۔ اللہ بھائی سید تفضل حسین کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

O                  سید منیر حسین کی شادی سید منور حسین والد سید تراب علی کی بڑی بیٹی سیدہ شبیرن بیگم سے ہوئی تھی، مگر بدقسمتی سے یہ شادی کامیاب نہیں ہوئی اور جلد ہی شرعی علیحدگی پر ختم ہوگئی۔ تایا سید منیر حسین نے دوسری شادی نہیں کی اور آزادی کے بعد علی پور آکر لاولد ہی فوت ہوگئے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

نیاز علی

سید اعجاز حسین و سید شریف الحسن پسران سید نیاز علی

 

 

 

 

 

 

دادا سید نیاز علی ابن سید نثار علی

 O                 میرے دادا سید نیاز علی اپنے والدین کی سب سے چھوٹی اولاد تھے۔ آپ کی پیدائش اندازاً ۰۵۸۱ءمیں ہوئی۔ آپ کی شادی مسماة سوندھی خانم بنت سردار عطا محمد خان ابن سردار سر بلند خان سے اندازاً ۰۸۸۱ءمیں ہوئی۔ اللہ نے آپ کو تین بیٹے سید اعجاز حسین، سید ریاض حسین اور سید شریف الحسن کے علاوہ تین بیٹیاں سیدہ رضیہ بیگم، سیدہ صفیہ بیگم اور سیدہ شریفن بیگم عطا فرمائیں۔ میرے والد ریاض حسین کی عرفیت رضی تھی۔

                                                دادی سوندھی خانم کے والد سردار عطا محمد راسخ العقیدہ اثنا عشری قندھاری تھے اور مولانا عنایت علی ہندیؒ کے خاص معتقدمین میں سے تھے۔ دادا مرحوم ریاست پٹیالہ کے ضلع بر نالہ کے نائب ناظم کی کچہری میں ایک ذمہ دار عہدے پر فائز تھے ۔ اہل و عیال سامانہ میں ہی رہتے تھے۔ آپ نمازی پرہیز گار، محب اہل بیتؑ اور مولانا ہندی ؒ کے ہم عصروں میں سے تھے۔ دادا سید نیاز علی کا انتقال ۵۲۹۱ءمیں ذیعقد کے مہینے میں ہوا اور یہ سامانہ میں پپلی والے قبرستان میں مدفون ہوئے۔ آپ کے انتقال کے چند سال بعد ۰۳۹۱ءمیں دادی سوندھی بھی وفات پاگئیں ۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو محمد و آل محمدؑ کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید اعجاز حسین ابنِ سید نیاز علی

 O                 اللہ تعالیٰ نے دادا نیاز علی کو ۰۸۸۱ءکی دہائی کے شروع میں ہی پہلا فرزند سید اعجاز حسین عطا فرمایا۔ سید اعجاز حسین اس عہد کے مطابق مناسب تعلیم یافتہ تھے اور پولیس میں آج کے عہدوں کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے۔ آپ کی شادی سیدہ فاطمہ بنت علی بخش سے ہوئی ۔ علی بخش سامانہ سے قریباً پندرہ بیس میل کے فاصلے پر واقع موضع نیال میں رہا کرتے تھے۔ شادی کے بعد تایا سید اعجاز حسین نے نانی کے ساتھ ”رتوں


©
©“ میں رہائش اختیار کی ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین بیٹیوں سیدہ نواب بیگم، سیدہ حمیدہ بیگم، سیدہ زبیدہ بیگم کے علاوہ ایک بیٹے سیدسجاد حسین سے نوازا۔ تا یا جان ۱۳۹۱ءمیں ذیقعد کے مہینے میں ان چار بچوں کو چھوڑ کر رہِ ملک بقا ہوئے۔ اللہ ان پر رحمتوں کی بارش کرے۔  

O                  سیدہ نواب بیگم کی شادی اندازاً ۷۳۹۱ءمیں سید دلاور حسین ترمذی سے ہوئی۔ موصوفہ شادی کے چھ مہینے بعد انتقال کر گیئں۔ سید دلاور حسین موضع ڈیرہ میر میراں کے رہنے والے تھے۔ یہ سادات کی بستی غالباً سرہند اور بسی کے قریب تھی۔

O                  سیدہ حمیدہ خاتون کی شادی پھوپھی سیدہ صفیہ خاتون کے فرزند سید مرتضی حسین بن سید خور شید حسین سے ۰۴۹۱ءمیں ہوئی۔ موصوفہ کو اللہ تعالیٰ نے منڈی بہا


الدین آتے ہی دسمبر ۷۴۹۱ءمیں پہلا بیٹا سید مجتبیٰ حسین اور پھر دسمبر ۰۵۹۱ءمیں دوسرا بیٹا سید اجتبٰی حسین عطا فرمایا۔ موصوفہ تقریباً ۲۳ سال کی عمر پا کر ۲۱ اگست ۴۵۹۱ءکو اپنے بھائی سجاد حسین کے ہاں طویل علالت کے بعد منڈی بہا
الدین میں وفات پاگیئں۔ آپ کی وفات کے بعد آپ کا بڑا بیٹا مجتبٰی حسین بھی ۸۵۹۱ءمیں اس دنیا سے رخصت ہوکر ماں کے پہلو میں آسودہ خاک ہوگیا۔ 

O                  سیدہ حمیدہ خاتون کے چھوٹے بیٹے سید اجتبٰی حسین میرین انجینئر ہیں۔ ان کی شادی سیدہ سیما خاتون سے ۷۸۹۱ءمیں ہوئی۔ اللہ تعا لیٰ نے انہیں دو بیٹیوں سیدہ عروج فاطمہ اور سیدہ رباب فاطمہ کے علاوہ ایک بیٹا رضا مجتبٰی بھی عطا فرما یا۔ بس یہی ایک نواسہ میرے تایا کی دختری نسل سے ہے جس سے ان کا نام باقی ہے۔ اللہ تعالیٰ اجتبٰی کی نسل میں پھیلا فرمائے۔

O                  سیدہ زبیدہ بیگم تایا جان کی وفات کے چار ماہ بعد پیدا ہوئیں تھیں ۔ مجھ سے غالباً ایک سال بڑی ہونگی ۔ چودہ سال کی عمر میں ستمبر ۵۴۹۱ءمیں سامانہ میں کنواری ہی فوت ہوئیں اور اپنے ابا کے پہلو میں پپلی والے کنوئیں سے متصل قبرستان میں مدفون ہوئیں۔ اللہ ان پر اپنی رحمتوں کی بارش فرمائے۔

                                                سید سجاد حسین تا یا سید اعجاز حسین کی سب سے بڑی اولاد تھے۔ اور دادا کے پہلے پوتے ہونے کی حیثیت سے انہوں نے انتہائی لاڈ پیار میں پرورش پائی تھی۔ آپ کی عمر ۰۱، ۱۱ سال ہوگی کہ باپ کا انتقال ہوگیا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد رتوں کی تقریباً ۰۰۲ ایکڑ زرعی اراضی کے واحد وارث قرار پائے۔ اتفاقاً درخت پر سے گرنے کے حادثے میں ٹانگ کے پٹھے بری طرح مجروح ہو گئے۔ آخری عمر میں چلنے پھرنے میں سخت تکلیف محسوس کیا کرتے تھے۔ رتوں میں یہ اکیلے ہی تھے اور ان کا کوئی رشتہ دار قریب نہیں تھا ۔ چنانچہ ۴۴۹۱ءیہ زمین مبلغ ۰۲ ہزار روپے میں فروخت کر کے سامانہ تشریف لے آئے۔ ہمارے ساتھ دادا کی حویلی میں تقریباً ایک سال رہنے کے بعد ۵۴۹۱ءمیں ابا جی کے ایما پر دادا سید ذولفقار علی کی حویلی مبلغ دو ہزار روپے میں ان کے ورثا سے خریدی۔ اس وقت دادا سید ذولفقار علی کی پوتی ذاکری بیگم کے دو بیٹے سید عون محمد اور سید سر ور حسین کے علاوہ ان کی دوسری پوتی سیدہ صغیراً بیگم اس حویلی کے ورثا تھے۔ ضروری مرمت کے بعد بھائی سجاد مرحوم ابا جی کی زندگی میں ہی اس حویلی میں منتقل ہوگئے تھے۔ چند مہےنے بعد سیدہ زبےدہ نے ستمبر ۵۴۹۱ءمےں وفات پائی۔

                                                اس زمانے میں روپے کی بہت اہمیت ہوتی تھی۔ بھائی سجاد نے کل رقم بنک میں فِکسڈ ڈپازٹ اکانٹ میں جمع کروادی اور آرام و آسائش سے زندگی گزارنے لگے۔ ۶۴۹۱ءمیں انہوں نے سید حامد حسین ولد سید عالم حسین کی بیٹی صغیر بانو سے شادی کی۔ ۷۴۹۱ءمیں ہجرت کر کے سسرال کے ہمراہ منڈی بہا الدین آکر رہائش پذیر ہوئے۔ ان کے پاس اُس زمانہ کے اعتبار سے بہت معقول رقم موجود تھی۔ انہوں نے مندی بہا الدین کے صدر بازار میں ایک دکان حاصل کرکے لوہے کا کاروبار شروع کردیا۔ کاروبار بہت اچھا چلا۔ چنانچہ انہوں نے کراچی آکر امپورٹ لائسنس حاصل کرکے لوہے کی امپورٹ کی۔ خوب پیسہ کمایا اور پھر واپس منڈی بہالدین چلے گئے۔ صغیر بانو سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ بدقسمتی سے چھ سال کی پُر بہارازدواجی زندگی ۲۵۹۱ءمیں شرعی علیحدگی پر ختم ہوگئی۔

O                  مارچ ۴۵۹۱ءمیں بھائی سجاد نے دوسری شادی سید منیر حسین ابنِ سید امیر حسین منجھانی کی بیٹی سیدہ سلمیٰ بیگم سے کی۔ اللہ کی شان ان سے بھی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ بالآخر ۰۷۹۱ءمیں یہ لوگ لاہور کے کسی ہسپتال سے ایک نومولود بچہ گود لے آئے۔ ندیم اعجاز کی پر ورش انہوں نے بڑے لاڈ چا سے کی۔ ندیم ہی ان کی توجّہ کا مرکز بنا۔ اللہ تعالیٰ اسے محمد و آلِ محمدؑ کے صدقے میں خو ش و خرم رکھے۔ یہ خوب پھلے پھولے ۔

                                                بھائی سجاد حسین کی صحت دن بہ دن خراب ہوتی گئی۔ بالآخر ذیقعد کے ظالم مہینے میں بمطابق ۶۱ جون ۱۹۹۱ءمیں طویل علالت کے بعد رہِ ملک بقا ءہوئے۔ وہ ایک شفیق بھائی ہی نہیں بلکہ ایک نیک ، صالح ، صوم و صلوٰة کے سختی سے پابندی کرنے والے تھے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔

                                                بھائی سجاد حسین منڈی بہا


الدین میں بہن اور بھانجے کے پہلو میں پیوندِ خاک ہوئے۔ ان کے ساتھ میرے تایا مرحوم کی نرینہ اولاد کا خاتمہ ہوگیا۔ آپا حمیدہ کے اکلوتے بیٹے اجتبٰی حسین سے ہی تایا مرحوم کی دختری نسل کا سلسلہ باقی ہے۔ اللہ اسے سلامت رکھے۔  

                                                ذیقعد کا مہینہ میرے خاندان میں بڑا سخت گزرا ہے۔ دادا جان ، تایا جان ، ابا جی ، چچا جان اور بھائی سجاد اسی مہینے میں اللہ کو پیارے ہوئے۔

 

 

 

 

 

سید شریف الحسن

                                                سید شریف الحسن اپنے والدین کی پانچویں اولاد تھے۔ یہ پھوپھی شریفن کے ساتھ جڑواں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پیدائش ۱۰۹۱ءمیں ہوئی۔ آپ نے محکمہ مال کی ٹریننگ حاصل کی۔ ۷۴۹۱ءتک سامانہ میں اور پھر پاکستان آنے کے بعد علی پور میں محکمہ مال کی ملازمت کرتے رہے۔ ساٹھ سال عمر پانے کے بعد ۱۶۹۱ءمیں ریٹائر ہوئے۔چچا شریف الحسن مرحوم کو سوزو سلام اور مرثیہ خوانی کا بچپن سے ہی شوق تھا۔ آواز بھی اللہ نے بہت عمدہ عطا کی تھی ۔رواج کے مطابق ابتدا میں تایا زاد بھائی سید محمد نقی کے مرثیہ خوانی میں شاگرد ہوئے۔ مرحوم، محبتِ سید الشہداءمیں اس قدر سر شار رہتے تھے کہ چلتے پھرتے سوزوسلام پڑھتے اور وقت نکال کر میر انیس ؒ اورمرزا دبیرؒ کے سوزوسلام لکھنے میں راحت محسوس کرتے۔ سامانہ میں چھٹی محرم کو منجھانیاں سے علموں کا جو جلوس برآمد ہوتا تھا اس کی مرثیہ خوانی چچا مرحوم ہی کے حصے میں آئی تھی۔ ملازمت اور اہل و عیال کی ذمہ داریوں سے نسبتاً فراغت نصیب ہوئی تو چچا کے شوق کو گویا آزادی میسر آگئی۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی کے کم و بیش ۰۸ سال سیدالشہداؑ کی عزاداری سے وابستگی و عشق میں گزارے۔ اللہ کا فضل دیکھئے، مرنے کے بعد آخری آرام گاہ امام بارگاہِ صاحب الزماں ؑ پیپلز کالونی کراچی سے اتنی قریب ملی کہ سوز و سلام کی آواز آسانی سے وہاں تک پہنچ سکے۔ ”بے شک اللہ اچھے اعمال کا بدلہ ضرور دیتا ہے“۔ منجھانیوں کا زیرِ نظر شجرہ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جسے وہ سامانہ سے بحفاظت پاکستان لائے اور پھر اسے جدید تقاضوں کے تحت مرتب کیا۔ مگر بدقسمتی سے اتنے ذوق و شوق سے تیار کئے ہوئے مسودہ کو طباعت کی منزل تک نہ پہنچا سکے۔

                                                چچا سید شریف الحسن مرحوم کی پہلی شادی ۷۲۹۱ءمیں مسماة نواب اشرف بنت اشرف علی خان موضع سیالواماجری سے ہوئی۔ سیالوا ماجری ”رتوں“ کے ساتھ ہی سردار عطا محمد خان صاحب کے خاندان کا گاں تھا۔ چچی نواب اشرف، جمیل صورت ہی نہیں تھیں بلکہ جمیل سیرت بھی تھیں۔ نو محرم کو بڑے خضوع و خشوع کے ساتھ پلا کی دیگیں تقسیم کیا کرتی تھیں۔ عزاداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتیں اور خاندان میں اپنے عمدہ اخلاق اور حسن سلوک سے ہر دل عزیز تھیں۔

O                  نواب اشرف نے ۰۴۹۱ءمیں ۲۳،۰۳ سال کی عمر میںوفات پائی ۔ مرحومہ نے تین بیٹیاں سروری بیگم ، اختری بیگم، اصغری بیگم اور ایک سالہ بیٹا سید سبط حسن یادگار چھوڑے۔ سید سبط حسن ماں کی وفات کے ایک سال بعدفوت ہوگئے۔ منجھلی بیٹی اختری بیگم سات آٹھ سال کی عمر میں فوت ہوگئیں۔

O                  ۴۴۹۱ءمیں سروری بیگم کی شادی پھوپھی رضیہ بیگم کے بیٹے سید ابن علی سے کی گئی۔

                                                ابن علی بدقسمتی سے شادی کے تقریباً چھ ماہ بعد ہی دماغی توازن کھو بیٹھے۔ ہر ممکن علاج معالجہ کرایا گیا لیکن آرام نہیں ہوا۔ اکلوتے بیٹے کی اس حالت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے پھوپھا سید جعفر حسین اکتوبر ۷۴۹۱ءمیں سامانہ میں ہی فوت ہوگئے۔ علی پور آنے کے بعد سید ابن علی گھر سے نکل گئے اور آج تک لاپتہ ہیں۔

O                  اس المیہ کے بعد سروری بیگم کی دوسری شادی سید مظفر علی کے سالے سید محمد رضا ولد سید غفور حسین ترمذی گوہلہ والے سے ۸۴۹۱ءمیں کردی گئی جن سے ایک بیٹا متولد ہوا۔ ۳۵۹۱ءمیں سروری بیگم نے وفات پائی اور گورا قبرستان صدر کراچی میں مدفون ہوئیں۔ چند ماہ بعد ان کا شیر خوار بچہ بھی اللہ کو پیارا ہوگیا۔ ”سدا رہے نام اللہ کا

                                                سیدہ اصغری بیگم اپنی دونوں بہنوں سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش ۲۱ اپریل ۷۳۹۱ءکو سامانہ میں ہوئی۔ سامانہ سے ہجرت کرکے ہماری طرح چچا شریف الحسن بھی علی پور میں آباد ہوگئے تھے۔

O                  پانچ ستمبر ۲۵۹۱ءکو سیدہ اصغری بیگم سے میرا عقد ہوا۔ اللہ نے ہمیں پہلی اولاد سید حیدر رضا یکم مارچ ۴۵۹۱ءمیں عطا فرمائی۔ اس کے بعد سید حسن رضا، سید محسن رضا، سیدہ نرجس فاطمہ اور پھر یکم ستمبر ۳۶۹۱ءکو فضہ خاتون عطا کیں۔

 O                 چچا سید شریف الحسن نے دوسری شادی چالیس سال کی عمر کو پہنچ کر ۱۴۹۱ءمیں مسماة بشیر بیگم دختر مرزا فتح محمد بیگ مغل موضع چھینٹا نوالہ ضلع پٹیالہ سے کی، یہ بڑا بااثر زمیندار خاندان تھا۔ ان کے بڑے بیٹے سید ابوالحسن اگست ۶۴۹۱ءمیں سامانہ میں پیدا ہوئے۔ پاکستان آنے کے بعد سید نجم الحسن، سید ضمیر الحسن، سید ظفر الحسن، سید صغیر الحسن، سید لیاقت علی، سید سبط حسن اور سید نعیم رضا کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ نجمہ نیاز پیدا ہوئیں۔

O                  سید ابوالحسن ابن سید شریف الحسن نے ۶۶۹۱ءمیں خیرپور پولی ٹیکنیک سے انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا ہے۔ یہ کراچی میں آباد ہیں۔ ان کی شادی ۱۷۹۱ءمیں بھائی مصطفی حسین کی بیٹیسیدہ نسرین اختر سے ہوئی۔ ان کے ماشاءاللہ چار بیٹے سیدصفدر رضا، سید کاشف رضا، سید آصف رضا اور سید شان رضا ہیں۔

O                  مسماة بشیر بیگم کے بطن سے چچا شریف الحسن کے دوسرے بیٹے سید نجم الحسن ۸۴۹۱ءمیں علی پور میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے کراچی یونیورسٹی سے بی کام کیا۔ سید نجم الحسن کی شادی میری سگی بھتیجی سیدہ انجم زہرا دختڑ ڈاکٹر سید نثار احمد سے اپریل ۶۷۹۱ءمیں ہوئی۔ ان کی صرف ایک ہی بیٹی ارم زہرا عرف مون ہیں۔ سیدہ انجم زہرا ایم اے ایم ایڈ ہیں اور کراچی کے ایک گورنمنٹ سکول کی ہیڈ مسٹریس ہیں۔ سید نجم الحسن کراچی میونسپل کارپوریشن میں ممتاز عہدے پر فائز ہیں۔ ۷۹۹۱ءمیں اپنی بیوی اور اکلوتی بیٹی کے ہمراہ ایران و عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات سے مشرف ہوئے۔

O                  سید ضمیرالحسن کی پیدائش ۱۵۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی۔ان کی شادی ۱۸۹۱ءمیں سیدہ توقیر فاطمہ دختر حمیدالحسن زیدی ساڈھورے والے سے علی پور میں ہوئی۔ ان کے یہاں تین بیٹے سید ثاقب رضا، سید مہتاب رضا، سید فہیم رضا کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ افشین زہرا اور سیدہ ام فروہ ہیں ۔ سیدہ توقیر فاطمہ کا انتقال ۶۹۹۱ءمیں کراچی میں ہوا۔ سید ضمیرالحسن پاکستان ٹیلی کام کراچی میں بڑے اچھے عہدے پر فائز ہیں ۔ان کی دوسری شادی ان کی سالی سے حال ہی میں ہوئی ہے۔

O                  سید ظفرالحسن چچا شریف الحسن کے چوتھے بیٹے ہیں۔ ان کی پیدائش ۴۵۹۱ ءمیں علی پور میں ہوئی۔ سید ظفر تاحال کنوارے ہیں اور علی پور میں ہی رہائش پذیر۔

O                  سید صغیرالحسن ۷۵۹۱ءمیں علی پور میں پیدا ہوئے ۔ ان کی شادی پھوپھی رضیہ کی نواسی سیدہ عذرا بتولدخترسید اختر حسین رضوی سے ۳۸۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی۔ ان کے یہاں دو بیٹے سید احسن رضا، سید محسن رضا اور دو بیٹیاں سیدہ سمیرا خاتون اور سیدہ مہوش بتول ہیں۔ سید صغیرالحسن کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے منسلک ہیں۔

O                  سید لیاقت علی ۰۶۹۱ءمیں علی پور میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی ۵۹۹۱ءمیں سیدہ شاہین کاظمی سے کراچی میں ہوئی۔ سید لیاقت علی بھی کراچی میں آباد ہیں۔

O                  سید سبط حسن ۳۶۹۱ءمیں علی پور میں پیدا ہوئے۔ان کی شادی صبا مزمل دختر مظفر علی سے ۷۸۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی۔

 O                 سید نعیم رضاچچا سید شریف الحسن کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں اور کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔

O                  سیدہ نجمہ نیاز ۰۷۹۱ءمیں پیدا ہوئیں۔ یہ چچا مرحوم کی سب سے آخری اولاد ہیں ان کی شادی سید غلام عباس زیدی سے ۴۹۹۱ءمیں ہوئی ۔ غلام عباس سادات بارہہ سے تعلق رکھتے تھے۔

                                                چچا کی تمام اولادیں کراچی میں آباد ہیں اور باعزت زندگی گزاررہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

سید ریاض حسین بن سید نیاز علی

 

 

 

 

 

 

 

سید ریاض حسین

                                                 اللہ کی بے شمار رحمتیں ہوں میرے والد گرامی پر۔ یہ میرے دادا کے دوسرے بیٹے تھے ۔ ان کی پیدائش اندازاً ۰۹۸۱ ءمیں ہوئی ۔ ان کی شادی میری والدہ محترمہ سیدہ حیدری بیگم دختر سید شریف حسین سے تقریباً ۸۰۹۱ءمیں انجام پائی ۔میرے ابا مرحوم ابتدا میں پولیس میں ملازم ہوئے اور پٹیالہ شہر میں ہی عرصہ دراز تک تعینات رہے۔ تقریباً ۰۲ برس سروس کرنے کے بعد سامانہ آگئے اور محلہ مجھانیاں کے قریب کنواں طاہر والا سے ملحقہ تقریباً ساٹھ ایکڑ زرعی رقبہ ٹھیکے پر لے کر مزارعوں کو بٹائی پر دے دیا ۔ اس زمین کا سالانہ ٹھیکہ ۰۸ روپے دینے کے بعد بھی مناسب فائدہ روپے اور جنس کی شکل میں ہوجاتا تھا۔ اس کے علاوہ ابا مرحوم نے منڈی میں برائے نام دکان بھی کی ہوئی تھی ۔ ان کی گزر اوقات اس زمانے کے متوسط طبقے کے اندازِ زندگی کے مطابق مناسب طریقے پرہورہی تھی ۔

                                                مجھے فخر ہے کہ میرے ابا مرحوم انتہائی ذہین اور دور اندیش انسان تھے۔ ابا مرحوم صوم و صلوٰة کے پابند اور محبتِ اہلِ بیتؑ سے سرشار تھے۔ خود تو مرثیہ خوانی نہیں کرتے تھے لیکن چچا شریف الحسن کے ساتھ پڑھایا ضرور کرتے تھے۔ انہوں نے امام خانے کی تعمیر نو میں ہر طرح سے بھرپور حصہ لیا، روزانہ دو تین گھنٹے اس کی تعمیر کی نگرانی پر صرف کیا کرتے تھے۔ اکثر مرد ملازمتوں کے سلسلے میں باہر ہوتے تھے تو ابا مرحوم پورے منجھانیاں اور بالخصوص زیدی خاندانوں کے لیے بازار سے سودا سلف لانا اور ان کی سرپرستی کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔ برادری اور سامانہ کی سماجی زندگی میں بھرپورحصہ لیتے تھے۔ ابا مرحوم کے حلقہ احباب کا دائرہ کافی وسیع تھا۔

                                                ابا مرحوم کو فقط ایک ہی دھن تھی کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلواکر برادری کے دوسرے ترقی یافتہ گھرانوں کے برابر لے آئیں ۔ خواہش کے ساتھ اگر قوتِ عمل بھی شامل ہوجائے تو پھر منزل پر پہنچنا آسان ہوجاتا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میرے ابا مرحوم دس بارہ روپے ماہوار ہم دونوں بھائیوں کی سکول فیس ادا کیا کرتے تھے ۔ یہ دس بارہ روپے اس زمانے میں اتنی اہمیت کے حامل تھے کہ اتنے پیسوں سے گھر کا ماہانہ خر چ آسانی سے چلایا جاسکتا تھا ۔

                                                بدقسمتی سے میرے بھائی نثار احمد ۵۴۹۱ءمیں میٹرک کے امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے جس کا والد صاحب کو بڑا صدمہ ہوا تھا ۔ ابا مرحوم نے بھائی کے انجنیئرنگ اسکول رُڑکی میں داخلے کیلئے ایک ایک روپیہ جمع کرکے جو رقم جوڑی تھی، کسے معلوم تھا کہ یہ رقم عنقریب ان کے یتیم بچوں کے خوردونوش کے کام آئے گی ۔

                                                اس زمانے میں برسات کے بعد ملیریا بُری طرح پھیلتا تھا ۔ بارشوں کے بعد جگہ جگہ نشیب پانی سے بھر جایا کرتے تھے اور مچھر نشوونما پاکر بیماریوں کا باعث بنتے تھے ۔ اکتوبر کے شروع میں ابا مرحوم کو ملیریا ہوا۔ ۲۱ اکتوبر کو جب میں اسکول سے آیا تو ابا مرحوم پلنگ پر بیٹھے حقّہ پی رہے تھے۔ مجھے پاس بلاکر عجیب انداز سے پیار کیا۔ تھوڑی دیر بعد انہیں تھوک کے ساتھ خون آنے لگا۔ اماں نے مجھے ڈاکٹر کو لانے کیلئے بھیجا۔ چنانچہ میں دوڑتا ہوا ڈاکٹر قیصر عباس کے پاس پہنچا، وہ فوراً ہی میرے ساتھ چلے آئے۔ ابا کا معائنہ کیا اوررات ۸ بجے انہیں انجکشن لگایا۔ ابا سوگئے مگر تقریباً گیارہ بجے رات ان کا سانس اکھڑنے لگا۔ ڈاکٹر کو دوبارہ بلایا گیا۔ انہوں نے پھر معائنہ کیا اور بتایا کہ ابا بے ہوش ہیں اور ان پر نمونیہ کا اٹیک ہوگیا ہے۔ ابانے ۷ ذیقعد بروز اتوار بمطابق۳۱ اکتوبر ۵۴۹۱ءکو رات دو بجے آخری سانس لی اور تین بجے سہ پہر پپلی والے کنویں سے ملحقہ قبرستان میں اپنے گذشتگان کے جوار میں ابدی نیند سوگئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر ۵۵،۴۵ برس تھی۔ ابا مرحوم نے ہمیں بڑی عمدہ تربیت دی اور منظم طریقے پر زندگی بسر کرنے کی طرف رغبت دلائی۔ گھر سے باہر جب کسی محفل یا مجلس میں جاتے تو ہمیں اپنے ہمراہ لے کر جاتے تاکہ ہم ادب آداب سے آشنا ہوں۔ اس وقت ہم ان باتوں کی گہرائیوں سے واقف نہیں تھے۔ مگر آج زمانے کے گرم و سرد سے گزرنے کے بعد ہم پر ان کی روش کی معنویت اور حقیقت عیاں ہوچکی ہے۔ ابا کا انتقال ہوا تو ہم دونوں ہھائی چھوٹے تھے، تعلیم مکمل کرنا اور ملازمتوں کے مراحل میں آنا ابھی دور کی بات تھی۔ ابا مرحوم ہمارے لئے اتنا کچھ چھوڑ گئے تھے جس نے ہمیں کسی کا دست نگر نہیں ہونے دیا ۔

O                  میری بڑی بہن سیدہ جمیلہ کی ولادت تقریباً ۰۱۹۱ ءمیں ہوئی ۔ موصوفہ ددھیال اور ننہیال میں پہلی اولادتھیں ۔ لہٰذا دادا، دادی، تایا، پھوپھیاں، نانی، ماموں اور ماں باپ کی شفقت اور محبت کا محور پاگئیں۔ اللہ تعالی نے ان کے بعد ایک بھائی اور ایک بہن اور عطاکئے جو شیر خواری میں ہی وفات پاگئے۔ پھر ۸۲۹۱ءمیں بھائی نثار احمد اور ۳۳۹۱ءمیں میری پیدائش ہوئی ۔چنانچہ آپا جمیلہ اکلوتی بیٹی کی حیثیت سے پلی بڑھیں۔

                                                میری نانی کے دو ہی چہیتے بچے تھے،یعنی بیٹی کی پہلی اولاد میری بہن جمیلہ اور اکلوتے بیٹے کے سب سے بڑے بیٹے بھائی سید مصطفی حسین۔ وہ ان دونوں کو ایک لمحے کے لئے بھی اپنے سے الگ دیکھنا پسند نہیں کرتی تھیں ۔ چنانچہ نانی کی خواہش پر میری بہن کی شادی بھائی مصطفی حسین سے طے ہوئی ۔ اگرچہ بھائی مصطفی حسین اس وقت اٹھارہ سال کے تھے اور میری بہن سے چار سال چھوٹے تھے۔ میری نانی کی خواہش سب نے خوشی خوشی پوری کردی۔ اس زمانے میں بزرگوں کا بھرم رکھنا ضروری سمجھا جاتا تھا۔

O                  شادی کے ایک سال بعد اللہ نے انہیں ایک بیٹا عطا فرمایا جس کا نام سید طاہر حسین رکھا گیا۔ طاہر ڈیڑھ سال زندہ رہے۔ اس کے بعد ایک بیٹی کی ولادت ہوئی۔ زچگی کے دوران ماں بیٹی خلد آشیانی ہوئیں۔

                                                جمیلہ بہن مجھے خواب سی یاد ہیں۔ دو چار مواقع کے حوالے سے ان کا دھندلا سا خاکہ ذہن میں آتا ہے۔ ان کی وفات کے بعد بس ہم دو نوں بھائی ہی والدین کی شفقت اور محبت کا مرکز قرار پاگئے۔

بھائی سید نثار احمد

                                                میری آپا جمیلہ خاتون سترہ یا اٹھارہ سال کی ہوں گی کہ ۸۲۹۱ءمیں بھائی نثار احمد کی ولادت ہوئی ۔ ان دونوں کے درمیان ایک بھائی جرار حسین اور اس کے بعد ایک بہن حمیدہ خاتون شیر خواری میں ہی فوت ہوگئے تھے۔ بھائی نثار کو بڑی منتوں، مرادوں سے پایا تھا۔ بھائی صاحب والدین، دادی، نانی اور بہن کے ساتھ ساتھ سارے خاندان کی دعاں کی تعبیر تھے۔منت کے طور پر ان کے کان میں چاندی کا بوندا پہنادیا گیا تھا۔ یہ بوندا مولا علی ؑ کی غلامی کی نشانی کے طور پر اٹھارہ سال تک پہنا جاتا تھا۔ اس دورانیہ میں ”بوندو


©
©“ کی عرفیت سے ہی پکارا جایا کرتا تھا۔ بھائی صاحب کے بڑے نخرے تھے، اور ہوتے بھی کیو ںنہ۔ نخرے تو اٹھانے والوں کی مناسبت سے ہی ہوا کرتے ہیں۔
 

                                                بھائی صاحب اوسط درجے کے طالب علم رہے۔ سوائے دسویں جماعت کے کبھی فیل نہیں ہوئے۔ ابا جی کی وفات کے اگلے سال ۶۴۹۱ءمیں میٹرک پاس کیا۔ اباجی بھائی صاحب کو رُڑ کی انجینرنگ اسکول میں پڑھانا چاہتے تھے، اس کے لئے انہوں نے مناسب رقم بھی پسِ انداز کی ہوئی تھی۔ ابا جی کی معاشیت اس زمانے کے اوسط درجہ کی تھی۔ وہ کسی کے مقروض نہیں تھے بلکہ وفات کے بعد اتنا کچھ چھوڑ گئے تھے کہ ان کے بعد ہم کسی کے دستِ نگر نہیں ہوئے۔

                                                ابا جی کی وفات نے ہماری زندگیوں کا دھارا ہی بدل دیا۔ اپریل ۶۴۹۱ءمیں بھائی صاحب نے محکمہ صحت انبالہ میں ملازمت شروع کردی ۔ ابھی ایک سال بھی سر وس کو نہیں ہوا تھاکہ فارغ کر دیے گئے۔ تھوڑے ہی دنوں بعد جولائی ۷۴۹۱ءسے مسلم کش فسادات ہمارے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔ ہم نے نومبر میں اجباری ہجرت کی اور دسمبر کے آخر میں علی پور پہنچ گئے۔ علی پور پاکستا ن میں ہمارا نیا وطن تھا۔ بھائی صاحب نے اپریل ۸۴۹۱ءسے محکمہ جنگلات میں سروس شروع کی اور پھر ستمبر ۸۴۹۱ءمیں ان کا عقد مزملہ خاتون سے کیا گیا۔ میں نے مارچ ۹۴۹۱ءمیں میٹرک فرسٹ ڈویژ ن میں پاس کیا۔ جولائی سے ڈپٹی ریہیبلی ٹیشن کمشنر ملتان کے دفتر میں کلرک تعینات ہوا۔ مجھے پچھتر روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔ اس وقت میری عمر پندرہ سولہ سال تھی۔ بھائی صاحب جنوری ۲۵۹۱ءمیں پاکستان ایئر فورس میں بھرتی ہوئے۔ مناسب تربیت حاصل کرنے کے بعد ائیر مین پے سیکشن ماری پور سے منسلک ہوئے۔ تقریباً ۳۳ سال مختلف حیثیتوںسے کام کرنے کے بعد ۵۸۹۱ءمیں ملٹر ی اکانٹس ڈپارٹمنٹ سے بحیثیتسپرنٹینڈنٹ ائیر مین پے سیکشن ریٹائر ہوئے۔ ریٹائر ہونے کے بعد پیپلز کالونی نارتھ ناظم آباد میں ایک مناسب سا مکان خرید کر رہائش پذیر ہوئے۔

                                                ۹۵۹۱ءمیں بھائی صاحب نے ہومیو پیتھک کا تین سالہ کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ماری پور سول کالونی میں اپنا کلینک قائم کیا۔ ماری پور میں دفتر کے اوقات صبح سات سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوا کرتے تھے۔ چنانچہ بھائی صاحب سہ پہر چار بجے سے رات آٹھ نو بجے تک اپنا کلینک چلایا کرتے تھے۔ اپنے پیشے میں بے حد دلچسپی لیتے تھے۔ بھائی صاحب ایک ماہر معالج تھے۔ اس عرصے میں تیس کے قریب لوگوں نے ان سے ہومیو پیتھک کی ٹرینگ لے کر کراچی کی مختلف کالونیوں میں اپنے کلینک قائم کئے۔

                                                ریٹائرمنٹ کے بعد پیپلز کالونی کراچی میں کلینک کھولا مگر ۷۸۹۱ءمیں سیدہ مزملہ خاتون کی وفات نے ان کی زندگی کو اپ سیٹ کردیا۔ عقد ثانی بھی کیا مگر پھر بھی سیٹ نہ ہوپائے۔ آخرکار ۱۹۹۱ءمیں ٹیومر کا شکار ہوئے۔ اسی حالت میں لندن بھی گئے۔ ٹیومر بڑھ کر کینسر بن گیا۔ ۳۹۹۱ءمیں آپریشن کروایا جس سے وقتی طور پر تکلیف تو کم ہوگئی مگر کینسر بڑھتا رہا۔ آخرکار یکم رمضان بمطابق ۰۱ جنوری ۷۹۹۱ءکو مغرب کے وقت وفات پاگئے۔ اب ماری پور قبرستان میں مزملہ خاتون کے بائیں طرف ابدی نیند سو رہے ہیں۔


©
©
©” آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے“ 

                                                بھائی صاحب صوم و صلوة کے بچپن سے ہی پابند تھے۔ مجھے یاد ہے کہ ۷۴۹۱ءمیں روزے جون جولائی جیسے گرم اور طویل ایام میں تھے۔ مگر کیا مجال کہ ایک بھی روزہ چھوٹ جائے اور نماز وقت پر ادا نہ ہو۔ کہا کرتے تھے کہ میری نمازیں ۳۹۹۱ءتک پوری ادا ہیں، بس اس کے بعد کی بیچارے مختار کو پڑھنی پڑیں گی۔ فرائض کی سختی سے پابندی کرتے تھے۔ روزی کمانے کے معاملے میں سختی سے حلال خور تھے۔ جس کام کو شروع کرتے تھے بس پورا کر کے ہی دم لیا کرتے تھے۔ انجیئنرنگ میں دماغ بہت کام کرتا تھا۔ ۸۶۹۱ءمیں ویسپا سکوٹر لیا اور آخر وقت تک اس کی سر وس اور مرمت خود ہی کرتے رہے۔ یہ اُن کا شوق تھا۔ ان کاموں میں ان کا بہت دل لگتا تھا۔ شریفانہ زندگی گزاری۔ نہ کسی سے لڑائی کی نہ جھگڑا۔ زیادہ وقت حلال کی روزی کمانے میں یا پھر گھر میں بچوں کے ساتھ گزارنے میں صرف کرتے۔ محبت و خلوص کے پیکر تھے۔ دوسروں کے کام آنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ مہمانوں کی خاطر تواضع دل کھول کر کرتے تھے۔محبت محمد و آلِ محمد ؑ سے سر شار تھے۔ اکثر و بیشتر سوز خوانی بھی کیا کرتے تھے۔ حتی الوسع مجالس میں جانے میں کبھی سستی نہیں کرتے اور نہ ہی بچوں کو اس معاملہ میں سستی کرنے دیتے تھے۔ اللہ ان کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کو محمد و آلِ محمدؑ کے جوار میں ابدی جگہ مرہمت فرمائے۔

                                                اللہ تعالیٰ نے ان کو دو بیٹیاں اور اس کے بعد چار بیٹے عطا کئے یہ سب لوگ کراچی میں آباد ہیں۔

O                  ان کی بڑی بیٹی سیّدہ انجم زہرا کی پیدائش اپریل ۲۵۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی۔ یہ ایم اے، ایم ایڈ ہیں اور ایک گورنمنٹ اسکول کی ہیڈمسٹریس ہیں۔ ان کی شادی سیّدنجم الحسن ابن سیّد شریف الحسن سے ۶۷۹۱ءمیں ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔

O                  سیّدہ نگہت زہرا کی پیدائش اکتوبر ۴۵۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی۔ ان کی شادی بھریلی ضلع انبالہ کی زیدی سادات کے سیّد جمیل حسین زیدی سے ہوئی ۔ جمیل حسین پاکستان ائیرفورس میں ملازم ہیں۔ نگہت زہرا کے دو بیٹے اور ایک دختر ہیں۔

O                  بھائی نثار احمد کے بڑے بیٹے سیّد مختار عبّاس ۶۲ اکتوبر ۶۵۹۱ءمیں علی پور میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی سیدہ آل زہرا بنت ممتاز حسین رضوی لکھنوی سے ۶۸۹۱ءمیں لندن میں ہوئی۔ ان کے بیٹے سیّد دانش حسین اور دختر سیّدہ یاسمین لیلیٰ ہیں۔ سید مختار عبّاس کا گھرانہ لندن میں آباد ہے۔

O                  سیّد نیاز عبّاس کی پیدائش جون ۹۵۹۱ءمیں ماری پور میں ہوئی۔ یہ پاکستان ائیر فورس کے فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ میں سروس کی معیاد ختم کرکے فروری ۰۰۰۲ءمیں ریٹائر ہوگئے ہیں۔ ان کی شادی سیدہ آل زہرا کی بہن سیدہ ظفر زہرا سے ۷۸۹۱ءمیں ہوئی تھی۔ ان کے یہاں دو بیٹیاں اور ایک بیٹاپیدا ہوئے۔ بدقسمتی سے یہ شادی کامیاب نہیں ہوسکی اور ۴۹۹۱ءمیں شرعی علیحدگی ہوگئی۔ نیاز عبّاس کی دوسری شادی سیّدہ ریاض فاطمہ دختر سیّد محسن رضا رضوی جارچہ سادات میں ۵۹۹۱ءمیں ہوئی۔ ان کے بطن سے تا حال کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

O                  سیّد محمد عبّاس نومبر ۱۶۹۱ءمیں ماری پور میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی ماموں مرتضی حسین کی دختر سیدہ کوثر بتول سے ۲۹۹۱ءمیں ہوئی۔ اللہ تعالی نے ان کو تین بیٹے سید یاسر عباس، سید باقر عبّاس اور سید مونس عباس عطا فرمائے ہیں۔ محمد عبّاس نے کراچی سے بی ایس سی کرنے کے بعد لیدر ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔

O                  بھائی نثار احمد مرحوم کے سب سے چھوٹے بیٹے سیّد محمّد رضا دسمبر ۳۶۹۱ءمیں ماری پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے الیکٹرونک انجنئیرنگ اور پھر ٹیکسٹائل انجیئیرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔ سید مختار عباس کے علاوہ بھائی صاحب کے سارے بچے کراچی میں سکونت پذیر ہیں۔

                                               

اللہ تعالی میرے بھائی کی اولادوں میں وسعت عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

سید اشتیاق علی

                                                مجھ خاکسار نے جس قدر بھی کامیاب زندگی گزاری ہے ، وہ بے شک اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں ہی کا نتیجہ اور میری اماں مرحومہ کی ان دعاں کا پھل ہے جو وہ مجھے اپنا سر اور ٹانگیں دبوانے کے بعددعا دیا کرتی تھیں۔ماںکے پاں تلے واقعی بہشت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ماں کی پُر خلوص دعا کو قبول کرتا ہے۔

                                                نوجوانوں کی تیرہ سے اکیس سال کی عمر ان کے ذہنی رحجانات اور عادات و خصائل کے خدوخال بننے کا دورانیہ ہوتا ہے۔ اس دورانیہ میں جیسے بھی سیاسی، سماجی، معاشی اور مذہبی حالات میں نشوونما ہوگی، ویسی ہی اندازِ فکر، عمل و کردار کی قدریں استوار ہونگی۔ میری عمر کایہ حصہ نا خوشگوار تھا۔ چودھویں سال میں صدیوںسے بسے بسائے گھروں کو چھوڑ کر جان بچا کر پاکستان آئے۔ کچھ عرصہ بے خانماں رہے۔ دسمبر ۷۴۹۱ءمیں علی پور پہنچے۔ ہندو


ں کا چھوڑا ہوا خالی گھر ملا۔ میں نے ایک رضائی اور ایک گدے میں اماں اور اٹھارہ سالہ بھائی کے ساتھ پوری سردی گزاری۔ نوزائےد ہ حکومت اگر چہ مفت راشن میں آٹا اور دال کے ساتھ نمک اور مرچ بھی پانچ چھ مہینے تک دیتی رہی مگراس میں پیٹ تو نہیں بھرتا تھا۔ علی پور میں چند ایک معززین کو ساگ پات سے پیٹ بھرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ کچھ معززےن کو دو وقت کی روٹی کے لےے معمولی سے معمولی کام کرتے ہوے بھی دےکھا گیا ۔ سننے میں آیا ہے کہ دوسرے مقامات پر مہاجرین کی حالت زار اس سے بھی کہیں زیادہ نہ گفتہ بہ تھی ۔  

                                                الحمد اللہ ہمار ا یہ کٹھن وقت مئی جون میں ختم ہوگیا۔ بھائی صاحب کو اپریل ۸۴۹۱ءمیں محکمہ جنگلات میں ملازمت مل گئی۔ میں نے مئی سے گورنمنٹ ہائی اسکول جانا شروع کردیا تھا۔ اگرچہ نہ کتاب تھی نہ کاپی، اس کے باوجود نہ تو اسکول سے غیر حاضر ہوتا تھا اور نہ ہی کوئی پیریڈ مِس کرتا تھا۔ اکتوبر میں کورس کی چند کتابیں دستیاب ہوسکیں اور دسمبر میں نو ماہی امتحان ہوا۔ میں انگلش اور ریاضی میں کلاس میں دوسر ے اور تیسرے نمبر پر تھا۔ مارچ ۹۴۹۱ءمیں سالانہ امتحا نات ہو ئے۔ میں سات سو میں سے پانچسو پینتیس نمبر حاصل کرکے فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوا۔ اندھیرے میں روشنی کی یہ پہلی کرن تھی جس نے مجھے خود اعتمادی کا احساس دلایا۔ جولائی ۹۴۹۱ءمیں ڈیپٹی ریہیبلی ٹیشن کمشنر ملتان کے دفتر میں پچھتر روپے ماہوار پر کلرک ہوگیا ۔ اس وقت میری عمر پندرہ سولہ سال تھی اور مجھے پڑھائی کا بے حد شوق تھا۔ کاش مجھے رہنمائی میسر آ جاتی اور میں پرائیویٹ طور پر ایک سال میں منشی فاضل، دوسرے سال میں انٹر میڈیٹ اور تیسرے سال میں بی اے پاس کرلیتا۔ اگر چہ گزر اوقات اچھی ہوتی رہی مگر علم و ادب سے شغف بڑھتا رہا اور دل میں آگے پڑھنے کی چنگاری سلگتی رہی۔

                                                فروری ۶۵۹۱ءمیں کراچی آیا اور یہاں آتے ہی سروس کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔ اللہ کی رحمت شاملِ حال تھی۔ ۷۵۹۱ءمیں لندن چیمبر آف کامرس سے اکانٹینسی میں ہائیر پروفیشنسی کا امتحان پاس کیا۔ ۰۶۹۱ءمیں سندھ مسلم کالج سے کراچی یونیورسٹی کے انٹر کا مرس کا امتحان دیا۔ کوئی بھی طالب علم فرسٹ ڈویژن میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔ تینتا لیس طالب علم سیکنڈ ڈویژن میں تھے۔ میں نہ تو اول تھا نہ دوئم اور نہ ہی سوئم۔ ان کے بعد باقی چالیس میں سے میں کس نمبر پر تھا، ہوسکتا ہے اول نمبر پر یا چالیسویں پر۔ ۲۶۹۱ءمیں بی کام کیا۔ میں نہ تو کبھی فیل ہوا اور نہ ہی سیکنڈ ڈویژن سے کم نمبر آئے۔ اس وقت میرے اوپر بیوی کے علاوہ چار بچوں کے پرورش کی ذمہ داری بھی تھی۔

                                                میں ۴۶۹۱ءمیں لندن چلا گیا۔ اس وقت میرے پانچ بچے تھے اور ان کو خرچ بھیجنا میرا اولین فرض تھا۔ لندن پہنچتے ہی شہرئہ آفاق کمپنی فاسٹر وہیلر جان بران (پی ایل سی) میں اکانٹس کلرک کی معمولی سی ملازمت مل گئی۔ ٹیکس کٹنے کے بعد چودہ پونڈ ہفتہ ہاتھ میں آتے تھے۔میری کوشش ہوتی تھی کہ شام کو چھ بجے جب کمپنی کا ریستوران کھلے تو میں ڈیڑھ شلنگ، موجودہ سات پنس میں کھانا کھا کر جاں۔ اس لئے کہ عام ریستوران میں کھانا کھانے کی گنجائش نہیں تھی اور جو کھانا میں پکا سکتا تھا اسے انتہائی بھوکا انسان ہی کھاسکتا تھا۔

                                                کما نا اور پڑھنا بہت مشکل کام تھا۔ الحمد اللہ میرے والد مرحوم کی خواہشات کی تکمیل ہونا شاید مشیت الٰہی تھی اور پھر شب و روز میرے لئے دعا ئے خیر کرنے کے لئے میری اماں بھی تو زندہ تھیں۔ میں نے انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اکانٹنٹس کے امتحان پاس کئے۔ جس کے بعد کئی ایک پروفیشنل انسٹی ٹیوٹس کی ممبر شپ ملی۔ بالآخر الائنس ائر کرافٹس کمپوننٹس لمیٹڈ ایگھم کا کمپنی اکانٹنٹ تعینات ہوا۔ بس اس کے بعد سے میں تقریباً۳۲ سال اسی طرح سینئر عہدوں پر فائز رہا۔ ۱۹۹۱ءمیں تھورن ای ایم آئی الیکٹرونکس (پی ایل سی) لندن سے بحیثیت سینئر منیجمنٹ اکانٹنٹ ریٹائر ہوا۔ الحمداللہ زندگی آرام و سکون سے خوشحال گزری۔

                                                میں نے ویسٹ لندن میں ہنسلو کی پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کی ٹریژ رار اور جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے پاکستانی کمیونیٹی کی سماجی اور ثقافتی خدمات انجام دیں۔ یہاں پر مومنین کے اشتراک سے حسینی اسلامک مشن قائم کیا، میں پانچ ٹرسٹیوں میں سے ایک تھا۔ بحیثیت ٹرسٹی اجتماعی کوششوں سے روز مرہ کی ضروریات کے لئے ۸۳ ، گریٹ ساتھ ویسٹ روڈ ہنسلو کا مکان خریدا۔ اس کے بعد ۱۹۹۱ءمیں تھورن بری روڈ ہنسلو پر چرچ ہال خرید کر امام بارگاہ بنائی۔

                                                مجھے پہلا ہارٹ اٹیک ۹۷۹۱ءمیں جبکہ دوسرا ۸۸۹۱ءمیں ہوا۔ ۹۸۹۱ءمیں دل کا بائی پاس کروایا۔ الحمدللہ عمر کے لحاظ سے صحت اچھی ہے۔ اب تو یونہی بیکار سی زندگی گزار رہاہوں۔الحمد اللہ میرے سب بچے اپنے اپنے طور پر با عزت اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ کرے یہ ہمیشہ محمد و آلِ محمدؑ کے دامن سے وابستہ رہیں ۔ اس لئے کہ انہی کی پیروی صراطِ مستقیم ہے۔

                                                اللہ تعالی کی رحمتوں میں سے ایک بڑی رحمت مونس و غمخوار اور ہمدرد و تعاون شعار بیوی بھی ہے۔ ہم نے ہجرت کے بعد زندگی کی ابتدا جن حالات میں کی تھی اس میں اصغری بیگم کا وجود نعمت سے کم نہیں تھا۔ اس کے لئے میں پروردگار کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اللہ نے مجھے نہایت متوازن اولاد یعنی پہلے تین بیٹے سید حیدر رضا، سید حسن رضا، سید محسن رضا اور پھر دو بیٹیاں سیدہ نرجس فاطمہ اور سیدہ فضہ خاتون عطا فرمائیں ۔

O                  سید حیدر رضا میرے سب سے بڑے فرزند ہیں۔ یہ یکم مارچ ۴۵۹۱ءکو علی پور میں پیدا ہوئے۔ کراچی سے میٹرک پاس کیا اور دسمبر ۹۶۹۱ءمیں والدہ اوردوسرے بہن بھائیوں کے ساتھ میرے پاس لندن آگئے۔ لندن میں حیدر نے اے لیول پاس کرنے کے بعد انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکانٹنٹس کا پروفیشنل پارٹ ون پاس کیا۔ انہیں سروس سے طبیعت کو میلان نہیں تھا چنانچہ انشورنس بروکر بنے اور بہت کامیاب رہے۔ اس کے بعد انہیں تجارت کا شوق ہوا۔ سیدحیدر رضا لندن میں منرل واٹر کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر بنے۔ چنانچہ اس وقت منرل واٹر اور سافٹ ڈرنک کے ساتھ ویسٹ لندن میںمشہور ڈسٹری بیوٹر ہیں۔ سید حیدر رضاکی شادی ۷۷۹۱ءمیں لندن میں شاہدہ بانو سے ہوئی۔ شاہدہ بانو کے والدین جزائر فجی کے رہنے والے ہیں۔ اللہ تعالی نے ماشاءاللہ حیدر رضا کو ایک بیٹی سیدہ نرگس فاطمہ اور تین بیٹے سید ندیم رضا، سید ریاض حیدر اور سید طاہر حسین عطا کئے ہیں۔ نرگس فاطمہ نے اے لیول پاس کرلیا ہے۔ ندیم رضا نے پچھلے سال او لیول بہت اچھے گریڈ میں پاس کیا۔ اگلے سال انشااللہ اے لیول بھی اچھے گریڈ میں پاس کریں گے۔ بہت دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حیدر ، شاہدہ اور چاروں بچوں کو محمد و آلِ محمدؑ کے زیرِ سایہ رکھے۔

O                  میرے دوسرے فرزند سید حسن رضا ۸۲ستمبر۶۵۹۱ءکو علی پور میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی مئی ۸۷۹۱ءمیں سیدہ نعیم اختر دختر اختر حسین زیدی سے ہوئی۔ سیّداختر حسین زیدی نور پور ضلع بجنور کی زیدی سادات سے تعلق رکھتے تھے۔ سیّد حسن رضا کے تین بچے ہیں۔ بڑا بیٹا سیّد محمد رضی ۷۱ نومبر ۹۷۹۱ءمیں لندن میں پیدا ہوا۔ رضی نے یونیورسٹی ہسپتال سینٹ جارج، لندن، ساتھ ویسٹ ۶۱ سے میڈیکل کا فرسٹ ایئر پاس کرلیا ہے۔ اللہ اسے کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازتا رہے۔ سید حسن رضا کو اللہ تعالیٰ نے ۲ ستمبر ۱۸۹۱ءمیں دختر سیدہ ارم زہرا عطا فرمائی۔ اس سال ارم انشااللہ او لیول کی طرح اے لیول بھی اعلیٰ گریڈ سے پاس کرکے اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی جائے گی۔ ۵۲ مارچ ۷۸۹۱ءکو سیدہ عالیہ خاتون متولد ہوئیں۔ عالیہ دادی کی ہم شکل بھی ہے اور لاڈلی بھی۔

O                  سیّد محسن رضا میرے تیسرے بیٹے ہیں۔ یہ ۳۱ جنوری ۹۵۹۱ءکو ماری پور کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ۵۸۹۱ءمیں الیکٹرونک ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر میںیارک شائر یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی اور اب ایس ایم آر کمپیوٹرز لمیٹڈ کے نام سے ملٹن کینزمیں کمپیوٹر کا کاروبار کررہے ہیں۔ ان کی شادی کلہو وال لالہ موسیٰ کے کرنل سیّد منّورحسین جعفری کی دختر سیّدہ ہما منّور سے جنوری ۸۸۹۱ءمیں ہوئی۔

O                  میری بڑی دخترسیدہ نرجس فاطمہ ۰۱ مئی ۱۶۹۱ءمیں ماری پور میں پیدا ہوئی۔ اس کی شادی۵۱ جون ۴۸۹۱ءکو بڈولی ضلع مظفر نگر کے زیدی سادات کے سیّد آصف عبّاس ولد سیّد نثّار عباس زیدی سے ہوئی۔ سید نثار عباس کے والد مرحوم بڈولی کے دریا برد ہونے پر ، بڈولی کے تقریباً بالمقابل جمنا کے اس پار کرنال میں آکر سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ سید نثار عباس پاکستان آکر راولپنڈی اورپھر اسلام آباد میں مستقبل آباد ہوئے۔ عزیزم سیّد آصف عبّاس نے اسلام آباد یونیورسٹی سے ایم ایس سی اور ایم فل کیا۔ لندن آنے کے بعد آصف نے کنگسٹن یونیورسٹی لندن سے ایک اور ایم ایس سی کیا۔ نرجس کو اللہ تعالی نے ایک بیٹا سیّد فرحان عبّاس اور ایک بیٹی سیّدہ عنبر بتول عطا فرمائی۔ میرے تینوں بیٹے اور بیٹی نرجس لندن میں آباد ہیں۔

O                  سیدہ فضہ خاتون میری سب سے چھوٹی اولاد ہے۔ یہ یکم ستمبر ۳۶۹۱ءکو ماری پور ایئر بیس میں پیدا ہوئی۔ لندن یونیورسٹی سے ۶۸۹۱ءمیں بی ایس سی پاس کیا۔ فضہ کی شادی اپریل ۱۹۹۱ءمیں ہاپڑ ضلع میرٹھ کی کاظمی سادات کے چشم و چراغ سید عاصم عبّاس ولد سید علی عبّاس اشعری سے ہوئی۔ سید علی عباس اشعری کراچی کے مشہور ایڈوکیٹ ہیں۔ کئی کتابوں کے مصنف اور صاحبِ دیوان شاعر بھی ہیں۔ اشعری تخلص کرتے ہیں۔ ان کے اجداد شاہ جہان کے عہد میں ایران /عرا ق کے شہر اشعر سے ہندوستان آئے تھے۔ سید عاصم عبّاس نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (کراچی) سے ایم بی اے کیا۔ اب کیلیفورنیا سے لائسنس یافتہ سرٹیفائیڈ پبلک اکاونٹنٹ ہیں۔ فضّہ کو اللہ نے دو بیٹیاں علینہ عبّاس اور دانیہ عبّاس کے علاوہ ایک بیٹا محمّد علی عطا فرمایا ہے۔ یہ لوگ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کانٹی میں اروائین میں آباد ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سیدہ رضیہ بیگم

O                  سیدہ رضیہ بیگم میرے دادا کی تیسری اولاد تھیں، یہ میرے اباجی سے تین سال چھوٹی تھیں۔ ان کی شادی پھوپھی کبریٰ کے منجھلے بیٹے سید جعفر حسین ولد سید شجاعت علی سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے یوں تو آپ کو متعدد اولادیں دیں لیکن ان میں سے صرف تین ہی پروان چڑھیں۔ موصوفہ کا انتقال ۴۶۹۱ءمیں بہ عمر تقریباً ۰۷ سال علی پور میں ہوا۔

O                  ان کی سب سے پہلی اولاد سیدہ تقیہ بیگم تھیں جن کی شادی اپنے تایا کے بیٹے سید توقیر حسین سے ہوئی۔ اللہ نے انہیں ایک فرزند سید شبیر حسین عطا فرمایا۔ تقیہ بیگم زچگی میں بیمار ہوئیں اور چند ماہ بعد اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ سیدہ تقیہ بیگم کے بیٹے سید شبیر حسین کی پرورش پھوپھی رضیہ نے کی۔

O                  سید شبیر حسین کے یہاں تین بیٹے سید سجاد حسین ، سید اعجاز حسین اور سید فیاض حسین متولد ہوئے جو علی پور میں آباد ہوئے۔ سید شبیر حسین کا انتقال ۶۹۹۱ءمیں علی پور میں ہوا۔

O                  پھوپھی کی دوسری اولاد سید ابن علی تھے۔ ان کی شادی ۶۲ سال کی عمر میں سیدہ سروری بیگم بنت سید شریف الحسن سے ۴۴۹۱ءمیں ہوئی۔ شادی کے چھ مہینے بعد موصوف دماغی توازن کھو بیٹھے۔ پاکستان آنے کے بعد علی پور میں ایک دو مرتبہ گھر سے نکلے لیکن چند ہی دنوں کی تلاش کے بعد مل گئے۔ آخری بار ۱۵۹۱ءمیں گھر سے ایسے گئے کہ آج تک نہیں آئے۔ وہ زندہ ہیں یا وفات پاگئے۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔

O                  پھوپھی کی سب سے آخری اولاد سیدہ کربلائی بیگم تھیں۔ ان کی پیدائش ۶۳۹۱ءمیں ہوئی۔ علی پور آنے کے بعد ان کی شادی ۳۵۹۱ءمیں سید اختر حسین رضوی محلہ میر کندلہ پٹیالہ والے سے ہوئی۔ یہ لوگ ڈیرہ غازی خان میں آباد ہیں۔ سیدہ کربلائی بیگم کے تین بیٹے محمد علی اطہر، محمد علی اظہر اور محمد علی قمر کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ عذرا بتول تھیں۔ سیدہ کربلائی بیگم کا انتقال ۶۸۹۱ءمیں ڈیرہ غازی خان میں ہوا۔

O                  سیدہ عذرا بتول کی شادی سید صغیرالحسن ولد سیدشریف الحسن سے ۳۸۹۱ءمیں ہوئی۔

O                  پھوپھی رضیہ کی نسل ان کی دونوں بیٹیوں سیدہ تقیہ بیگم اور سیدہ کربلائی بیگم کی اولاد سے جاری ہے۔

                                                پھوپھی رضیہ محب اہل بیتؑ اور عزادار سید الشہداؑ خاتون تھیں۔ سامانہ میں عشرہ محرم میں بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ علم استادہ کیاکرتی تھیں۔ مغرب کے بعد ان کے گھر میں مجلس عزا برپا کی جاتی تھی۔ پاکستان آنے کے بعد پہلا محرم غالباً اکتوبر ۸۴۹۱ءمیں آیاتھا۔ پھوپھی بہت پریشان تھیں کہ کہیں مہاجرت، عزائے مظلومؑ میںحائل نہ ہوجائے مگراس کے باوجود وہ پوری طرح پُر اعتماد رہیں اور مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ پریشانی کے باوجود یہی کہتی رہیں کہ ”دیکھنا جناب سیدہ ؑ مجالس کا خود اہتمام فرمائیں گی۔“ یہ وہ زمانہ تھا جب دو وقت کی روٹی کا میسر آنا بھی غنیمت تھا۔ رہنے کے لئے گھر تو تھے مگر گھریلو سامان سے خالی تھے۔ محرم کا چاند نمودار ہوا۔ پھوپھی نے صف عزا بچھائی اور حسب سابق پھوپھی کے گھر پہ مجالس کا اہتمام ہوتا رہا۔ بے شک اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب ہے۔ پھوپھا جعفر حسین تو اکتوبر ۷۴۹۱ءمیں سامانہ میں ہی انتقال کرگئے تھے۔ پھوپھی نے ۳۶۹۱ءمیں علی پور میں وفات پائی۔ وہ وفات تک خود عزاداری کا اہتمام کرتی رہیں۔ اللہ ان دونوں کو جناب سید الشہدائؑ کے جوار میں جگہ مرحمت فرمائے۔

 

 

 

 

سّیدہ صفیہ بیگم

                                                سیدہ صفیہ بیگم دادا سید نیاز علی کی چوتھی اولاد تھیں اور یہ پھوپھی سیدہ رضیہ بیگم سے تقریباً تین سال چھوٹی تھیں۔ اس اعتبار سے ان کی پیدائش کازمانہ اندازا ۶۹۸۱ءبنتا ہے۔ ان کی شادی میرے ماموں سید خورشید حسن سے ہوئی۔

                                                پھوپھی صفیہ نومبر ۷۴۹۱ءمیں سامانہ سے لیہ تک ہجرت کاسفر برداشت نہ کر سکیں اور لیہ پہنچتے ہی بیمار پڑگئیں۔ اس قتل و غارت کے دور میں ان کے دونوں بیٹوں کی بھی کوئی خبر نہیں تھی کہ وہ کہاں ہےں اور کس حالت میں ہیں۔ ان تمام باتوں نے ان کی صحت پر منفی اثر ڈالا۔ مہاجرت میں علاج معالجہ تو کیا صحیح طور پر کھانے کے لیے روٹی اور سونے بیٹھنے کی مناسب جگہ تک میسر نہیں تھی۔ چند روز بعد اچانک بھائی مصطفی اور بھائی مرتضی لیہ آملے۔ پھوپھی صفیہ شاید ان ہی کو دیکھنے کی منتظر تھیں۔ چنانچہ چند روزکی علالت کے بعد اندازاً دسمبر ۷۴۹۱ءکے پہلے ہفتے میں انتقال کر گئیں۔ پھوپھی صفیہ پاکستان کی خاک میں آسودئہ خاک ہونے والی پہلی منجھانی خاتون تھیں جو لیہ میں مدفون ہوئیں۔ پھوپھی صفیہ ہمدرد، نیک سیرت اور صوم و صلوٰة کی پابند خاتون تھیں۔ اللہ آپ کو محمد و آل محمدؑ کے جوار میں جگہ مرحمت فرمائے۔

                                                پھوپھی صفیہ کی اولادوں میں تین بیٹے سید مصطفی حسین ،سید مرتضی حسین اور سید اصطفیٰ حسین کے علاوہ ایک دختر سیدہ مزملہ خاتون صاحب اولاد ہیں۔ البتہ چوتھے بیٹے سید تصدق عباس عرف سعدی کو بچپن میں مرگی کی بیماری لاحق ہوگئی تھی جس نے ان کی زبان اور دماغ کو متاثر کیا لہٰذا وہ معمول کی زندگی گزارنے سے قاصر رہے۔سعدی علی پور میں بھائی اصطفیٰ کے ساتھ رہتے تھے اور شہر بھر میں ہر دل عزیز تھے۔ روزِ عاشور ۶۱ اپریل ۰۰۰۲ءکو ان کا انتقال ہوا۔

                                                پھوپھی کی اولاد کا تفصیلی ذکر ماموں خورشید حسن کے تذکرے میں موجود ہے۔

سّیدہ شریفن خاتون

O                  میرے دادا سید نیاز علی کو اللہ تعالیٰ نے چار بچوں کے بعد دو جڑواں بچے چچا سید شریف الحسن اور پھوپھی سیدہ شریفن خاتون عطا فرمائے۔

                                                پھو پھی شریفن کی شادی پٹیالہ کے سید عبدالواحد ولدعبد القادر تر مذی سے ہوئی تھی۔ یہ شادی بلا سوچے سمجھے جلدبازی میں طے کی گئی تھی۔ سید عبد القادر کے خاندان میں شیعہ کم اور سنی زیادہ تھے۔ میرے پھوپھا سید عبد الواحد بھی سنی العقیدہ فوت ہوئے، البتہ میری پھوپھی ہر سال محرم میں سامانہ آجاتی تھیں اور عزاداری کے مراسم کی انجام دہی کے بعد واپس چلی جاتیں۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں تین بیٹیاں اور پانچ بیٹے عطا کیے۔ یہ سب کے سب صاحب اولاد ہیں اور عقیدے کے اعتبار سے خالص سنی ہیں۔ اسی وجہ سے پھوپھی کی اولادوں کی شادیاں ہم میں نہ ہوسکیں۔

                                                پھوپھی اور پھوپھا نے ۳۶۹۱ میں حج ادا کیا تھا۔ غالباً ۰۷۹۱ءکی دہائی کے آغاز میں پھوپھی شریفن نے بھلوال میںوفات پائی تھی اور وہیں مدفون ہوئیں۔

O                  پھوپھی شریفن کے بڑے بیٹے سیدعبدالخالق سرگودھا میں مقام حیات میںآبادہیں، اور ماشاءاللہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوںوالے ہیں۔ دوسرے بیٹے عبدالرشید امامیہ کالونی شاہدرہ لاہور میں سکونت پذیر تھے اور صاحب اولاد ہیں۔ ان کا انتقال جولائی ۹۹۹۱ءمیں ہوا۔ عابد حسین پھوپھی شریفن کے تیسرے بیٹے تھے۔ ان کے انتقال کو بہت عرصہ ہوا۔ ان کی اولادیں بھلوال میں آباد ہیں اوریہ شیعہ عقیدے سے تعلق رکھتی ہیں۔ پھوپھی کے ایک بیٹے مشتاق حسین کنوارے ہی فوت ہوئے۔ البتہ ان کے بیٹے خورشید، صاحب ا ولادہوئے اور بھلوال میںوفات پاگئے۔ اسی طرح پھوپھی شریفن کی ایک بیٹی زہرا بیگم سرگودھا میں اور دوسری بیٹی صغریٰ بیگم لاہور میں سکونت پذیر ہیں۔ ماشاءاللہ صاحبِ اولاد ہیں۔

 

 

 

 

 

سید اشتیاق علی ابن سید امام الدین حسین

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

سید اشتیاق علی

 

 

 

 

سید اشتیاق علی ولد سید امام الدین

                                                 سید اشتیاق علی، سید امام الدین حسین کے دوسرے بیٹے تھے۔ آپ اپنے بھائیوں کی طرح نواب جھجھر کے یہاں ممتاز سویلین عہدے پر فائز تھے۔ جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد یہ بھی سامانہ واپس تشریف لے آئے اور اپنے بڑے بھائی سید نثار علی کی حویلی سے ملحق مشرق کی جانب اپنی حویلی تعمیر کی۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہیں تذکرہ کیا ہے کہ مکان بنانا جتنا آج کے زمانے میں مشکل ہے اتنا ہی اس سے پہلے کے ادوار میں رہا ہے۔ مکان وہی شخص بنا سکتا ہے جس کی آمدنی اتنے بڑے خرچ کی متحمل ہوسکے۔ ان بزرگوار کے بارے میں بس اس سے زیادہ کچھ معلوم نہیں۔ ان کے ایک ہی فرزند تھے جن کا نام سید تراب علی تھا۔

O                  سید تراب علی کی شادی محلہ گڑھ سرائے میں آباد بخاری سادات کی سیدہ اکرامن دختر سید حسین بخش سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سید منور حسین اور سید بندے علی کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ سوندھی خاتون بھی تھیں۔

O                  سیدہ سوندھی خاتون کی شادی سید محمد نقی ولد سید امداد علی منجھانی سے ہوئی۔ ان کے ایک بیٹا سید محمد حسن ہوا جو اٹھارہ بیس سال کی عمر میں وفات پاگیا۔ سوندھی خاتون کا انتقال ۹۳۹۱ءمیں ہوا تھا۔

سید منور حسین

                                                یہ اپنے زمانے کے عالم فاضل شخص تھے۔ انہیں شاعری سے بھی گہرا شغف تھا۔ ضروری ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد یہ محکمہ مال سے منسلک ہوگئے اور اسی محکمے سے ریٹائر ہوکر پندرہ سولہ سال زندہ رہے۔ تقریباً ۰۷ سال کی عمر پاکر غالباً ۰۴۹۱ءمیں ۲۲ رمضان کو وفات پاگئے۔ ان کی شادی لطیفن دختر سید اشرف علی منجھانی سے ہوئی۔ ان کے تین بیٹیاں اور تین بیٹے تھے۔

O                  سید منور حسین کی بڑی بیٹی شبیرن کی شادی سید منیر حسین ولد سید فیاض علی منجھانی سے ہوئی۔ یہ شادی کامیاب نہ ہوئی اور تھوڑے ہی عرصے کے بعد علیحدگی ہوگئی۔ چنانچہ شبیرن کی دوسری شادی انتظام حسین گوہلہ والے سے ہوئی۔ شبیرن کا انتقال ۰۷۹۱ءکے بعد ہوا۔ ان کی اولاد میں ابوسمامہ اپنی اولاد کے ساتھ لیہ میں آباد ہیں۔ ان کے دوسرے بیٹے سید فریاد علی کا انتقال ہوچکا ہے۔ ان کی اولاد لیہ اور علی پور میں آباد ہیں۔

O                  سید منور حسین کی دوسری دختر سیدہ صغریٰ بیگم عرف چیاں کی شادی سید محمد رضا بخاری گڑھ والے سے ہوئی۔ چیاں کا انتقال اندازاً ۱۷۹۱ءمیں لیہ میں ہوا تھا۔ ان کے چار بیٹیاں ہوئیں۔ یہ سب کی سب صاحبِ اولاد ہیں اور لیہ و خانیوال میں آباد ہیں۔

O                  تیسری دختر سیدہ کنیز فاطمہ کی پہلی شادی اپنے چچا کے بیٹے سید محمد اصغر سے ہوئی۔ یہ شادی رخصتی کے فوراً ہی بعد علیحدگی پر منتج ہوگئی۔ دوسری وجوہات کے علاوہ اس حادثے نے بھی بندے علی اور سید منور حسین کی اولادوں میں تفرقے کو فروغ دیا۔ چنانچہ کنیز فاطمہ کی دوسری شادی ان کی بڑی بہن شبیرن کے سسرالیوں میں سید ریاض الحسن کھیڑی سیداں کرنال میں ہوئی۔ کنیز فاطمہ کا ۷۹۹۱ءمیں انتقال ہوا۔ ان کی اولادیںلیہ میں آباد ہیں۔

O                  سید انوار حسین کی شادی قصبہ گوہلہ ضلع کرنال کی زبیدہ بیگم سے ہوئی۔ ان کی بہن شبیرن بھی اسی خاندان میں بیاہی ہوئی تھیں۔ زبیدہ کم و بیش دس بارہ سال انوار حسین کے ساتھ رہیں، ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ آخرکار یہ انوار حسین سے علیحدہ ہوگئیں۔ انوار حسین کا انتقال اندازاً ۴۷۹۱ءمیں بہ عمر ۰۷ سال ہوا۔

O                  سید مظفر علی پٹیالہ اسٹیٹ آرمی میں تقریباً پندرہ سال ملازم رہے اور ۸۴۹۱ءمیں پٹیالہ سے آکر بہاولپور آرمی میں چند ماہ خدمات انجام دے کر پینشن لے لی۔ انہوں نے لیہ میں مستقل سکونت اختیار کی۔ لیہ کی عدالتوں میں عرضی نویس رہے اور غالباً وکیل کے منشی بھی۔ سامانہ میں گیارہ محرم کو منجھانیاں کے امام خانے سے علم کا جلوس نکل کر مولانا صاحب کے امام خانے پر اختتام پذیر ہوتا تھا۔ اس کی مرثیہ خوانہ مظفر علی مرحوم کیا کرتے تھے۔ پاکستان آنے کے بعد ۶ محرم کو لیہ سے علموں کا جو جلوس برآمد ہونا شروع ہوا تو اس کی مرثیہ خوانی تادم حیات مرحوم ہی کرتے رہے۔ نہایت پُرمذاق اور زندہ دل شخص تھے۔ ان کا انتقال غالباً ۶۶۹۱ءمیں لیہ میں ہوا۔

O                  سید مظفر علی کی پہلی شادی انوری بیگم بنت عالم حسین منجھانی سے ہوئی۔ سات آٹھ سال کی ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد یہ شادی ختم ہوگئی۔ انوری بیگم سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ دوسری شادی انہوں نے ۳۴۹۱ءمیں ان کی بڑی بہن شبیرن بیگم کے دیور غفور حسین کی بڑی دختر سے کی۔ ان کا نام کنیزہ تھا۔ ان سے بھی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ سال دو سال بعد ان کا بھی انتقال ہوگیا۔ ان کی تیسری شادی غفور حسین ترمذی کی دوسری دختر کربلائی بیگم سے ۶۴۹۱ءمیں ہوئی۔ اس سے ایک فرزند ظفریاب علی ہے جو غالباً کراچی میں رہتا ہے۔ کربلائی بیگم نے ان سے ۳۵۹۱ءمیں طلاق لے لی۔ ان کی ماشاءاللہ چوتھی شادی مسلمہ خاتون دختر پیر تفضل حسین بخاری بیریاں والا سے لیہ میں ہوئی۔ ان کے بطن سے دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔

O                  ان کی چھوٹی دختر صبا مزمل کی شادی سبط حسن ولد شریف الحسن سے ۷۸۹۱ءمیں کراچی میں ہوئی۔

O                  ان کے بیٹے ظفر علی کی شادی اپنے ماموں پیر مرتضی حسین کی دختر سے ۴۹۹۱ءمیں ہوئی۔

O                  ان کے بیٹے مظہر علی اور بیٹیاں نگہت زہرا اور انجم زہرا ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔

O                  سید زوار حسین ولد سید منور حسین بائیس سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

سید بندے علی ابن سید تراب علی

O                  سید بندے علی ولد تراب علی کی شادی نواب بیگم خاندان راجپوت موضع ننگل تحصیل مانسہ ضلع برنالہ سے ہوئی، ان سے ایک دختر سیدہ صفدری بیگم اور جڑواں بیٹے سید محمد اکبر اور سید محمد اصغر پیدا ہوئے۔ نواب بیگم کا جوانی ہی میں انتقال ہوگیا۔ چنانچہ تایا بندے علی مرحوم کے بچوں کی نگرانی ان کی بہن سیدہ سوندھی خاتون نے کی۔

O                  سیدہ صفدری بیگم کی شادی سید تجمل حسین ولد سید مقبول حسین منجھانی سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں سیدہ خاتون اور سیدہ بھورو صاحبِ اولاد ہیں۔ ان کا صرف ایک ہی بیٹا ہے جس کا نام سید محمد حسنین ہے۔ موصوف لیہ میں آباد ہیں اور صاحب اولاد ہیں۔

O                  بھائی اکبر ریلوے پولیس میں ملازم تھے اور پاکستان آکر انہوں نے غالباً ۰۶۹۱ءکے بعد پینشن لی تھی۔ یہ انتہائی شریف النفس، دور اندیش اور مہذب انسان تھے۔ بیٹوں اور بیٹی کو حتی المقدور اچھی تعلیم و تربیت دی۔ ان کی شادی سیدہ مصطفائی بیگم بنت سید محمد منجھانی سے ہوئی۔ بھائی سید اکبر کا انتقال ۶۹۹۱ءمیں خانیوال میں ہوا۔ ان کے گھرانے کے لوگ خانیوال میں آباد ہیں۔

O                  سید محمد اکبر کے بڑے صاحبزادے سید شمیم حیدر جن کی پیدائش غالباً ۰۴۹۱ءکی تھی، ڈیرہ غازی خان میں مشہور وکیل ہیں۔ ان کا شمار فوجداری مقدمات کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ شمیم قدرتی طور پر مقامی سیاسی اور مذہبی امور میں دلچسپی لیتے ہیں۔ جولائی ۷۹۹۱ءمیں جب وہ اپنے دفتر میں بیٹھے تھے تو ان پر تشیع اور عزاداری سید الشہداءکے دشمنوں نے حملہ کیا، جس میں شمیم زخمی ہوگئے۔ ان کی شادی نذر زہرا بنت سید نذیر حسین زیدی سادات بجنور سے ۱۷۹۱ءمیں ہوئی۔ موصوفہ ڈیرہ غازی خان کے ایک اسکول کی ہیڈ مسٹریس ہیں۔ ان کی چار بیٹیاں عالین زہرا، صباحت زہرہ، مریم زہرا اور عقیدت زہرا ہیں جبکہ دو بیٹے محمد علی غالب اور محمد علی طالب ہیں۔

O                  سیدہ حریم زہرا کی شادی طاہر رضا زیدی بجنور، حال مقیم گلشن اقبال کراچی سے ہوئی۔

O                  سیدہ صباحت زہرا، ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ سیدہ عالین زہرا کی شادی شمیم کے ماموں زاد سید طاہر رضا ولد سید دلبر حسن سے ہوئی۔ یہ صاحبِ اولاد ہیں اور خانیوال میں رہائش پذیر ہیں۔

O                  سید پرویز حیدر کی شادی سیدہ پروین بانو سے ہوئی۔ ان کے پانچ بیٹے سید نعیم حیدر، سید سجاد حیدر، سید عمران حیدر، سید اسد حیدر اور سید عمار حیدر ہیں۔ یہ سب خانیوال میں آباد ہیں۔

O                  تیسرے بیٹے رضا حیدر ہیں۔ یہ خانیوال میں اپنے والد مرحوم کی اسلحے کی دوکان چلارہے ہیں۔ ان کی شادی تطہیر زہرا سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سید مستجاب رضا اور سید زین رضا کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ نگین زہرا ہیں۔

O                  چوتھے بیٹے ضیاءحیدر ہیں۔ یہ خانیوال میں ایڈووکیٹ ہیں۔ دیوانی مقدمات میں گہری مہارت رکھتے ہیں اور خانیوال کے مذہبی، سیاسی اور سماجی معاملات سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ ان کی شادی راشدہ بیگم سادات باہرہ سے ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے سید مختار حیدر اور سید ذوالقرنین حیدر کے علاوہ ایک دختر سیدہ قرة العین حیدر ہیں۔

O                  ارشد زہرا بنت محمد اکبر اور ان کے بھائی ضیاءکی پیدائش پاکستان آکر ہوئی۔ ان کی شادی سید محمد یوسف بخاری سے ہوئی۔ یہ صاحبِ اولاد ہیں اور شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہیں۔

O                  سید محمد اصغر اپنے بھائی سید محمد اکبر کے ساتھ جڑواں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی سیدہ کنیز فاطمہ بنت سید منور حسین سے ہوئی۔ یہ شادی جلد ہی ختم ہوگئی۔ ان کے کوئی اولاد نہیں ہے۔ انہوں نے تقریباً ۰۸ سال کی عمر میں لیہ میں وفات پائی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

سید مہدی حسن

 

 

 

 

 

سید مہدی حسن ولد سید امام الدین

                                                آپ اپنے والدین کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ ۷۵۸۱ءکی جنگِ آزادی کی ناکامی کے بعد اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ یہ بھی سامانہ واپس آگئے۔ اپنے بڑے بھائی سید اشتیاق علی کی حویلی کے مشرق میں انہوں نے اپنی نئی حویلی تعمیر کی۔ اللہ نے ان کو دو بیٹے سید فدا حسین اور سید امداد علی عنایت فرمائے۔

O                  سید فدا حسین لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید امداد علی صاحبِ اولاد ہوئے۔ ان کے تین بیٹے سید محمد تقی، سید شمشاد علی، سید محمد نقی اور ایک دختر سیدہ فاطمہ ہوئیں۔

O                  ان کی دختر سیدہ فاطمہ کی شادی سید اشرف علی سے ہوئی جو مہاراجہ پٹیالہ کے میر منشی تھے۔ سیدہ فاطمہ کے صرف ایک دختر سیدہ لطیفن ہوئی جن کی شادی سید منور حسین ولد سید تراب علی منجھانی سے ہوئی۔ سیدہ لطیفن کا انتقال ۰۶۹۱ءمیں لیہ میں ہوا۔

O                  سید امداد علی کے پہلے بیٹے سید محمد تقی لاولد رہے۔

O                  دوسرے بیٹے سید شمشاد علی تھے۔ ان کی شادی سیدہ فیاضی بیگم دختر سید نثار علی سے ہوئی۔ موصوفہ حج و زیارت مقدسہ سے مشرف ہوئیں۔ یہ نہایت نمازی اور پرہیزگار خاتون تھیں۔ ان کے ایک دختر سیدہ شریفن پیدا ہوئی جو اٹھارہ سال کی عمر میں کنواری ہی فوت ہوگئی۔

O                  تیسرے بیٹے سید محمد نقی تھے۔ یہ سامانہ کے مشہور مرثیہ خواں تھے اور ان کے بہت سے شاگرد تھے۔ ان کی شادی سیدہ سوندھی بیگم دختر سید تراب علی سے ہوئی۔ ان کے ایک بیٹا سید محمد حسن پیدا ہوا جو نوجوانی میں کنوارا ہی وفات پاگیا۔ اس طرح میرے دادا کے چچا سید مہدی حسن کی نسل کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔ سدا رہے نام اللہ کا۔ تایا نقی مرحوم کا انتقال تقریباً ۸۳۹۱ءمیں ہوا۔ ان کی بیوہ کا اپنے شوہر کی وفات کے تین چار سال بعد انتقال ہوا۔

                                                تایا نقی مرحوم کی وراثت کا جھگڑا سید بندے علی اور سید منور حسین کی اولادوں میں مدتوں مقدمات کا باعث بنا رہا۔ تایا سید نقی کی حویلی کے مغرب میں دادا سید اشتیاق علی کی حویلی تھی جس کے آدھے حصے کے مالک ان کے پوتے سید منور حسین اور آدھے کے وارث سید بندے علی تھے۔ جہاں پر کنویں سے پانی لینے کے لیے دونوں حویلیوں کے درمیان ایک دروازہ موجود تھا۔

                                                سید بندے علی کی بیوی کے انتقال کے بعد ان کی بہن سیدہ سوندھی بیگم نے ان کے بچوں سید محمد اکبر اور سید محمد اصغر کی پرورش کی۔ سیدہ سوندھی بیگم کا ایک ہی بیٹا تھا جو جوانی میں ہی وفات پاگیا تھا۔ چنانچہ قدرتی طور پر سید بندے علی کے بچے ان کی محبت و شفقت کا محور بن گئے۔ جب سے میں نے ہوش سنبھالا تو میں نے سید محمد اکبر و سید محمد اصغر کو پھوپھی سوندھی کے گھر میں رہتے ہوئے پایا۔ سننے میں آیا ہے کہ مرنے سے پہلے سیدہ سوندھی نے بھائی سید محمد اکبر کے نام پر گھر اور جائیداد ہبہ کردی تھی۔ اس وراثت کو تایا سید نقی کی اکلوتی بھانجی سیدہ لطیفن زوجہ سید منور حسین نے عدالت میں چیلنج کیا اور ۷۴۹۱ءتک چھ سات سال مقدمہ بازی ہوتی رہی۔

                                                سیدہ لطیفن کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنے تینوں ماموں کے لاولد وفات پانے کی صورت میں اپنے نانا سید امداد علی کی واحد وارث ہے۔ اس مقدمے بازی کے ساتھ ساتھ برادرانہ تعلقات بہت متاثر ہوئے۔ پاکستان آنے کے بہت عرصے بعد مرحوم بھائی سید محمد اکبر صاحب نے نہایت دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے اپنی بزرگی اور دانشمندی کا ثبوت دیا اور اپنے تایا کی اولاد اور ان کی اولادوں سے راہ و رسم بڑھائی۔ کیونکہ بڑا تو وہی ہوتا ہے جو دوستی میں پہل کرکے گزشتہ کوتاہیوں کو فراموش کردے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قادر بخش

سید ذولفقار علی

 

 

 

 

سید ذوالفقار علی ولد سید امام الدین

                                                آپ بھی اپنے بڑے بھائی سید نثار علی اور سید اشتیاق علی کے ساتھ نواب جھجھر ہی کی ملازمت میں رہے۔ اس زمانے میں رواج تھا کہ ایک ہی خاندان کے لوگ ایک ہی حکومت کے ملازم ہوا کرتے تھے تاکہ پورے خاندان کی وفاداریاں اسی حکومت کے ساتھ وابستہ رہیں۔ سید ذوالفقار علی ۷۵۸۱ءکی جنگِ آزادی کی ناکامی کے بعد جھجھر میں جو کچھ زمین و جائیداد تھیں، چھوڑ کر ا پنی جان کی حفاظت کے لیے سامانہ واپس آگئے۔ یہاں انہوں نے سید علی حسن وکیل کی حویلی سے ملحق خالی جگہ پر اپنا مکان تعمیر کروایا اور سامانہ میں دوبارہ سکونت اختیار کرلی۔ ان کے دو بیٹے سید بخشش علی اور سید امجد علی کے علاوہ ایک دختر سیدہ تنظیم فاطمہ عرف تجی تھیں۔

O                  سیدہ تنظیم فاطمہ عرف تجی کی شادی سید خیرات علی ولد سید نجابت علی منجھانی سے ہوئی۔ ان کے تین لڑکیاں ہوئیں مگر کوئی بھی صاحب اولاد نہیں ہوئیں۔ سیدہ تنظیم فاطمہ کا ایک بیٹا بھی ہوا جس کا نام سید فضل حسین تھا۔

O                  سید فضل حسین کا گھر امام خانہ کے جنوب کی جانب تھا۔ ہجرت سے اندازاً تین چار سال پہلے یہ اس مکان کو چھوڑ کر بخاریوں میں ایک حویلی میں سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ ان کی ایک دختر سیدہ بانو تھیں جن کی شادی سامانہ سے باہر ہوئی تھی۔ شادی کے تھوڑے ہی عرصے بعد بانو کا انتقال ہوگیا۔ سید فضل حسین میرے ابا سے بڑے تھے، میں انہیں تایا کہہ کر پکارا کرتا تھا۔ یہ دونوں میاں بیوی کافی ضعیف تھے اور ہجرت کرکے یہ ضعیف و ناتواں لاوارث پاکستان بھی آئے۔ معلوم نہیں کہاں اور کن حالات میں ان کا انتقال ہوا۔ اللہ ان پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔

O                  سید ذوالفقار علی کے بڑے سید بخشش علی تھے۔ ان کی شادی سیدہ رمضاناً دختر سید احمد علی ولد سید حسین علی منجھانی سے ہوئی۔ ان سے ایک دختر سیدہ صغیرن اور دو بیٹے سید اسلام علی اور سید انتظام علی پیدا ہوئے۔

O                  سیدہ رمضاناً اور سیدہ صغیرن کا انتقال ۱۵۹۱ءمیں علی پور آکر ہوا۔

O                  سیدہ صغیرن کی شادی سید امیر حسن ولد سید فیاض علی سے ہوئی جس سے دو بیٹیاں سیدہ محمدی بیگم اور سیدہ طاہرہ خاتون متولد ہوئیں۔ یہ دونوں بیٹیاں صاحبِ اولاد ہیں۔

O                  سید اسلام علی کی شادی حیدری بیگم دختر سید عالم حسین سے ہوئی۔ ان سے دو بچے پیدا ہوئے جو شیرخواری میں ہی انتقال کرگئے۔ پھر سید اسلام علی بھی وفات پاگئے۔ اس کے بعد سیدہ حیدری بیگم نے دوسری شادی سید علی حسن ولد سید محمد علی سے کی۔ سیدہ حیدری بیگم کا انتقال ۴۷۹۱ءمیں فیصل آباد میں ہوا۔

O                  سید انتظام علی جسمانی طور پر معذور تھے۔ سننے میں آیا ہے کہ مرثیہ خوانی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ آپ ۵۴۔۰۴ سال کی عمر میں لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید ذوالفقار علی کے دوسرے بیٹے سید امجد علی تھے۔ ان کی شادی سیدہ نیازی دختر سید برکت علی ولد سید فرزند علی سے ہوئی۔ موصوفہ سیدہ نیازی خاتون میری نانی سیدہ نجیباً خاتون کی بہن تھیں۔ سید امجد علی اور سیدہ نیازی کی صرف ایک ہی دختر سیدہ ذاکری پروان چڑھی۔ سیدہ ذاکری بیگم کی شادی سید علی حسن ولد احمد علی سے ہوئی۔ سیدہ ذاکری بیگم کے دو بیٹے سید عون محمد اور سید سرور حسین ہوئے۔ سید عون محمد صاحبِ اولاد ہوئے۔ ان کی اولاد منڈی بہا


الدین میں آباد ہے۔ ان کا انتقال منڈی بہا
الدین آنے کے بعد ۵۸۹۱ءمیں بہ عمر تقریباً ۰۸ سال ہوا۔ 

O                  سید سرور حسین کی شادی سیدہ محمدی بیگم دختر سید امیر حسن ولد فیاض علی سے ہوئی۔ ان کے ایک بیٹا سید آل نبی اور ایک دختر سیدہ خاتون ہیں۔ سید سرور حسین کا انتقال جنوری ۸۹۹۱ءمیں منڈی بہا


الدین میں بہ عمر تقریباً ۰۹ سال ہوا۔ 

O                  سیدہ ذاکری بیگم کے دو بیٹے اور دو بٹیاں تھیں۔ بڑی دختر سیدہ دلبری بیگم کی شادی چچا کے بیٹے سید منیر حسین سے ہوئی تھی۔ ان کا انتقال منڈی بہا


الدین آکر ۲۸۹۱ءمیں ہوا۔ ان کی اولادیں منڈی بہا
الدین میں آباد ہیں۔ 

O                  سیدہ ذاکری بیگم کی دوسری دختر سیدہ مصطفائی بیگم تھیں جن کی شادی سید رفیق حسین ولد سید باقر حسین سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ موصوفہ کے متعدد اولادیں ہوئیں مگر کوئی بھی پروان نہ چڑھ سکی۔ پاکستان میں علی پور آنے کے بعد موصوفہ کا انتقال ۰۵۹۱ءمیں ہوا۔ موصوفہ نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔

O                  سید ذوالفقار علی کی اولاد ذکور سے کوئی نفس باقی نہیں۔ ان کی نسل کا سلسلہ ان کی پوتیوں سیدہ ذاکری بیگم اور سیدہ صغیرن بیگم کی اولادوں سے جاری ہے۔ اللہ کا نظام کچھ ایسا ہی ہے۔ وہ قطرے کو چاہے تو دریا کرے اور دریا کو چاہے تو قطرہ کرے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید نوازش علی ابن سید قادر بخش

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید نوازش علی

 

 

 

 

 

 

 

 

سید نوازش علی

                                                سید قادر بخش کے دوسرے بیٹے سید نوازش علی تھے۔ نوازش علی اور ان کے دونوں بیٹے نظام الدین اور کرم حسین اپنے خاندان کے دوسرے افراد کی طرح نواب جھجھر ہی کی ملازمت میں تھے۔ اس زمانے میں پورا خاندان کا خاندان عام طورپر کسی ایک ہی نواب یا بادشاہ کی ملازمت میں ہوا کرتا تھا۔ شاید اس لئے بھی کہ ان کی وفاداریاں صرف ایک ہی حکومت سے وابستہ رہیں۔ ان کے بارے میں اس سے زیادہ اور کچھ معلوم نہیں۔ سامانہ میں ان کا گھر جسے سید غلام حسین نے سکھوں کے المیہ کے بعد تعمیر کیا تھا، کوئی خاص بڑا گھر نہیں تھا۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی جائیداد جھجھر یا اس کے مضافات میں بنائی اور ۷۵۸۱ءکی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد سب کچھ چھوڑ کر اپنی جان بچا کر جدی گھر سامانہ واپس آگئے۔ ان کی نسل میں کچھ زیادہ پھیلا نہیں رہا۔ شاید اللہ کا نظام ہی کچھ ایسا ہے۔

O                  سید نوازش علی کے ہاں دو بیٹے سید کرم حسین اور سید نظام الدین اور ایک دختر نیک اختر سیدہ اکرامن خاتون عرف کامن متولد ہوئے۔

O                  سیدہ اکرامن خاتون کی شادی سید نثار علی ولد سید امام الدین حسین سے ہوئی۔ اس معظم و مکرم جوڑے نے میرے دادا سید نیاز علی کو جنم دیا۔ اللہ ان پر رحمتوں کی بارش فرمائے۔

O                  سید کرم حسین ولد نوازش علی کے دو بیٹیاں سیدہ امتی اور سیدہ کلثوم ہوئیں۔ سیدہ امتی کی شادی فیاض علی سے ہوئی اور کلثوم کی شادی سید نواب علی شاخ اصغرعلی سے ہوئی جس سے کوئی اولاد زندہ باقی نہیں رہی۔

O                  نظام الدین ولد نوازش علی کے ایک بیٹا شجاعت علی عرف بابا سوندھا اور ایک دختر سیدہ سکینہ ہوئی۔ سیدہ سکینہ کی شادی سید سردار علی ولد حسین علی شاخ سید محمود حافظ سے ہوئی۔ ان کے ہاں سے کوئی اولاد زندہ باقی نہ رہی۔

سید شجاعت علی عرف بابا سوندھا

O                  سیدہ شجاعت علی عرف بابا سوندھا کی شادی سیدہ کبریٰ بنت سید نثار علی سے ہوئی۔ بابا سوندھا کے چار بیٹے قاسم علی، ہاشم علی، جعفر حسین اور ذاکر حسین تھے۔

O                  قاسم علی نے ساری عمر شادی نہیں کی اور پچاس سے زیادہ عمر پاکر کنوارے ہی فوت ہوئے۔

O                  ہاشم علی کی شادی مسماة اصغری بیگم خاندان افغان موضع مراد پورہ سے ہوئی۔ مرادپورہ سامانہ کے شمال میں تقریباً دو میل کے فاصلے پر تھا۔ ہاشم علی کے ایک دختر حسینہ اور ایک بیٹا توقیر حسین پیدا ہوئے۔

O                  حسینہ جوانی میں ہی فوت ہوگئی۔ البتہ توقیر حسین کی پہلی شادی تقیہ بیگم بنت جعفر حسین سے ہوئی۔ ان کے ہاں ایک بیٹا شبیر حسین غالبا ۰۴۹۱ءمیں متولد ہوا اور تقیہ بیگم ایک سال بعد فوت ہوگئی۔ توقیر حسین کا انتقال ۹۵۹۱ءمیں منڈی بہا


الدین میں ہوا۔ 

O                  شبیر حسین ولد توقیر حسین کی شادی سیدہ قمر زمانی دختر سید امیر حسن بخاری سے ہوئی جن کا آبائی تعلق محلہ گڑھ سرائے سے تھا اور یہ اب لیہ میں آباد ہیں۔ ان کے تین بیٹے سجاد حسین، فیاض حسین اور اعجاز حسین ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ علی پور میں رہتے ہیں۔ شبیر حسین کا انتقال ۵۹۹۱ءمیں علی پور مظفر گڑھ میں ہوا۔

O                  توقیر حسین نے دوسری شادی رقیہ بیگم بنت الطاف حسین سے ۲۴۹۱ءمیں کی۔ ان سے ایک دختر مسرت بیگم عرف بندو ۶۴۹۱ءمیں پیدا ہوئی۔ چھ سات سال کی عمر میں مسرت کو ٹائیفائیڈ ہوا اور دماغی توازن بگڑ گیا۔ یہ نیم پاگل پن کی کیفیت میں اپنے بھائیوں تنویر حسین اور تکریم حسین کے ساتھ علی پور میں رہتی ہے۔

O                  رقیہ اور توقیر کے دوسرے بیٹے تنویر حسین کی شادی رقیہ کے اکلوتے بھتیجے سید صغیر مہدی ولد نثار حسین کی دختر درنجف سے ہوئی۔ ان کے یہاں تنظیم حسین، توصیف حسین، تطہیر فاطمہ اور تنزیلہ فاطمہ متولد ہوئیں۔ یہ شادی کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی۔ درنجف، تنویر سے الگ ہو کر اپنے والد صغیر مہدی کے پاس منڈی بہا


الدین میں رہ کر اپنی بچیوں کی پرورش کر رہی ہے۔  

O                  تکریم حسین ولد توقیر حسین کی شادی سیدہ طاہرہ بیگم بنت امیر حسین کی دختر سیدہ معظمہ بانو بنت سید تفضل حسین سید کھیٹری والے سے ہوئی۔ ان کے ہاں دو بیٹے شجاعت علی، عون محمد اور ایک بیٹی فضہ خاتون ہیں۔ یہ سب لوگ علی پور مظفرگڑھ میں آباد ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید جعفر حسین ولد سید شجاعت علی

                                                سید جعفر حسین کی شادی رضیہ بیگم بنت نیاز علی سے ہوئی۔ پھوپھا جعفر حسین سامانہ میں پوسٹ مین تھے۔ یہ ۵۴۔۴۴۹۱ءمیں ریٹائر ہوئے اور اکتوبر ۷۴۹۱ءمیں سامانہ میں ان کا انتقال ہوا۔ آپ کی معیشت یقینا ایک پوسٹ مین کی آمدنی کی مناسبت سے ہی تھی۔ مگر ان کے ہاں عزاداری قائم تھی۔ نذر نیازوں کے علاوہ عشرہ محرم میں علم استادہ کئے جاتے تھے اور روزانہ مغرب کے بعد عزائے سید الشہداءبرپا کی جاتی تھی۔ یوں تو ان کے ہاں متعدد اولادیں پیدا ہوئیں مگر صرف تین ہی پروان چڑھیں۔

O                  سیدہ تقیہ بیگم ان کی سب سے بڑی اولاد تھی۔ ان کی شادی توقیر حسین سے ہوئی۔ یہ شیرخوار شبیر حسین کو چھوڑ کر راہِ ملک بقاءہوئی۔

O                  سید جعفر حسین کے صاحبزادے سید ابن علی نہایت وجیہہ، خوبصورت اور خوب سیرت نوجوان تھے۔ ۶۲ سال کی عمر میں ان کی شادی سیدہ سروری بیگم بنت شریف الحسن سے ۴۴۹۱ءمیں ہوئی۔ ابن علی شادی کے چھ ماہ بعد دماغی توازن کھو بیٹھے۔ ہر چند علاج معالجہ کیا مگر ان کی حالت بہتر نہ ہوسکی۔ پھوپھا جعفر حسین ان کا داغ لے کر جنت کو سدھارے۔ پاکستان آنے کے بعد ابنِ علی ایک دو مرتبہ گھر چھوڑ کر گئے مگر ان کو تلاش کرکے لایا گیا۔ غالباً ۱۵۹۱ءمیں یہ گھر چھوڑ کر ایسا گئے کہ ہر چند تلاش کے باوجود ان کا سراغ نہ مل سکا۔ پھوپھی رضیہ نے یہ سب غم برداشت کئے اور فروری ۴۶۹۱ءمیں علی پور میں وفات پائی۔ اللہ ان کو جناب سیدہ سلام اللہ علیہ کے قرب و جوار میں جگہ مرحمت فرمائے۔

 

 

سید ذاکر حسین ولد شجاعت علی

O                  آپ سید شجاعت علی ولد نظام الدین کے سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے۔ سوز خوانی کے علاوہ مسجد میں بڑے جوش الہانی سے اذان دیا کرتے تھے۔ مسجد و امام بارگاہ کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی، یہ میرے والد سے بڑے تھے۔ غالباً ۲۴۹۱ءمیں پچاس پچپن سال کی عمر میں کنوارے ہی فوت ہوئے۔

O                  سید نوازش علی ولد قادر بخش کی اولاد زکور کا سلسلہ توقیر حسین ولد ہاشم علی کے تینوں بیٹے شبیر حسین، تکریم حسین اور تنویر حسین سے باقی ہے۔ اللہ ان کی اولاد میں پھیلا فرمائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید خواج حسین ابن سید غلام حسین

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید خواج حسین ولد غلام حسین

سّید سید محمد

 

 

 

 

 

 

 

سید خواج حسین

O                  سید غلام حسین کے دو فرزند سید قادر بخش اور سید خواج حسین تھے۔ سید قادر بخش کی اولاد کا تذکرہ گزشتہ صفحات میں تحریر کیا جاچکا ہے۔ سید خواج حسین، سید غلام حسین کے دوسرے فرزند تھے۔ آئندہ صفحات میں ہم ان کی اولاد کا تفصیلی تذکرہ کریں گے۔

O                  سید خواج حسین کے یہاں سید امیر الدین متولد ہوئے اور سید امیر الدین کے یہاں پانچ بیٹے سید قلندر علی، سید فضل حسین، سید جمال الدین، سید ضیاءالدین اور سید کمال الدین پیدا ہوئے۔

O                  سید ضیاءالدین اور سید کمال الدین لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید جما ل الدین کے بیٹے سید باقر علی ہوئے ۔ سید باقر علی کی شادی ان کے چچاسید قلندر علی کی بیٹی سیدہ سیدی سے ہوئی ۔ ان کے یہاں ایک بیٹے سید جعفر حسین کی ولادت ہوئی جو لاولد وفات پاگئے ۔

O                  سید فضل حسین کے بیٹے سید غلام عباس ہوئے۔ سید غلام عباس کی شادی سید قلندر علی کی بیٹی سیدہ کاظمی سے ہوئی۔ سید غلام عباس کے دو بیٹے سید رونق علی اور سید سید محمد کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ زینب اور سیدہ فوجی ہوئیں ۔

O                  سیدہ زینب بنت سید غلام عباس کی شادی سید محمد حسن ولد سید فوجدارعلی سے ہوئی ۔

O                  سیدہ فوجی بنت سید غلام عباس کی شادی سید تراب علی ابن سید حسن علی سے ہوئی ۔

O                  سید رونق علی ابن سید غلام عباس کی شادی مسماة بشیرن موضع میال ، خاندان شیخ قریشی سے ہوئی ۔ ان کے یہاں کوئی اولاد نہ ہوئی اور یہ لاولدہی فوت ہوئے ۔

 

 

سّید سید محمد بن سید غلام عباس

                                                سّید سید محمد کی شادی سیدہ حسنی بنت سید ہداےت حسین خاندان ہٰذا سے ہوئی۔ آپ اپنے زمانے کے عالم فاضل تھے اور محکمہ مال میں ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ سّید سید محمد کا انتقال سامانہ میں غالباً ۳۴۹۱ءمیں ہوا اور ان کی بیوہ سیدہ حسنی پاکستان میں خانیوال آکر ۰۵۹۱ءکی دہائی کے شروع میں فوت ہوئیں ۔ سّید سید محمد کے تین بیٹے سید عون محمد، سید دلبر حسن، سید مصطفی حسین اور تین بیٹیاں سیدہ مولائی بیگم، سیدہ مصطفائی بیگم اور سیدہ مرتضائی بیگم ہوئیں ۔

O                  سید عون محمد کی شادی ان کی پھوپھی زینب کی دختر سیدہ رضیہ بیگم سے ہوئی ۔ سید عون محمد اور رضیہ بیگم نے خانیوال آکر وفات پائی۔ ان کے یہاں ایک بیٹا سید غلام عباس اور تین بیٹیاں سیدہ شوکت بیگم، سیدہ عذرا بیگم اور سیدہ را ضےہ پیدا ہوئیں ۔

O                  سید غلام عباس کی شادی سیدہ نوشابہ سے ہوئی۔ سید غلام عباس کے چاربیٹے سید حسین عباس، سید حسن عباس، سید فضل عباس اور سیدجعفر عباس ہوئے۔ یہ سب شادی شدہ ہیں اور خانیوال میں آباد ہیں۔ سید غلام عباس کا انتقال ۰۷۹۱ءکی دہائی کے آخر میں ۰۵ سال کی عمر میں ہوا۔

O                  سیدہ شوکت بیگم کی شادی سید محمود الحسن ابن سید علی حسین سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ موصوفہ کے یہاں ایک بیٹی سیدہ بانو متولد ہوئی۔ سیدہ شوکت بیگم نے خانیوال آکر وفات پائی۔

O                  سیدہ عذرا بتول کی شادی ان کی خالہ سیدہ زہرا کے بیٹے سید خادم حسین ابن سید نذر حسین سید کھیڑی والے سے ہوئی۔ خادم حسین منڈی بہا


الدین میں رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے یہ شادی جلد ہی طلاق پر منتج ہوگئی ۔ 

O                  سیدہ راضیہ بھی شادی شدہ ہیں اور خانیوال میں ہی رہتی ہےں ۔

 O                 سّید سید محمد کے دوسرے بیٹے سید دلبر حسن تھے۔ ان کی پیدائش بیسویں صدی کے پہلے عشرے میں ہوئی۔ سید دلبر حسن نے سامانہ میں بی اے اور پھر ایل ایل بی کرنے کے بعد ریاست پٹیالہ کے ضلعی صدر مقام” سنام“ میں وکالت کےا کرتے تھے۔ سید دلبر حسن ایک ادبی ذہن رکھنے کے ساتھ بہت اچھے مقرربھی تھے۔ یہ زیدیوں میں ۷۴۹۱ءتک واحد گریجویٹ تھے۔

 O                 سید دلبر حسن کی پہلی شادی ان کے ماموں کی بیٹی سیدہ دلبری بیگم سے ہوئی تھی۔ ان کے یہاں سید قمر عباس کی ولادت ہوئی جو مجھ سے ایک مہینہ بڑے تھے۔ سید قمر عباس خانیوال آتے ہی ۸۴۹۱ءمیں وفات پاگئے۔ سید دلبر حسن نے سامانہ میں ہی قمر کی والدہ کو شرعی طلاق دے دی تھی ۔

O                  سید دلبر حسن نے دوسری شادی سامانہ میں ہی مسماة دولت جمال موضع بروالہ ضلع حصار سے کرلی تھی۔ موصوفہ کے کوئی اولاد نہیں ہوئی اور یہ خانیوال آکر فوت ہوئیں ۔

O                  سید دلبر حسن نے خانیوال آکر اندازاً پچاس سال کی عمر میں تیسری شادی سیدہ شہربانو سے کی۔ شہربانوکا تعلق بلتستان کی موسوی سادات سے تھا۔ ان کا بھی انتقال ہوچکا ہے ۔ ان کے یہاں ایک بیٹا سید طاہر حیدر اور ایک بیٹی سیدہ طاہرہ بیگم پیدا ہوئیں ۔

O                  سید طاہر حیدر ایم اے، ایل ایل ایم ہیں اور پنجاب کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ہیں۔ ان کی شادی ان کے پھوپھی زاد بھائی سید شمیم حیدر ابنِ سید محمد اکبر کی بیٹی سّیدہ عقیدت زہرا سے ہوئی۔یہ صاحبِ اولاد ہیں اور مستقل طور پر خانیوال میں رہائش پذیر ہیں۔

O                  طاہرہ بیگم عرف عابدہ کی شادی ان کے ننھیال میں ہوئی ہے ۔

O                  سید دلبر حسن کا انتقال ۰۷۹۱ءکی دہائی می


©ں خانیوال میں ہوا۔ اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے۔ 

O                  سّید سید محمد کے چھوٹے فرزند سید مصطفی حسین ہیں ۔ ان کی پہلی شادی میر کندلہ پٹیالہ میں ہوئی۔ ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی اور انہوں شرعی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ان کی دوسری شادی ۵۴۹۱ءمیں سیدہ خاتون بنت سید تجمل حسین سے ہوئی۔ سیدہ خاتون کا انتقال خانیوال آکر ۰۵۹۱ءکی دہائی کے آخر میں ہوا۔ چنانچہ اس کے بعد سید مصطفی حسین نے ایک اور شادی کی ۔سید مصطفی حسین کے ماشاءاللہ دو بیٹیاں سید ہ رباب فاطمہ، سید ہ عالین فاطمہ اور تین صاحبزادے سیدفضل عباس، سید اصغر عباس اور سید اظہر عباس ہیں۔ سید مصطفی حسین بمعہ اہل و عیال خانیوال میں رہائش پذیر ہیں ۔

O                  رباب فاطمہ بنت سید مصطفی حسین کی شادی عزادار حسین ولد حامد حسین سے منڈی بہا الدین میں ہوئی۔ یہ شادی بدقسمتی سے طلاق پر منتج ہوئی۔

O                  سّید سید محمد کی دختر مولائی بیگم کی شادی انبالہ میں ہوئی تھی۔ ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔ پاکستان آنے کے بعد مولائی بیگم نے وفات پائی ۔

O                  سّید سید محمد کی دوسری دختر مصطفائی بیگم کی شادی سید محمد اکبر ابن سید بندے علی سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ ان کے یہاں چار بیٹے سیدشمیم حیدر، سید پرویز حیدر، سید رضا حیدر اور سید ضیاءحیدر کے علاوہ ایک بیٹی سید ہ ارشد زہرا متولد ہوئیں۔ یہ سب صاحبِ اولاد ہیں۔ ان کا تذکرہ ان کے جد سید اشتیاق علی ولد سید امام الدین حسین کے ذیل میں تفصیل سے دیا گیا ہے۔

O                  سّد سید محمد کی چھوٹی دختر سیدہ مرتضائی بیگم تھیں۔ ان شادی سّید قیصر حسین ولد سید عالم حسین سے ہوئی۔ یہ صاحب اولاد ہیں۔ ان کی اولاد خانیوال میں سکونت پذیر ہیں جن کا تفصیلی تذکرہ سید قیصرحسین کے ضمن میں کیا گیا ہے ۔ سیدہ مرتضائی بیگم ۹۹۹۱ءمیں فوت ہوئیں۔

 

 

گزشتہ سطور محض میری ذاتی یادداشت کی بناءپر تحریر کی گئی ہیں۔

ممکنہ کمی بیشی کو سہو سمجھا جائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید قلندر علی ولد سید امیر الدین

 

 

 

 

 

 

 

 

 سید قلندر علی ابن سیدامیر الدین

O                  سید قلندرعلی، سید امیر الدین کے فرزند تھے۔ان کے پانچ بیٹے سید ہدایت حسین، سید دل باغ حسین،سید محمد علی، سید عنایت حسین اور سیدعالم حسین کے علاوہ تین بیٹیاں سیدہ نجی، سیدہ سیدی اور سیدہ کاظمی بیگم ہوئیں۔

O                  سیدہ نجی کی شادی محلہ گڑھ سرائے کے روڑی پور سادات میں ہوئی۔ یہ سید مہدی حسن روڑی پور والے کی والدہ تھیں۔ اس کی دختر سیدہ زہری کی شادی سید امیر حسن ولد ہدایت حسین سے ہوئی۔ اور ان کے بیٹے مہدی کی دختر سیدہ صفدری کی شادی حامد حسین ولد عالم حسین سے ہوئی۔

O                  سیدہ سیدی دختر سید قلندر علی کی شادی سید باقر علی ولد جمال علی سے ہوئی تھی۔ان کے ہاں ایک بیٹاسید جعفر حسین متولد ہوا۔جعفر حسین لاولد فوت ہوئے۔

O                  سیدہ کاظمی بیگم کی شادی سید غلام عباس ابن سید فضل حسین سے ہوئی۔

O                  سید عنایت حسین لاولد فوت ہوئے۔

O                  سیدہدایت حسےن کی شادی مسماة رحیمن خاندان مغلیہ چھینٹانوالہ ریاست پٹیالہ سے ہوئی۔ ان کے یہاں ایک بیٹی حسنی بیگم اور دو بیٹے سید امیر حسن اور سید شریف حسین متولدہوئے۔

O                  سیدہ حسنی بیگم دختر سیدہدایت حسےن کی شادی سّید سید محمد ولد سید غلام عباس سے ہوئی۔ آپ خانیوال آکر فوت ہوئیں۔ ان کی اولادکا تذکرہ سّید سید محمد کے ساتھ موجود ہے ۔

O                  سید امیر حسن ابن سید ہدایت حسےن کی شادی محلہ گڑھ سرائے کے سید مہدی حسن کی بہن سےدہ زہرا سے ہوئی۔ ان کے یہاں دو بیٹیاں عباسی بیگم اور دلبری بیگم ہوئیں۔ امیر حسن کا انتقال ۳۴۹۱ءمیں سامانہ میں ہوا۔

O                  سیدہ عباسی بیگم دختر سید امیر حسن کی شادی سید محمود الحسن ڈیرہ میرمیراں تحصیل سرہندسے ہوئی۔ ان کاانتقال خاینوال آکر ہوا۔ موصوفہ صاحبِ اولاد ہیں۔

O                  سیدہ دلبری بیگم دختر سید امیر حسن کا عقد اپنے پھوپھی زاد سید دلبر حسن سے ہوا۔ ان سے ایک بیٹا سید قمر عباس متولد ہوا مگر یہ شادی کامیاب نہیںہوئی۔ سید دلبر حسن نے ان کو سامانہ میں ہی طلاق دے دی تھی۔ دلبری بیگم نے دوسری شادی کی لیکن کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ یہ فیصل آباد آکر فوت ہوئیں۔

O                  سید شریف حسین ابن سید ہدایت حسین کی شادی ان کے چچا سید عالم حسین کی بیٹی سیدہ ہاشمی بیگم سے ہوئی۔ یہ لاولدفوت ہوئے۔

 

سید محمد علی ابن سید قلندر علی

O                  سید محمدعلی کی شادی مسماة قیمن دختر ایوب بیگ خاندان مغلیہ مو ضع چھینٹانوالہ ریاست پٹیالہ سے ہوئی۔ ان کے ہاں دو بیٹے سید علی حسن اور سید محمد حسین متولد ہوئے۔

O                  سید علی حسن اپنے زمانے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص تھے۔ آپ تحصیل بھوانی گڑھ جسے ڈھوڈاںبھی کہا کرتے تھے اور ضلعی صدر مقام ” سنام“ میں وکالت کرتے رہے۔ ان کی پہلی شادی سیدہ حسینی دختر سید عالم حسین سے ہوئی۔ موصوفہ جوانی میں ہی لاولدفوت ہوگئی تھیں۔

O                  سید علی حسن کی دوسری شادی،ان کی پہلی بیوی حسینی بیگم کی بہن سیدہ حیدری سے ہوئی جوبیوہ ہوچکی تھیں۔ان کے یہاںایک بیٹی سیدہ التجائی بیگم متولد ہوئیں۔

                                                سید علی حسن کاانتقال پاکستان آتے ہی ۸۴۹۱ءمیںہوا۔ ان کی بیوہ حیدری بیگم ۳۷۹۱ءمیں فوت ہوئیں۔ خالہ حیدری بیگم بڑی ہمدرد اور دوسروںکے کام آنے والی خاتون تھیں۔ منجھانیاں میں بڑے چھوٹے سبھی ان کو خالہ کہہ کرپکارا کرتے تھے ۔ دونوں میاں بیوی جذبہ ایثارو محبت سے بے حد سر شار رہتے تھے۔ یہ آخری دم تک پورے خاندان کی حسب ضرورت اعانت کرتے رہے۔ دونوں محب اہل بیت اور جناب سیدہؑ کے فرزند سید الشہداؑ کی عزادار تھے۔ انہوںنے اپنی حویلی کے آبائی حصے میں ایک بڑاکمرہ امام بارگاہ کے لئے منسوب کیا ہوا تھا جس میں عشرئہ محرم میں علم اِستاد ہ کیے جاتے اور مغرب کی نماز کے بعد زنانہ مجلس عزا برپا کی جاتی تھی۔ خالہ نے عزاداری کا یہ سلسلہ علی پور میں بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ تایا علی حسن مرحوم منجھانیوں میں ممتاز صاحب علم اور صاحب حیثیت انسان تھے۔ انہوں نے منجھانیاں میں عزاداری کے انعقاد، نئی امام بارگاہ کی تعمیر اور دیگر اجتماعی امور میں بھرپور حصہ لیا۔اللہ ان دونوں میاں ، بیوی کو محمد و آل محمدؑ کے جوار میں جگہ عطا فرمائے ۔

O                  سیدہ التجائی بیگم دختر سید علی حسن کی شادی ان کے چچا سید محمد حسین کے بیٹے سید ریاضت حسین سے ہوئی ۔ ان کے یہاں ایک بیٹی کشور بیگم اور ایک بیٹا سید اسد علی متولد ہوئے ۔

O                  کشور بیگم ۰۷۹۱ءکی دہائی کے آخر میں ۵۳۔۰۳ سال کی عمر میں فوت ہوگئیں ۔انہوں نے اپنے پیچھے دو یا تین بچے چھوڑے۔

O                  سید اسد علی صاحبِ اولاد ہوئے اور ان کا انتقال ۵۹۹۱ءمیں بہ عمر ۵۵ سال علی پور میں ہوا ۔ سید اسد علی کے انتقال کے سال بھر بعد ان کی بیوہ کا بھی انتقال ہوگیا۔

                                                آپا التجائی بیگم کو اپنی دونوں اولادوں کے صدمات برداشت کرنے پڑے۔ انہوں نے بہت ہمت اور صبرپایا ہے۔ اب جبکہ ان کی عمر ۰۸ سال سے زےادہ ہوچکی ہے، یتیم پوتے پوتیوں کی پرورش کررہی ہیں۔ اللہ انہیں مزید ہمت اور طاقت عطا فرمائے ۔

O                  سید محمد حسین، سید محمد علی کے چھوٹے بیٹے تھے۔ ان کی شادی سیدہ جعفری بیگم بنت سید عالم حسین سے ہوئی ۔ یہی وہ خوش نصیب ہیں جن کی نسل سے ان کے والد سید محمد علی کا نام باقی ہے۔

                                                سید محمد حسین کے گھر کی عورتوں کا سید محمد کی زوجہ سیدہ حسنی سے زبانی تکرار ہورہی تھی۔ اتفاقاً سید محمد حسین بھی وہاں آگئے اور انہوں نے بھی غالباً اس زبانی تکرار میں کچھ حصہ لیا۔ اچانک حسنی کا جواں سال بیٹا سید عون محمد کھیت سے آگیا۔اس کے ہاتھ میں لاٹھی تھی۔ اس دور میں لوگ جب کھیتوں میں جایا کرتے تھے تو جنگلی جانوروں سے حفاظت کے پیش نظر اکثر و بیشتر کوئی لاٹھی یا ڈنڈا ہاتھ میں رکھتے تھے۔ حسنی نے بیٹے کو اپنے برابر پاکر ذہنی تقویت محسوس کی اور غیر ارادی طور پر جوش میں آکر بیٹے کو سید محمد حسین کے خلاف ابھارا۔ نوجوان خون جوش کھاگیا اور انجام سے بے خبر عون محمد نے پورے زور سے سید محمد حسین کے سر پر لاٹھی دے ماری۔ سید محمد حسین بچارے اس ضرب کی تاب نہ لاسکے اور موقع واردات پر ہی انتقال کرگئے۔ عون محمد کو گرفتار کرلیا گیا، چند برس جیل کاٹ کر رہائی پائی۔

O                  سید محمد حسین کی وفات کے بعد ان کے یتیم بچوں سید راحت حسین، سید ریاضت حسین، سیدہ کلثوم فاطمہ اور سیدہ مہدیہ خاتون کی پرورش ان کے تایا سید علی حسن نے اپنے ہی بچوں کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ پیارومحبت سے کی۔ ان کی پرورش میںتایا کے ساتھ جو اہم اور شفیق ہاتھ شامل تھا وہ ان کی تائی جو کہ ان بچوں کی سگی خالہ بھی تھیں، خالہ حیدری کا تھا ۔تایا نے سید راحت حسین اور سید ریاضت حسین کو اس زمانے کے اعتبار سے بہترین تعلیم و تربیت دی اور ان کی شادیاں کیں۔ خالہ حیدری نے تو ۷۴۹۱ءکے فسادات میں سید راحت حسین کی شہادت کے بعد ان کے یتیم بچوں کو جن کی والدہ شہر بانو پہلے ہی فوت ہوچکی تھیں، پرورش کی۔ انہیں تعلیم کے اعلیٰ درجوں تک پہنچایا، شادیاں کیں اور پھر ان کے عروج کو جو خالہ کی ذاتی کاوشوں کا ثمر تھا، دلی اطمینان محسوس کیا۔ خالہ حیدری نے غالباً ۳۷۹۱ءمیں وفات پائی۔ اس وقت ان کی عمر ۰۹ سال کے قریب ہوگی۔ خالہ حیدری پر اللہ اپنی رحمتوں کی بارش فرمائے۔

O                  سیدہ کلثوم، سید راحت حسےن کی چھوٹی بہن تھیں۔ ان کی شادی سید ریاضت حسین رضوی، محلہ میرامان ساما نہ سے ہوئی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں ہوئیں۔ سیدہ کلثوم کا انتقال ۰۷۹۱ءکی دہائی میں راولپنڈی میں ہوا تھا۔

O                  سید ہ مہدیہ بیگم بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی شادی ان کی خالہ سیدہ زبیدہ بیگم کے بڑے بیٹے سید احمد حسن ابن سید نثارحسین بڈولی والے سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ بدقسمتی سے ان کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ موصوفہ بڑی ہمدرد اور شفیق خاتون ہیں۔ ہم جب بھی فیصل آباد جاتے ہیں تو جس شفقت اور محبت سے وہ پیش آتی ہیں اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ انہیں تندرست رکھے اور ان کا سایہ ہم لوگوں پر ہمیشہ قائم رکھے ۔

O                  سید ریاضت حسین ابن سید محمد حسین کی شادی ان کی تایازاد سیدہ التجائی بیگم سے ہوئی تھی۔ پاکستان آنے کے بعد موصوف نے اپنے شہید بھائی کے بچوں کی پرورش جس محبت و ایثار سے کی وہ قابل ستائش ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک بیٹا سید اسد علی اور ایک بیٹی سیدہ کشور بیگم عطا کیں۔سید ریاضت حسین کا انتقال ۰۸۹۱ءکی دہائی میں فیصل آباد میں ہوا۔

O                  سید اسد علی کی شادی سیدہ طاہرہ خاتون، سادات رضوی مظفر نگر سے ہوئی۔ ان کے ماشاءاللہ تین بیٹے سید ذوالفقار علی، سید آصف علی اور سید کاشف علی کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ تہمینہ اسد ہیں۔ سید اسد علی کا انتقال تقریباً ۵۵ سال کی عمر میں غالباً ۴۹۹۱ ءمیں ہوا۔ ان کے چند ماہ بعد ان کی بیوہ سید ہ طاہرہ خاتون بھی اس دنیا سے رحلت کرگئیں۔ اللہ ان دونوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

O                  سیدہ تہمینہ اسد کی شادی سید سالم حسین ابن سید خادم حسین رضوی کے بیٹے سے ہوئی۔ یہ لوگ علی پور میں آباد ہیں ۔

O                   سید اسد علی کے بچے علی پور میں مستقلاً سکونت پذیر ہیں ۔

 

شہید ماسٹر سید راحت حسین

O                  شہید ماسٹر سید راحت حسین اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ وہ بڑے ہی نیک سیرت انسان تھے۔ وہ اسٹیٹ ہائی سکول سامانہ میں ٹیچر تھے۔

O                  ماسٹر سید راحت حسین کی پہلی شادی سیدہ شہر بانو سے ہوئی۔ موصوفہ ڈاکٹر سید رضا حسین رضوی اور ڈاکٹر غلام مصطفی رضوی کی بہن تھیں۔ ان کے بطن سے سید محمد علی،سیدہ حسن بانو اور سید سعادت علی متولد ہوئے۔ سید سعادت علی دو ڈھائی سال کے ہوںگے کہ سیدہ شہر بانو وفات پاگئیں۔

O                  ماسٹر سید راحت حسین کی دوسری شادی سیدہ رقیہ بیگم سے ہوئی۔ سیدہ رقیہ بیگم، مرحومہ شہر بانو کی بڑی بہن کی بیٹی تھیں۔ ان کے بطن سے ۰۴۹۱ءکی دہائی کے شروع میں سید مبارک علی متولد ہوئے۔

                                                ۷۴۹۱ءکے آغاز میں ماسٹر سید راحت حسین کا تبادلہ کنڈا گھاٹ ہائی سکول کردیا گیا تھا۔ کنڈا گھاٹ شملہ کے نواح میں پٹیالہ اسٹیٹ کا اہم قصبہ تھا۔ اگست ۷۴۹۱ءمیں مسلم کش فسادات ہوئے جس میں سید راحت حسین کنڈا گھاٹ میں شہید کردیئے گئے۔ اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

ماسٹر سید راحت حسین شہید کا تفصیلی تذکرہ اسی کتاب کے ”شخصیات“ کے باب میں تحریر ہے

O                  سید راحت حسین کے سب سے بڑے فرزند سید محمد علی ہیں۔ یہ مجھ سے آٹھ مہینے بڑے ہیں۔ ہم میٹرک تک اکھٹے پڑھے ہیں۔ سید محمد علی نے NED کالج (موجودہ یونیورسٹی) کراچی سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ پھر لندن چلے گئے اور قریباً ۸۱ سال وہاں رہ کر ۲۸۹۱ءمیں واپس آئے۔ فیصل آباد میں میڈیکل اسٹور چلا تے رہے ۔کام بہت عمدہ تھا۔ محمد علی صاحب بمع اہل و عیال مستقبل طور پر واپس لندن چلے گئے ہیں۔ ان کی شادی صالحہ خاتون بنت سید الیاس حسین جعفری سونی پتی سے ملتان میں ہوئی تھی۔

O                  سید محمد علی کے یہاں ۴۶۹۱ءمیں سید محسن علی متولد ہوئے سید محسن علی نے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ آج کل لندن میں آباد ہیں۔ان کی شادی سید محمد علی کے بڑے ماموں ڈاکٹر سید رضا حسین کے اکلوتے بےٹے سیدحسن رضاکی بیٹی سیدہ عالیہ خاتون سے ہوئی۔ سیدہ عالیہ خاتون ذاکرہ ہیں اور فضائل و مصائب اہلِ بیت ؑپربڑی ولولہ انگیز اور پُرمغز تقاریر کرتی ہیں۔ان کے یہاں دو بیٹیاں ہیں۔

O                  سید ندیم علی ۸۶۹۱ءمیںلندن میں پیدا ہوئے۔ اپنے اباکے ساتھ پاکستان آئے۔ تقریباً ۴۱ سال یہاں رہنے کے بعد واپس لندن چلے گئے ہےں۔

O                  سےد محمد علی کو اللہ تعالی نے میں ایک بیٹی سیدہ صبا بانو عطا فرمائی۔

O                  سیدہ حسن بانو بنت سید راحت حسین کی شادی ان کے خالہ زاد سید الطاف حسین رضوی سے ہوئی۔ سید ہ حسن بانو ماشا ءاللہ صاحب اولاد ہیں اور فیصل آباد میں آباد ہیں۔

O                  ڈاکڑ سید سعادت علی، حسن بانو سے چھوٹے ہیں۔ آپ رائل کالج آف فزیشن لندن کے فیلو ہیں۔ پنجاب میڈیکل کالج کے پرنسپل رہ چکے ہیں۔ 1996ءمیںریٹائرہوئے۔ انہوں نے فیصل آباد میں اپنے والد کے نام پر راحت ہسپتال قائم کیا۔ نہایت بااثر، شریف النفس اور محب اہل بیت معروف ہیں۔ امام بارگاہ گلستان زہراکی تعمیرو تشکیل میں ان کے بڑے ماموں ڈاکٹر سید رضاحسین کا بہت بڑاحصہ تھا۔ اس امام بارگاہ کے آپ ایک عرصہ سے صدر چلے آرہے ہیں، اسی بناءپر ۴۲ دسمبر ۷۹۹۱ءکو فیصل آباد میںراحت ہسپتال سے نکلتے ہوئے دشمنان اہل بیت نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، مگر جسے اللہ بچائے اسے کون مارسکتا ہے۔ ڈاکٹرصاحب اللہ کے فضل سے بال بال بچ گئے۔ اللہ ان کو سلامت رکھے۔

O                  ڈاکٹر سید سعادت علی کی شادی ان کے چھوٹے ماموں ڈاکٹر غلام مصطفی رضوی کی صاحبزادی سیدہ دُرِنجف سے غالباً ۱۷۹۱ءمیں ہوئی تھی۔ آپ کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ان کی بیٹی سیدہ سمیرا اور بیٹا سید عامر رضاایم بی بی ایس کر چکے ہیں۔ اللہ ان کو دوسرے بچوں کی بھی خوشیاں دکھائے۔

O                  سید مبارک علی، سید راحت حسین کی بیوی سیدہ رقیہ بیگم کے بطن سے ہیں۔ انہوں نے نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس کیااور اب راولپنڈی میںاپنے شہید باپ کے نا م کی مناسبت سے راحت کلینک چلا رہے ہیں۔ ان کی شادی ان کی بڑی پھوپھی سیدہ کلثوم کی چھوٹی بیٹی سیدہ نصرت بیگم بنت سید ریاضت حسین رضوی سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹر مبارک علی کے دوبیٹیاں سیدہ نرجس فاطمہ اور سیدہ فریحہ مبارک کے علاوہ ماشاءاللہ ایک فرزند سید محمد رضا بھی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید عالم حسین ابن سید قلندر علی

O                  سید عالم حسین کی پہلی شادی مسماة محمدی بیگم محلہ گڑھ ملکانہ خاندان مڑل پٹھان سے ہوئی۔ ان سے چھ بیٹیاں سیدہ حسینی بیگم، سیدہ جعفری بیگم، سیدہ ہاشمی بیگم، سیدہ حیدری بیگم، سیدہ زبیدہ بیگم اور سیدہ صفیہ بیگم پیدا ہوئیں ۔

O                  سیدہ حسنی بیگم کی شادی اپنے چچاکے بیٹے سید علی حسن ولد سید محمد علی سے ہوئی ۔ موصوفہ جوانی میں ہی فوت ہوگئیں ۔

O                  سیدہ حیدری بیگم کی پہلی شادی سید اسلام علی ولد سید بخشش علی سے ہوئی تھی۔ ان سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا تھا۔سید اسلام علی اور بیٹا دونوں فوت ہی ہوگئے۔اس طرح سید ذوالفقار علی بن سید امام الدین حسین کی نرینہ اولاد کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور یوں حیدری بیگم بھی بیوہ ہو گئیں۔ اسی دوران ان کی بہن حسینی بیگم زوجہ سید علی حسن بھی جوانی میں ہی فوت ہوگئیں تھیں۔ حیدری بیگم کا نکاح سید علی حسن سے کیا گیا جس سے ایک بیٹی سیدہ التجائی بیگم متولد ہوئیں ۔

O                  سیدہ ہاشمی بیگم کی شادی سید شریف حسین ابن سید ہدایت حسین سے ہوئی ۔ ان کی کوئی اولاد باقی نہیں رہی ۔

O                  سیدہ جعفری بیگم کی شادی اپنے چچاسید محمد علی کے بیٹے سید محمد حسین سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سید راحت حسین، سید ریاض حسین اور دو بیٹیاں سیدہ کلثوم اور سیدہ مہدیہ ہوئیں۔

O                  سیدہ زبیدہ بیگم دختر سید عالم حسین کی شادی سید نثار حسین ابن سید نادر علی سے ہوئی ۔ سید نادر علی انیسویں صدی کے اواخر میں بڈولی ضلع مظفر نگر سادات بارہ سے آکر محلہ میرا مان سامانہ میں آباد ہوگئے تھے۔ مولوی نادر علی نیک پارسا آدمی تھے۔ بچوں کو قرآن پاک پڑھایا کرتے تھے۔ ان کے دو بیٹے سید نثار حسین اور سید افتخار حسین تھے۔ سید نثار حسین کا انتقال سامانہ میں ہی ہوگیا تھا۔ان کے چار بیٹے سید احمد حسن، سید توحید حسین، سید شوکت حسین (ریٹائرڈ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی پنجاب) اور سب سے چھوٹے ڈاکٹر سید کاظم حسین ہیں۔ یہ چاروں بھائی لاہور میں رہتے ہیں۔ سید نثار حسین کے بھائی سید افتخار حسین کا انتقال کراچی میں ہوا۔ ان کے پانچ بیٹے سید مظاہر حسین، سید اجتبٰی حسین (ریٹائرڈ وائس پریزیڈنٹ یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ)، سید اصطفی حسین (ریٹائرڈ وائس پریذڈنٹ یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ)، سید مصطفی حسین (ڈائریکٹر ایگریکلچرل بنک اسلام آباد) اور سب سے چھوٹے بھائی سید مرتضی حسین تھے جن کا انتقال ناروے میں ہوا۔

سامانہ میں مخدوم سید فریدالدینؒ کے خانوادے اور بڈولی کے سید نادر علی زیدی الواسطی کے خاندان کے علاوہ اور کوئی زیدی سید نہیں تھا۔

O                  صفیہ بیگم دختر سید عالم حسین کی شادی سید نذر حسین رضوی، محلہ میرامان سے ہوئی تھی۔ ان کے یہاں ایک بیٹا سید زاہد حسین متولد ہوا۔ سید زاہد حسین نائب تحصیلدار ریٹائر ہوئے اور ملتان میں وفات پائی۔ سید زاہد حسین کے ماشاءاللہ کئی بچے ہیں جو ملتان میں آباد ہیں۔

O                  سید عالم حسین ولد سیدقلندر علی کی دوسری شادی مسماة جیوی، خاندان راجپوت موضع ننگل تحصیل مانسہ پٹیالہ سے ہوئی۔ ان سے دو بیٹے سید حامد حسین اور سید قیصر حسین کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ اختری بیگم اور سیدہ انوری بیگم ہوئیں۔

O                  سیدہ اختری بیگم کی شادی شاہ آباد ضلع انبالہ میں ہوئی تھی۔ ان کی اولادیں بھیرہ میں آباد ہیں۔ سیدہ اختری بیگم کا پاکستان آنے کے بعد بھیرہ میں انتقال ہوا۔

O                  سیدہ انوری بیگم کی پہلی شادی سید مظفر علی ولد سید منور حسین شاخ قادر بخش سے ہوئی جن سے آٹھ دس سال کی ازدواجی زندگی کے دوران کوئی اولاد نہ ہوئی۔ چنانچہ انوری بیگم کو طلاق ہوئی۔ ان کی دوسری شادی شاہ آباد کی سادات میں ہوئی لیکن ان سے بھی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ انوری بیگم پاکستان آکر فوت ہوئیں۔

O                  سید حامد حسین کی شادی صفدری بیگم بنت سید مہدی حسن بخاری گڑھ سرائے سے ہوئی۔ دونوں میاں بیوی منڈی بہا


الدین آکر فوت ہوئے۔ ان کے چار بیٹیاں سیدہ صغیر بیگم ،سیدہ فقیر بیگم ، سیدہ زاہدہ بیگم اور سیدہ شمیم اختر کے علاوہ ایک بیٹا سید عزادار حسین بھی متولد ہوئے۔ 

O                  سیدہ صغیر بانو کی شادی سید سجاد حسین ابن سید اعجاز حسین شاخ قادر بخش سے ہوئی۔ پانچ سال کی ازدواجی زندگی کے دوران کوئی اولاد نہیں ہوئی اور ۱۵۹۱ءمیں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ صغیر بانو کی دوسری شادی سید نورالحسن شاہ آباد والے سے ہوئی۔ جن سے متعدد اولادیں ہوئیں۔ صغیر بانونے منڈی بہا


الدین میں وفات پائی۔ ان کی اولاد منڈی بہا
الدین میں ہی آباد ہے۔ صغیر بانوکی بیٹی سیدہ نیر بانو کی شادی آل نبی ولد سرور حسین سے منڈی بہا
الدین میں ہوئی جن سے ایک بیٹا عمران عباس ہے۔ ان میں بھی علیحدگی ہوچکی ہے۔  

  O سیدہ فقیرہ بیگم کی شادی شاہ آباد کے سادات خاندان میں ہوئی اور یہ لاہور میں آباد ہےں۔

سید عزادار حسین کی شادی سیدہ رباب فاطمہ بنت سید مصطفی حسین ابن سید محمد سے ہوئی۔ یہ شادی کامیاب نہیں ہوئی۔ دوسری شادی انہوں نے خاندان سے باہر کی جس سے چار بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ سید عزادار حسین کا تقریباً ۵۵ برس کی عمر میں منڈی بہا


الدین میں انتقال ہوا۔ 

O                  سید قیصر حسین کی شادی مرتضائی بیگم عرف مجو بنت سّید سید محمد سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سید علی کوثر اور سید عباس کوثر ہوئے۔ سید قیصر حسین کا ۰۷۹۱ءکے وسط میں ۰۶ سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ سید علی کوثر ابن سید قیصر حسین کی شادی اعجاز فاطمہ سے ہوئی اور سید عباس کوثر کی شادی مہ جبین زہرا سے ہوئی۔ یہ صاحب اولاد ہیں اور خانیوال میں رہائش پذیر ہیں۔

 

 

 

 

 

 

سید حبیب اللہ ابن سید امان اللہ

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید حبیب اللہ بن سید امان اللہ

 

 

 

 

 

 

 

 

سےد حبےب اﷲ ابن سےد امان اﷲ

O                  سید حبیب اللہ، سید امان اللہ ابن سید ابوالحسن عابد کے بڑے فرزند تھے۔ آپ کے یہاں دو بیٹے سید عزیزالدین اور سید محمد زمان متولد ہوئے۔

O                  سید عزیز الدینکے یہاں سید نصیر الدین متولد ہوئے۔سید نصیرالدین کی اولاد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ تھی یا نہیں تھی اور اگر تھی تو اب کہاں ہے ؟

O                  سید محمد زمان کے یہاں سید حبیب اللہ ثانی متولد ہوئے۔ سید حبیب اللہ ثانی کے یہاں دو فرزند سید کریم اللہ اور سید فقیر اللہ متولد ہوئے۔

O                  سید کریم اللہ کے یہاں حضرت علی ؑ کی تینتیسویں پشت میں سید کلیم اللہ پیدا ہوئے۔ بدقسمتی سے ان کی نسل کے بارے میں بھی ہمیںکچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔

 O                  سید فقیر اللہ کے بیٹے سید بقاءاللہ ہوئے اور سید بقا اللہ کے یہاں دل باغ حسین متولد ہوئے ۔

O                   سید دل باغ حسین کے دو بیٹے تھے، سید شفاعت حسین اور سید فتح حسین۔

O                  سید شفاعت حسین کے یہاں کفایت حسین متولد ہوئے اورسید کفایت حسین کے یہاں سید تراب علی ۔

O                  سید تراب علی کے یہاں سید دیدار علی متولد ہوئے۔ سید دیدار علی کی شادی سیدہ فاطمہ بنت سید مظہر حسین سے ہوئی۔ ۷۴۹۱ءمیں سامانہ سے ہجرت کے وقت ان کی نسل سے کوئی نفس باقی نہیں تھا۔ لہٰذا قوی یقین یہ ہے کہ یہ لاولد فوت ہوئے ہوں گے۔

O                   سیدفتح حسین کے تین بیٹے سید فدا حسین ، سید نذر حسین اور سید محمد حسین تھے۔

O                   سید فدا حسین کے یہاں سید حسن علی پیدا ہوئے اور سید حسن علی کے دو بیٹے سید تراب علی اور سید فضل حسین ہوئے۔

O                  سید فضل حسین کی شادی حضوری بیگم دختر سید فوجدارعلی سے ہوئی ۔ ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی اور یہ لاولد ہی فوت ہوئے ۔

O                  سید تراب علی ابن سید حسن علی کی شادی سیدہ فوجی دختر سید غلام عباس سے ہوئی ۔ ان کے تین بیٹے سید حسن، سید اقبال حسین اور سید منظور حسین ہوئے ۔

O                  سید حسن ابن سید تراب علی جوانی میں ہی انتقال کرگئے تھے ۔ یہ سب سے چھوٹے تھے ۔

O                  سید اقبال حسین، سید تراب علی کے دوسرے صاحبزادے تھے۔ موصوف ازدواجی زندگی میں ساری عمر منسلک نہیں ہوئے، کنوارے ہی رہے۔ انہوں نے تقریباً ۰۹ سال کی عمر پاکر ۰۸۹۱ءکی دہائی میں خانیوال میں وفات پائی۔ مرحوم میرے والد بزرگوار کے ہم عمر تھے مگر میں ان کو چچا کہہ کر ہی پکارا کرتا تھا۔ ان کا گھر دادا پیر ؒ کے عین مشرق میںواقع تھا۔ چچا اقبال سامانہ میں زنجیروں سے ماتم کرنے والے چند ایک میں سے تھے۔ مرحوم ہمدرد اور ہر ایک کے کام آنے والے انسان تھے۔ اللہ ان کو غریق رحمت کرے ۔

O                  سید منظور حسین ابن سید تراب علی کی شادی سیدہ کاظمی عرف کاجو سے ہوئی۔ کاجو کے والدصاحب موضع گنڈہ کھیڑی میں رہا کرتے تھے۔ گنڈہ کھیڑی راج پورہ سے تقریباً تین میل کے فاصلے پر چھوٹی سی بستی تھی۔ ان بزرگوار کا نام تو معلوم نہیں ہوسکا البتہ کاجو کی والدہ سیدہ بونی د خترسید فضل حسین ابن سید مراتب علی تھیں۔ سید منظور حسین کا انتقال سامانہ میں میرے والد کے انتقال کے ایک مہینہ بعد ہوا۔ سیدہ کاظمی عرف کاجو تقریباً ۰۷ سال کی عمر پاکر منڈی بہا


الدین میں فوت ہوئیں۔ ان کے تین بیٹے سید تجمل حسین، سید مطلوب حسین اور سید مراتب علی تھے۔ یہی وہ خوش قسمت جوڑاہے جن کے دونوں بیٹے سید تجمل حسین اور سید مطلوب حسین کے صلب سے سید حبیب اللہ ابن سید امان اللہ کی نرینہ اولاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

O                  سید مراتب علی میرے بھائی سید نثار احمد سے پانچ سال بڑے تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران بلقان کے محاذ پر معرکہ آراءہونے کے بعد غالباً ۴۴۹۱ءمیں یہ سامانہ واپس آئے۔ اگرچہ میری عمر اس وقت بہت کم تھی مگر میرے ذہن میں ان کاسراپافوجی یونیفارم میں ہونا اب بھی محفوظ ہے۔ آزادی کے بعد ان کی بٹالین پاکستان آرمی کا حصہ قرار پائی۔ ۷۴۹۱ءکے قیامت خیز ہنگاموں میں سرکاری ڈیوٹی کے دوران کسی مقام پر درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

O                  سید مطلوب حسین، سید مراتب علی عرف ماتو سے بڑے تھے، ان کی شادی ان کے چھوٹے ماموں سید باقر حسین کی صاحبزادی سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے محبوب حسین، حسن مرتضی کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ زاہدہ اور سیدہ شاہدہ ہیں۔ سید محبوب حسین کے ایک بیٹا محمد عباس اور چار بیٹیاں سیدہ انیلا بتول، سیدہ عروج بتول، سیدہ فضہ بتول اور سیدہ ثنا بتول ہیں۔ یہ سب منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے سید مطلوب حسین، سید حبیب اللہ ابن سید امان اللہ کی نسل سے بزرگوں کی باقیات میں سے حیات ہیں۔ اللہ ان کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔ 

O                  سید تجمل حسین، سید منظور حسین کے سب سے بڑے فرزند تھے۔ یہ پٹیالہ اسٹیٹ آرمی میں ملازم تھے، بھائی مظفر علی کے ہم عمر بھی تھے اور فوجی ساتھی بھی۔ ۸۴۹۱ءمیں پٹیالہ اسٹیٹ آرمی کے مسلمان کرنل عبداللطیف خان کی قیادت میں پاکستان آئے اور پھر سب کے سب بہاولپور اسٹیٹ آرمی میں شامل کرلئے گئے۔ چند سال سروس کے بعد یہ بھی بھائی مظفر علی کی طرح پنشن پر آگئے۔ واضح ہو کہ سامانہ کے محلہ گھڑامی سے شاید ایک میل یا اس سے بھی کم کے فاصلے پر پٹھانوں کا ایک گاں تھا۔ کرنل عبداللطیف انہی میں سے تھے۔ بڑیچہ اب سامانہ کا ایک محلہ ہوکر رہ گیا ہے۔ یہاں پر معذور بچوں کا بہت بڑا ہسپتال اور ہوسٹل ہے۔ مگر بڑیچہ کے قلعے کی دیوار بدستور اب بھی قائم ہے ۔

O                  سید تجمل حسین کی شادی سامانہ میں ہی سید محمد حسین صاحب امام گڑھ والے کی پوتی سے ہوئی تھی جو کہ تھوڑے ہی عرصہ بعد فوت ہوگئی تھیں۔ ان مرحومہ کا نام تو یاد نہیں البتہ ان کے دونوں بھائی سید احسان علی اور                                      سید کاظم حسین منڈی بہا


الدین میں آباد ہوئے۔  

O                  سید تجمل حسین کی دوسری شادی ان کے ماموں سید ذاکر حسین کی بیٹی سے ہوئی ۔سید تجمل حسین ماشائَ اللہ صاحب اولاد ہوئے اور ان کا انتقال سند ھ میں کوٹری کے مقام پر ہوا۔ سید تجمل حسین کے چار بیٹے سید شاہد حسین، سید زاہد حسین، سید ساجد حسین اور سید واجد حسین کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ نسرین متولد ہوئیں۔ زاہد حسین کے یہاں عرفان حیدر پیدا ہوئے۔ سید تجمل حسین اور ان کے چھوٹے ماموں سید باقر حسین کی اولاد کوٹری میں مستقلاً آباد ہیں۔

O                  سید منظور حسین اور ان کی اولاد کے تذکرے میں بار بار سیدہ بونی دختر سید فضل حسین کی اولاد کا ذکر آیا ہے۔ موصوفہ کے پوتے پوتیوں کے رشتے ناطے منجھانیوں میں ہورہے ہیںاور انشائَ اللہ ہوتے ہی رہیں گے۔چنانچہ موصوفہ کے سسرال کے حسب و نسب کے بارے میں تجسس پیدا ہونا قدرتی امرہے۔

O                  سید فضل حسین مذکور کے دادا سید بہادر علی اور مولانا عنایت علی کے دادا سید حیدر علی دونوں بھائی، سید روشن علی کے بیٹے تھے۔ سیدہ بونی گنڈہ کھیڑی بیاہی گئی تھیں ۔ یہ ایک چھوٹا سا گاں راجپورہ کے مضافات میں سید کھیڑی کی ہی طرح سامانہ سے ۰۴ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ۔

O                  مسماة بونی کے تینوں بیٹے سید جعفر حسین ، سید ذاکر حسین اور سید باقر حسین ۰۴۹۱ ءکی دھائی کے شروع میں گنڈہ کھیڑی سے سکونت ترک کرکے سامانہ آگئے تھے ۔منجھانیاں میں سید روشن علی کی اولاد کے مکانات مکینوں کے ناپید ہونے کی وجہ سے کھنڈر بن گئے تھے۔ چنانچہ اپنے ننہیالی استحقاق کی بناءپر انہوں نے میری پھوپھی رضیہ کے مکان سے ملحق جنوب کی جانب والے شکستہ حال مکان کو ازسر نو تعمیر کیا او رسکونت پذیر ہوگئے۔ ابھی چندسال ہی گزرے تھے کہ آزادی کا سور ج اجباری ہجرت کا حکم نامہ لے کر طلوع ہوا ۔

                                                مجھے فروری ۸۹۹۱ءمیں منڈی بہا


الدین جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں میں نے منجھانی بزرگوں کی باقیات میں سے سید نجم الحسن، سید منیر حسین اور باالخصوص سیدہ بونی کے نواسے سید مطلوب حسین سے اُن کے ننہیالی خاندان کے بارے میں استفسار کیا ۔ یہ تینوں بزرگوار واضح طور پر یہ نہیں بتاسکے کہ مطلوب کے نانا کا کیا نام تھا، یہ سادات تھے یا نہیں تھے اور گنڈہ کھیڑی میں ان کے بزرگ کب اور کہاں سے آکر سکونت پذیر ہوئے تھے۔ لہٰذا کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر میں اپنے تاثرات کی بنا پر کہوں گا کہ غالباً یہ دادا پیر ؒ کی اولاد میں سے تھے اور ان کے بزرگ کسی وجہ سے کسی دوسری جگہ جاکر آباد ہوگئے تھے۔ بہت ممکن ہے کہ انہی میں سے ایک بزرگ گنڈہ کھیڑی آ کرآباد ہوگئے ہوں اور منجھانیوں سے دوبارہ رشتہ استوار کرلیا ہو۔ (واللہ عالم باا لصّواب

O                  سید فتح حسین کے منجھلے بیٹے سید نذر حسین تھے ۔ سید نذر حسین کے یہاں سیداظہر حسین متولد ہوئے اور سید اظہر حسین کے بیٹے سید فوجدار علی ہوئے ۔ سید فوجدار علی کی شادی حیات بی بی دختر سید مظہر حسین سے ہوئی۔ ان کے یہاں ایک بیٹیحضوری بیگم ہوئیں جن کی شادی سید فضل حسین ابن سید حسن علی خاندان ہٰذا سے ہوئی ۔ اس کے علاوہ فوجدار علی یہاں ایک بیٹا سید محمد حسن بھی پیدا ہوا ۔

O                  سید محمد حسن ابن سید فوجدار علی کی شادی سیدہ زینب عرف جینا دختر سید غلام عباس سے ہوئی ۔ مرحومہ میری نانی کی ہم عمر تھیںاور مجھے بہت پیار کیا کرتی تھیں ۔ یہ دبلی پتلی ، سرخ و سفید ضعیفہ نیک خاتون تھیں۔ ان کا انتقال ۰۴۹۱ ءکی دہائی کے شروع میں ہوا۔ ان کے دو بیٹیاں سیدہ جھنڈی بیگم اور سیدہ رضیہ بیگم کے علاوہ ایک بیٹا سید محمد حسن پیدا ہوئے۔

O                  سیدہ جھنڈی خاتون، سید محمد حسن کی بڑی دختر تھیں ۔ ان کی شادی سید تفضل حسین موضع جھل جھونڈاں سے ہوئی۔ موصوفہ صاحب اولاد ہوئیں ۔

O                  سیدہ رضیہ خاتون ان کی دوسری دختر تھیں۔ ان کی شادی ماموں زاد سید عون محمد سے ہوئی۔ اللہ نے ان کو تین بیٹیاں سیدہ شوکت بیگم، سیدہ عذرا خاتون اور سیدہ راضیہ خاتون کے علاوہ ایک بیٹا سید غلام عباس عطا کیے۔ سیدہ رضیہ خاتون کا انتقال ۰۸ سال کی عمر پانے کے بعد خانیوال میں ہوا ۔

O                  سیدہ شوکت بیگم ان کی بڑی بیٹی تھیں ۔ ان کی شادی سامانہ میں ہی سید محمود الحسن ابن سید علی حسین سے ہوئی تھی ۔ اللہ نے ان کو ایک بیٹی سیدہ بانو عطا فرمائی ۔

O                  سید غلام عباس ابن سید عون محمد میرے بھائی سے چار پانچ سال بڑے تھے۔ تقریباً ۵۵ سال عمر پاکر خانیوال میں فوت ہوئے۔ ان کی اولاد خانیوال میں آباد ہے۔

O                  سید ہ عذرا خاتون، سید عون محمد کی دوسری بیٹی تھیں۔ ان کی شادی سید مہدی حسن کے نواسے سید خادم حسین ابن سید نذر حسین سید کھیڑی والے سے ہوئی۔ یہ لوگ منڈی بہا


الدین میں رہتے تھے ۔ یہ ازدواجی رشتہ زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا۔ عذرا عرف اجوّ نے دوسری شادی بھی کرلی ہے۔ سُنا ہے خانیوال میں آباد ہے اور صاحب اولاد بھی ہے ۔ 

O                  راضیہ فاطمہ،سید عون محمد کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ تو معلوم نہیں ہوسکا البتہ اتنا ضرور پتہ چلاہے کہ یہ شادی شدہ ہیں اور خانیوال میں مقیم ہیں ۔

O                  سید مہدی حسن ابن سید محمد حسن کی شادی سیدہ جعفری بیگم دختر سید فضل حسین عرف سید رجب علی ابن سید مراتب علی سے ہوئی۔ ان کے یہاں دو بیٹیاں سیدہ زہرا اور سیدہ فاطمہ عرف فاطی متولد ہوئیں۔

O                  سید مہدی حسن شادی کے چند برس بعد ہی فوت ہوگئے تھے جبکہ ان کی بیوہ کا ۰۷ سال عمر پاکر سامانہ میں ۷۴۹۱ءمیں انتقال ہوا۔ موصوفہ نہایت نیک پارسا ، صوم و صلوٰة کی پابند خاتون تھیں۔ اللہ ان کو غریق رحمت کرے ۔

O                  سیدہ زہر ا، سید مہدی حسن کی بیٹی تھیں۔ ان کی شادی موضع سید کھیڑی کے سید نذر حسین سے ہوئی تھی۔ سید کھیڑی ، راجپورہ سے تقریباً تین میل کے فاصلے پر تھا۔ سُنا ہے اب راجپورہ شہر کا حصّہ بن چکی ہے۔ سیدہ زہرا کے یہاں ایک بیٹا سید خادم حسین اور تین بیٹیاں متولد ہوئیں۔ سید خادم حسین منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں ۔ 

O                  سیدہ فاطمہ عرف فاطی سید مہدی حسن کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ ان کی شادی ان کی خالہ سیدہ حمیدہ بیگم کے بیٹے سید ہدایت حسین ولد سید کاظم حسین محلہ سقلی گراں سامانہ سے ہوئی تھی۔ موصوفہ نہایت خوبصورت، خوش مزاج، ملنسار اور نیک پارسا خاتون تھیں۔ان کا انتقال اندازاً ۰۸۹۱ء کی دہائی میں منڈی بہا


الدین میں ہوا۔ انہوں نے اندازاً ۰۷ سال سے زیادہ عمر پائی ۔ اللہ ان پر رحمت فرمائے ۔ ان کی یادگار دو بیٹیاں مسماة سید ہ اور مسماة ساجدہ ہیں جو منڈی بہا
الدین میں ہی رہتی ہیں اور صاحب اولاد ہیں ۔  

 O                 سید فتح حسین کے تیسرے بیٹے سید محمد حسین تھے۔ سید محمد حسین کے یہاں سید مظہر حسین متولد ہوئے اور سید مظہر حسین کے یہاں دو بیٹیاں سیدہ حیات بی بی اور سیدہ فاطمہ کے علاوہ دو بیٹے سید چھجو شاہ اور سید کرم حسین متولد ہوئے۔ سیدہ حیات بی بی کی شادی سید فوجدار علی ابن سید اظہر حسین سے ہوئی اور دوسری بیٹی سیدہ فاطمہ کی شادی سید دیدار علی ابن سید تراب علی سے ہوئی۔

O                  سید مظہر حسین کے بیٹے چھجو شاہ لاولد فوت ہوئے۔ البتہ سید کرم حسین سے ان کی نسل آگے چلی۔ سید کرم حسین کے یہاں سید اکبرعلی متولد ہوئے۔ سننے میں آیا ہے کہ سید اکبر علی سامانہ سے سکونت ترک کرکے موضع اشعور، ضلع جالندھر جاکر آباد ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ان کے اور ان کی اولاد کے متعلق ہمیں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید عبداللہ دانشمند ابن سید عبداللطیف منجھا

کی

امروہہ شاخ کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید عبداللطیف عرف منجھا سے سید ابوالخیر تک

 

 

 

 

 

 

 

 

سید عبداﷲ دانشمند ابن سید عبداللطیف منجھا

O                  سید عبداﷲ دانشمند، سید عبداللطیف منجھا کے بیٹے تھے۔ سید دانشمند کے یہاں سید شمس الدین متولد ہوئے اور سید شمس الدین کے یہاں سید عبداللطیف۔

O                  سید عبداللطیف کے یہاں تین فرزند سید احمد حافظ ، سید محمد درویش اور سید محمد اشرف متولد ہوئے۔

O                  سید احمد حافظ بن سید عبداللطیف کے یہاں سید محمد احمد پیدا ہوئے۔

O                  سید محمد احمد کے یہاں سید محمد امین متولد ہوئے۔ سید محمد امین کی نسل میں وسعت کے بارے میں ہم لاعلم ہیں۔

O                  سید عبداللطیف کے دوسرے فرزند سید محمد درویش کی نسل کے بارے میں بھی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔

O                  سید محمد اشرف بن سید عبداللطیف کے یہاں دو بیٹے ہوئے۔ ان میں سے ایک سیدمحمد شریف ہوئے جبکہ دوسرے فرزند کو ان کے دادا ہی کے نام عبداللطیف سے پکارا گیا۔

O                  سید محمد شریف کے یہاںکوئی اولاد نہیں ہوئی جبکہ سید عبداللطیف کی نسل خوب پھلی پھولی۔

O                  سید عبداللطیف بن سید محمد اشرف کے یہاں سید محمد حنیف اور سید محمد حنیف کے یہاں سید محمد کی ولادت ہوئی۔

O                  سید محمد کے یہاں سید ابوالخیر متولد ہوئے۔ ان کے یہاں تین فرزند سید صفدر علی، سید واصل علی اور سید فرزند علی متولد ہوئے۔

                                                سید ابوالخیر بمعہ فرزندان و دیگر اہلِ خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے امروہہ ضلع مراد آباد میں آباد ہوگئے۔ جہاں ان کی نسل خوب پروان چڑھی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید ابوالخیر بن سید محمد

 

 

 

 

 

سید ابوالخیر بن سید محمد

O                  سید ابوالخیر کے تین بیٹے سید صفدر علی، سید فرزند علی اور سید واصل علی تھے۔

O                  سید صفدر علی کے یہاں نرینہ اولاد نہیں ہوئی جبکہ سید واصل علی لا ولد فوت ہوئے۔

O                  سید فرزند علی ہی وہ خوش قسمت انسان ہیں جن سے امروہہ میں سید ابوالخیر بن سید محمد کا نسلی تسلسل جاری ہے۔ ان کے یہاں چارفرزند متولد ہوئے۔ اللہ کی قدرت ہے کہ چار میں سے تین سید شمس الدین عرف میراخان، سید ضامن علی اور سید امداد حسین تو لاولد ہی فوت ہوئے جبکہ سید علی حسین سے سید ابوالخیر کی نسل چلتی رہی۔

O                  سید علی حسین کے یہاں دوبیٹے سید غلام عباس اور سید فتح حسین متولد ہوئے۔

سید غلام عباس بن سید علی حسین

O                  سید غلام عباس ابن سید علی حسین کے یہاں دو بیٹے سید مہدی حسن اور سیدہادی حسن متولد ہوئے۔ سید ہادی حسن لاولد فوت ہوئے جبکہ سید مہدی حسن کی نسل پروان چڑھی۔

O                  سیدمہدی حسن کے یہاں پانچ اولادیں ہوئیں۔ بیٹیاں سیدہ ام لیلیٰ، سیدہ عامرہ خاتون، سیدہ آمنہ خاتون جبکہ بیٹے سیدعظیم حیدر اور سید علی محامد۔

O                  سیدہ ام لیلیٰ حسن کی شادی سید محمد ارزانی محلہ بگلہ امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ عامرہ خاتون کی شادی سید علی صبیح رضا محلہ گھیر ِمناف امروہہ سے ہوئی ۔

O                  سیدہ آمنہ خاتون کی شادی سید محمد محلہ شفاعت پوتہ امروہہ سے ہوئی ۔

O                  سید مہدی حسن کے بیٹے سید عظیم حیدر کے یہاں دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ولاد ت ہوئی۔

O                  سید عظیم حیدر کی بیٹی سیدہ جعفرہ خاتون کی شادی سید عزادار حسین عابدی محلہ نوگئیاں امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید عظیم حیدرکی دوسری بیٹی سیدہ ماہرہ خاتون کی شادی سید محمد کاظم محلہ گذری امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید عظیم حیدر کے اکلوتے فرزند سید محمد متقی ہوئے۔ اﷲ نے سید محمد متقی کو چھ بیٹوں سید صفدر مہدی، سید شمیم حیدر، سید جعفر مہدی، سید اکبر مہدی، سید حیدر مہدی، سید اصغر مہدی کے علاوہ سیدہ حسین زہرا اور سیدہ شمیم زہرا نامی دو بیٹوںسے نوازا۔

O                  سید علی محامد ابن سید مہدی حسن کو اﷲ نے چھ بیٹیوں سیدہ توحیدہ خاتون، سیدہ تنویر زہرا، سیدہ تصویر زہرا، سیدہ شمس زہرا، سیدہ گل زہرا، سیدہ بہار زہرا کے علاوہ چار بیٹوں سید محمد میثم، سید حسن حیدر،سید فہیم علی اور سید علی حیدر سے نوازا۔

O                  سید علی محامد کی بیٹی سیدہ وحیدہ خاتون کی شادی سید انوار حسین محلہ پچدرہ امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ تصویر زہرا کی شادی سید اشفاق حسین زیدی محلہ گذری امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ بہار زہرا کی شادی سیدحسن اویس عابدی محلہ نوگئیاں امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ شمس زہرا کی شادی سید تنویر حیدر محلہ حقانی امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید محمد میثم کے یہاں تین اولادیں ہوئیں۔ جن میں دو بیٹیاں سیدہ شبیہہ زہرا ، سیدہ زم زمی زہرا جبکہ ایک فرزند سید منظور دلاور ہیں۔

O                  سید حسن حیدر کے یہاں دو بیٹے سید عباس حیدراورسیداقبال حیدر متولد ہوئے۔

O                  سید علی حیدر کے یہاں ایک بیٹی سیدہ بتول عذرا اور ایک فرزند سید عاصم رضا متولد ہوئے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید فتح حسین بن علی حسین

 

 

 

 

 

 

 

 

سید فتح حسین ابن سید علی حسین

                                                سید ابوالخیر کے خوش قسمت پوتے سید علی حسین ہیں۔ ان کے دونوں فرزندوں سید غلام عباس اور سید فتح حسین سے نسلی تسلسل جاری ہے۔ سید غلام عباس کی اولاد کا تذکرہ مکمل ہوا اب ہم سید فتح حسین کی اولاد کا تذکرہ کرتے ہیں۔

O                  سید فتح حسین کو اﷲ نے تین بیٹیوں سیدہ حسین بانو، سیدہ کنیزبانو اور سیدہ بانو کے علاوہ تین بیٹے سید مصطفےٰ حسین، سید مرتضی حسین اور ڈاکٹر سید محمد عوض عطا کیے۔

O                  سیدہ حسین بانو کی شادی سید مظہر حسن محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ کنیز بانو وہ خوش قسمت خاتون ہیں جواپنے آباءکے سامانہ سے ہجرت کرنے کے بعد اپنے بزرگوں کے سابق ہم شہر سید ارشاد علی نقوی البخاری محلہ بخاریاں سامانہ کی زوجیت میں آئیں۔ ان کے دو بیٹے سید منیر حسین اور سید تسلیم حسین ہوئے۔ ماشاءاللہ ان کی اولادیں منڈی بہا


الدین، لاہور، علی پور، ملتان اور کراچی میں آباد ہیں۔ 

O                  سیدہ بانو کی شادی محلہ چاہ بقاءامروہہ کے سید مہدی حسن سے ہوئی۔

O                  سید مرتضی حسین ابن سید فتح حسین کے یہاں تین اولادیں سید محمد رضا، سید نور رضا اور سیدہ خاتون ہوئیں۔

O                  سیدہ خاتون بنتِ سید مرتضی حسین کی شادی سید سبط حسن محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید محمد رضا ابن سید مرتضی حسین کے یہاں بھی تین اولادیں سید جوہر رضا، سید گوہر رضا اور سیدہ کنیز زہرا ہوئیں۔

O                  سید جوہر رضا ابن سید محمد رضا کے یہاں سیدہ آسیہ جبیں متولد ہوئیں۔

O                  سید نوررضا ابن سید مرتضی حسین کے یہاں تین بیٹے سید امیر رضا، سید تصویر رضا اور سید سفیر رضا اور تین بیٹیاں سیدہ نور زہرا ، سیدہ شمیم زہرا اور سیدہ حور زہرا متولد ہوئیں۔

O                  سیدہ نورزہرا کی شادی سید حامد حسین محلہ سدّو امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ شمیم زہرا کی شادی سید محمد حیدر محلہ گذری امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ حور زہرا کی شادی سید شمیم رضا محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید تصویر رضا بن سید نور رضا کو اﷲ نے چار بیٹوں سید توقیر رضا، سید تفسیر رضا، سید تعمیر رضا اور سید تطہیر رضا کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ ذلال زہرا عطا کیے۔

O                  سید سفیر رضا بن سید نور رضا کے یہاں دو بیٹوں سید شعیب رضا اور سید زوہیب رضا کے ساتھ چار بیٹیاں سیدہ رضوانہ بانو، سیدہ فرحانہ بانو،سیدہ فرح بانو اور سیدہ گلناز بانو بھی متولد ہوئےں۔

O                  سیدہ فرح بانو کی شادی سید آصف جاہ محلہ لکڑہ امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ گلناز بانو کی شادی سید محمود صفدر محلہ مچھر ہٹہ موجودہ قاضی زادہ امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید مصطفی حسین ابن سید فتح حسین کے یہاں تین بیٹیاں سیدہ شان فاطمہ، سیدہ حبیب فاطمہ اور سیدہ معززہ خاتون ہوئیںکے علاوہ اکلوتے فرزند سید شان رضا ہوئے۔

O                  سیدہ شان فاطمہ کی شادی سید معطر رضا محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ حبیب فاطمہ کی شادی سید حسن بن ہادی محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ معززہ خاتون کی شادی سید ہاشم رضی محلہ گولی قاضی زادہ امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید شان رضا امریکہ ہجرت کرگئے ہیں۔ ان کے یہاں چار اولاد ہوئیں۔ ہم محترم شان رضا کے بچوں کے ناموں سے یہ تعین نہیں کرسکے کہ ان میں بیٹا کون ہے اور بیٹی کون ہے؟ سید شان رضا ابن سید مصطفےٰ حسین کی اولاد وںکے نام یہ ہیں:

                                                زم زم یزداں ، یم یم یزداں المکی، قنوت رب کعبہ، یم یم قرآن

 

 

 

 

 

 

شجرہ

ابوالخیر بن سید محمد

ڈاکٹر محمد عوض

 

 

 

 

 ڈاکٹر سید محمد عوض ابن سید فتح حسین

O                  ڈاکٹر سید محمد عوض کو اﷲ نے دو بیٹیوں سیدہ امتیاز فاطمہ عرف منجھو اور سیدہ ممتاز فاطمہ کے علاوہ چھ بیٹوں سید محمد مختار، سید محمد ممتاز، سید محمد امتیاز، سید محمداعجاز، سید محمد خامس اور سیدمحمد سادس عطا کیے۔

O                  سیدہ امتیاز فاطمہ منجھوکی شادی سید محمد نقی محلہ سدّو امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ ممتاز فاطمہ کی شادی سید عین محمد محلہ مجاپوتہ امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید محمد سادس کے یہاں ایک بیٹی سیدہ فوزیہ حسین اور ایک بیٹاسید عالم حیدر متولد ہوئے۔

O                  سید محمد خامس کے یہاں دوبیٹیاں سیدہ عشرت آراءاور سیدہ ثروت آراءکے علاوہ ایک فرزند سید محمد عابسمتولد ہوئے۔

O                  سید محمد اعجاز کے یہاں چار بیٹیاں سیدہ روبی بانو، سیدہ بشریٰ بانو، سیدہ رجنی بانو،و سیدہ نشاط بانو اور ایک فرزند سید محمد عباس متولد ہوئے۔

O                  سیدہ نشاط بانو کی شادی سید علی عباس عابدی محلہ نوگیئاں امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید محمد امتیاز ابن ڈاکٹر سید محمد عوض کو اﷲ نے تین بیٹیوں سیدہ زرتاج فاطمہ، سیدہ نسرین فاطمہ ، سیدہ ذہین فاطمہ اور پانچ بیٹوں سید فدائے حسن، سید فدائے حسین، سید فدائے مہدی، سیدفدائے اصغر اور سید فدائے حیدر سے نوازا ۔

O                  سیدہ زرتاج فاطمہ کی شادی سید وسیم عباس زیدی انبالہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ نسرین فاطمہ کی شادی سید منتظر حسین محلہ شفاعت پوتہ امروہہ سے ہو ئی۔

O                  سیدہ ذہین فاطمہ کی شادی سید نوید عباس محلہ سدّو امروہہ سے ہوئی۔

O                  سید فدائے حسین کے اکلوتے بیٹے سید محمد نبیل ہوئے۔

O                  سید فدائے مہدی کے یہاں ایک بیٹی سیدہ سارہ بتول اور ایک فرزند سیدمحمد زیرک مہدی ہوئے۔

O                  سید فدائے اصغر کے یہاں ایک بیٹی سیدہ مریم زہرا کے علاوہ دوبیٹے سید محمد کمیل اور سید محمد بلال ہوئے۔

O                  سید محمد ممتاز کے یہاں دو بیٹے سید محمد حیدر اور سید حسن حیدر متولد ہوئے۔

O                  سید محمد حیدر ابن سید محمد ممتاز کو اﷲ نے چار بیٹیوں سیدہ عرشی زہرا، سیدہ صبا بانو، سیدہ صبوح زہرا، سیدہ بشریٰ زہرا اور دو بیٹوں سیدحسین رضا اور سید محمد حمزہ سے نوازا ۔

O                  سید محمد ممتاز کے دوسرے بیٹے سید حسن حیدر کو اﷲ نے چار بیٹیوں سیدہ درشہوار، سیدہ ایلیا سلطانہ، سیدہ انعم زہرا، سیدہ فضہ بانو اور ایک بیٹے سید وجاہت حیدر سے نوازا۔

O                  ڈاکٹر سید محمد عوض کے فرزند سید محمد مختار کی اولاد چھ بیٹیوں سیدہ مختار فاطمہ، سیدہ کنیز فاطمہ، سیدہ حدیث فاطمہ، سیدہ تسلیم فاطمہ، سیدہ تنظیم فاطمہ، سیدہ نسیم فاطمہ اور تین بیٹوں سید حسن علی تاجدار، سید محمدعلی گوہر اور سید حسین علی امام پر مشتمل ہے۔

O                  سیدہ مختار فاطمہ کی شادی سید محبوب حسن محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ کنیز فاطمہ کی شادی سید کاظم رضا محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ حدیث فاطمہ کی شادی سید تقی رضا محلہ دانشمندان امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ تسلیم فاطمہ کی شادی سید محمد شمیم محلہ گذری امروہہ سے ہوئی۔

O                  سیدہ تنظیم فاطمہ کی شادی سید محمد حیدر زیدی سامانہ محلہ چاہ بقاءامروہہ سے ہوئی۔

O                  سید حسن علی تاجدار کے یہاں ایک بیٹی سیدہ ماریہ حسن کے علاوہایک فرزند سید محمد سلمان متولد ہوئے۔

O                  سید محمد علی گوہر یہاں دوبیٹیاں سیدہ زہرا حسین، سیدہ سائرہ اور دوبیٹے سید شہریار علی اور سید شہزاد علی متولد ہوئے۔

O                  سید حسین علی امام کے اکلوتے فرزند سید محمد طحہٰ ہوئے۔

                                                سید محمد مختار عرف درجن سے میری ملاقات بیسویں صدی کے اواخرمیں کئی مرتبہ ہوئی۔ ان دنوں وہ خاندانی شجرے پر کچھ کام میں مصروف تھے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کافی کام بھی کرلیا تھا ۔ مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فرشتہ اجل نے سید محمد مختار کو تکمیل ِ کار کی مہلت نہیں دی اور وہ کا م جو انہوں نے کیاتھا یا ان کے ذہین میں رہا، ان کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

                                                شجرے کے حوالے سے ان کا رابطہ چچا شریف الحسن مرحوم سے بھی رہا تھا اور چچا نے انھیں کافی معلومات بھی مہیا کی تھیں ۔ سید ابوالخیر کے خانوادہ کے حالات آثار الشہید مولفہ ابوالمہدی سید شفیق حسن اختر و ایلیا نقوی و الصیداوی الواسطی شائع کردہ یکم جون ۰۳۹۱ سے لئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال ۹۹۹۱ ءمیں سید نذرحسین نقوی و سید نجف علی نقوی نے سادات امروہہ کے حسب نسب کے عنوان سے کوثر الانساب مرتب کرکے شائع کی ہے۔ اس سے بھی ہم نے استفادہ کیا ہے۔ ہم ان دونوں مولفین کا تہہ دل سے شکر گزار بھی ہیں اور ان کی صحت اور دراز


· عمر کیلئے دعا گو بھی ہیں۔  

 

 

 

 

 

 

خانوادئہ سید ابوالخیر بن سیدمحمد سامانوی

                                                حضرت زید شہید علیہ الرحمتہکے جلیل القدر فرزند حسین بن زید کی نسل سے ایک سلسلہ صدیوں سامانہ میں بودوباش رکھنے کے بعد امروہہ ضلع مرادآباد منتقل ہوگیا اور وہیں سکونت اختیار کرلی۔ یہ خاندان نقوی سادات میں ایسا گھل مل گیا کہ امروہوی کہلانے لگا۔ سامانہ اور اس کے گرد و نواح میں سکھو ں نے شورش برپا کررکھی تھی۔ لوٹ مار ، قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔ بندہ سنگھ بیراگی نے ۹۰۷۱ءاور پھر اس کے بعد دوبارہ ۱۱۷۱ءمیں سامانہ کو تاخت وتاراج کیا۔ اس کے بعد سے عرصہ دراز تک امن و امان کا فقدان رہا۔ چنانچہ لوگوں کی جان و مال غیر محفوظ رہی۔

                                                اس واقعہ کے بعد سید واصل علی اور سید فرزند علی پسران سید ابوالخیر نے سامانہ کو خیرباد کہا اور امروہہ میں جاکر آباد ہوگئے۔ امروہہ بھی شرفائے سادات کی بستی ہے۔ سید ابوالخیر بن سید محمد بن سید محمد حنیف تقویٰ وپرہیزگاری میں شہرت یافتہ تھے۔ ان کی انہی صفات کی بنیاد پر شاہان مغلیہ انھیں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ سلطان عزیز الدین شاہ عالم ثانی نے ۸۶۱۱ ہجری میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے جعفر پور عرف ملا پور کی زمین لگان سے مستثنیٰ قرار دے کراس خاندان کو دی۔ یہ فرمان سید ابوالخیر کی اولاد کی ملکیت ہے اور انہی کے پاس موجود ہے۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد سید موصوف کی اولاد بھی پاکستان خصوصاً کراچی میں آباد ہوگئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

سید محمود حافظ ابن سید عبداللطیف منجھا

کی

اولادں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید محمود حافظ

 

 

 

 

 

سید محمود حافظ ابنِ عبداللطیف منجھا

O                  سید عبداللطیف منجھا مخدوم سید فرید الدینؒ کے پوتے تھے۔ ان کے یہاں پانچ بیٹے سید عبدالغفور، سید عبدالرحمن ، سید محمد عبداللہ دانشمند، سید ابوالحسن عابد اور سید محمود حافظ متولد ہوئے۔

O                  سید عبدالغفور اور سید عبدالرحمن تو لاولد فوت ہوئے تھے۔ البتہ سید محمد عبداللہ دانشمند اور سید ابوالحسن عابد کی اولاد کا تذکرہ گزشتہ صفحات میں تفصیل کے ساتھ درج کیا جاچکا ہے۔

O                  سید محمود حافظ کے دو بیٹے سید رفیع الدین اور سید بدیع الدین تھے۔

O                  سید رفیع الدین کے چار بیٹے سید ابنِ رسول، سید معین الدین، سید شہاب الدین اور سید ضیاءالدین ہوئے۔ سید ضیاءالدین اور سید شہاب الدین لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید معین الدین اپنے چچا سید بدیع الدین کے ہمراہ ہجرت کرکے سہارن پور وغیرہ چلے گئے۔ سہارن پور جانے کے بعد ان لوگوں نے اپنے محلہ کو سابق شہر سامانہ سے منسوب کیا۔

O                  سید ابنِ رسول کے یہاں سید محمد تقی متولد ہوئے۔ سید محمد تقی کے دو بیٹے سید محمد محسن اور سید خواج محمد ہوئے۔ سید خواج محمد لاولد فوت ہوئے۔ البتہ سید محمد محسن صاحبِ اولاد ہوئے۔

O                  سید محمد محسن کے بیٹے سید احسن ایجاد تھے۔ سید احسن ایجاد اپنے زمانے کے جید عالم تھے۔ انہوں نے مکتبہ آل محمد کی نشر و اشاعت کی۔ ان کے ہاتھ سے لکھے ہوئے فارسی اشعار مخدوم سید فرید الدین کے مزار پر اوپر کی جانب کنندہ ہیں۔ سید احسن ایجاد کے یہاں محمد صالح پیدا ہوئے۔

O                  محمد صالح کے یہاں سید کفایت اللہ ہوئے اور ان کے بیٹے سید محمد مراد ہوئے۔ سید محمد مراد کے یہاں سید محمد احمد متولد ہوئے اور سید محمد احمد کے بیٹے سید روشن علی تھے۔

O                  سید روشن علی کے چار بیٹے سید بہادر علی، سید صابر علی، سید باغ علی اور سید حیدر علی تھے۔ یہ سب صاحب اولاد ہوئے۔ ان چاروں صاحبان کا علیحدہ علیحدہ شجرہ مرتب کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

شجرہ

سید روشن علی

بہادر علی، صابر علی، باغ علی

 

 

 

 

سید بہادر علی ابن سید روشن علی

O                  سید بہادر علی کے یہاں دو بیٹے سید حسین نواز اور سید مراتب علی متولد ہوئے۔

O                  سید حسین نواز کے یہاں سید علی حسن ہوئے جبکہ سید علی حسن کے یہاں تین بیٹے سید محمد حسین، سید عابد حسین اور سید فضل حسین متولد ہوئے۔ سید محمد حسین لاولد فوت ہوئے ۔

O                  سید فضل حسین کی شادی سیدہ جھنڈی دختر سید تراب علی سے ہوئی تھی۔ یہ لاولد فوت ہوئے۔ سیدہ جھنڈی پاکستان آنے کے بعد ۸۴۹۱ءمیں کامونکی کے مقام پر فوت ہوئیں۔

O                  سید علی حسن ابن حسین نواز کی نسل ان کے بیٹے سید عابد حسین سے چلی ۔

 O                 سید عابد حسین کی شادی سیدہ بتول بنت سید مقبول حسین ابن سید تراب علی سے ہوئی۔ ان کے یہاں دو بیٹے سید تجمل حسین اور سید جمیل حسین کے علاوہ ایک بیٹی جمیلہ بیگم پیدا ہوئیں ۔

O                  سید جمیل حسین ابن سید عابد حسین کی شادی ۸۳۹۱ءمیں سیدہ عشری بیگم بنت سید الفت حسین ولد سید پرورش علی سے ہوئی۔ یہ لوگ منڈی بہا


الدین میں آباد ہوئے۔ سید جمیل حسین اور عشری بیگم کا انتقال ۰۷۹۱ ءکی دہائی کے آخر میں ہوا۔ انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیٹی سیدہ نسیم اختر یادگار چھوڑی ۔  

O                  سیدہ نسیم اختر بنت سید جمیل حسین کی شادی صغیر مہدی ولد نثار حسین بن الطاف حسین سے ہوئی۔ نسیم اختر ماشائَ اللہ صاحب اولاد ہیں اور منڈی بہا


الدین میں سکونت پذیر ہیں۔ 

O                  سید ہ جمیلہ بیگم دختر سید عابد حسین کی شادی سامانہ ہی میں سید لطیف حسین ولد سید شریف حسین، شاخ سید محفوظ احمد سے ہوئی۔ جمیلہ بیگم بڑی بااخلاق اور پُرخلوص خاتون تھیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو اولادکی نعمت سے سرفراز نہیں کیا۔ شاید اللہ کی مشیت تھی کیونکہ ان کے خاوندسید لطیف حسین ولد سید شریف حسین، سید محفوظ احمد ولد سید بہادر علی کی نسل میں آخری نرینہ اولاد تھے ۔ ان کے لاولد فوت ہونے سے سید محفوظ احمد کی نرینہ اولاد کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ جمیلہ بیگم نے ۰۵۹۱ءکی دہائی میں ۰۵۔۵۴ سال کی عمر میں منڈی بہا


الدین میں وفات پائی ۔ سدا رہے نام اللہ کا ۔ 

O                  سید تجمل حسین ابن سید عابد حسین کی شادی صفدری بیگم دختر سید بندے علی ولد سید تراب علی سے ہوئی۔ ان کے یہاں تین بیٹیوں سیدہ خاتون زہرا، سیدہ الٰہی بیگم اور سیدہ بھورو کے علاوہ ایک بیٹے سید محمد حسنین کی بھی ولادت ہوئی۔ سید تجمل حسین اور صفدری بیگم لیّہ میں آباد ہوئے اور شاید ۶۸۹۱ءمیں ۵۷ سال سے زیادہ عمر پاکر فوت ہوئے ۔

O                  سید تجمل حسین کی بڑی صاحبزادی سیدہ خاتون زہرا کی شادی سید مصطفےٰ حسین ولد سید محمد شاخ غلام عباس سے ہوئی تھی۔یہ صاحب اولاد ہوئیں اور خانیوال آنے کے بعد ان کا انتقال غالباً ۰۵۹۱ءکی دہائی کے وسط میں ہوا ۔

O                  سید تجمل حسین کی دوسری دختر سیدہ الٰہی بیگم کی شادی پاکستان آنے کے بعد شاہ آباد والوں میں ہوئی تھی۔ یہ لوگ اس وقت کامونکی میں آباد تھے۔ الٰہی بیگم کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی اور ان کا شادی کے چار پانچ سال بعد انتقال ہوا۔

O                  سید تجمل حسین کی سب سے چھوٹی دختر سیدہ بھورو کی شادی سید محمد افضل ولد سید مہدی حسن روڑی پور والے سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ بھورو ماشائَ اللہ صاحب اولاد ہیں اور منڈی بہا


الدین میں بمعہ بچوں کے سکونت پذیر ہیں ۔ سید افضل حسین کا انتقال ہوچکا ہے ۔ 

O                  سید تجمل حسین کے اکلوتے بیٹے سید محمد حسنین ہیں۔ یہ مجھ سے سات آٹھ برس چھوٹے ہیں۔ ماشاءاللہ صاحب اولاد ہیں اور لیّہ میں آباد۔ سید روشن علی کے بیٹے سید بہادر علی کی نرینہ اولاد کا سلسلہ انہی کے توسط سے جاری ہے۔اللہ ان کی نسل میں وسعت فرمائے۔

O                  سید مراتب علی ابن سید بہادر علی کے یہاں دو بیٹے سید فضل حسین اور سید امتیاز حسین متولد ہوئے۔ سید امتیاز حسین کے یہاں ایک فرزند سید کاظم حسین متولد ہوئے ۔

O                  سید فضل حسین کی چار بیٹیاں سیدہ حمیدہ بیگم، سیدہ امیر بیگم، سیدہ جعفری بیگم اور سیدہ بونی خاتون تھیں۔ ان کے علاوہ ایک بیٹے سید فدا حسین بھی تھے ۔

O                  سیدہ حمیدہ بیگم بنت سید فضل حسین کی شادی سید کاظم حسین ترمذی محلہ سقلی گراں میں ہوئی۔ ان سے دو بیٹے سید عنایت حسین اور سید ہدایت حسین متولد ہوئے۔ حمیدہ بیگم کی وفات کے بعد کاظم حسین نے حمیدہ بیگم کی چھوٹی بہن امیربیگم سے عقد ثانی کیا تھا۔امیر بیگم سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

O                  عنایت حسین کی شادی حیدری بیگم بنت سید پرورش علی کی دختر شبیرن عرف شبو سے ہوئی ۔ ان کی اولاد بھی منڈی بہا


الدین میں آباد ہے ۔ 

O                  سید ہدایت حسین کی شادی اپنی خالہ جعفری کی دختر فاطمہ بنت مہدی حسن منجھانی سے ہوئی۔ ان کی دونوں بیٹیوں کی اولادیں بھی منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں ۔  

O                  جعفری بیگم بنت سید فضل حسین کی شادی مہدی حسن منجھانی سے ہوئی۔ ان سے دو بیٹیاں فاطمہ اور زہرا پیدا ہوئیں ۔ جعفری بیگم اور امیر بیگم کا انتقال سامانہ ہی میں ہوگیا تھا ۔

O                  سیدہ بونی بنت فضل حسین کی شادی گنڈہ کھیڑی میں ہوئی ۔ ان کے تین بیٹے سید ذاکر حسین، سید جعفر حسین، سید باقر حسین اور ایک بیٹی سیدہ کاظمی عرف کاجو ہوئی۔

O                  کاظمی عرف کاجو کی شادی سید منظور حسین ولد سید تراب علی منجھانی سے ہوئی۔

O                  سیدہ بونی کے صاحبزادے سید ذاکر حسین کی شادی شبیرن بنت پیر کرار حسین سے ہوئی جس سے ان کے تین چار بچے ہیں۔ سید ذاکر حسین کی وفات کے بعد شبیرن نے ان کے بڑے بھائی سید جعفر حسین سے سامانہ میں ہی شادی کرلی تھی۔ جعفر حسین کا انتقال ۷۴۹۱ءمیں ہوا۔ سید جعفر حسین کے ساتھ ازدواجی زندگی کے پانچ چھ سال کے تعلق کے باوجود کوئی اولاد نہ ہوئی۔ جعفر حسین کی وفات کے بعد شبیرن نے تیسری شادی منڈی بہا


الدین میں آکر عون محمد ولد سید علی حسن منجھانی سے کی جن کی پہلی بیوی ایک بیٹا احسان علی چھوڑ کر وفات پاچکی تھیں۔ عون محمد اور شبیرن کی چند اولادیں ہوئیں۔ 

O                  سیدہ بونی کی چھوٹے صاحبزادے سید باقر حسین کی شادی پیر کرار حسین کی بیٹی سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ سید باقر حسین ریلوے میں ملازم تھے اور سنا ہے سندھ میں کوٹری اسٹیشن پر تعینات کئے گئے تھے۔ یہ صاحبِ اولاد ہوئے۔ ان کی ایک بیٹی کی شادی ان کے بھانجے تجمل حسین ولد منظور حسین سے ہوئی تھی۔ تجمل حسین اور باقر حسین کی اولادیں کوٹری میں آباد ہیں۔

                                                سیدہ بونی خاتون کے سسرال کے متعلق صحیح علم نہیں کہ یہ کس خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ فروری ۸۹۹۱ءمیں مجھے منڈی بہا


الدین جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں پر سید نجم المرتضی صاحب اور سید منیر حسین ابن سید امیر حسن مرحوم سے اس بارے میں استفسار کیا۔ ان دونوں بزرگوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ میں نے مرحومہ سیدہ بونی کے نواسے سید مطلوب حسین ولد سید منظور حسین سے دریافت کیا تو وہ بھی کوئی جواب نہ دے پائے۔ لہٰذا میں بھی ان کے متعلق بس یہی کہہ سکتا ہوں کہ مجھے ان کے خاندان کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ علم نہیں۔  

 

 

 

 

سید صابر علی ابن روشن علی

O                  سید صابر علی کے دو بیٹے سید حسن علی اور سید تراب علی تھے۔ سید حسن علی کی شادی مسماة عابدہ بیگم ساکن موضع دوتال پیراں والی خاندان سادات سے ہوئی۔ ان کے یہاں صرف ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام سیدہ داری تھا۔

O                  سیدہ داری کی شادی سید قدرت علی ولد سید نجابت علی سے ہوئی۔ داری لاولد فوت ہوئی تھیں۔

O                  سید تراب علی ابن سید صابر علی کے دو بیٹے سید مقبول حسین اور سید علی محمد کے علاوہ ایک بیٹی سیدہ جھنڈی تھیں۔ سید علی محمد لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید مقبول حسین کی شادی مسماة اللہ دی ساکن موضع ودتال پیراں علاقہ سامانہ سے ہوئی۔ ان کے یہاں ایک بیٹی سیدہ بتول کی ولادت ہوئی۔ بتول کی شادی سید عابد حسین ولد سید علی حسین سے خاندان ہٰذا میں ہوئی۔ سیدہ بتول کے دو بیٹے سید تجمل حسین، سید جمیل حسین اور ایک بیٹی جمیلہ کی ولادت ہوئی۔ ان کا ذکر سید بہادر علی ابن سید روشن علی کے تذکرے آچکا ہے۔

O                  سیدہ جھنڈی بنت سید تراب علی کی شادی سید فضل حسین ولد علی حسین سے ہوئی۔ سید فضل حسین بڑے علم دوست بزرگ تھے اور یہ ضلع برنالہ کی کچہری میں کسی ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے ٹوبے کے کنارے مغرب میں اپنی حویلی تعمیر کی تھی۔ ان کا انتقال ۰۲۹۱ءکی دہائی میں ہوا۔ ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ چنانچہ ان کے بھائی سید عابد حسین کی اولادیں اس مکان میں مقیم تھیں۔ سیدہ جھنڈی بڑی زندہ دل خاتون تھیں۔ انہوں نے ۰۷ سال سے زیادہ عمر پائی اور پاکستان آنے کے بعد کامونکی میں وفات پائی۔

 

 

سید باغ علی ابن سید روشن علی

O                  سید باغ علی کے دو فرزند سید امیر علی اور سید غلام سجاد ہوئے۔ سید غلام سجاد کے یہاں سید باقر حسین متولد ہوئے اور سید امیر علی کے یہاں سید سلامت علی ہوئے۔

O                  سید سلامت علی ولد سید امیر علی کی شادی مالیر کوٹلہ کے رئیس سید عجائب علی شاہ کی بہن سیدہ امیر بیگم سے ہوئی۔ ان کے یہاں سید دیانت حسین اور سیدہ مہدیہ خاتون پیدا ہوئیں۔

O                  سیدہ مہدیہ خاتون کی شادی عجائب شاہ کے گھرانے میں ہوئی۔ لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

O                  سید دیانت حسین کی شادی مسماة مہرالنساءقوم شیخ موضع جھلور تحصیل برنالہ سے ہوئی۔ ان کی بیٹی ثریا بیگم ہوئیں جن کی شادی سید تعظیم حسین ولد سید تسلیم حسین ولد سید عجائب علی شاہ مالیر کوٹلہ سے ہوئی۔ ان کی اولاد علی پور میں آباد ہے۔

O                  سید باقر حسین ولد سید امیر علی کی شادی مسماة قمی موضع دوتال پیراں والی تحصیل برنالہ سے ہوئی۔ ان کے یہاں ایک بیٹی سیدہ ذکی فاطمہ اور ایک بیٹا سید رفیق حسین پیدا ہوئے۔ سیدہ ذکی فاطمہ کی شادی سید نذر حسین ترمذی موضع گوہلہ سے ہوئی۔ ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ سید باقر حسین اور سیدہ ذکی فاطمہ نے ۸۴۹۱ءمیں علی پور میں وفات پائی۔

O                  سید رفیق حسین ابن سید باقر حسین کی پہلی شادی سامانہ میں سیدہ مصطفائی بیگم بنت سید علی حسن سے ہوئی تھی۔ ان سے دو بچے سید محمد مسیتا اور سیدہ سروری بیگم پیدا ہوئے۔ سیدہ مصطفائی بیگم ۲۵۹۱ءمیں علی پور آکر فوت ہوئیں۔ ان کے انتقال کے کچھ عرصے بعد ان کے دونوں بچے بھی دس دس بارہ بارہ سال کی عمر یں پاکر فوت ہوگئے۔

O                  سید رفیق حسین کی دوسری شادی بھی پہلی بیوی کی ہم نام سیدہ مصطفائی بیگم گوہلہ والی سے ہوئی ۔ ان سے دو بیٹیاں سیدہ عذرا بتول اور سیدہ مناظرہ بتول پیدا ہوئیں۔ ۷۹۹۱ءمیں ہم علی پور گئے۔ ان دنوں سید رفیق حسین علیل تھے اور چلنے پھرنے سے معذور ہونے کے باوجود ان کے ہوش و ہواس پوری طرح قائم تھے۔ اس وقت سید رفیق حسین کی عمر نوے سال کے لگ بھگ ہوگی۔ میں ان کے عیادت کے لئے ان کے گھر گیا تو انہوں نے مجھ سے خاندانی تذکرے کی تیاری کے بارے میں استفسار کیا۔ اتفاق سے ان کی دختر جو کہ پیر احمد حسن عرف چھجو کے بیٹے سے بیاہی ہوئی ہیں، وہ بھی ان کی تیمارداری میں دوسری بہن کا ہاتھ بٹانے کبیر والا سے آئی ہوئی تھیں۔ چنانچہ میں نے پیر احمد حسن عرف چھجو کے حسب نسب کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے ان دونوں بہنوں کی موجودگی میں بالکل دوٹوک انداز میں جواب دیا ”وہ تو پیر تھے، ان کا زیدی سادات سے کیا تعلق؟ اور انہوں نے تو کبھی اپنے آپ کو زیدی کہلوایا بھی نہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید روشن علی

حیدر علی

 

 

 

 

 سید حیدر علی ابن سید روشن علی

O                  سید حیدر علی، سید روشن علی کے چوتھے فرزند ارجمند تھے۔ ان کے ایک صاحبزادے سید کرم علی تھے۔ سید کرم علی کے پانچ بیٹے سید اکرام علی، سید حمایت علی، سید مدد علی، سید امداد علی اور سید عنایت علی ہوئے۔

O                  سید اکرام علی کی شادی مسماة فیضاں سے ہوئی۔بدقسمتی سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

O                  سید مدد علی ابن سید کرم علی بھی لاولد فوت ہوئے

O                  سید امداد علی ابن سید کرم علی کے بیٹے سید مہدی حسن ہوئے ۔

O                  سید مہدی حسن کی شادی ان کے چچا حمایت علی کی اکلوتی دختر سیدہ سیفی سے ہوئی۔ ان کے بطن سے دو بچے سید ہادی حسن اور سیدہ ذکیہ بیگم پیدا ہوئیں۔ ۵۷۹۱ بکرمی میں موسم برسات کے بعد ملیریے کی موذی وبا اس علاقے میں بری طرح پھیلی جس کے نتیجے میں کہیں کہیں تو گھر کے گھر اجڑ گئے۔ کاتک ۵۷۹۱ بکرمی،محرم کا روز عاشور تھا کہ سیدہ سیفی اور ان کے جواں سال صاحبزادے سید ہادی حسن ۲۲ سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بیک وقت ماں بیٹے کا جنازہ گھر سے نکلا تو قیامت برپا ہوگئی۔ گھر اےسا اجڑا کہ دوبارہ آباد نہ ہوا۔ میرے بچپن میں یہ کھنڈرات سیفی کے کھولے کہلاتے تھے۔

O                  سید مہدی حسن کی دختر سیدہ ذکیہ بیگم کی شادی کاظم حسین ولد امتیاز حسین سے ہوئی تھی۔ ان کے یہاں بھی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ذکیہ بیگم ۰۳۹۱ءکی دہائی کے آخر میں سامانہ میں فوت ہوئیں۔

اس طرح سےد امداد علی اور سےد حماےت علی کی نسل کا سلسلہ منقطع ہوگےا۔

سدا رہے نام اﷲ کا۔

 

 مولانا عنایت علی ہندی مجتہد ؒ ابن سید کرم علی

                                                سید کرم علی کے پانچویں اور لائق ترین صاحبزادے الحاج مولانا عنایت علی ہندی مجتہدؒ تھے۔ یہی وہ بزرگوار ہیں جن سے ان کے دادا سید حیدر علی ابن سید روشن علی کی نسل کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔ موصوف اوائل عمری میں کسی قافلے کے ساتھ مقامات مقدسہ کی طرف روانہ ہوگئے تھے۔ اللہ کی رحمت شامل حال رہی کہ نہ صرف بخیریت نجف اشرف پہنچے بلکہ وہاں کے علمائے عظام کے درس میں شامل بھی ہوئے۔ غالباً پندرہ بیس سال تحصیل علم میں مشغول رہنے کے بعد چالیس سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے واپس سامانہ تشریف لے آئے۔ سامانہ میں آکر موصوف نے دادا پیرؒ کے شمال میں ایک وسیع و عریض حویلی تعمیر کروائی جس کے ایک حصے میں الگ سے امام بارگاہ بنائی گئی تھی۔ اس امام بارگاہ میں علم استادہ کئے جاتے تھے اور پہلی محرم سے ۸ ربیع الاول تک روزانہ دوپہر کو مجلس عزا برپا ہوتی تھی۔ عزاداری کایہ سلسلہ جو انہوں نے ۰۸۔۰۷۸۱ءمیں قائم کیا تھا بلا کسی کی اعانت کے ۷۴۹۱ءتک قائم رہا۔

O                  مولانا عنایت علی کی شادی سیدہ الٰہی بیگم عرف اماں جان دختر سید ناصر حسین قصبہ جولی ضلع مظفر نگر سے ہوئی۔ ان سے چار بیٹیاں سیدہ زہرا بیگم، سیدہ عالیہ بیگم، سیدہ فاطمہ بیگم اور سیدہ طاہرہ بیگم کے علاوہ ایک فرزند سید محمد مہدی بھی متولد ہوئے۔

O                  سیدہ زہرا بیگم کی شادی سید علی حیدر زیدی سامانوی سے سہارن پور میں ہوئی۔ یہ صاحب اولاد ہوئیں۔ علی حیدر صاحب کے بزرگ سامانہ سے ہجرت کرکے سہارن پور چلے گئے تھے۔

O                  سیدہ عالیہ بیگم عرف بالی کی شادی سید حسین حیدر زیدی سامانوی سہارن پور سے ہوئی۔ یہ بھی صاحب اولاد ہوئیں۔ ان کی ایک دختر جسے عرف عام میں ننھی کہا کرتے تھے، کی شادی سید مقصود حسین شکوریہ سے سامانہ میں ہوئی۔ موصوفہ خورشید اکبر کی والدہ گرامی تھی۔ سید خورشید اکبر کی شادی بلقیس فاطمہ عرف بلودختر مولانا سید محمد مہدی سے ہوئی۔ ان دونوں بہنوں کی سسرال دادا مخدوم کی اولاد ہی میں سے تھی۔

                                                سہارن پور میں داد ا مخدوم کی اولاد میں سے کچھ لوگ سامانہ سے ہجرت کرکے چلے گئے تھے اور وہاں پر انہوں نے اپنے محلے کا نام اپنے آبائی وطن سامانہ کے نام سے منسوب کیا۔ ہمیں معلوم نہیں ہوسکا کہ کون کون سے بزرگ سامانہ سے سہارن پور گئے اور دادا پیرؒ کی اولاد میں وہ کن صاحب کے فرزند ارجمند تھے۔ البتہ یہ بات تصدیق شدہ ہے کہ دادا پیرؒ کی اولاد نے ہجرت کی اور سامانہ ضلع سہارن پور میں آبسے۔

O                  فاطمہ بیگم دختر مولانا عنایت علی ؒ کی شادی سید مصطفےٰ حسین امروہہ والے سے ہوئی یہ بھی صاحب اولاد ہوئیں۔

O                  مولانا عنایت علی کی چوتھی دختر طاہرہ بیگم کی شادی سید ذاکر حسین نقوی شکوہ آبادی سے سامانہ میں ہوئی ان کے بطن سے کوئی اولاد نہیں ہوئی، چنانچہ موصوفہ نے اپنی بھانجی سیدہ ننھی کے بیٹے سید خورشید اکبر کو گود لے کر پالا، پرورش کی اور پھر ان کی شادی لیہ آنے کے بعد اپنے بھائی کی دختر بلقیس فاطمہ عرف بلو سے کردی موصوفہ اور ان کے شوہر کا انتقال لیہ میں آکر ہوا اور وہیں سپرد خاک کئے گئے۔

 

 

 

 

 

مولانا سید محمد مہدی ابن مولانا عنایت علی مجتہدؒ

                                                مولانا سید محمد مہدی کی پیدائش اندازاً ۰۸۸۱ءکے قریب ہوئی۔ آپ نے اپنے والد بزرگوار سے تحصیل علوم کی۔ آپ علوم آل محمد کے بڑے عالم تھے۔ اپنے یہاں اور زیدیوں کے امام خانے میں اکثر آپ ہی منبر سے خطاب کیا کرتے تھے ۔اپنے والد گرامی کی وفات کے بعد عزاداری کا سلسلہ نہ صرف انہی خطوط پر قائم رکھا بلکہ پاکستان میں منڈی بہا


الدین آنے کے بعد جبکہ ان کے معاشی حالات بالکل ناگفتہ بہ ہوچکے تھے، انہوں نے عزاداری کسی نہ کسی صورت سے قائم رکھی ۔ مولانا سید محمد مہدی کا انتقال منڈی بہا
الدین میں اگست ۳۵۹۱ءمیں ہوا۔ 

O                  ان کی پہلی شادی سیدہ ذاکری بیگم دختر سید افضال حسین رضوی محلہ میرامان سامانہ سے ہوئی۔ ان کے بطن سے سید نجم المرتضی، سیدہ مرتضائی بیگم اور سیدہ مجتبائی بیگم پیدا ہوئیں۔

O                  سیدہ ذاکری کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی سیدہ کلثوم دختر حاجی سید حسن زیدی سامانوی سے سہارن پور میں کی۔ ان سے کوئی اولاد نہ ہوئی اور یہ وفات پاگئیں۔

O                  انہوں نے تیسری شادی سیدہ ذکیہ بیگم دختر سید ناصر حسین رضوی سے سامانہ میں کی۔ ان سے بھی کوئی اولاد نہ ہوئی اور یہ بھی وفات پاگئیں۔

O                  ان کی چوتھی شادی سیدہ مشہدی بیگم دختر سید مرتضی حسین زیدی مظفر نگر سے ہوئی۔ ان کے بطن سے ایک دختر بلقیس فاطمہ عرف بلو متولد ہوئیں۔ مولانا کی چوتھی بیو ی بھی زندگی بھر ساتھ نہ دے سکیں اور وفات پاگئیں۔

O                  مولانا سید محمد مہدی کی پانچویں شادی سیدہ حسن آراءبیگم دختر سید فیاض حسین زیدی قصبہ مونہ ضلع مظفر نگر سے ہوئی۔ ان کے بطن سے سید فضل مصطفےٰ عرف محمد علی جون ۱۴۹۱ءمیں پیدا ہوئے اور ان کے بعد سید محمد حسن اور ایک دختر سیدہ وقار فاطمہ پیدا ہوئیں۔

 سید نجم المرتضی ابن سید مولانا سید محمد مہدی

O                  سید نجم المرتضی کی شادی شہزادی سیدہ سردار فاطمہ دختر ہزہائی نس سید محمود الحسن ریاست اصغر آباد علی گڑھ سے ہوئی۔ شہزادی سیدہ سردار فاطمہ کا انتقال منڈی بہا


الدین میں ہوا ۔ ان کے بطن سے چار بیٹے سید حسن مہدی ، سید حسین ہادی ، سید محسن مہدی ، سید عابد مہدی اور ایک دختر سیدہ ممتاز فاطمہ پیدا ہوئیں ۔ 

O                  سیدہ ممتاز فاطمہ کی شادی سید رشید علی رضوی ابن سید سعید علی رضوی محلہ میر امان سامانہ سے ہوئی۔ یہ راولپنڈی میں آباد اور صاحب اولاد ہیں۔

O                  سیدحسن مہدی عرف اچھن کی شادی سیدہ امینہ دختر سید رضوان حسین رضوی محلہ میر امان سامانہ سے ہوئی۔ ان کے بطن سے ایک بیٹے سید عنایت عباس اور ایک دختر سیدہ ثمینہ بتول کی ولادت ہوئی۔ ان دونوں کی شادیاں ڈاکٹر جواد حسین رضوی ولد سید سجاد حسین رضوی کی دختر اور صاحبزادے سے ۷۹۹۱ءمیں ہوئیں۔

                                                ڈاکٹر جواد حسین رضوی ناروے کے دارالخلافہ اوسلو میں اپنے اہل و عیال سمیت آباد ہوچکے ہیں۔ چنانچہ یہ دونوں بچے بھی اوسلو ہجرت کرگئے ہیں۔ سید حسن مہدی عرف اچھن الیکٹریکل انجینئر ہےں اور سندھ گورنمنٹ میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز رہنے کے بعد ۸۹۹۱ءمیں ریٹائر ہوکر واپس منڈی بہا


الدین چلے گئے ہیں۔ 

O                  سیدحسین ہادی عرف بٹن کی شادی مسماة شائستہ بیگم دختر سیف اللہ خان لاہوری سے ہوئی۔ یہ غیر سادات مقامی قدیم باشندے ہیں۔ ان کے بطن سے ایک بیٹا سید شمیم رضا اور دو بیٹیاں سیدہ سائرہ بتول اور سیدہ نزہت بتول کی ولادت ہوئی۔

O                  سیدہ سائرہ بتول کی شادی محمد مہدی ولد صغیر مہدی زیدی سے منڈی بہا


الدین میں ہوئی۔  

O                  سید شمیم رضا کے تین بیٹیاں سیدہ معصومہ رضا، سیدہ علیشہ، سیدہ خوشنود فاطمہ اور ایک فرزند سید حسین مرتضی ہوئے۔

O                  سید محسن مہدی کی شادی سیدہ اقتدار فاطمہ دختر سید فضل المصطفے عرف محمد علی زیدی سے ہوئی۔ ان کے بطن سے چار بیٹیاں سیدہ عمارہ فاطمہ، سیدہ ادیبہ محسن،سیدہ انیقہ محسن اور سیدہ کساءبتول ہوئیں۔

O                  سیدعابد مہدی ابن سید نجم المرتضیٰ کی شادی سیدہ رضوانہ دختر سید رضوان حسین رضوی سے ہوئی۔ ان کے بطن سے دو بیٹے سید زاہد مہدی اور سید بلال مہدی کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ طاہرہ بتول اور سیدہ کرن زہرا متولد ہوئیں۔

O                  سیدہ مرتضائی بیگم دختر سید مولانا محمد مہدی کی شادی سید رضوان حسین ولد سید دلبر حسن رضوی محلہ میر امان سامانہ سے ہوئی۔ ان کے ایک فرزند سید سبط محمد عرف سبطین رضوی منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں اور یہ صاحب اولاد ہیں۔ سیدہ مرتضائی بیگم کا انتقال سامانہ ہی میں ہوگیا تھا۔  

O                  سیدہ مجتبائی بیگم دخترسید مولانا محمد مہدی کی شادی سید محمد ہاشم رضوی محلہ میر امان سامانہ سے ہوئی تھی ۔ ان کے بطن سے تین بیٹے سید محمد کاظم رضوی ، سید محمد اسلم رضوی ، سید مبارک علی رضوی اور دو بیٹیاں سیدہ رباب طاہرہ اور سیدہ صدیقہ بیگم متولد ہوئیں ۔ یہ سب صاحب اولاد ہیں ۔ سید محمد کاظم رضوی مومن پورہ لاہور کی مجلس عزا میں تشیع کے دشمنوں کی فائرنگ سے جنوری ۸۹۹۱ءمیں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

O                  سیدہ بلقیس فاطمہ دختر مولانا سید محمد مہدی کی شادی سید خورشید اکبر نقوی ابن سید مقصود حسین نقوی سامانوی سے ہوئی۔ ان کے تین بیٹے سید نیر حسن، سیدمدبر حسین، سید نذیر حسین اور تین بیٹیاں سیدہ کلثوم طاہرہ ، ڈاکٹر معصوم طاہرہ اور مقسوم طاہرہ متولد ہوئیں۔

سید فضل المصطفے ٰ عرف محمد علی

O                  سید فضل المصطفے ٰ عرف محمد علی مئی ۱۴۹۱ءمیں سامانہ میں پیدا ہوئے۔ منڈی بہا


الدین آنے کے بعد ان کی شادی سیدہ شاہدہ بیگم دختر سید عنایت حسین ولد سید کاظم حسین سے ہوئی۔ شاہدہ بیگم ہماری پھوپھی حیدری بیگم کی نواسی ہیں۔ ان کے بطن سے پانچ بیٹے سید محمد ابوزر، سید محمد مدثر مہدی،سید محمد عدیل مہدی، سید محمد اویس، سید محمد عقیل مہدی اور چار بیٹیاں سیدہ اقتدر فاطمہ، سیدہ اعجاز فاطمہ، سیدہ عالیہ بتول او رسیدہ انتظار فاطمہ پیدا ہوئیں۔ یہ سب لوگ منڈی بہا
الدین میں آباد ہیں۔ محمد علی نے اپنے گھر میں ایک بڑا کمرہ امام بارگاہ کے لئے مخصوص کیا ہو اہے جس میں مجالس و محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ 

O                  سیدمحمد علی کے بڑے صاحبزادے سید محمد ابوزر کی شادی سیدہ عظمیٰ بتولدختر سید شوکت حسین نقوی منڈی بہا


الدین سے ہوئی۔ ان کے یہاں دو بیٹے سید علی دانیال اور سید علی یوشع اورایک دختر سیدہ تزئین زینب متولد ہوئیں۔  

O                  سیدمحمد علی کے دوسرے بیٹے سید محمد مدثر مہدی کے شادی سیدہ فریحہ بتول دختر سید اظہر سجاد ولد سجاد حسین رضوی سے ہوئی۔

O                  سیدمحمد علی صاحب کی دختر اقتدار فاطمہ کی شادی سید محسن مہدی ابن سید نجم المرتضی سے ہوئی۔ ان کے یہاں چار بیٹیاں سیدہ عمارہ فاطمہ، سیدہ ادیبہ محسن،سیدہ انیقہ محسن اور کساءبتول پیدا ہوئیں۔

O                  سیدہ اعجاز فاطمہ دختر سید محمد علی کی شادی ہادی حسن ابن پیر امیر حسین ولد پیر کرار حسین سے ہوئی۔ ان کے یہاں دو بیٹے سید علی عمران، سید جلال عمران اور ایک دختر سیدہ ارم حسن پیدا ہوئیں۔ یہ سب لوگ منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں ۔ 

O                  سیدہ وقار فاطمہ دختر مولانا سید محمد مہدی کی شادی سید عزادار حسین عرف اظہر حسین ابن سید سجاد حسین رضوی محلہ میر امان سامانہ سے ہوئی۔ یہ صاحب ا ولاد ہیںمنڈی بہا


الدین میں آباد ہیں۔ 

O                  سیدمحمد حسن ابن سید محمد مہدی کی شادی سیدہ کوثر دختر پیر امیر حسین ابن پیر کرار حسین سے ہوئی ۔ ان کے ہاں تین بیٹے سید وصی حسن، سید ہارون حسن اور سید سلمان حسن پیدا ہوئے ۔

                                                یہ لوگ منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں۔  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید شمس الدین ابن مخدوم سید فرید الدین ؒ

کی

اولاد کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

مخدوم سید فرید الدین

شاخ سید محفوظ احمد

 

 

 

 

سید شمس الدینؒ ابن سید مخدوم فرید الدینؒ

O                  سید شمس الدین، مخدوم فرید الدین ؒ کے تیسرے صاحبزادے تھے۔ آپ کے بیٹے سید یحییٰ ہوئے، ان کے بیٹے نجم الدین اور ان کے بیٹے سید حسن ہوئے ۔ سید حسن کے تین بیٹے سید نجم الدین ثانی ، سید فخرالدین اور سید حکیم الدین ہوئے۔

O                  سید فخرالدین اور سید حکیم الدین لاولد فوت ہوئے ۔البتہ سید نجم الدین ثانی صاحبِ اولاد ہوئے اور انہی سے یہ نسل آگے بڑھی۔ سید نجم الدین ثانی کے یہاں سید بہادر علی ہوئے اور سید بہادر علی کے دو بیٹے سید محمود حافظ اور سید محفوظ احمد ہوئے۔

سید محفوظ احمد کی اولاد کا تذکرہ

O                  سید محفوظ احمد کے دو بیٹے سید صولت حسین اور سید حیدر حسن ہوئے۔ سید صولت حسین کے دو بیٹے سیدارجمند علی اور سید ضیاءالحسن کے علاوہ ایک دختر سیدہ کبریٰ خاتون بھی پیدا ہوئیں۔

O                  سیدہ کبریٰ خاتون بنت سید صولت حسین کی شادی سید محمد علی نقوی البخاری خاندان بھورا سے ہوئی۔ سیدہ کبریٰ کے بیٹے سید ذاکر حسین پٹیالہ اسٹیٹ میں سپرنٹینڈنٹ پولیس تھے اور ماشاءاللہ ان کی اولاد پاکستان میں مختلف جگہوں پر آباد ہے۔

O                  سید ارجمند علی، سید صولت حسین کے بڑے صاحبزادے تھے۔ ان کے بیٹے سید رستم علی اور سید رستم علی کے بیٹے سید منور حسین ہوئے۔ سید منورحسین کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

O                  سید صولت حسین کے دوسرے بیٹے سید ضیاءالحسن تھے۔ سید ضیاءالحسن کے بیٹے سید فرزند علی ہوئے، ان کے بیٹے سید شریف حسین ہوئے۔ سید شریف حسین کی شادی سیدہ ذکی فاطمہ دختر سید چھجو شاہ ولد سید حیدر حسن سے ہوئی۔ ان کے ایک بیٹے سید لطیف حسین پیدا ہوئے ۔ سید لطیف حسین کی شادی ۰۴۹۱ءمیں سیدہ جمیلہ بیگم دختر سید عابد حسین سے سامانہ میں ہوئی تھی۔

O                  سید لطیف حسین ہمارے ساتھ ۷۴۹۱ءمیں ٹرین کے ذریعہ پاکستان آگئے تھے اور پھر ہمارے ہی ساتھ علی پور میں آباد ہوگئے تھے۔ چند سال وہاں رہنے کے بعد یہ منڈی بہا


الدین چلے گئے جہاں پر ان کی شریک حیات جمیلہ بیگم کا انتقال ہوا۔ پھر اس کے بعد سید لطیف حسین منڈی بہا
الدین بھی چھوڑ گئے اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کا انتقال کہاں ہوا؟ البتہ یہ سننے میں آیا ہے کہ ان کا انتقال ۰۷۹۱ءکی دہائی میں ہوا۔ یہ لاولد فوت ہوئے اور ان کے ساتھ سید محفوظ احمد کی نرینہ اولاد کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ 

O                  سید محفوظ احمد کے دوسرے بیٹے سید حیدر حسن تھے۔ ان کے بیٹے سید چھجو شاہ ہوئے۔ سید چھجو شاہ کے دو بیٹیاں سیدہ ذکی فاطمہ اور سیدہ رقیہ بیگم کے علاوہ ایک بیٹا سید باقر حسین ہوئے۔

O                  سید باقر حسین کنوارے ہی رہے البتہ ان کے بھانجے سید لطیف حسین کی شادی جمیلہ بیگم سے ہوئی تھی۔ سید باقر حسین سامانہ سے ہجرت کرکے منڈی بہا


الدین آئے اور وہاں اپنے بھانجے سید لطیف حسین کے ساتھ رہتے رہے۔ یہ ۰۵۹۱ءکی دہائی میں لاولد فوت ہوئے۔ اس طرح ان کے ساستھ سید حیدر حسن کی نرینہ اولاد کا سلسلہ ختم ہوگیا۔  

O                  سید چھجو شاہ کی بڑی دختر سیدہ ذکی فاطمہ کی شادی سید شریف حسین سے ہوئی اور ان سے سید لطیف حسین متولد ہوئے۔ سید لطیف حسین لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید چھجو شاہ کی دوسری صاحبزادی رقیہ بیگم تھیں۔ ان کی شادی سید محمد ہاشم ولد سید محمد حسین بخاری کبیریا سے ہوئی۔ موصوفہ کے بطن سے ایک دختر سیدہ مہدیہ بیگم اور ایک بیٹا سید خورشید اکبر پیدا ہوئے ۔رقیہ بیگم کا انتقال سامانہ ہی میں ہوگیا تھا۔

O                  سیدہ مہدیہ بیگم دختر سید محمد ہاشم کی شادی سید قیصر حسین ولد سجاد حسین بخاری سے ہوئی۔ قیصر حسین علی پور میں آباد ہوئے۔ مہدیہ اور قیصر حسین علی پور میں لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید خورشید اکبر ابن سید محمد ہاشم جو میرے بھائی ڈاکٹر نثار احمدکے ہم عمر ہیں، لیاقت آباد کراچی میں سکونت پذیر ہیں اور ابھی تک کنوارے ہی ہیں۔ اگرچہ ۰۷ سال سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ افسوس کے ساتھ لکھنا پڑرہا ہے کہ اس خاندان کی افزائش نسل کا سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ چنانچہ سید خورشید اکبر کے بعد سید محفوظ احمد کی نرینہ و دختری اولاد کا سلسلہ تمام ہوجائے گا۔

سدا رہے نام اللہ کا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

مخدوم سید فرید الدین

سید محمود حافظ

(سید علی حسین)

 

 

 

 

سید محمود حافظ ابن سید بہادر علی

O                  سیدمحمود حافظ، سید بہادر علی کے دوسرے بیٹے تھے۔ یہی وہ خوش قسمت انسان ہیں جن سے سید شمس الدین بن سید مخدوم فرید الدین کی نسل کا سلسلہ جاری ہے۔ سید محمود حافظ کے یہاں سید حسن علی ہوئے اور سید حسن علی کے یہاں سید حسین علی پیدا ہوئے۔ سید حسین علی کے تین صاحبزادے سید سردار علی، سید احمد علی اور سید حمایت علی تھے۔

O                  سید سردار علی کی شادی سیدہ سکینہ خاتون دختر سید نظام الدین ابن سید قادر بخش سے ہوئی۔ یہ لاولد فوت ہوئے۔

O                  سید حسین علی کے دوسرے بیٹے سید حمایت علی تھے۔ ان کے یہاں سید علی حسین ہوئے۔

O                  سید علی حسین بن سید حمایت علی کی شادی مسماة شریفن قوم شیخ موضع سلیم پور ضلع انبالہ سے سامانہ میں ہوئی تھی۔ ان کے چار بیٹے سید محمود الحسن، سید سید حسن، سید طیب حسین اور سید طالب حسین ہوئے۔ یہ سب کبیر والہ میں مستقلاً آباد ہیں۔ موصوفہ شریفن بڑی باکردار اور ہمدرد انسان تھیں۔ ان کا گھر میری نانی کے گھر کے عقب میں دادا پیرؒ کے سامنے تھا۔ مجھ سے بڑی شفقت و محبت کیا کرتی تھیں۔ نانی شریفن کا انتقال کبیر والہ میں ۶۷۔ ۵۷ سال کی عمر میں ۵۷۹۱ءمیں ہوا۔ اللہ ان کو غریق رحمت کرے۔

O                  سید محمود الحسن ابن سید علی حسین کی شادی سیدہ شوکت بیگم دختر سید عون محمد ولد سید محمد سے اندازاً ۲۴۹۱ءمیں ہوئی تھی۔ ان کی ایک دختر سیدہ بانو متولد ہوئیں۔ موصوفہ خانیوال میں آتے ہی وفات پاگئیں۔ سیدہ بانو صاحبِ اولاد ہیں اور خانیول میں آباد ہیں۔

O                  سید محمود الحسن نے دوسری شادی اندازاً ۳۵۹۱ءمیں سیدہ کنیز فاطمہ دختر سید محمد رمضان ترمذی سادات سید کھیڑی سے کی ۔ان سے دو بیٹے سید علی رضا اور سید قائم آل رضا ہیں۔ یہ دونوں بھائی ملتان میں ایک قومی روزنامے کے رپورٹر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ سید محمود الحسن صاحب کی چار بیٹیاں سیدہ فرحت جہاں، سیدہ نگہت پروین، سیدہ شفقت کلثوم اور سیدہ ثروت زہرا بھی ہیں۔

O                  سید علی رضا بن سید محمود الحسن کی شادی سیدہ عروج فاطمہ دختر سید نیاز علی ولد سید اجمل حسین نقوی خاندان بھورا موجودہ مقیم ملتان سے ہوئی۔

O                  سیدہ فرحت جہاں کی شادی سید علی نقی گردیزی سے ہوئی ہے۔ یہ صاحبِ اولاد ہیں اور کبیر والا میں آباد ہیں ۔

O                  سیدہ نگہت پروین کی شادی سید ضامن علی ابن سید جمیل حسین سادات سامانہ خاندان بھورا سے ہوئی ہے۔ یہ بھی صاحبِ اولاد ہیں اور ملتان میں مستقل طور پر سکونت پذیر ہیں۔

O                  سیدہ شفقت کلثوم کی شادی سید آل علی زیدی ولد سید طالب حسین سے ہوئی ہے۔یہ صاحبِ اولاد ہیںاور ملتان میں مستقلاً آباد ہیں۔

O                  سیدہ ثروت زہرا، سید محمود الحسن کی سب سے چھوٹی دختر ہیں۔ نہایت ذہین اور علم دوست خاتون ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا ہے اور آئندہ کے لئے بلند عزائم رکھتی ہیں۔

                                                بھائی محمود الحسن صاحب وہ عظیم انسان ہیں جنہوں نے اپنی چاروں بیٹیوں اور دونوں بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم سے مزین کیا۔ ذاتی طور پر بھی محمود الحسن صاحب سامانہ میں مولانا سید محمد مہدی صاحب کے قائم کردہ مدرسے کے فارغ التحصیل ہیں اور اسی اعتبار سے منشی جی کے لقب سے پکارے جاتے ہیں۔

O                  سید حسن ابن سید علی حسین کی شادی سیدہ عزیز فاطمہ دختر سید احمد حسن ترمذی ساکن گوہلہ ضلع کرنال سے ۰۴۹۱ءکی دہائی کے شروع میں ہوئی۔ سیدہ عزیز فاطمہ ہمارے محلے کے پیر احمد حسن عرف پیر چھجو کی اکلوتی بہن مسماة بتول کی دختر تھیں۔ پاکستان آنے کے کچھ عرصہ بعد تک یہ لوگ علی پور میںرہے اور پھر کبیر والاہ جاکر مستقلاً آباد ہوگئے۔ سید حسن اور سیدہ عزیز فاطمہ کا انتقال ہوچکا ہے۔ ان کی اولاد کبیر والا میں مستقلاً آباد ہے۔ سید حسن کے تین بیٹے سید حسنین علی ، سید قنبر علی اور سید شبیر علی کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ انیس فاطمہ اور سیدہ خورشید فاطمہ ہیں ۔

O                  سید حسنین علی ابن سید حسن کی شادی حسن فاطمہ دختر سید حسنین علی ابن سید تجمل حسین منجھانی حال مقیم لیہ سے ہوئی ہے۔

O                  سیدہ انیس فاطمہ دختر سید حسن کی شادی سید اطہر حسین حال مقیم بھوانہ ضلع جھنگ سے ہوئی۔

O                  سید طیب حسین ولد سید علی حسین کی شادی ۸۴۹۱ءمیں پاکستان آتے ہی سید شبیر حسین ولد سید احمد علی کی چھوٹی دختر سیدہ ثریا بیگم سے ہوئی۔ یہ لوگ کبیر والا میں آباد ہیں۔ سید طیب حسین کا انتقال ۰۸۹۱ءکی دہائی میں ہوا۔ ان کے تین بیٹے، سید طاہر حسین، سید مظاہر حسین اور سید فضل حسین ہوئے۔

O                  سید مظاہر حسین ابن سید طیب حسین کی شادی سیدہ شاہدہ بیگم دختر سید لیاقت علی رضوی حال مقیم لنگر سرائے ضلع مظفر گڑھ سے ہوئی۔ان کے دو بیٹے سید محمد حسن اور سید مبشر حسن کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ حنا بتول اور سیدہ ثنا بتول ہیں۔

O                  سید طاہر حسین ابن سید طیب حسین کی شادی سید لیاقت علی رضوی کی دوسری دختر سیدہ مجاہدہ بیگم سے ہوئی۔ ان کے یہاں ایک صاحبزادی سیدہ طاہرہ متولد ہوئیں۔

O                  سید طالب حسین ابن سید علی حسین بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور یہ مجھ سے تقریباً سات آٹھ سال بڑے ہیں۔ ان کی شادی سیدہ بتول بیگم دختر سید عجائب علی شاہ رئیس مالیر کوٹلہ سے اندازاً ۲۵۹۱ءمیں ہوئی۔ یہ ملنگ آدمی ہیں اور اپنے جداعلی امام چہارم کا آہنی زیورزیب تن کیے رہتے ہیں۔دنیاوی لہوو لعب سے قطعی تعلق نہیں رکھتے۔ ان کے صرف ایک ہی فرزند سید مہدی حسن ہوئے۔

O                  سید مہدی حسن ابن سید طالب حسین کی شادی سیدہ بیگم دختر سید حسین علی زیدی حال مقیم کچا کھوہ ضلع خانیوال سے ہوئی ہے۔ مہدی حسن کے چار بیٹے سید علی رمیض، سید یاسر عباس ، خرم شہزاد اور سید علی شہباز کے علاوہ ایک دختر سید ہ مہک زہراہیں۔ یہ سب غیر شادی شدہ ہیں اور کبیروالا میں مقیم ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

مخدوم سید فرید الدین

احمد علی

 

 

 

 

سید احمد علی ابن سید حسین علی

O                  سید احمد علی ابن سید حسین علی کے چار بیٹے سید فضل حسین ، سید علی حسن ، سید امیر حسن اور سید شبیر حسین کے علاوہ ایک دختر سیدہ رمضانن بھی تھیں ۔

O                  سید فضل حسین ابن سید احمد علی کی شادی سیدہ امیر بیگم سے ہوئی ۔ یہ مالیر کوٹلہ کی سادات سے تھیں ۔ ان کے یہاں دو بیٹیاں سید ہ جعفری بیگم اور سیدہ کلثوم بیگم ہوئیں ۔

O                  سیدہ جعفری بیگم کی شادی مالیر کوٹلہ کے سید باقر حسین سے ہوئی۔ ان کے ایک بیٹے سید اقبال حسین ہوئے جو پاکستان میں آنے کے بعد قصور میں مستقلاً سکونت پذیرہیں۔ یہ صاحبِ اولاد ہیں۔

O                  سیدہ کلثوم دختر سید فضل حسین کی شادی مالیرکوٹلہ ہی کی سادات میں سید عابد حسین سے ہوئی۔ موصوفہ کے کوئی اولاد نہیں ہوئی اور یہ لاولد ہی فوت ہوگئیں ۔

O                  سید علی حسن ابن سید احمد علی کی شادی سیدہ ذاکری بیگم دختر سید امجد علی ولد سید ذوالفقار علی سے ہوئی ۔ سیدہ ذاکری بیگم میری نانی سیدہ نجیباً کی بہن سیدہ نیازی کی اکلوتی یادگار تھیں ۔ اس اعتبار سے سیدہ ذاکری بیگم میری والدہ کی خالہ زادبہن ہوئیں۔ سید علی حسن بڑے نمازی اور عبادت گزار شخص تھے۔ سننے میں آیا ہے کہ امام مشہد علی ؒ کے مزار کی ڈیوڑھی کے اندر چلہ کھینچنے والوں کے لئے جو مخصوص حجرے بنے ہوئے تھے ان میں انہوں نے چلہ کاٹا تھا۔ چنانچہ یہ بیماروں پر دم کرتے تھے۔انہوں نے ۰۷ سال سے زیادہ عمر پائی اور ۰۵۹۱ءکی دہائی کے شروع میں منڈی بہا


الدین آنے کے بعد انتقال کرگئے۔ان کی اولادیں منڈی بہا
الدین میں مستقلاً آباد ہیں ۔ان کے ہاں دو بیٹے سید عون محمد اور سید سرور حسین کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ دلبری بیگم اور سیدہ مصطفائی بیگم ہوئیں ۔ 

O                  سیدہ دلبری بیگم دختر سید علی حسن کی شادی سامانہ میں ان کے چچا زاد سید منیر حسین ولد امیر حسن سے ہوئی ۔ اللہ نے ان کو چار بیٹے سید سالم حسین ، سید اسد علی ، سید احمد علی اور سید سردار علی کے علاوہ ایک دختر سیدہ سلمیٰ بیگم عطاکی۔ سیدہ دلبری بیگم کا انتقال تقریباً ۰۷ سال سے زیادہ کی عمر میں منڈی بہا


الدین میں ۰۸۹۱ءکی دہائی کے آخیر میں ہوا ۔ان کی اولاد کا تذکرہ سید منیر حسین کے ضمن میں موجود ہے ۔ یہ سب منڈی بہا
الدین میں آباد ہیں ۔ 

O                  سیدہ مصطفائی بیگم دختر سید علی حسن کی شادی سامانہ میں سید رفیق حسین ابن سید باقر حسین سے ہوئی تھی۔ سامانہ میں ان کے ایک بیٹا محمدمسیتا اور ایک دختر سروری بیگم متولد ہوئے تھے۔ پاکستان میں مصطفائی بیگم علی پور آ کر ۲۵۹۱ءمیں فوت ہوئیں۔ ان کا بیٹا محمد مسیتا اور دختر سروری بیگم بھی دس دس بارہ بارہ سال کی عمر پاکر فوت ہوگئے ۔ اس طرح مصطفائی بیگم کی اولاد میںسے کوئی باقی نہیں ہے ۔

O                  سید عون محمد ابن سید علی حسن کی سشادی سیدہ سلامتی دختر سید ذاکر حسین ترمذی ساکن گوہلہ سے سامانہ میں ہوئی تھی ۔ موصوفہ ایک بیٹا مسمی احسان علی کو شیر خواری میں ہی چھوڑ کر غالباً ۹۳۹۱ ءمیں فوت ہوگئیں۔ سید عون محمد نے تنہا چھ سات سال بڑی محنت سے سید احسان علی کی پرورش کی اور پھر پاکستان آنے کے بعد آپ نے سید ذاکرحسین کی بیوہ مسماة شبیرن دختر پیر کرار حسین سے شادی کرلی۔ موصوفہ بڑی سمجھدار ، ملنسار اور سلیقہ شعار خاتون تھیں ۔ ان کے بطن سے دو بیٹیاں سیدہ انیس فاطمہ اور سیدہ طاہرہ کے علاوہ ایک بیٹا سید طاہر حسین متولد ہوئے۔ سید عون محمد نے ۰۸ سال سے زیادہ عمر پائی ۔ سید عون محمد اور ان کی اہلیہ شبیرن بیگم نے ۰۸۹۱ءکی دہائی کے شروع میں وفات پائی اور منڈی بہا


الدین میں مدفون ہوئے ۔ 

O                  سیدہ طاہرہ دخترسید عون محمد کی شادی پھوپھی دلبری کے بیٹے سید احمد علی ولدسید منیر حسین سے ہوئی ان کے یہاں ایک بیٹی ہے ۔

O                  سید طاہرحسین ابن سید عون محمد بھی شادی شدہ ہیں ۔

O                  سید احسان علی ابن سید عون محمد کی شادی سیدہ کنیز فاطمہ بنت سید سالم حسین ترمذی گوہلہ والا سے ہوئی۔ سالم حسین ، احسان علی کی مرحومہ والدہ کے بھائی ہیں ۔ سید احسان علی سمجھدار ، ہمدرد اور دور اندیش انسان تھے ۔ان کا انتقال ۸۹۹۱ءمیں تقریباً ساٹھ سال عمر پانے کے بعد منڈی بہا


الدین میں ہوا۔ سید احسان علی کے چار بیٹے سید محسن علی، سید احسن علی، سید حسین علی، سید سبطین علی اور چار بیٹیاں سیدہ انجم زہرا، سیدہ نسیم زہرا، سیدہ نعیم زہرا اور سیدہ شاہین زہرا ہیں ۔ 

O                  سید احسن علی ابن سید احسان علی کی شادی دسمبر ۷۹۹۱ءمیں ہوئی ہے۔

O                  سید احسان علی کے باقی تمام بچے تاحال غیر شادی شدہ ہیں اور منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں۔ 

O                  سید سرور حسین ابن سید علی حسن کی شادی سیدہ محمدی بیگم دختر سید امیر حسن سے ہوئی۔ سیدہ محمدی بیگم، سید بخشش علی ابن سید ذوالفقار علی کی نواسی ہیں۔یہ شادی ۹۳۹۱ءمیں ہوئی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو پہلا بیٹا سید آل نبی غالباً ۰۴۹۱ءمیں عطاکیا۔ اس کے بعد ایک دختر سیدہ سعیدہ بیگم دسمبر ۷۴۹۱ءمیں منڈی بہا


الدین پہنچتے ہی پیدا ہوئی۔ سید سرور حسین کا انتقال جنوری ۸۹۹۱ءمیں بہ عمرتقریباً ۵۸ سال منڈی بہا
الدین میں ہوا ۔ 

 O                 سیدآل نبی ابن سید سرور حسین کی شادی سیدہ نیر فاطمہ دختر سید نورالحسن سے ہوئی۔ سیدہ نیر فاطمہ، صغیر بانو دختر سید حامد حسین منجھانی کی صاحبزادی تھیں۔ ان سے ایک بیٹاعمران عباس اندازاً ۶۸۹۱ءمیں پیدا ہوا۔ بدقسمتی سے سید آل نبی اور سیدہ نیر فاطمہ کی شادی طلاق پر متنج ہوئی۔

O                  سیدہ سعیدہ بیگم جن کی عمر ۰۵ سال سے تجاوز کرچکی ہے، تاحال غیر شادی شدہ ہیں ۔

O                  سیدہ رمضانن دختر سید احمد علی کی شادی بخشش علی ولد سید ذوالفقار علی سے ہوئی۔ ان سے ایک دختر سیدہ صغیر ن ہوئی۔ دونوں ماں بیٹیوں کا انتقال علی پور میں ۱۵۹۱ء میں ہوا ۔

O                  سید امیر حسن ولد سید احمد علی کی شادی سیدہ امتی بیگم دختر ماسٹر امیر علی سے ہوئی۔ امتی بیگم سید فضل حسین بخاری آدھ والے کی بہن تھیں۔ان کے بطن سے ایک بیٹا سید منیر حسین ہوا۔ امتی بیگم بیٹے کی پیدائش کے چند برسوں بعد انتقال کرگئیں۔

O                  سید منیر حسین ولد امیر حسن کی شادی سامانہ میں ان کے تایا سید علی حسن کی دختردلبری بیگم سے ہوئی۔ اللہ نے ان کو چار بیٹے سید سالم حسین، سید اسد علی، سید احمد علی اور سید سردار علی کے علاوہ ایک دختر سیدہ سلمیٰ بیگم عطاکی ۔

O                  سیدہ سلمیٰ بیگم دختر منیر حسین کی شادی مارچ ۴۵۹۱ءمیں میرے تایا زاد سید سجاد حسین سے ہوئی۔ بدقسمتی سے ان کے بطن سے کوئی اولاد نہ ہوئی۔ چنانچہ ۰۷۹۱ ءمیں انہوں نے لاہور کے کسی ہسپتال سے نومولود یتیم بچے کو گود لے لیا۔ ندیم اعجاز کو بڑے لاڈ پیار سے پرورش کیا گیا اورتعلیم دلائی۔ ندیم اعجاز کی شادی اپریل ۹۹۹۱ءمیں انجام پائی۔

O                  سید منیر حسین کے بڑے بیٹے سید سالم حسین کی شادی سیدہ ثریا بیگم ترمذی سادات گوہلہ حال مقیم کبیر والا سے ہوئی۔ سالم حسین منڈی بہا


الدین کے مضافات میں موضع گوگاں والی میںآباد ہیں۔ ان کے دو بچے سید سلیم حسین اور سیدہ ستارہ بیگم ہیں۔ 

O                  سید منیر حسین کے دوسرے بیٹے سید اسد علی کی شادی مسماة ذکیہ خانم دختر نیاز حسین راجیوت مو ضع گوگاں والی منڈی بہا


الدین سے ہوئی۔ اللہ نے ان کو دو بیٹے سید نعیم عباس اور سید امیر عباس عطاکیے۔ سید نعیم عباس نے الیکٹریکل انجینئرینگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے ۔یہ لوگ منڈی بہا
الدین میں آباد ہیں ۔ 

O                  سید منیر حسین کے تیسرے بیٹے سید سردار علی پاکستان آرمی میں ملازم تھے ۔انہوں نے ۱۷۹۱ءکی پاک بھارت جنگ میں بنگلہ دیش کے کسی مقام پر شہادت پائی ۔ سید سردار علی غیر شادی شدہ تھے ۔

O                  سید منیر حسین کے چوتھے بیٹے سید احمد علی کی شادی ان کے بڑے ماموں کی دختر سیدہ طاہرہ سے ہوئی۔ ان کی ایک دختر سیدہ مریم ہیں۔ یہ لوگ بھی منڈی بہا


الدین میں آباد ہیں ۔  

                                                سید منیر حسین ۰۹ سال سے زیادہ عمر پاکر اکتوبر ۸۹۹۱ءمیں وفات پاگئے۔ میں نے ان سے منجھانیاں کے پیر احمد حسن، فقیر خادم حسین، تابی اور حکیمن کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے مجھ سے پرزور اور واضح الفاط میں فرمایا کہ انہوں نے کبھی اپنے آپ کو سادات کہلوایا ہی نہیں لہٰذا یہ مخدوم فریدالدین ؒ کی اولا د کیسے ہوسکتے ہیں؟ چنانچہ ان کی تصدیق پر میں نے ان خاندانوں کو انہی الفاظ کے ساتھ یاد کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سید منیر حسین کی مغفرت فرمائے۔

O                  سید شبیر حسین ولد سید احمد علی اپنے والدین کی سب سے چھوٹی اولاد تھے ۔ یہ پٹیالہ اسٹیٹ پولیس میں ملازم تھے ۔منجھانیوں کے امام خانے کی تعمیر کے سلسلے میں چندہ وصول کرنے کی رسید بک ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے تھے اور مولا ؑ کے نام پر جہاں موقع ملتا چندہ وصول کرتے تھے۔ خدمت خلق کے جذبے سے ایسے سرشار رہتے تھے کہ کئی گھروں کا سودا اپنی آزادانہ مرضی سے روزانہ لاکر دیتے۔ زیدی خاندان کے بزرگوں میں چند ہمدرد ، بااخلاق ، نیک سیرت اور شریف انسانوں میں سے یہ ایک نمایاں بزرگ تھے۔

O                  سید شبیر حسین کی شادی سیدہ تقیہ بیگم دختر سید محمد حسین ولد سید رجب علی بخاری محلہ سرائے روڑی پور سے ہوئی۔ ان سے دو بیٹے سید شمشاد علی عرف جمشید حسین، سید ناصر حسین اور دو بیٹیاں سیدہ کنیز فاطمہ اور سیدہ ثریا بیگم ہوئیں۔ سید ہ تقیہ بیگم کا انتقال اکتوبر ۴۵۹۱ءمیں علی پور میں ہوا اور تایا شبیر نے غالباً ۷۸ سال کی عمر پاکر ۶ ۷۹۱ءمیں علی پور میں وفات پائی ۔

O                  سید شبیر حسین کی بڑی دختر سیدہ کنیزفاطمہ کی شادی سید اختر حسین محلہ امام گڑھ میں ہوئی۔ کنیز فاطمہ کے یہاں ایک دختر پروین فاطمہ ہے جو صاحبِ اولاد ہے اور ملتا ن میں آباد ہے ۔کنیز فاطمہ کا انتقال ملتان میں ۴۹۹۱ءہوا۔

O                  سید شمشاد علی عرف جمشید حسین ولد سید شبیر حسین مجھ سے تقریباً تین سال بڑے تھے۔ ان کی شادی ان کی خالہ زاد سیدہ بیگم دختر سید اعجاز حسین ترمذی سکنہ گوہلہ سے اکتوبر ۷۴۹۱ءمیں سامانہ میں ہوئی۔ ان کے تین بیٹے سید علی گوہر، سید علی جوہر اور سید علی کوثر ہیں۔ سید شمشاد علی کا انتقال اپریل ۹۹۹۱ءمیں علی پور میں ہوا۔

O                  سید علی گوہر ولد سید شمشاد علی کی شادی سیدہ حسن آراءدختر سید ہادی حسن بنوڑی سادات علی پور سے ہوئی ۔ ان کے چار بیٹے سید نذر عباس، سید ثاقب عباس، سید غضنفر عباس، سید علی عباس اور ایک دختر سیدہ فضہ خاتون ہیں۔ یہ لوگ علی پور میں آباد ہیں ۔

O                  سید شبیر حسین کی دوسری دختر سیدہ ثریا بیگم ہیں۔ ان کی شادی ۸۴۹۱ءمیں سید طیب حسین ولد سید علی حسین سے ہوئی۔ یہ صاحب اولادہیں اور کبیر والا میں آباد ہیں۔

O                  سید شبیر حسین کے سب سے چھوٹے بیٹے سید ناصرحسین کی شادی سیدہ ذکیہ بیگم دختر سید جمیل حسین ولد سید منیر حسین خاندا ن بھورے نقوی بخاری سے علی پور میں ہوئی۔ ان سے دو بیٹے سید فیصل رضا ، سید فیروز رضا اور دو بیٹیاں سیدہ مہوش فاطمہ اور سیدہ شہر بانو ہیں۔ سید ناصر حسین جدہ سعودی عرب میں بلڈنگ ڈیزائن ڈپارٹمنٹ میں گزشتہ بیس سال سے ملازم تھے۔ جنور ی۷۹۹۱ءمیں ان کا انتقال جدہ میں ہوا اور وہ وہیں مدفون ہوئے ۔

O                  سیدہ مہوش فاطمہ دختر سید ناصر حسین کی شادی سید طاہر حسین سے ہوئی۔ ان کا تعلق کشمیر کے سادات سے ہے۔ یہ صاحبِ اولاد ہیں اور کراچی میں آباد ہیں ۔

O                  سیدہ شہر بانو دختر سید ناصر حسین کی شادی سید عادل حسین شمس پور والے سے ہوئی ۔یہ لوگ بھی کراچی میں آباد ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 سید علی اصغر ابن مخدوم سید فرید الدین ؒ

کی

اولادوں کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

سید علی اصغر ابن مخدوم سید فرید الدینؒ

                                                حضرت علی ؑ کی پچیسویں پشت میں سید علی اصغر گزرے ہیں۔ سامانہ میں ۰۰۹۱ءمیں ان کی اولاد نرینہ میں سے صرف ماموں خورشید حسن باقی تھے جن سے ان کی نسل بفضل تعالیٰ باقی ہے۔ اگرچہ سید نذر حسین ولد سید صفدر حسین اور سید محمد حسن عرف چھجعو کے تینوں بیٹے سید علمدار حسین، سید شبیر حسین اور سید بشیر حسین موضع جھانسلہ میں بھی تھے۔ مگر بدقسمتی سے آج تقریباً ایک سوسال بعد ان کی اولاد کا کوئی بھی فرد باقی نہیں رہا۔ یہی اللہ کا نظام ہے وہ قطرے کو چاہے تو دریا کردے۔ اسی کی مشیت ہے کہ پوری بارہ پشتوں میں یہ خاندان پھلا بھی اور پھولا بھی لیکن آج سید علی اصغر کا نام صرف ماموں خورشید حسن مرحوم کی نسل سے باقی ہے۔ اس دور میں سامانہ سکھوں کے ہاتھوں تاراج بھی ہوا اور بہت ممکن ہے کہ اس خاندان کے افراد جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی دوسرے محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کرگئے ہوں۔

O                  سید علی اصغر کے اکلوتے بیٹے سید علی اکبر ہوئے۔ سید علی اکبرکے دو بیٹے سید فخرالدین اور سید نظام الدین ہوئے۔ سید فخرالدین لاولد فوت ہوئے۔ البتہ سید نظام الدین کے یہاں سید علی اکبر ثانی پیدا ہوئے۔ سید علی اکبر ثانی کے یہاں سید ابوالفضل اور سید ابوالفضل کے یہاں سید نور احمد ہوئے۔

O                  سید نور احمد کے تین فرزند سید علی اکبر، سید ابوالفضل عرف چھجو شاہ اور سید مظاہر علی ہوئے۔ میرا خیال ہے کہ سید نور احمد کے اجداد و اخلاف سامانہ سے نقل مکانی کرکے کسی محفوظ مقام پر چلے گئے ہوں گے کیونکہ یہ وہ دور تھا جب سر ہند کا علاقہ بد امنی اور قتل و غارت کی زدر پر تھا۔

 

سید علی اکبر ولد سید نور احمد

O                  سید علی اکبر بیٹے سید غلام علی اور ان کے بیٹے سید امام علی ہوئے۔ سید امام علی کے دو بیٹے ہوئے سید رحم علی اور سید نجابت علی ہوئے۔سید رحم علی کی ایک دختر سیدہ نصیبن ہوئیں جبکہ سید نجابت علی کے دو بیٹے سید قدرت علی اور سید خیرات علی ہوئے ۔

O                  سید قدرت علی کی شادی سیدہ داری دختر سید حسن علی شاخ سید صابر علی سے ہوئی۔

O                  سید خیرات علی کی شادی سیدہ تنظیم فاطمہ عرف تجی دختر سید ذوالفقار علی ولد سید امام الدین حسین سے ہوئی۔ ان کے ہاں دو بیٹیاں سیدہ حفیظن اور سیدہ حمیدہ بیگم کے علاوہ دو بیٹے سید فیض حسین اور سید محمد حسن ہوئے۔

O                  سیدہ حفیظن کی شادی محلہ گڑھ سرائے میں سید محمد علی بخاری سے ہوئی۔

O                  سید فضل حسین کی شادی مسماة امتی دختر پیر حسنی شاہ پیر زادہ سے ہوئی ۔ سید فضل حسین کے یہاں ایک دختر سیدہ بانو متولد ہوئیں جو جوانی کے عالم میں ہی فوت ہوگئیں۔ اس طرح سید فضل حسین کی نسل آگے نہیں چلی۔

                                                سید فضل حسین کا گھر منجھانیاں میں دادا پیرؒ سے جنوب کی جانب تھا ۔ بلکہ جب نئی امام بارگاہ کی تعمیر کا منصوبہ بنا تو ان سے کچھ زمین خرید کر امام بارگاہ کے احاطے میں شامل کی گئی تھی۔ مجھے سید فضل حسین کا سراپا اچھی طرح یاد ہے ۔مرحوم میرے ابا سے بڑے تھے۔ انہوں نے منجھانیاں کا گھر جو معمولی عمارت پر مشتمل تھا، چھوڑ کر محلہ بخاریاں میں ایک بڑی حویلی میں رہائش اختیار کرلی۔ یہ حویلی یقینا کسی بخاری سید کی ہوگی اور ایک مدت سے خالی پڑی تھی۔ میں ہجرت سے قبل منشی احمد حسن مرحوم کے یہاں سوز خوانی سیکھنے کے لئے جایا کرتا تھا اور یہ گھر منشی احمد حسن کی حویلی اور بخاریوں کی امام بارگاہ کے درمیان میں تھا۔ راستے میں کبھی کبھار میں ان کے یہاں بھی چلا جاتا تھا۔ مجھ سے یہ دونوں میاں بیوی بڑی شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے۔ بہر کیف یہ ضعیف و ناتوں، بے سہارا اور لاوارث ہندوستان سے پاکستان ضرور آئے تھے۔ کہاں آئے، زندگی کے آخری ایام ان بے سہارا ضعیفوں نے کیسے گزارے اور ان دونوں کا انتقال کس حالت میں ہوا، اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اللہ ان پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے۔

O                  سید محمد حسن والد سید خیرات علی لاولد فوت ہوئے۔اسی طرح سیدہ تنظیم فاطمہ اور سید خیرات علی کے دونوں بیٹیاں اور دونوں بیٹے لاولد فوت ہوئے۔

                                                اس طرح سید علی اصغرؒ کی ایک شاخ جو سید نور محمد کے فرزند سید علی اکبر سے چلی تھی، وہ سید فضل حسین ولد سید خیرات علی کی وفات کے بعد ۷۴۹۱ کے بعد ختم ہوگئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید ابوالفضل عر ف چھجو شاہ ولد سید نور احمد

O                  یہ حضرت علی ؑ سے اکتیسویں پشت میں تھے۔ ان کے یہاں سید جیون شاہ اور جیون شاہ کے یہاں سید محمد عطا پیدا ہوئے ۔سید محمد عطا کے یہاں سید بہادر علی اور سید بہادر علی کے یہاں سید فرزند علی پیدا ہوئے۔

O                  سید فرزند علی کے یہاںتین بیٹے سید نواب علی، سید برکت علی اور سید اشرف علی پیدا ہوئے۔

O                  سید نواب علی ریاست پٹیالہ کی فوج میں گھڑ سواروں کے آفیسر تھے۔ ان کی شادی سیدہ حسینو دختر سید علی محمد خاندان ہٰذا موضع جھانسلہ راجپورہ سے ہوئی۔ بدقسمتی سے ان کی کوئی اولاد پروان نہیں چڑھی۔

O                  سید برکت علی کی شادی محلہ گڑھ سرائے کے بخاری خاندا ن کی سیدہ حسینی سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں سیدہ نجیبن اور سیدہ نیازی ہوئیں۔

O                  سیدہ نجیبن کی شادی سید شریف حسین ولد سید علی احمد سے ہوئی۔ سید شریف حسین کے دو بچے ہوئے یعنی میرے ماموں خورشید حسین اور میری اماں سیدہ حیدری بیگم۔ میری اماں قریباً ایک ماہ کی تھیں جبکہ میرے نانا سید شریف حسین جن کی عمر پچیس چھبیس سال ہوگی بہ عارضہ ٹی بی فوت ہوئے۔

O                  سیدہ نیازی کی شادی سید امجد علی ولد سید ذوالفقار علی سے ہوئی۔ ان کی صرف ایک ہی دختر سیدہ ذاکری بیگم پروان چڑھیں۔ سیدہ ذاکری بیگم کی شادی سید علی حسن ولد احمد علی سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سید عون محمد، سید سرور حسین ہوئے اور دو بیٹیاں سیدہ دلبری بیگم اور سیدہ مصطفائی بیگم ہوئیں۔ ان کا ذکر تفصیل کے ساتھ ان کے خاندان کے ساتھ ملاحظہ کیجئے۔

O                  سید اشرف علی مہاراجہ پٹیالہ کے دفتر میں میر منشی کے ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ ان کی شادی سیدہ فاطمہ عرف فاطی دختر سید امداد علی سے ہوئی۔ انہوں نے سید امداد علی کی حویلی سے ملحق خالی جگہ پر اپنی حویلی تعمیر کی اور آبائی گھر چھوڑ کر اس نئی حویلی میں سکونت پذیر ہوئے۔ ان کی متعدد اولادیں ہوئیں لیکن صرف ایک دختر سیدہ لطیفن ہی پروان چڑھیں۔ سیدہ لطیفن کی شادی سید منور حسین ولد سید تراب علی سے ہوئی۔ ان کے تین بیٹے سید انوار حسین، سید مظفر علی اور سید زوار حسین کے علاوہ تین بیٹیاں سیدہ شبیرن، سیدہ صغیرن اور سیدہ کنیز فاطمہ ہوئے۔ ان کی تینوں بیٹیاں ماشاءاللہ صاحبِ اولاد ہوکر لیہ میں فوت ہوئیں۔ بیٹوں میں صرف سید مظفر علی صاحبِ اولاد ہوئے۔

O                  سید ابوالفضل عرف چھجو شاہ ولد سید نوراحمد کی نسل صرف ان تین لڑکیوں سیدہ نجیبن، سیدہ نیازی اور سیدہ لطیفن کی اولادوں سے باقی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید غلام علی عرف گاما

 

 

 

 

 

سید مظاہر علی ولد سید نور احمد

O                  سید مظاہرعلی ،سید نور احمد کے تیسرے بیٹے تھے ۔ ان کے بیٹے سید طاہر علی ہوئے اور طاہر علی کے سید امام علی ہوئے۔ سید امام علی کے یہاں سید غلام علی عرف گاماں ہوئے اورسید غلام علی کے دو بیٹے سید فرزند علی اور سید قنبر علی ہوئے ۔

O                  سید فرزند علی کے یہاں سید صفدر علی ، سیدہ امتیاز بیگم اور سید علی محمد ہوئے۔ غالباً سید فرزندعلی نقل مکانی کرکے موضع جھانسلہ علاقہ چلے گئے تھے ۔

O                  سید صفدر علی کے یہاں سیدنذر حسین ہوئے۔ سید نذر حسین کی شادی کاظمی بیگم دختر سید علی احمد سے ہوئی ۔ ان کے ایک دختر تقیہ بیگم ہوئیں ۔

O                  تقیہ بیگم کی شادی سادات باہرہ کے سید احسن علی سے ہوئی ۔ موصوفہ نے کوئی اولاد نہ چھوڑی اور یہ دونوں میاں بیوی پاکستان میں بھکرضلع میانوالی میں آ کر راہ ملک بقاءہوئے ۔

O                  سیدہ امتیاز بیگم کی شادی سید احمد علی ابن سید قنبرعلی سے ہوئی۔ موصوفہ میری اماں کی دادی تھیں۔ سید فرزندعلی کی نسل ان کے نواسے ماموں خورشید حسن سے قائم و دائم ہے ۔

O                  سید علی محمد ، سید فرزند علی کے دوسرے بیٹے تھے۔ ان کے تین بیٹیاں سیدہ سیدی، سیدہ نجی، سیدہ حسینو کے علاوہ ایک بیٹا سید محمد حسن عرف چھجو ہوئے ۔

O                  سیدہ حسینو کی شادی سید نواب علی ولد فرزند علی سے ہوئی۔سید علی محمد کی دوسری دونوں بیٹیاں شادی شدہ ہوئیں اور ایک عرصہ تک زندہ رہنے کے بعد لاولد فوت ہوئیں ۔

O                  سید علی محمد کے فرزند سید محمد حسن عرف چھجو کے تین بیٹے سید علمدار حسین، سید شبیر حسین اور سید بشیر حسین ہوئے۔ سید شبیر حسین اور سید علمدار حسین جھانسلے میں ہی انتقال کرگئے تھے اور ان کی کوئی اولاد باقی نہیں تھی۔ لیکن سننے میں آیا ہے کہ سید بشیر حسین پاکستان پہنچے ، لیکن یہ نہیں معلوم کہ کہاں رہے اور کس حالت میں فوت ہوئے ۔میں نے بشیر حسین کو سامانہ میں دو تین مرتبہ دیکھا تھا ۔ ان کی عمر اس وقت تقریباً ۵۴۔۰۴ سال ہوگی ۔ وہ غیر شادی شدہ تھے ۔لہٰذا مجھے افسوس کے ساتھ لکھنا پڑرہاہے کہ سید فرزند علی کی نسل سے اس وقت کوئی بھی نفس باقی نہیں ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید قنبر علی ولد سید غلام علی عرف گاماں

O                  سید قنبر علی ، سید غلام علی عرف گاماں کے دوسرے بیٹے تھے ۔ سید قنبر علی کے تین بیٹے سید ضامن علی ، سید محمد حسین کربلائی اور سید علی احمد ہوئے۔

O                  سید ضامن علی کے ایک دختر سید ہ حفیظن ہوئیں ۔ ان کی شادی ان کے چچازاد سید حسن سے ہوئی ۔ شادی کو سال ڈیڑھ سال ہی گزرا تھا کہ سید حسن بہ عارضہ ٹی بی عنفوان شباب ہی میں رحلت کرگئے ۔

                                                سیدہ حفیظن نہایت پرہیز گار ، پابند صوم و صلوٰة اور تہجد گزار خاتو ن تھیں۔ انہیں قرآن کی متعدد سورتیں حفظ تھیں ۔ بچپن میں مجھے یا خاندان کے کسی اور بچے کو اگر کوئی عارضہ ہوجاتا تو موصوفہ آیات قرآنی پڑھ کردم کیاکرتی تھیں، اس طرح بیماری میں افاقہ ہوجاتا تھا۔ مختصر سی ازدواجی زندگی میں ان کے ہاں کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی ۔ موصوفہ نے ۰۸ سال سے زیادہ عمر پائی۔ پاکستان آنے کے بعد ۶۶۹۱ءمیں وفات پائی اور علی پور میں ہی مدفون ہوئیں ۔

O                  سید محمد حسین کربلائی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، زیارات مقدسہ سے مشرف ہوئے۔ اس زمانے میں زیارات پہ جانے کی سفر کی موجودہ سہولتیں تصور میں بھی نہیں تھیں۔ تقریباً تین ہزار میل کا فاصلہ پیدل یا اونٹوں، گھوڑوں پر سواری کے ذریعے مہینوں میں طے ہوتا تھا۔ لہٰذا اس زمانے میں چند لوگ ہی ایسے خوش نصیب ہوتے تھے جو مالی استطاعت رکھنے کے علاوہ سفر کی صعوبتیں برداشت کرنے کے قابل بھی ہوں۔ موصوف لاولد فوت ہوئے ۔

O                  سید علی احمد ابن سید قنبر علی کی شادی اپنی چچازاد سیدہ امتیاز بیگم سے ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دو بیٹے سید سید حسن، سید شریف حسین اور ایک دختر سیدہ کاظمی عطا کیں ۔

O                  سید ہ کاظمی دختر سید علی احمد کی شادی سید نذر حسین ولد سید صفدر علی سے ہوئی ۔ سید صفدر علی، سید غلام علی کے پوتے تھے اور یہ لوگ سامانہ سے ترک سکونت کرکے موضع جھانسلہ علاقہ راجپورہ میں آباد ہوگئے تھے۔ ان کے ہاں ایک لڑکی تقیہ بیگم پیدا ہوئیں۔ سید نذر حسین کے انتقال کے بعد سیدہ کاظمی نے دوسری شادی سید علی حسن وکیل منجھانی سے کی ۔ موصوفہ کے ہاں علی حسن سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ان کا انتقال غالباً ۲۳۹۱ء میں سامانہ میں ہوا ۔

O                  سیدہ کاظمی بیگم کی دختر سیدہ تقیہ بیگم کی شادی سید احسن علی سے ہوئی۔ سید احسن علی کا تعلق سادات باہرہ ضلع مظفر نگر سے تھا۔ یہ سنام میں سید ذاکر حسین وکیل کے منشی تھے۔ تقیہ بیگم میری اماں کی پھوپھی زاد بہن ہونے کے اعتبار سے جب بھی سامانہ آتیں تو ہمارے پاس ضرور آیا کرتی تھیں ۔ تقیہ بیگم کی کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔ پاکستان آنے کے بعد یہ لوگ بھکر ضلع میانوالی میں آباد ہوئے اور انہوں نے وہیں وفات پائی ۔

O                  سّید سید حسن کی شادی سیدہ حفیظن دختر سید ضامن علی سے ہوئی تھی۔ شادی کے سال ڈیڑھ سال بعد سید سید حسن بہ عارضہ ٹی بی فوت ہوئے۔ اس مختصر سی ازدواجی زندگی میں ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ان کی بیوہ سیدہ حفیظن تقریباً ۰۸ سال کی عمر پاکر علی پور میں فوت ہوئیں۔

O                  سید شریف حسین، سید علی احمد کے بڑے بیٹے تھے ۔ ان کی شادی سیدہ نجیبن دختر سید برکت علی سے ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک فرزند سید خورشید حسین اور ان کے چار سال بعد ایک دختر سیدہ حیدری بیگم عطا کیں ۔ ابھی یہ ایک ماہ کی بھی نہیں تھیں کہ سید شریف حسین بہ عارضہ

                                                ٹی بی ۶۲۔۵۲ سال کی عمر میں فوت ہوگئے ۔

                                                نانا شریف حسین کی وفات کے تھوڑے عرصے بعد ان کے چھوٹے بھائی سید حسن بھی بہ عارضہ ٹی بی وفات پاگئے۔ اب نانی کے سسرال میں کوئی مرد باقی نہیں تھا جو ان کی کفالت کرسکے۔ چنانچہ ان کے والد سید برکت علی انہیں اپنے گھر لے آئے ۔ان کا مکان بھی قریب ہی واقع تھا۔ نانی نے سسرالی حویلی کو ایسا چھوڑا کہ وہ اس کے بعد کبھی آباد نہ ہوسکی ۔ ہجرت کی وقت یہ حویلی بالکل کھنڈر بن چکی تھی۔ اب تو اس حویلی کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔ اب اس حویلی کا چراغ سید برکت علی کے گھر میں ضوفشاں تھا ۔ یہاں پر نانی کے والدین کے علاوہ ان کے چچا سید نواب علی اور چچی حسینو بھی تھیں ۔ ان کے یہاںکوئی اولاد نہیں تھی ۔ لہٰذا قدرتی طور پر میرے ماموں اور اماں ان پانچوں بزرگوں کی شفقتوں اور محبتوں میں پروان چڑھے ۔ نانی نے اپنے دونوں بچوں کو خوشحال اور پھلتے پھولتے دیکھا۔ اس اعتبار سے یہ بڑی خوش قسمت خاتون تھیں ۔

                                                اللہ کا نظام کچھ ایسا ہی ہے کہ میری نانی نے مختصر سی ازدواجی زندگی کے بعد جن حالات میں ان دو یتیم معصوم بچّوں کی پرورش کی، اللہ تعالی نے ان کو نانی کی تمناں پر پورا تارا ۔ اس اعتبار سے میری نانی بہت خوش قسمت تھیں کہ انھوں نے نہ صرف اپنے پوتے اور نواسیوں کو کھلایا بلکہ اپنے پڑپوتے اور پڑنواسے سیّد طاھر حسین کو بھی اپنے گود میں اٹھایا۔سیّد طاہر حسین چھ سات مہینے کے تھے کہ میری نانی قریباٍ ۰۷۔۵۶ سال کی عمر پاکر فوت ہوگئیں اور سامانہ میں پپلی والے قبرستان میں مدفون ہوئیں۔ اللہ تعالی ان پر اپنی بے شمار رحمتوں کی بارش فرمائے۔

 

 

 

 

 

 

سیّد خورشید حسن

                                                ماموں خورشید حسن کی پیدائش اندازاً۰۸۸۱ءکی دہائی کے شروع میں سامانہ میں ہوئی۔ جیسا کہ پہلے ذکر کرچکا ہوں کہ آپ چار سال کی عمر میں والدہ اور ننھی بہن سمیت اپنے نانا سیّد برکت علی کے زیر کفالت آگئے تھے۔ گھر میں بس یہی دونوں بچّے پانچوں بزرگوں کی مشفقانہ توجہ کا مرکز تھے، ان کی پرورش بڑے لاڈ پیار سے ہوئی اور ان کو مڈل کلاس تک زیور تعلیم سے آراستہ کیا گیا۔ اس زمانے میں سامانہ میں اسکول مڈل تک ہی ہوا کرتا تھا۔ پاکستان کے مشہور چیف جسٹس محمّد منیر صاحب، ماموں کے ہم عمر بھی تھے اور ہم جماعت بھی۔ کتنا فرق ہے ایک ہی جماعت کے دو طالب علموں میں۔ ایک محکمہ مال میں ۰۴۔۵۳ سال ملازمت کرنے کے بعد ریٹائر ہوا جبکہ دوسرا مملکت خداداد کا چیف جسٹس ہونے کی حیثیت سے اور گورنر جنرل کی پاکستان سے غیر موجودگی میں قائم مقام سربراہ مملکت ہوتا رہا۔

                                                یہ اس زمانے کا تذکرہ ہے جب محکموں کی بہتات نہیں تھی، گنے چنے محکمے ہوا کرتے تھے۔ ان محکموں میں ملازمت کا حصول مسلمانوں کے لیے بہت مشکل بنادیا گیا تھا۔ ہندوستان میں انگریزوں نے مسلمانوں سے اقتدار چھینا تھا۔ قدرتی طور پر وہ انہیں اپنا حریف سمجھتے تھے۔ ہندوں کے برعکس مسلمان بھی انگریز سے زیادہ نفرت و عناد کا رویہ رکھتے تھے۔ لہٰذا دفتروں میں مسلمان نہ ہونے کے برابرتھے۔ ایسے حالات میں ماموں خورشید نے محکمہ مال کی ٹریننگ حاصل کی اور ملازم ہوگئے۔

                                                ماموں سید خورشید حسن کی شادی میری منجھلی پھوپھی سیدہ صفیہ بیگم سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس جوڑے کے توسط سے سید علی اصغر بن مخدوم سید فرید الدینؒ کی نسل کا سلسلہ جاری رکھا۔ اللہ تعالیٰ ان کی نسل میں وسعت فرمائے۔

                                                ماموں خورشید حسن مرحوم نہایت متقی، پرہیز گار اور محب اہل بیتؑ انسان تھے۔ آپ سامانہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد امام بارگاہ کے مہتمم مقرر کئے گئے۔ اس زمانے میں مہتمم کو میر مجلس کہا جاتا تھا۔ یہ اس طرح ہوا کہ شہید ماسٹر راحت حسین جو کہ میر مجلس تھے، ہیڈ ماسٹر ہوکر سامانہ سے باہر چلے گئے۔ اسی دوران ماموں خورشید حسن پنشن لے کر سامانہ آچکے تھے۔ چنانچہ ان کے جھکا اور جذبہ ایمانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام منجھانیوں کی نظر انہی پر تھی۔ آپ نے یہ خدمت ۷۴۹۱ءتک انجام دی ، اسی عرصے میں امام بارگاہ کی تعمیر آخری مراحل طے کرکے مکمل ہوگئی۔ مرحوم سامانہ میں اور پھر علی پور آنے کے بعد مجلس کے اختتام پر زیارت سید الشہداءؑ پڑھایا کرتے تھے۔ ان کی آواز جو رقت کی وجہ سے پُر حزن ہوجاتی تھی، اس میں اتنا اثر ہوا کرتا تھا کہ وہ خود بھی زاروقطار روتے تھے اور سامعین بھی۔ جو شخص پوری مجلس میں نہ روسکا ہو وہ زیارت پڑھتے ہوئے آنسوں کو نہیں روک سکتا تھا۔ مرحوم کھانا کھانے سے پہلے امام ؑ مظلوم کے چہلم تک روز مرہ کے کھانے پر بھی شہداؑ کی نذر دیتے تھے اور پھر کھایا کرتے۔ جب بھی پانی پیتے تھے تو امام ؑ کی پیاس یاد کرکے ”سلام اللہ علیٰ حسین ؑ واصحابہ“ پڑھا کرتے تھے۔ یہ جملہ میں نے ان سے غیر ارادی طور پر سیکھا اور مجھے یہ کہتے ہوئے اب بالکل تردد نہیں ہے کہ میں جب بھی پانی پیتا ہوں تو عادتاً غیر ارادی طور پر یہ جملہ میری زبان پر آجاتا ہے۔

                                                ماموں خورشید حسن مرحوم ۰۵۹۱ءکی دہائی کے شروع میں دو مرتبہ زیارات مقدسہ سے مشرف ہوئے۔ بلکہ دوسری مرتبہ تو ان کا واپس آنے کا ارادہ ہی نہیں تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ وہیں پر فوت ہوں اور اسی ارض مقدس میں اپنے محبوب سید الشہد۱ ؑ کے قرب و جوار میں کہیں پیوند خاک ہوجائیں۔ مگر انہیں تو مزید ۰۲ سال زندہ رہنا تھا۔ ماموں تقریباً ۰۹ سال عمر پاکر ۵۷۹۱ءمیں علی پور میں فوت ہوئے۔ پھوپھی سیدہ صفیہ بیگم سامانہ سے لیہ پہنچتے ہی بیمار پڑگئیں اور چند دنوں کی علالت کے بعد راہ ملک بقا ہوئیں۔ اللہ ان پر رحمتوں کی بارش کرے۔

                                                ماموں خورشید حسن کو اللہ تعالیٰ نے چار بیٹے سید مصطفےٰ حسین، سید مرتضی حسین، سید اصطفےٰ حسین اور سید تصدق عباس کے علاوہ ایک دختر سیدہ مزملہ خاتون بھی عطا کیں۔

O                  مزملہ خاتون بنت سید خورشید حسن مجھ سے تقریباً دو سال چھوٹی تھیں۔ ان کی شادی ستمبر ۸۴۹۱ءمیں میرے بڑے بھائی سید نثار احمد سے علی پور میں ہوئی۔ مزملہ خاتون کا انتقال فروری ۷۸۹۱ءمیں کراچی میں بہ عارضہ لنگز کینسر ہوا۔ یہ دونوں میاں بیوی پہلو بہ پہلو پی اے ایف ماری پور کے قبرستان میں محو خواب ہیں۔ ان کی اولادوں کا ذکر ،ان کے شوہر ڈاکٹر نثار احمد مرحوم کے تذکرے میں موجود ہے۔

O                  سید تصدق عباس عرف سعدی، سیدہ مزملہ سے بڑے اور بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ان کی پیدائش اندازاً ۰۳۹۱ءمیں ہوئی تھی۔ بچپن میں انہیں مرگی کا عارضہ لاحق ہوگیا تھاجس سے ان کی قوت گویائی اور دماغی توازن متاثر ہوئے۔ ویسے انہیں اچھے برے اور اپنے پرائے کی پوری طرح تمیزتھی۔ پاکستان میں آنے کے بعد سے یہ علی پور میں ہی مقیم رہے۔ علی پور کا ماحول ان کے دماغ میں ایسا رچ بس گیا تھا کہ چند ایک مرتبہ کراچی آئے مگر ان کا یہاں دل نہیں لگا۔ علی پور میں بھائی اصطفے ٰ کی فیملی ان کا ہر طرح سے خیال رکھتی رہی۔ یہ بھی بھائی اصطفے ٰ کے بچوں اور پھر ان کے بچوں پر جان چھڑکتے رہے ۔ تقرےباً اےک سال کی علالت کے بعد سعدی بروز اتوار روز عاشورہ ۱۲۴۱ھ مطابق ۶۱ اپرےل ۰۰۰۲ءکوبہ وقت پونے تےن بجے سہ پہر وفات پا گئے۔ سعدی نے تقرےبا ستر سال عمر پائی۔ سعدی سے لوگ التماس دعا کروانے کے لئے دور دور سے آےا کرتے تھے ۔ علی پور مےں ےہ مشہور تھا کہ اﷲ تعالی سعدی کی دعا مستجاب فرماتا ہے۔اﷲ سعدی کو محمد


µ و آل محمدؑ کے جوار مےں جگہ عطا فرمائے۔ 

O                  سید مصطفےٰ حسین ،ماموں خورشید کے بڑے بیٹے تھے۔ ان کی پرورش بھی میری بڑی بہن سیدہ جمیلہ بیگم کی طرح انتہائی لاڈ اور پیار کی فضا میں ہوئی۔ یہ دونوں میری نانی کی آنکھ کے دو تارے تھے جنہیں وہ اپنے سے دور رکھنا گوارا نہیں کرتی تھیں۔ چنانچہ جب بھائی مصطفےٰ اٹھارہ سال کے ہوئے تو نانی نے ان کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس کا تہہ دل سے احترام کیا گیا۔ اس طرح اندازاً ۴۳۹۱ءمیں بھائی مصطفےٰ کی شادی میری بہن سیدہ جمیلہ بیگم سے کردی گئی۔ اللہ نے ان کو ایک بیٹا عطا کیا جس کا نام سید طاہر حسین رکھاگیا۔ سید طاہر حسین سال ڈیڑھ سال زندہ رہنے کے بعد فوت ہوگئے۔ اس کے بعد میری بہن کے یہاںایک دختر پیدا ہوئی اور اسی زچگی میں میری بہن اور نومولود بچی وفات پاگئی۔ میری بہن نے پانچ سالہ ازدواجی زندگی گزاری اور ستائیس سال کی عمر میں فوت ہوگئیں۔

O                  بھائی سید مصطفےٰ حسین نے دوسری شادی ۳۴۹۱ءمیں سیدہ اختری بیگم بنت سید ہاشم علی کاظمی ساکن بنوڑ تحصیل راجپورہ سے کی۔ ان سے دو لڑکیاں سیدہ پروین اختری، سیدہ نسرین اختر کے علاوہ دو لڑکے سید غلام عباس اور سید زہیر عباس پیدا ہوئے۔

O                  سیدہ پروین اختر کی شادی اپنی خالہ سروری بیگم کے بیٹے رفاقت حسین سے ۶۶۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی۔ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور یہ لوگ راولپنڈی میں آباد ہیں۔

O                  سیدہ نسرین اختر کی شادی چچا سید شریف الحسن کے بڑے بیٹے سید ابوالحسن سے ۱۷۹۱ءمیں ہوئی۔ ان کے یہاںچار بیٹے صفدر رضا، کاشف رضا، آصف رضا اور شان رضا ہیں۔ یہ گھرانہ پیپلز کالونی نارتھ ناظم آباد میں رہائش پذیر ہے۔

O                  سید غلام عباس کی شادی اپنی خالہ سیدہ سروری بیگم اور لیاقت حسین بنوڑی کی دختر سیدہ بیگم سے ہوئی ۔ غلام عباس کے پانچ بیٹیاں نازش بتول، مدیحہ بتول،صبا بتول، صدف بتول اور جویریہ بتول کے علاوہ ایک بیٹا سید ضیغم عباس ہے۔ غلام عباس مسلم ٹان راولپنڈی میں سکونت پذیر ہیں۔

O                  سید زہیر عباس کی شادی ۸۹۹۱ءمیں سیدہ ہما سے ہوئی۔

O                  سیدمرتضی حسین غالباً ۰۲۹۱ءمیں سامانہ میں متولد ہوئے۔ یہ بڑے خوش قسمت تھے ۔ دادی، نانی او رنانا جیسے بزرگوں کے لاڈ پیار اور شفقتوں میں پرورش پائی۔ ۷۳۹۱ءمیں میٹرک پاس کیا۔ پٹیالہ اسٹیٹ پولیس میں ملازمت اختیار کی اور ۰۴۹۱ءمیں میرے تایا سید اعجاز حسین کی منجھلی دختر سیدہ حمیدہ بیگم سے ان کی شادی ہوئی۔ شادی کے سات سال بعد دسمبر ۷۴۹۱ءمیں اللہ نے انہیں پہلا بیٹا سید مجتبیٰ حسین عطا کیا۔ اس کے بعد دسمبر ۰۵۹۱ءمیں دوسرے بیٹے سید اجتبیٰ حسین متولد ہوئے۔ سیدہ حمیدہ بیگم کا انتقال ۲۱ اگست ۴۵۹۱ءکو منڈی بہا


الدین میں ہوا۔ ان کی وفات کے بعد بھائی مرتضی صاحب جنوری ۶۵۹۱ءمیں کراچی تشریف لے آئے اور یہاں پر مختلف تجارتی اداروں میں نہایت ذمہ دارانہ پوزیشنوں پر خدمات انجام دیں۔ اب تقریباً ۳۳ سال کے عرصے سے ایک بڑے تجارتی گروپ کے جنرل مینجر کے عہدے پر فائز ہیں۔ بڑے محنتی ، ہمدرد ، غم گسار او رپختہ سیرت انسان ہیں۔ میری ذات کے حوالے سے ایک شفیق بھائی ہیں۔ 

                                                آپا حمیدہ کے مرنے کے بعد ان کی توجہ کے محور ان کے دونوں فرزند تھے۔ ۸۵۹۱ءمیں سید مجتبیٰ حسین کی ناگہانی موت نے ان کو زندگی کے راستے دوبارہ متعین کرنے پر مجبور کردیا۔ چنانچہ فروری ۱۶۹۱ءمیں ان کی شادی سیدہ شاکری بیگم دختر سید عوض علی پونڈری والے ضلع کرنال حال مقیم علی پور سے قرار پائی۔ انہوں نے گلبرگ فیڈرل بی ایریا میں اپنا مکان تعمیر کیا او راسی میں آباد ہیں۔

O                  سید اجتبیٰ حسین مرچنٹ نیوی میں میرین انجینئر ہیں۔ ان کی شادی سیدہ سیما بیگم سے ۷۸۹۱ءمیں ہوئی۔ اللہ نے ان کو ایک بیٹا مجتبیٰ رضا اور دو بیٹیاں سیدہ عروج فاطمہ اور سیدہ رباب فاطمہ عطا کیں۔ آپ گلستان جوہر کراچی میں رہتے ہیں۔ سید اجتبیٰ حسین سے ہی میرے تایا سید اعجاز حسین کا نام باقی ہے۔ اللہ ان کی نسل میں پھیلا


کرے۔ 

O                  بھائی سید مرتضی حسین کو اللہ تعالیٰ نے سیدہ شاکری بیگم کے بطن سے چار بیٹے سید عقیل عباس، سید علی عباس، سید کلیم عباس اور سید معظم علی کے علاوہ ایک دختر کوثر بتول عطا کیں۔

O                  سید عقیل عباس دسمبر ۱۶۹۱ءمیں پیدا ہوئے۔ یہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں گریڈ ۷۱ کے عہدے پر فائز ہیں۔ نہایت ملنسار اور ہمدرد انسان ہیں۔ آپ کی شادی دسمبر ۲۹۹۱ءمیں مسماة ناہید فاطمہ بنت لیاقت حسین بنوڑی حال مقیم لاہور سے ہوئی۔ اللہ نے انہیں دو فرزند سید کمیل مرتضی اور سید میثم مرتضی عطا کئے۔

O                  سید علی عباس نے ۲۹۹۱ءمیں ایم بی بی ایس کیا۔ داد اکی طرح یہ بھی بڑے محب اہل بیتؑ ہیں۔ علامہ سید علی عباس محرم اور دیگر مجالس میں منبر سے فلسفہ اہل بیتؑ کے مختلف پہلوں پر بڑی مدلل اور ولولہ انگیز تقریریں کرتے ہیں۔

O                  سید کلیم عباس، سید علی عباس سے چھوٹے ہیں ۔ یہ کسی انشورنس کمپنی سے منسلک ہیں۔ ان کی شادی ۸۹۹۱ءمیں سیدہ فرحت بتول بنت سید علی عباس سے ہوئی۔ مارچ ۰۰۰۲ءمےں اﷲ نے انہیں اےک بےٹا منہال عباس عطا فرماےا۔

O                  سید معظم علی، بھائی مرتضی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ ان کی پیدائش دسمبر۸۷۹۱ءمیں ہوئی۔ یہ ۸۹۹۱ءسے ڈا میڈیکل کالج کراچی میں زیر تعلیم ہیں۔

O                  سیدہ کوثر بتول ، بھائی مرتضی صاحب کی اکلوتی دختر ہیں۔ انہوں نے معاشیات میں ایم اے کیا ہے۔ ان کی شادی ان کی پھوپھی سیدہ مزملہ خاتون کے بیٹے سید محمد عباس سے ۲۹۹۱ءمیں ہوئی۔ ان کے تین پھول سے بیٹے سید یاسر عباس ، سید باقر عباس اور مونس عباس ہیں۔

                                                سید اصطفےٰ حسین اندازاً ۵۲۹۱ءمیں سامانہ میں متولد ہوئے۔ اس طرح یہ میرے بھائی سے دو ڈھائی سال بڑے تھے۔ بچپن سے ہی بڑے زندہ دل انسان تھے۔ محبت اہل بیتؑ تو والد بزرگوار سے وراثت میں ملی ہی تھی۔ بچپن سے ہی مجالس میں سوزوسلام پڑھنے کا بھی شوق تھا۔ لہٰذا بڑے ہوتے ہی اسے باقاعدہ سیکھنے کے لئے سامانہ میں سوزخوانی کے مشہور استاد منشی احمد حسن علوی کے شاگر د ہوئے۔ علی پور آنے کے بعد انہوں نے نوجوانوں کا زنجیر زنی کا حلقہ تشکیل دیا۔ عزاداری کے فروغ و انعقاد میں ہمیشہ سرگرم رہے۔ علی پور میں امام بارگاہ کی تعمیر کا منصوبہ بنا تو انہوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس طرح کم و بیش ۰۵ سال ذاکر


· سید الشہدائؑ کرنے کے بعد جنوری ۳۹۹۱ءمیں کراچی میں وفات پائی۔ ان کی میت کو علی پور لے جاکر ان والد مرحوم کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ سید اصطفےٰ حسین نے تقریباً ۷۶ سال عمر پائی۔ 

O                  بھائی اصطٰفے حسین کی شادی اپریل ۷۴۹۱ءمیںسامانہ ہی میں سیدہ سراج النساءدختر سید احسان علی نقوی البخاری محلہ میر کندلہ ، پٹیالہ سے ہوئی۔ اللہ نے ان کو چار بیٹے سید علی رضا، سید قمر رضا، سید سلیم رضا اور سید مجاہد رضا کے علاوہ ایک دختر سیدہ عذرا بتول بھی عطا کیں۔

O                  سید علی رضا جن کی عمر اس وقت چالیس سال سے زیادہ ہوچکی ہے، اب تک ازدواجی رشتے سے منسلک نہیں ہوئے۔

O                  سید قمر رضا کی شادی سیدہ گل فرخ دختر سید منظور حسین بنوڑی سے ہوئی۔ ان سے دو بیٹے سید عابد رضا اور سید خورشید رضا اور دو بیٹیاں سیدہ صفیہ بتول اور سیدہ طاہرہ بتول متولد ہوئیں۔

O                  سید سلیم رضا کی شادی سیدہ نرگس بنت سید مظاہر حسین زیدی بھریلی والے سے ۲۹۹۱ءمیں علی پور میں ہوئی ۔ ان کے یہاں دو بیٹے سید شاہ زیب رضا اور سید جہاں زیب رضا متولد ہوئے۔

O                  سید اصطفےٰ حسین کے چھوٹے صاحبزادے سید مجاہد رضا کی شادی سیدہ فرحت زہرا دختر سید مسلم حسین زیدی بورے والہ سے ۲۹۹۱ءمیں ہوئی۔ ان کے یہاں ایک بیٹا سید شہباز رضا اور ایک دختر سیدہ مہوش بتول متولد ہوئے۔

O                  سید غلام علی عر ف گاماں بن سید امام علی کی اولاد میں سے سیدہ تقیہ بیگم، سید بشیر حسین، میری والدہ ماجدہ سیدہ حیدری بیگم اور میرے ماموں سید خورشید حسن بس یہی لوگ ۷۴۹۱ءتک موجود تھے۔ سیدہ تقیہ بیگم اور سید بشیر حسین کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اس لئے یہ کہنا بجا ہوگا کہ سید فرزند علی ولد سیدغلام علی کی اولاد میں سے صرف دو ہستیاں یعنی میرے ماموں اور میری والدہ صاحبِ اولاد ہوئے۔ بے شک اللہ ہر شے پر قادر ہے۔

 

اللھم صلی علیٰ محمد و آل محمد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

سید فاضل بڈھا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

صفحہ نمبر ۴۲ تا ۰۵

سید خواج حسین کے خانوادے کے لئے مخصوص ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

(۷۲) سید عبداﷲ دانشمند

 ابن سید عبداللطیف منجھا کی اولاد کا تذکرہ

 

o                              سید عبداﷲ دانشمند ‘ سید عبداللطیف منجھا کے بیٹے تھے۔ سید دانشمند کے یہاں سید شمس

                                                الدین متولد ہوئے اور سید شمس الدین کے یہاں سید عبداللطیف۔

                                                سید عبداللطیف کے یہاں تین فرزند متولد ہوئے ۔ سید احمد حافظ ‘ سید محمد درویش اور سید

                                                 محمد اشرف۔

o                              سید احمد حافظ بن سید عبداللطیف کے یہاں سید محمد احمد اورسید محمد احمد کے یہاں سید محمد امین

                                                متولد ہوئے۔ سید محمد امین کی نسل میں وسعت کے بارے میں ہم لاعلم ہیں۔

o                              سید عبداللطیف کے دوسرے فرزند سید محمد درویش کی نسل کے بارے میں بھی ہمارے پاس

                                                کوئی اطلاع نہیں ہے۔

o                              (۰۳) سید محمد اشرف بن سید عبداللطیف کے یہاں دو بیٹے ہوئے۔ ان میں سے ایک سیدمحمد

                                                شریف ہوئے جبکہ دوسرے فرزند کو انکے دادا ہی کے نام نامی سے پکارا گیا۔ سید محمد شریف

                                                کے یہاںکوئی اولاد نہیں ہوئی جبکہ سید عبداللطیف کی نسل خوب پھلی پھولی۔

o                              (۱۳) سید عبداللطیف بن سید محمد اشرف کے یہاں سید محمد حنیف اور سید محمد حنیف کے یہاں سید محمد کی ولادت ہوئی۔

o                              سید محمد کے یہاں سید ابوالخیر متولد ہوئے۔ ان کے یہاں تین فرزند سید صفدر علی، سید واصل علی ، اور سید فرزند علی متولد ہوئے۔ سید ابو بمعہ فرزنددان اور دیگر اہلِ خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے امروہہ ضلع مراد آباد میں آباد ہوگئے۔

o                              سید صفدر حسین کے یہاں نرینہ اولاد نہیں ہوئی جب کہ سید واصل علی لا ولد گئے۔

o                              سید فرزند علی ہی وہ خوش قسمت انسان ہیں جن سے امروہہ میں سید ابوالخیر بن سید محمد کا نسلی

تسلسل جاری ہے۔                                                  ان کے یہاں چارفرزند متولد ہوئے۔ اللہ کی قدرت ہے کہ چار میں سے تین سید شمس الدین عرف میرانخان ‘ سید ضامن علی اور سید امداد حسین تو لاولد ہی فوت ہوئے اور سید علی حسین سے سید ابوالخیر کی نسل چلتی رہی۔

o                              سید علی حسین کے یہاں دوبیٹے سید فتح حسین اور سید غلام عباس متولد ہوئے جبکہ

                                                سید علی حسین کے تینوں بھائی لاولد وفات پاگئے۔ سید غلام عباس ابن سید علی حسین کے

                                                یہاں دو بیٹے سید مہدی حسن اور سیدہادی حسن متولد                   ہوئے۔ سیدہادی حسن کے یہاں کوئی

                                                اولاد نہیں ہوئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

 

 

(۸۳) سید مہدی حسن ابن سید غلام عباس

o                              سیدمہدی حسن ابن سید غلام عباس کے یہاں پانچ اولاد ہوئیں ۔ بیٹیاں سیدہ ام لیلیٰ‘ سیدہ

                                                عامرہ خاتون‘ سیدہ آمنہ خاتون‘ بیٹے سیدعظیم حیدر و سید علی محامد۔

o                              سیدہ ام لیلیٰ بنتِ سید مہدی حسن کی شادی سید محمد ارزانی‘ محلہ بگلہ امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ عامرہ خاتون بنتِ سید مہدی حسن کی شادی سید علی صبیح رضا ‘ محلہ گھیر ِمناف‘ امروھہ

                                                سے ہوئی ۔

o                              سید مہدی حسن کی تیسری بیٹی سیدہ آمنہ خاتون کی شادی سید محمد‘ محلہ شفاعت پوتہ

                                                امروھہ سے ہوئی ۔

o                              سید مہدی حسن کے ایک بیٹے سید عظیم حیدر ہوئے۔ سید عظیم حیدر کے یہاں دو بیٹیوں اور

                                                 ایک بیٹے کی ولاد ت ہوئی۔

o                              سید عظیم حیدر کی ایک بیٹی جعفرہ خاتون کی شادی سید عزادار حسین عابدی محلہ نوگئیاں

                                                 امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید عظیم حیدرکی دوسری بیٹی سیدہ ماہرہ خاتون کی شادی سید محمد کاظم ‘ محلہ گذری

                                                امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید عظیم حیدر کے اکلوتے فرزند سید محمد متقی ہوئے۔ اﷲ نے سید محمد متقی کو چھ بیٹوں

                                                 سید صفدر مہدی‘ سید شمیم حیدر‘ سید جعفر مہدی‘ سید اکبر مہدی‘ سید حیدر مہدی

                                                 سید اصغر مہدی اور سیدہ حسین زہرا و شمیم زہرا نامی دو بیٹوںسے نوازا۔

o                              سید علی محامد ابن سید مہدی حسن کو اﷲ نے چھ بیٹیوں اور چار بیٹوں سے نوازا۔

o                              سید علی محامد کی ایک بیٹی سیدہ وحیدہ خاتون ہوئیں جن کی شادی سید انوار حسین‘ محلہ

                                                 پچدرہ امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ تصویر زہرا بنتِ سید علی محامد کی شادی سید اشفاق حسین زیدی‘ محلہ گذری امروھہ

                                                سے ہوئی۔

o                              سیدہ بہار زہرا بنتِ سیدعلی محامدکی شادی سیدحسن اویسس عابدی‘ محلہ نوگئیاں

                                                 امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید علی محامد کی ایک دختر شمس زہرا کی شادی سید تنویر حیدر محلہ حقانی‘ امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید علی محامد کی دو بیٹیوں سیدہ تنویر زہرا اور سیدہ گلِ زہرا کی شادی ہوئی یا نہیں ہمارے

                                                پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

o                              چھ بیٹیوں کے علاوہ سید علی محامد کو اﷲ نے چار بیٹوں سید محمد میثم ‘ سید حسن حیدر ‘ سید فہیم

                                                 حیدر اور سید علی حیدر سے بھی نوازا۔

o                              سید محمد میثم ابن سید علی محامد کے یہاں تین اولادیں ہوئیںاور دو بیٹیاں سیدہ شبیہہ زہرا اور

                                                 سیدہ زم زمی زہرا اور ایک فرزند جن کا نام سید منظور دلاور ہے۔

o                              سید حسن حیدر ابن سیدعلی محامدکے یہاں دو بیٹے سید عباس حیدراورسیداقبال حیدرمتولد ہوئے۔

o                              سید علی حیدر ابن سید علی محامد کے یہاں ایک بیٹی سیدہ بتول عذرا اور ایک فرزند سید عاصم

                                                رضا متولد ہوئے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

(۷۳) سید فتح حسین ابن سید علی حسین

 o                             سید ابوالخیر کے خوش قسمت پوتے سید علی حسین ہیں ۔ جن کے دونوں فرزندوں سید غلام

                                                 عباس اور سید فتح حسین سے نسلی تسلسل جاری ہے۔ سید غلام عباس کی اولاد کا تذکرہ مکمل

                                                ہوا اب ہم سید فتح حسین کی اولاد کا تذکرہ کرتے ہیں۔ سید فتح حسین کو اﷲ نے تین بیٹیوں

                                                سیدہ حسین بانو ‘ سیدہ کنیزبانو اور سیدہ بانو اور تین بیٹوں سید مصطفےٰ حسین ‘ سید مرتضی حسین

                                                اور ڈاکٹر سید محمد عوض سے نوازا۔

o                              سیدہ حسین بانو بنتِ سید فتح حسین کی شادی سید مظہر حسن محلہ دانشمندان امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ کنیز بانو بنتِ سید فتح حسین وہ خوش قسمت خاتون ہیں جواپنے آباءکے سامانہ سے ہجرت

                                                کرنے کے بعد اپنے نسبی قرابت داروں یا کم ازکم اپنے بزرگوں کے سابق ہم شہر سید ارشاد

                                                 علی نقوی البخاری ۔ محلہ بخاریاں سامانہ کی زوجیت میں آئیں۔

o                              سید فتح حسین کی تیسری بیٹی سیدہ بانو کی شادی محلہ چاہ بقاءامروھہ کے سید مہدی حسن

                                                سے ہوئی۔

o                              سید مرتضی حسین ابن سید فتح حسین کے یہاں تین اولادیں سید محمد رضا ‘ سید نور رضا اور

                                                 سیدہ خاتون ہوئیں۔

o                              سیدہ خاتون بنتِ سید مرتضی حسین کی شادی سید سبط حسن ‘ محلہ دانشمندان امروھہ سے

                                                ہوئی۔

o                              سید محمد رضا ابن سید مرتضی حسین کے یہاں بھی تین اولادیں سید جوہر رضا سید گوہر رضا

                                                اور سیدہ کنیز زہرا ہوئیں۔

o                              سید جوہر رضا کے یہاں سیدہ آسیہ جبیں متولد ہوئیں۔

o                              سید نوررضا ابن سید مرتضی حسین کے یہاں تین بیٹے سید امیر رضا ‘ سید تصویر رضا

                                                 اور سید سفیر رضا اور تین بیٹیاں سیدہ نور زہرا ‘ سیدہ شمیم زہرا اور سیدہ حور زہرا متولد

                                                ہوئیں۔

o                              سیدہ نورزہرا کی شادی سید حامد حسین‘ محلہ سدّو امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ شمیم زہرا کی شادی سید محمد حیدر ‘ محلہ گذری امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ حور زہرا کی شادی سید شمیم رضا ‘ محلہ دانشمندان امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید نور رضا بن سید مرتضی حسین کے ایک فرزند سید تصویر رضا ہوئے۔ جنہیں اﷲ نے

                                                چار بیٹوں سید توقیر رضا ‘ سید تفسیر رضا‘ سید تعمیر رضا ‘ سید تطہیر رضا اور ایک بیٹی سیدہ

                                                ذلال زہرا سے نوازا۔

o                              سید سفیر رضا ا بن سید نوررضا کے یہاں بھی دوبیٹے سید شعیب رضا اور سید ذہیب رضا متولد

                                                 ہوئے اور اسی کے ساتھ سید سفیر رضا کے یہاں چار بیٹیاں سیدہ رضوانہ بانو‘ سیدہ فرزانہ بانو

                                                سیدہ فرح بانو اور سیدہ گلناز بانو بھی متولد ہوئےں۔

o                              سیدہ فرح بانو بنتِ سید سفیر رضا کی شادی سید آصف جاہ‘ محلہ لکڑہ امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ گلناز بانو بنتِ سید سفیر رضا کی شادی سید محمود صفدر‘ محلہ مچھر ہٹہ‘ حال قاضی زادہ

                                                 امروھہ سے ہوئی۔

 

 

(۸۳) سید مصطفےٰ حسین ابن سید فتح حسین

o                              سید مصطفےٰ حسین ابن سید فتح حسین کے یہاں تین بیٹیاں سیدہ شان فاطمہ‘ سیدہ حبیب

                                                فاطمہ و سیدہ معززہ خاتون ہوئیں۔ ان تین بیٹیوں کے ازواجی رشتوں کی ہمارے پاس

                                                معلومات نہیں ہیں۔ سید مصطفےٰ حسین کے اکلوتے فرزند سید شان رضا ہوئے۔

o                              سید شان رضا کے چار اولاد ہوئیں۔ ہماری ساری علمیت اگر اُسے علمیت کہا جاسکے اور زندگی

                                                 کے تمام تجربے کے باوصف ہم محترم شان رضا کے بچوں کے ناموں سے یہ تعین نہیں

                                                کرسکے کہ ان میں بیٹا کون ہے اور بیٹی کون ؟

                                                اب ہم اس شجرے و تذکرے کے محترم پڑھنے والوں کی خدمت میں سید شان رضا ابن سید

                                                 مصطفےٰ حسین کی اولاد کے نام درج کرتے ہیں۔

زم زم یزداں ‘ یم یم یزداں المکی‘ قنوت رب کعبہ‘ یم یم قرآن

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(۸۳) ڈاکٹر سید محمد عوض ابن سید فتح حسین

o                              ڈاکٹر سید محمد عوض ابن سید فتح حسین کو اﷲ نے دو بیٹیوں سیدہ امتیاز فاطمہ و سیدہ ممتاز فاطمہ

                                                اور چھ بیٹوں سید محمد مختار‘ سید محمد ممتاز‘ سید محمد امتیاز ‘ سید محمداعجاز‘ سید محمد خامس اور سید

                                                محمد سادس سے نوازا۔

o                              سیدہ امتیاز فاطمہ کی شادی سید محمد تقی محلہ سدّو امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ ممتاز فاطمہ کی شادی سید عین محمد‘ محلہ مجاپوتہ‘ امروھہ سے ہوئی۔

o                              (۹۳) سید محمد سادس ابن ڈاکٹر سید محمد عوض کے یہاں ایک بیٹی سیدہ فوزیہ حسین اور

                                                سید الماس حیدر متولد ہوئے۔

o                              (۹۳) سید محمد خامس کے یہاں دوبیٹیاں سیدہ عزت آراءو سیدہ ثروت آراءاور ایک فرزند سید محمد عابد متولد ہوئے۔

o                              سید محمد اعجاز ابن ڈاکٹر سید محمد عوض کے یہاں چار بیٹیاں سیدہ روبی بانو‘ سیدہ بشریٰ بانو‘ سیدہ

                                                رجنی بانو و نشاط سیدہ اور ایک فرزند سید محمد عباس متولد ہوئے۔

o                              نشاط سیدہ دختر سید محمد اعجاز کی شادی سید علی عباس عابدی ‘ محلہ نوگیئاں امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید محمد امتیاز ابن ڈاکٹر سید محمد عوض کو اﷲ نے تین بیٹیوں سیدہ زرتاج فاطمہ‘ سیدہ نسرین

                                                فاطمہ و سیدہ ذہین فاطمہ اور پانچ بیٹوں سید فدائے حسن‘ سید فدائے حسین‘ سید فدائے

                                                مہدی ‘ سیدفدائے اصغر اور سید فدائے حیدر سے نوازا ۔

o                              سیدہ زرتاج فاطمہ بنتِ سید محمد امتیاز کی شادی سید وسیم عباس زیدی‘ انبالہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ نسرین فاطمہ بنتِ سید محمد امتیاز کی شادی سید منتظر حسین‘ محلہ شفاعت پوتہ‘ امروھہ

                                                سے ہو ئی۔

o                              سیدہ ذہین فاطمہ بنتِ سید محمد امتیاز کی شادی سید نوید عباس ‘ محلہ سدّو ‘ امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید فدائے حسین ابن سید محمد امتیاز کے اکلوتے بیٹے سید محمد سہیلہوئے۔

o                              سید فدائے مہدی کے یہاں ایک بیٹی سیدہ سارہ بتول اور ایک فرزند سیدمحمد زیرک

                                                مہدی ہوئے۔

o                              سید فدائے اصغر ابن سید محمد امتیاز کے یہاں ایک بیٹی سیدہ مریم زہرا اور دوبیٹے سید محمد

                                                کمیل و سید محمد بلال ہوئے۔

o                              سید محمد ممتاز ابن ڈاکٹر سید محمد عوض کے یہاں دو بیٹے سید محمد حیدر اور سید حسن حیدر متولد

                                                ہوئے۔

o                              سید محمد حیدر ابن سید محمد ممتاز کو اﷲ نے چار بیٹیوں سیدہ عرشی زہرا ‘ سیدہ صبا بانو‘ سیدہ صبوح

                                                زہرا‘ سیدہ بشریٰ زہرا اور دو بیٹوں سیدحسین رضا و سید محمد حمزہ سے نوازا ۔

o                              سید محمد ممتاز کے دوسرے بیٹے سید حسن حیدر کو اﷲ نے تین بیٹیوں سیدہ درشہوار‘ سیدہ عیلیا

                                                سلطانہ‘ سیدہ انجم زہرا اور ایک بیٹے سید وجاہت حیدر سے نوازا۔

 

 

 

 

 

 

 

(۹۳)سید محمد مختار ابن ڈاکٹر سید محمد عوض

                                                سید محمد مختار عرف درجن ابن ڈاکٹر سید محمد عوض سے میری ملاقات بیسویں صدی کے اواخرمیں کئی مرتبہ ہوئی۔ ان دنوں وہ خاندانی شجرے پر کچھ کام میں مصروف تھے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کافی کام بھی کرلیا تھا ۔ مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فرشتہ اجل نے سید محمد مختار کو تکمیل ِ کار کی مہلت نہیں دی اور وہ کا م جو انھوں نے کیاتھا یا ان کے ذہین میں رہا ۔ ان کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

شجرے کے حوالے سے ان کا رابطہ چچا شریف الحسن مرحوم سے بھی رہا اور چچا نے انھیں کافی معلومات مہیا کی تھیں ۔ اﷲ سید محمد مختار کی مغفرت فرمائے۔ ( آمین)

o                              ڈاکٹر سید محمد عوض کے فرزند سید محمد مختار کی اولاد چھ بیٹیوں سیدہ مختار فاطمہ‘ سیدہ کنیز

                                                فاطمہ‘ سیدہ حدیث فاطمہ‘ سیدہ تسلیم فاطمہ‘ سیدہ تنظیم فاطمہ‘ سیدہ نسیم فاطمہ اور تین بیٹوں

                                                سید حسن علی تاجدار‘ سید محمدعلی گوہر و سید حسین علی امام پر مشتمل ہے۔

o                              سیدہ مختار فاطمہ بنتِ سید محمد مختار کی شادی سید محبوب حسن‘ محلہ دانشمندان امروھہ

                                                 سے ہوئی۔

o                              سیدہ کنیز فاطمہ کی شادی سید کاظم رضا محلہ دانشمندان امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ حدیث فاطمہ کی شادی سید تقی رضا محلہ دانشمندان امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ تسلیم فاطمہ کی شادی سید محمد شمیم‘ محلہ گذری امروھہ سے ہوئی۔

o                              سیدہ تنظیم فاطمہ کی شادی سید محمد حیدر زیدی ‘ حال چاہ بقاء امروھہ سے ہوئی۔

o                              سید حسن علی تاجدار ابن سید محمد مختار کے یہاں ایک بیٹی سیدہ ماریہ حسن اور ایک فرزند

                                                 سید محمد سلمان متولد ہوئے۔

o                              سید محمد علی گوہر ابن سید محمد مختار کے یہاں دوبیٹیاں سیدہ زہرا حسین ‘ سیدہ سائرہ اور دوبیٹے

                                                سید شہریار علی و سید شہزاد علی متولد ہوئے۔

o                              سید حسین علی امام ابن سید محمد مختار کے اکلوتے فرزند سید محمد طحہٰ ہوئے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خانوادئہ سید ابوالخیر بن سیدمحمد سامانوی

                                                حضرت زید شہید علیہ الرحمہ کے جلیل القدر فرزند حسین بن زید کی نسل سے ایک سلسلہ صدیوں سامانہ میں بودوباش رکھنے کے بعد امروہہ ضلع مرادآباد منتقل ہوگیا اور وہیں سکونت اختیار کرلی۔ یہ خاندان نقوی سادات میں ایسا گھل مل گیا کہ امروہوی کہلانے لگا۔ سامانہ کے بزرگوں کے بیان کے مطابق اس خاندان کی نقلِ مکانی کا سبب سکھوں کا بغض و کینہ اور ناروا سلوک تھا اس لئے کہ سکھوں نے بندہ بیراگی سنگھ کو آلہ کار بنا کر فتنہ وفساد برپا کیا۔ اورسامانہ پر قبرستان کی جانب سے چڑھائی شروع کی۔ یہ تائید غیبی کا کرشمہ تھا کہ سکھوں نے قبروں کی طرف سے کثیر فوجوں کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا جس کا ان کے دلوں پر ایسا خوف طاری ہواکہ انھیں بھاگتے ہی بنی۔ اگلے روز سکھوں نے اپنے تائب ہونے کا اعلان کردیا۔

                                                اس واقعہ کے بعد سید واصل علی اور سید فرزند علی پسران سید ابوالخیر نے ” سامانہ“ کو خیرباد کہا اور امروہہ میں جاکر آباد ہوگئے۔ امروہہ بھی شرفاءوسادات کی بستی ہے۔ سید ابوالخیر بن سید محمد بن سید محمد حنیف تقویٰ وپرہیزگاری میں شہرت یافتہ تھے۔ ان کی انہی صفات کی بنیاد پر شاہان مغلیہ انھیں قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ سلطان عزیز الدین شاہ عالم ثانی نے ۸۶۱۱ ہجری میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے جعفر پور عرف ملا پور کی زمین لگان سے مستثنیٰ قرار دے کراس خاندان کو دی۔ یہ فرمان سید ابوالخیر کی اولاد کی ملکیت ہے اور انہی کے پاس موجود ہے۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد سید موصوف کی اولاد بھی پاکستان خصوصاً کراچی میں آباد ہوگئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید محمود حافظ ابن سید بہادر علی

O                  سیدمحمود حافظ ، سید بہادر علی کے دوسرے بیٹے تھے۔ یہی وہ خوش قسمت انسان ہیں جن سے سید شمس الدین بن سید مخدوم فرید الدین کی نسل کا سلسلہ جاری ہے۔ سید محمود حافظ کے یہاں سید حسن علی ہوئے اور سید حسن علی کے یہاں سید حسین علی پیدا ہوئے۔ سید حسین علی کے تین صاحبزادے سید سردار علی ، سید احمد علی اور سید حمایت علی تھے۔

O                  سید سردار علی کی شادی مسماة سکینہ خاتون بنت سید نظام الدین ابن سید قادر بخش سے ہوئی۔ یہ لاولد فوت ہوئے۔

O                  ان کے دوسرے بھائی سید حمایت علی تھے۔ ان کے بیٹے سید علی حسین ہوئے۔

O                  سید علی حسین بن سید حمایت علی کی شادی مسماة شریفن قوم شیخ موضع سلیم پور ضلع انبالہ سے سامانہ میں ہوئی تھی ۔ سید علی حسین کا جوانی میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے چار بیٹے ، سید محمود الحسن ، سید حسن، سید طیب حسین اور سید طالب حسین ہوئے۔ یہ سب کبیر والہ میں مستقلاً آباد ہیں۔ موصوفہ شریفن بڑی باکردار اور ہم درد انسان تھیں۔ ان کا گھر میری نانی کے گھر کے عقب میں دادا پیرؒ کے سامنے تھا۔ مجھ سے بڑی شفقت و محبت کیا کرتی تھیں۔ نانی شریفن کا انتقال کبیر والہ میں ۶۷۔ ۵۷ سال کی عمر میں ۶۷۔ ۵۷۹۱ءمیں ہوا۔ اللہ ان کو غریق رحمت کرے۔

O                  سید محمود الحسن ابن سید علی حسین کی شادی مسماة شوکت بیگم دختر سید عون محمد ولد سید محمد سے ۳۴۔۲۴۹۱ءمیں ہوئی تھی ۔ موصوفہ خانیوال میں آتے ہی وفات پاگئیں۔ چنانچہ سید محمود الحسن نے دوسری شادی ۳۵۔۲۵۹۱ءمیں مسماة کنیز فاطمہ دختر سید محمد رمضان ترمذی سادات سید کھیڑی سے کی ۔ان سے دو بیٹے سید علی رضا اور سید قائم آل رضا ہیں۔ یہ دونوں بھائی ملتان میں ایک قومی روزنامے کے رپورٹر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

O                  سید علی رضا کی شادی مسماة سیدہ عروج فاطمہ دختر سید نیاز علی ولد سید اجمل حسین نقوی خاندان بھورا حال مقیم ملتان سے ہوئی۔

O                  سید قائم آل رضا بن سید محمود الحسن فی الحال غیر شادی شدہ ہیں۔

O                  سید محمود الحسن صاحب کے چار بیٹیاں بھی ہیں۔ سیدہ فرحت جہاں کی شادی سید علی نقی گردیزی سے ہوئی ہے۔ یہ صاحب اولاد ہیں اور کبیر والا میں آباد ۔

O                  سیدہ نگہت پروین دختر سید محمود الحسن کی شادی سید ضامن علی ابن سید جمیل حسین سادات سامانہ خاندان بھورا سے ہوئی ہے۔ یہ بھی صاحب اولاد ہیں اور ملتان میں مستقل طور پر سکونت پذیر ہیں۔

O                  سیدہ شفقت کلثوم کی شادی سید آل علی زیدی ولد سید طالب حسین سے ہوئی ہے۔یہ صاحب اولاد ہیںاور ملتان میں مستقلاً آباد ۔

O                  سیدہ ثروت زہرا سید محمود الحسن کی سب سے چھوٹی بیٹ


¸ ہیں۔ نہایت ذہین اور علم دوست خاتون ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا ہے اور آئندہ کے لئے بلند عزائم رکھتی ہیں۔ بھائی محمود الحسن صاحب وہ عظیم انسان ہیں جنہوں نے اپنی چاروں بیٹیوں اور دونوں بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم سے سرفراز کیا۔ ذاتی طور پر بھی محمود الحسن صاحب سامانہ میں مولانا سید محمد مہدی صاحب کے قائم کردہ مدرسے کے فارغ التحصیل ہیں اور اسی اعتبار سے منشی جی کے لقب سے پکارے جاتے ہیں ۔ اللہ ان کا سایہ تادیر قائم رکھے۔ 

O                  سید حسن ابن سید علی حسین کی شادی مسماة عزیز فاطمہ دختر سید احمد حسن ترمذی ساکن گوہلہ ضلع کرنال سے ۰۴۹۱ءکی دہائی کے شروع میں ہوئی۔ مسماة عزیز فاطمہ ہمارے محلے کے پیر احمد حسن عرف پیر چھجو کی اکلوتی بہن مسماة بتول کی بیٹ


¸ تھیں۔ پاکستان آنے کے کچھ عرصہ بعد تک یہ لوگ علی پور میںرہے اور پھر کبیر والہ جاکر مستقلاً آباد ہوگئے۔ سید حسن اور عزیز فاطمہ کا انتقال ہوچکا ہے۔ ان کی اولاد کبیر والہ میں مستقلاً آباد ہے سید حسن کے تین بیٹے سید حسنین علی ، سید قنبر علی اور سید شبیر علی کے علاوہ دو بیٹیاں سیدہ انیس فاطمہ اور سیدہ خورشید فاطمہ ہیں ۔ 

O                  سید حسنین علی ابن سید حسن کی شادی حسن فاطمہ دختر سید حسنین علی ابن سید تجمل حسین منجھانی حال مقیم لیہ سے ہوئی ہے۔

O                  سیدہ انیس فاطمہ بنت سید حسن کی شادی سید اطہر حسین حال مقیم بھوانہ ضلع جھنگ سے ہوئی۔

O                  سید طیب حسین ولد سید علی حسین کی شادی ۸۴۹۱ءمیں پاکستان آتے ہی سید شبیر حسین ولد سید احمد علی کی چھوٹی بیٹ


¸ ثریا بیگم سے ہوئی ۔ یہ لوگ کبیر والا میں آباد ہیں ۔ سید طیب حسین کا انتقال ۰۸۹۱ءکی دہائی میں ہوا اور کبیر والہ میں ہی مدفون ہوئے۔ سید طیب حسین کے تین بیٹے ، سید طاہر حسین ، سید مظاہر حسین اور سید فضل حسین ہوئے۔  

O                  سید مظاہر حسین ابن سید طیب حسین کی شادی شاہدہ بیگم دختر سید لیاقت علی رضوی حال مقیم لنگر سرائے ضلع مظفر گڑھ سے ہوئی ۔ان کے دو بیٹے سید محمد حسن اور سید مبشر حسن ہیں ان کے علاوہ ان کے یہاںدو بیٹیاں سیدہ حناءبتول اور سیدہ ثناءبتول بھی ہوئیں۔

O                  سید طاہر حسین ابن سید طیب حسین کی شادی سید لیاقت علی رضوی کی دوسری بیٹ


¸ مسماة مجاہدہ بیگم سے ہوئی۔ ان کے یہاں ایک بیٹ
¸ مسماة طاہرہ متولد ہوئیں۔ 

O                  سید طالب حسین ابن سید علی حسین بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور یہ مجھ سے تقریباً سات ، آٹھ سال بڑے ہیں۔ ان کی شادی بتول بیگم دختر سید عجائب علی شاہ رئیسںمالیر کوٹلہ سے ۳۵۔۲۵۹۱ءمیں ہوئی۔ یہ ملنگ آدمی ہیں اور اپنے جداعلی امام چہارم کا آہنی زیورزیب تن کیے رہتے ہیں۔دنیاوی لہوو لعب سے قطعی تعلق نہیں رکھتے۔ ان کے صرف ایک ہی فرزند سید مہدی حسن ہوئے۔

O                  سید مہدی حسن ابن سید طالب حسین کی شادی سیدہ بیگم دختر سید حسین علی زیدی حال مقیم کچا کھوہ ضلع خانیوال سے ہوئی ہے۔ مہدی حسن کے علاوہ سید طالب حسین کے چار بیٹے سید علی رمیض۔ سید یاسر عباس ۔سید خرم شہزاد اور سید علی شہباز کے علاوہ ایک بیٹ


¸ سید ہ مہک زہراہیں۔ یہ سب غیر شادی شدہ ہیں اور کبیروالا میں مقیم ۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید شمس الدین ابن سید مخدوم فرید الدین

O                  سید شمس الدین، مخدوم فرید الدین ؒ کے تیسرے صاحبزادے تھے۔ آپ کے بیٹے سید یحییٰ ہوئے، ان کے بیٹے نجم الدین اور ان کے بیٹے سید حسن ہوئے ۔ سید حسن کے تین بیٹے سید نجم الدین ثانی ، سید فخرالدین اور سید حکیم الدین ہوئے۔

O                  سید فخرالدین اور سید حکیم الدین لاولد فوت ہوئے ۔البتہ سید نجم الدین ثانی صاحب اولاد ہوئے اور انہی سے یہ نسل آگے بڑھی۔ سید نجم الدین ثانی کے سید بہادر علی ہوئے اور سید بہادر علی کے دو بیٹے سید محمود حافظ اور سید محفوظ احمد ہوئے۔

اب ہم پہلے سید محفوظ احمد کی اولاد کا تذکرہ کرتے ہیں۔

O                  سید محفوظ احمد کے دو بیٹے سید صولت حسین اور سید حیدر حسن ہوئے۔ سید صولت حسین کے دو بیٹے سیدارجمند علی اور سید ضیاءالحسن کے علاوہ ایک بیٹ


¸ کبریٰ خاتون بھی پیدا ہوئیں۔ 

O                  کبریٰ خاتون بنت سید صولت حسین کی شادی سید محمد علی نقوی البخاری خاندان بھورا سے ہوئی۔ مسماة کبریٰ کے بیٹے سید ذاکر حسین پٹیالہ اسٹیٹ میں سپرٹینڈنٹ پولیس تھے اور ماشاءاللہ ان کی اولاد پاکستان میں مختلف جگہوں پر آباد ہے۔

O                  سید ارجمند علی ، سید صولت حسین کے بڑے صاحبزادے تھے۔ ان کے بیٹے سید رستم علی اور سید رستم علی کے بیٹے سید منور حسین ہوئے۔ سید منورحسین کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

O                  سید صولت حسین کے دوسرے بیٹے سید ضیاءالحسن تھے۔ سید ضیاءالحسن کے بیٹے سید فرزند علی ہوئے اور ان کے بیٹے سید شریف حسین ہوئے۔ سید شریف حسین کی شادی مسماة ذکی بنت سید چھجو شاہ ولد سید حیدر حسن سے ہوئی۔ ان کے ایک بیٹے سید لطیف حسین پیدا ہوئے ۔ سید لطیف حسین کی شادی ۰۴۹۱ءکے قریب مسماة جمیلہ بیگم بنت سید عابد حسین سے سامانہ میں ہوئی تھی۔

O                  سید لطیف حسین ہمارے ساتھ ۷۴۹۱ءمیں ٹرین کے ذریعہ پاکستان آگئے تھے اور پھر ہمارے ہی ساتھ علی پور میں آباد ہوگئے تھے۔ چند سال وہاں رہنے کے بعد یہ منڈی بہائُ الدین چلے گئے جہاں پر ان کی شریک حیات جمیلہ بیگم کا انتقال ۰۵۹۱ءکی دہائی میں ہوا۔ پھر اس کے بعد سید لطیف حسین منڈی بہائُ الدین بھی چھوڑ گئے اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کا انتقال کہاں ہوا؟ البتہ یہ سننے میں آیا ہے کہ ان کا انتقال ۰۷۹۱ءکی دہائی میں ہوا۔ یہ لاولد فوت ہوئے اور ان کے ساتھ سید محفوظ احمد کی نرینہ اولاد کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

O                  سید محفوظ احمد کے دوسرے بیٹے سید حیدر حسن تھے۔ ان کے بیٹے سید چھجو شاہ ہوئے، سید چھجو شاہ کے دو بیٹیاں ذکی فاطمہ اور رقیہ بیگم کے علاوہ ایک بیٹا سید باقر حسین ہوئے۔

O                  سید باقر حسین کنوارے ہی رہے البتہ ان کے بھانجے سید لطیف حسین کی شادی جمیلہ بیگم سے ہوئی تھی۔ سید باقر حسین سامانہ سے ہجرت کرکے منڈی بہائُ الدین آئے اور وہاں اپنے بھانجے سید لطیف حسین کے ساتھ رہتے رہے۔ یہ ۰۵۹۱ءکی دہائی میں لاولد فوت ہوئے۔ اس طرح ان کے ساستھ سید حیدر حسن کی نرینہ اولاد کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

O                  سید چھجو شاہ کی بڑی بیٹ


¸ مسماة ذکی فاطمہ کی شادی سید شریف حسین سے ہوئی اور ان سے سید لطیف حسین متولد ہوئے۔ سید لطیف حسین لاولد فوت ہوئے۔ 

O                  سید چھجو شاہ کی دوسری بیٹ


¸ رقیہ بیگم تھیں۔ ان کی شادی سید محمد ہاشم ولد سید محمد حسین بخاری کبیریا سے ہوئی۔ موصوفہ کے بطن سے ایک بیٹ
¸ مہدیا بیگم اور ایک بیٹا سید خورشید اکبر پیدا ہوئے ۔رقیہ بیگم کا انتقال سامانہ ہی میں ہوگیا تھا۔ 

مہدیہ بیگم بنت سید محمد ہاشم کی شادی سید قیصر حسین ولد سجاد حسین بخاری سے ہوئی۔ قیصر حسین علی پور میں آباد ہوئے۔ ان کے اولاد نہیں ہوئی۔ مہدیا اور قیصر حسین کا انتقال علی پور میں ہوا۔

O                  سید خورشید اکبر ابن سید محمد ہاشم جو میرے بھائی ڈاکٹر نثار احمدکے ہم عمر ہیں۔ لیاقت آباد کراچی میں سکونت پذیر ہیں اور ابھی تک کنوارے ہی ہیں ۔ اگرچہ ستر سال سے زیادہ ہوچکے ہیں افسوس کے ساتھ لکھنا پڑرہا ہے کہ اس خاندان کی افزائش نسل کا سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ چنانچہ سید خورشید اکبر کے بعد سید محفوظ احمد کی نرینہ و دختری اولاد کا سلسلہ تمام ہوجائے گا۔

سدا نام اللہ کا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید علی اصغر ابن مخدوم سید فرید الدینؒ

کی

اولاد کے رشتوں کی تفصیل

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شجرہ

 

 

 

 

 

 

سید علی اصغر ابن مخدوم سید فرید الدینؒ

O                  حضرت علی ؑ کی پچیسویں پشت میں سید علی اصغر گزرے ہیں۔ سامانہ میں ۰۰۹۱ءمیں ان کی اولاد نرینہ میں سے صرف ماموں خورشید حسن باقی تھے۔ جن سے ان کی نسل بفضل تعالیٰ باقی ہے۔ اگرچہ سید نذر حسین ولد سید صفدر حسین اور سید محمد حسن عرف چھجعو کے تینوں بیٹے سید علمدار حسین، سید شبیر حسین اور سید بشیر حسین موضع جھانسلہ میں بھی تھے مگر بدقسمتی سے آج تقریباً ایک سوسال بعد ان کی اولاد کا کوئی بھی فرد باقی نہیں ہے۔ یہی اللہ کا نظام ہے وہ قطرے کو چاہے تو دریا کردے۔ اسی کی مشیت ہے کہ پوری بارہ پشتوں میں یہ خاندان پھلا بھی اور پھولا بھی لیکن آج سید علی اصغر کا نام صرف ماموں خورشید حسن مرحوم کی نسل سے باقی ہے۔ اس دور میں سامانہ سکھوں کے ہاتھوں تاراج بھی ہوا اور بہت ممکن ہے کہ اس خاندان کے افراد جان و مال کی حفاظت کے لئے کسی دوسرے محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کرگئے ہوں۔

O                  سید علی اصغر کے اکلوتے بیٹے سید علی اکبر ہوئے اور سید علی اکبرکے دو بیٹے سید فخرالدین اور سید نظام الدین ہوئے۔ سید فخرالدین لاولد فوت ہوئے۔ البتہ سید نظام الدین کے سید علی اکبر ثانی اور ان کے سید ابوالفضل اور سید ابوالفضل کے سید نور احمد ہوئے۔

O                  سید نور احمد کے تین فرزند ہوئے، سید علی اکبر ، سید ابوالفضل عرف چھجو شاہ اور سید مظاہر علی۔ میرا خیال ہے کہ سید نور احمد کے اجداد و اخلاف سامانہ سے نقل مکانی کرکے کسی محفوظ مقام پر چلے گئے ہوں گے کیونکہ یہ وہ دور تھا جب سر ہند کا علاقہ بد امنی اور قتل و غارت کی زدر پر تھا۔

 

 

سید علی اکبر ولد سید نور احمد

O                  آپ کے بیٹے سید غلام علی اور ان کے بیٹے سید امام علی ہوئے۔ سید امام علی کے دو بیٹے ہوئے سید رحم علی اور سید نجابت علی ۔سید رحم علی کے ایک بیٹ


¸ مسماة نصیبن ہوئیں ۔ اور سید نجابت علی کے دو بیٹے سید قدرت علی اور سید خیرات علی ہوئے ۔  

O                  سید قدرت علی کی شادی مسماة داری دختر سید حسن علی شاخ سید صابر علی سے ہوئی۔

O                  سید خیرات علی کی شادی سیدہ تنظیم فاطمہ عرف تجی دختر سید ذوالفقار علی ولد سید امام الدین حسین سے ہوئی۔ ان کے ہاں دو بیٹیاں مسماة حفیظاً اور حمیدہ بیگم کے علاوہ دو بیٹے سید فیض حسین اور سید محمد حسین ہوئے۔

O                  حفیظاً کی شادی محلہ گڑھ سرائے میں سید محمد علی بخاری سے ہوئی۔

O                  سید فضل حسین کی شادی مسماة امتی دختر پیر حسنی شاہ پیر زادہ سے ہوئی ۔ سید فضل حسین کے یہاں ایک بیٹی سیدہ بانو متولد ہوئیں جو جوانی کے عالم میں ہی فوت ہوگئیں اس طرح سید فضل حسین کی نسل آگے نہیں چلی۔

O                  سید فضل حسین کا گھر منجھانیاں میں دادا پیرؒ سے جنوب کی جانب تھا ۔ بلکہ جب نئی امام بارگاہ کی تعمیر کا منصوبہ بنا تو ان سے کچھ زمین خرید کر امام بارگاہ کے احاطے میں شامل کی گئی تھی۔ مجھے ان کا سراپا اچھی طرح یاد ہے ۔مرحوم میرے ابا سے بڑے تھے۔ انہوں نے منجھانیاں کا گھر چھوڑ کر جو معمولی عمارت پر مشتمل تھا، محلہ بخاریاں میں ایک بڑی حویلی میں رہائش اختیار کرلی جو یقینا کسی بخاری سید کی ہوگی اور ایک مدت سے خالی پڑی تھی۔ میں ہجرت سے قبل منشی احمد حسن مرحوم کے یہاں سوز خوانی سیکھنے کے لئے جایا کرتا تھا اور یہ گھر منشی احمد حسن کی حویلی اور بخاریوں کی امام بارگاہ کے درمیان میں تھا۔ راستے میں کبھی کبھار میں ان کے یہاں بھی چلا جاتا تھا۔ مجھ سے یہ دونوں میاں بیوی بڑی شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے۔ بہر کیف یہ ضعیف و ناتوں بے سہارا اور لاوارث ہندوستان سے پاکستان ضرور آئے تھے۔ کہاں آئے، زندگی کے آخری ایام ان بے سہارا ضعیفوں نے کیسے گزارے اور ان دونوں کا انتقال کس حالت میں ہوا، اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اللہ ان پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے۔

                                                اس طرح سید علی اصغرؒ کی ایک شاخ جو (۰۳) سید نور محمد کے (۱۳) فرزند سید علی اکبر سے چلی تھی وہ سید فضل حسین ولد سید خیرات علی کی وفات کے بعد غالباً ۷۴۹۱ کے بعد ختم ہوگئی۔ سدا رہے نام اللہ کا

O                  سید محمد حسین لاولد فوت ہوئے۔اسی طرح سیدہ تنظیم فاطمہ اور سید خیرات علی کے چاروں بچے ، دونوں بیٹیاں اور دونوں بیٹے لاولد فوت ہوئے اور سید علی اکبر ولد سید نور احمد کی نسل کا خاتمہ ہوگیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سید ابوالفضل عر ف چھجو شاہ ولد سید نور احمد

O                  یہ حضرت علی ؑ سے اکتیسویں پشت میں تھے۔ ان کے یہاں سید جیون شاہ اور جیون شاہ کے یہاں سید محمد عطا پیدا ہوئے ۔سید محمد عطا کے یہاں سید بہادر علی اور سید بہادر علی کے یہاں سید فرزند علی پیدا ہوئے۔

O                  سید فرزند علی کے یہاںتین بیٹے سید نواب علی ، سید برکت علی اور سید اشرف علی پیدا ہوئے۔

O                  سید نواب علی ریاست پٹیالہ کی فوج میں گھڑ سواروں کے آفیسر تھے۔ ان کی شادی سیدہ حسینو دختر سید علی محمد خاندان ہٰذا موضع جھانسلہ راجپودہ سے ہوئی۔ بدقسمتی سے ان کی کوئی اولاد پروان نہیں چڑھی۔

O                  سید برکت علی کی شادی محلہ گڑھ سرائے کے بخاری خاندا ن کی مسماة حسینی سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹیاں مسماة نجیباً اور نیازی ہوئیں۔

O                  مسماة نجیباً کی شادی سید شریف حسین ولد سید علی احمد سے ہوئی سید شریف حسین کے دو بچے ہوئے ماموں خورشید حسین اور میری اماں سیدہ حیدری بیگم۔ میری اماں قریباً ایک ماہ کی تھیں جب کہ میرے نانا سید شریف حسین جن کی عمر پچیس چھبیس سال ہوگی بہ عارضہ ٹی بی فوت ہوئے۔

O                  مسماة نیازی کی شادی سید امجد علی ولد سید ذوالفقار علی سے ہوئی۔ ان کی صرف ایک ہی بیٹ


¸ مسماة سیدہ ذاکری بیگم پروان چڑھیں۔ سیدہ ذاکری بیگم کی شادی سید علی حسن ولد احمد علی سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے عون محمد اور سرور حسین ہوئے اور دو بیٹیاں سیدہ دلبری بیگم اور سیدہ مصطفائی بیگم ہوئیں۔ ان کا ذکر تفصیل کے ساتھ ان کے خاندان کے ساتھ ملاحظہ کیجئے۔ 

O                  سید اشرف علی مہاراجہ پٹیالہ کے دفتر میں منشی کے ممتاز عہدے پر فائز تھے۔ ان کی شادی مسماة فاطمہ عرف فاطی دختر سید امداد علی سے ہوئی۔ انہوں نے سید امداد علی کی حویلی سے ملحق خالی جگہ پر اپنی حویلی تعمیر کی اور آبائی گھر چھوڑ کر اس نئی حویلی میں سکونت پذیر ہوئے۔ ان کی متعدد اولادیں ہوئیں لیکن پروان صرف ایک بیٹ


¸ مسماة لطیفن عرف طیفو چڑھیں۔ طیفو کی شادی سید منور حسین ولد سید تراب علی سے ہوئی۔طیفو کے تین بیٹے ہوئے مگر ان کی اولاد ان کے بیٹے سید مظفر حسین سے آگے چلی۔ 

O                  سید ابوالفضل عرف چھجو شاہ ولد سید نوراحمد کی نسل میں صرف تین لڑکیاں نجیباً ، نیازی اور لطیفاً باقی بچیں۔ یہ تینوں صاحب اولاد ہوئیں اور انہی کی اولاد سے اس خاندان کا نام باقی ہے۔